Baaghi TV

Tag: سیلاب

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس،فلڈ کمیشن چیئرمین سے  کارکردگی رپورٹ طلب

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس،فلڈ کمیشن چیئرمین سے کارکردگی رپورٹ طلب

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت ہوا

    اجلاس میں وزارت کی طرف سے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی،چیئرمین کمیٹی شہادت اعوان نے وفاقی وزیر اور وزارت آبی وسائل حکام کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزارت کے حکام کی طرف سے کمیٹی میں شرکت نہ کرنا قابل افسوس ہے ، چیئرمین کمیٹی ملک شہادت اعوان نے کہا کہ وزارت کے حکام کو کمیٹی کو نظر انداز نہیں کرنے دیں گے،وزارت کے حکام کی بریفنگ پر کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا،کمیٹی نے فلڈ کمیشن چیئرمین سے دس سال کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

    چیئرمین کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ مون سون شروع ہو چکا ہے اس لیے ایک ہفتہ پہلے میٹنگ رکھی ہے،کمیٹی میٹنگ کا مقصد یہی ہے کہ پیشگی اقدامات کیے جائیں، رکن اسمبلی نے کہا کہ جب بھی سیلاب آتا ہے سندھ اور پنجاب ڈوب جاتا ہے، جہاں سے سیلاب شروع ہوتا ہے بتائیں وہاں کیا اقدامات کر رہے ہیں، حکام نے کہا کہ فلڈ مینجمنٹ کا مطلب ہے دریا میں پانی کی مینجمنٹ ہے، جب بارش ہوتی ہے تو اس کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے، ریکارڈ کی بنیاد پر محکمہ موسمیات فورکاسٹ جاری کرتا ہے، فلڈ مینجمنٹ صوبائی اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے انڈر آتی ہے، سینیٹر مہمند ہمایوں نے کہا کہ کیا آپ کو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کس جگہ کتنا پانی آتا ہے، آپ کا 90 فیصد پانی تربیلا سے نیچے آتا ہے، حکام نے کہا کہ ہم نے ہر سال 20 اگست تک تربیلا کو فل کرنا ہوتا ہے، اگر مزید بارش ہوتو تربیلا سے کچھ پانی ریلیز کرکے ریزروائر میں جمع کر لیتے ہیں، آر بی او ڈی ون اور ٹو کے نقصانات ابھی تک بحال نہیں ہوئے، ہمارے خیال میں اس معاملے میں کچھ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، آبی وسائل کمیٹی نے بے ضابطگیوں کی رپورٹ طلب کر لی

    رکن اسمبلی نے کہا کہ کالام میں جو ہوٹل سیلاب میں بہہ گئے تھے وہ تجاوزات پر تھے، سیلاب سے بچنے کیلئے ایسی تجاوزات کا خاتمہ کب کیا جائے گا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ وفاقی حکومت کا کام تھا، سیٹلائٹ کے ذریعے سے بھی تجاوزات کی تفصیلات لیں گے،سپریم کورٹ نے بھی تجاوزات کی رپورٹ طلب کی تھی،تجاوزات نہ ہوتی تو پانی سیدھا سیدھا گزر جاتا، 2010 کے بعد کی بیرونی امداد کو مکمل طور پر خرچ کیا گیا، چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا کہ اگر تو صوبے سیلاب کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں تو انہیں کرنا چاہئیے، اگر صوبے مسئلہ حل کرسکتے ہیں تو نیشنل لیول کےادارے ختم کر دیں،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن کا بھی کچھ کام ہے کرنے کا ، فیڈرل فلڈ کمیشن کو اتنا بڑا مینڈیٹ دیا ہوا ہے،اگر فیڈرل فلڈ کمیشن کو مزید سٹاف چاہئیے ہوگا تو اس کی بھی سفارش کریں گے،

    فلڈ کمیشن کی ساری رپورٹس کاپی پیسٹ ہیں،یہاں تک کہ رپورٹس میں اے بی سی بھی تبدیل نہیں کی گئی،چیئرمین قائمہ کمیٹی
    چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال نے کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ این ایف پی پی پلان کو اپڈیٹ کیا گیا ،375 نئے منصوبے سامنے آئے ہیں جس کیلئے 825 ارب درکار ہونگے،ابھی تک ان منصوبوں پر فارن ڈونر کی جانب سے حامی نہیں بھری گئی،فیز ون میں 170 منصوبے رکھے گئے ہیں،پنجاب کے بارہ اضلاع کیلئے منصوبے شامل ہیں،کچھ منصوبوں کے پی سی ون منظور کرکے پلاننگ ڈویژن کو بھیجوائے گئے ہیں،چیئرمین کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ چیئرمین صاحب آپ نے 2021 کی ایک پریزنٹیشن تیار کی تھی وہی دوبارہ آج پیش کردی،اسکیموں کی تفصیل ہمارے ساتھ شیئر کی جائے ،کام ہمارا ہے لیکن ہمیں ڈونر ڈھونڈنا پڑھ رہے ہیں، میں نے کمیشن کی 2017 سے آج تک کی تمام سالانہ رپورٹس دیکھی ہیں، فلڈ کمیشن کی ساری رپورٹس کاپی پیسٹ ہیں،یہاں تک کہ رپورٹس میں اے بی سی بھی تبدیل نہیں کی گئیں،ہر سال فیڈرل فلڈ کمیشن اربوں روپے کا فنڈ مانگتا ہے، کچھ کام تو فلڈ کمیشن کو بھی کرنا چاہئیے نا،

    کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ربیع اور خریف سیزن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے،دونوں سیزن میں ایک سو ملین کیوبک پانی ہوتا ہے،سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ مصر کے پاس ہمارے آدھے سے بھی کم پانی ہے لیکن وہ زیادہ زمین کیسے سیراب کرتے ہیں،منگلا ڈیم ہر پانچ سال میں ایک بار بھرتا ہے،ممبر کمیٹی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان رو رہے ہیں پانی کیلئے،کوٹ مٹھن پر اگر ایک ڈیم بن جائے تو یہ مسائل حل ہوسکتے ہیں،دنیا میں پاکستان کے علاوہ ڈیم کیلئے قدرتی جگہ نہیں ہے،کالا باغ ڈیم میں پانی اسٹوریج کی صلاحیت باقی ڈیموں کی نسبت زیادہ ہوسکتی ہے،

    خدا نہ کرے مون سون سیزن بہت بڑی تباہی لے کر آرہا ہے،فیصل واوڈا
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آئندہ مون سون متعلق کوئی تیاری نظر نہیں آرہی،خدا نہ کرے مون سون سیزن بہت بڑی تباہی لے کر آرہا ہے،مون سون متعلق کوئی تیاری نہیں اس متعلق پریس ریلیز میں بھی ذکر کیا جائے، نالے صفائی کرنے سے تباہی رکے گی نہیں،چیئرمین کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن کا کہنا ہے پورا اسٹاف نہیں ہے کم اسٹاف سے کام چلا رہے ہیں،وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک نے کہا کہ ذمہ داری میری ہے میں مانتا ہوں،خالی پوسٹوں کو فل کیا جائے گا،اگلے اجلاس میں بھرتیوں متعلق تمام پلان لے کر آوں گا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یکم جولائی سے مون سون شروع ہونا ہے،تیس جون تک کمپلائنس رپورٹ مانگی جائے مون سون سے بچاؤ کیلئے اقدامات کیا ہیں،

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

  • گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

    وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے گلوبل وارمنگ اور گرمی کی لہر پر ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی اور تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں پر زور دیا کہ وہ مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات، اشیاء ضروریہ کے ذخائر اور گرمی کی لہر سے نمٹنے کی تیاریوں کو یقینی بنائیں۔

    وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان صوبوں میں سیلاب کے خطرات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایکشن پلان پر تمام متعلقہ اداروں کو بروقت عملدرآمد پر زور دیا۔ انہوں نے ہنگامی حالات کے دوران متعلقہ وفاقی اکائیوں کے ذریعے قائم کیے جانے والے میڈیکل ریلیف کیمپوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، مڈوائف کو شامل کرنے پر بھی زور دیا۔ تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے میٹنگ کو اپنے ہنگامی ایکشن پلان اور اشیاء ضروریہ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایات کی کہ وہ وقت سے پہلے پیمرا کے ساتھ مل کر ایک موثر عوامی آگاہی مہم شروع کرے۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے ملک کے مختلف حصوں بالخصوص خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کا بھی نوٹس لیا اور آئی جی فارسٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس موضوع پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کریں اور عید کی چھٹیوں کے بعد رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کو فضائی فائر فائٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل حل کی ہدایات دیں۔

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

  • افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    کابل: افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے افغانستان کے شمالی علاقوں میں1 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں شمالی صوبہ بغلان میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں لاپتہ ہیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں-

    افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہےافغان حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کی جارہی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں آنے والے سیلاب سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    قبل ازیں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوچکے تھے جن کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی بھیجے گئے تھے مگر اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نا ہوسکا افغان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں۔

    پاکستان نے افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ایک بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

    اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

  • افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی،60 ہلاکتیں

    افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی،60 ہلاکتیں

    افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب سے 60 ہلاکتیں ہو گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے

    افغانستان کے صوبے بغلان میں شدید طوفانی بارشیں ہوئی جس کے بعد سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی،سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں 60 اموات ہوئی ہیں، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،افغان وزارت داخلہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں دو سو سے زائد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجے تھے ،

    افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں،طوفان اور سیلاب نے گزرگاہ نور، جیلگاہ، ناہرین، بغلان مرکزی اور برکہ کے اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت پل خمری کو بھی متاثر کیا ہے، تخار، بدخشان اور سمنگان سمیت دیگر شمالی صوبوں کو بھی سیلاب نے متاثر کیاہے،

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب

    دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب

    دیر بالا: بارش کے بعد دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، جس کے باعث قریب کے گھروں کو خالی کرنے کےاحکامات جاری کر دئیے گئے۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر دیر بالاعرفان علی خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالوں میں جانے پر پابندی عائد کی گئی اور پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالیوں کے قریب کے گھرو ں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہےعوام کے جان ومال کی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ،انہوں نے عوام اور سیاحوں کو موسم صاف ہونے تک غیر ضرور سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،دیر بالا کے میدانی علاقوں پر بارش اوربالا ئی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے ،عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حالیہ شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام محکوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات مکمل کریں، تمام سوک ایجنسیز برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کو صاف رکھیں، ضلعی انتظامیہ اورپولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مددکریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تمام سوک ایجنسیزکےساتھ کوآرڈینیشن کرنےکی ہدایت بھی کی ہےاس کے علاوہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

  • سکم،سیلاب سے تباہی،بھارتی فوج کے سات اہلکاروں سمیت 56 ہلاکتیں

    سکم،سیلاب سے تباہی،بھارتی فوج کے سات اہلکاروں سمیت 56 ہلاکتیں

    بھارت کی ریاست سِکم میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، بھارتی فوج کے سات اہلکاروں سمیت 56 افراد کی موت ہو چکی ہے، بھارتی فوج کے 15 اہلکار ابھی تک لاپتہ ہیں، ریاست میں سیاح بھی پھنسے ہوئے ہیں، امدادی کاروائیاں جاری ہیں تا ہم نقصان بہت زیادہ ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سکم میں اچانک سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،چار روز گزرنے کے باوجود ابھی تک ہر طرف تباہی نظر آتی ہے، 56 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،بھارتی فوج کے 22 نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جس میں سے سات کی لاشیں تاحال ملی ہیں، ریاست سکم میں تین ہزار سیاح چار دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں لیکن خراب موسم فضائی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے ،

    سکم حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک 142 لوگ لاپتہ ہیں اور 25000 سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، واضح رہے کہ بدھ کی صبح بادل پھٹنے کی وجہ سے سکم کے دریائے تیستا میں طغیانی آ گئی تھی، سیلاب سے 12سو سے زیادہ گھر تباہ ہوئے ہیں، 13 پل سیلاب میں بہہ گئے،

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

  • لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف

    لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف

    لیبیا میں سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی غیر ملکی امدادی ٹیموں کے متعدد غوطہ خوروں نے لیبیا کے شہر درنہ کی بندرگاہ پر ایک ہولناک سانحہ کا انکشاف کیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا میں آنے والے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں اور ایک ہفتے بعد بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اقوام متحدہ لیبیا میں 11 ہزار 300 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرچکی ہے اور سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے شہر درنہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق لیبیا میں 10 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ اور 40 ہزار بے گھر ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے سیلاب سے متاثرہ لیبیا کو اقوام متحدہ، یورپ، مشرقی وسطیٰ کے ممالک کی جانب سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

    نامورمیڈیا گروپ کا مالک جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور منی لانڈرنگ میں ملوث،7 ارب روپے برآمد

    دوسری جانب لیبیا کے میڈیا کے مطابق ریسکیو غوطہ خوروں نے تصدیق کی ہے کہ بڑی تعداد میں لاشیں درنہ کی بندر گاہ میں 12 میٹر کی گہرائی میں پھنسی ہوئی ہیں اور ان میں سے کچھ "اپنی گاڑیوں کے اندر” ہیں اس سے طوفان کے اچانک اور تباہ کن ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، لاشوں کی بھیانک حالت بتاتی ہے کہ پانی کی تباہی کی رفتار کے باعث سوار اپنی کاریں بھی نہیں چھوڑ سکے۔

    لیبیا کے اٹارنی جنرل الصدیق الصور نے درنہ ڈیموں کے ٹوٹنے کی تباہی کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا عزم کیا ہے جب کہ حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو الگ تھلگ کرنے کے اقدامات کا انکشاف کیا ہے، تحقیقات دونوں ڈیموں کی دیکھ بھال کے لیے مختص کیے گئے۔

    جیمز ٹیلی اسکوپ نےستارے کی پیدائش کیمرے میں محفوظ کرلی

    دریں اثناء لیبیا کے نامزد وزیر اعظم اسامہ حماد نے کہا کہ حکام احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں درنہ کے متاثرہ علاقوں کو باقی علاقوں سے الگ تھلگ کرنا شامل ہے۔

    بحیرہ روم کے طوفان "ڈینیل” کے نتیجے میں ہونے والی شدید بارشوں نے گذشتہ ہفتے کے شروع میں مشرقی لیبیا میں جان لیوا سیلاب اور طوفانی بارشوں کا باعث بنا۔ اس کےنتیجے میں دو ڈیم ٹوٹ گئے جو بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنا ہے۔

    بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے وکلا پینل میں شامل

  • سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی

    سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی

    لیبیا کی ہلال احمر نے سیلاب متاثرین کی ایک خوفناک تعداد کے بارے میں بتایا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد تقریباً 20,000 تک پہنچ گئی ہے، لیبیا کی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 2000 لاشیں سمندر میں بہہ گئیں۔

    جبکہ دریں اثنا لیبیا میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے جمعرات کے روز شہریوں اور امدادی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مشرقی لیبیا کے شہر درنہ میں آنے والے سیلاب کے بعد جنگ کی دھماکا خیز باقیات کو پانی سے بھرے علاقوں میں نئے مقامات پر منتقل کرنے کے بعد محتاط رہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    عالمی ادارے کے مطابق کمیٹی نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ یہ معلوم ہے کہ درنہ جنگ کی دھماکا خیز باقیات سے آلودہ شہر ہے اور سیلاب کی وجہ سے باقیات کو ان کے سابقہ مقامات سے شہر بھر کے علاقوں میں منتقل کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکہ خیز مواد اب بھی خطرناک ہے اور شہریوں اور امدادی کارکنوں سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور مشکوک جگہوں پر نشانیاں لگائیں تاکہ دوسروں کو خبردار کیا جا سکے اور حکام کو مطلع کیا جا سکے۔

  • لیبیا میں طوفان اورسیلاب سےاموات میں اضافہ،سڑکیں لاشوں سے بھر گئیں

    لیبیا میں طوفان اورسیلاب سےاموات میں اضافہ،سڑکیں لاشوں سے بھر گئیں

    لیبیا میں طوفان اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے، جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 5 ہزار 200 ہوگئی، ان ہی حالات کے پیش نظرسڑکیں لاشوں سے بھر گئیں ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، بڑی تعداد میں اموات ہونے کے ساتھ سیلابی ریلوں میں 10 ہزار افراد لاپتا ہوگئے ہیں طوفان اور سیلاب کی تباہی کے 36 گھنٹے بعد منگل کو ہی ساحلی شہر تک بیرونی امداد پہنچنا شروع ہوئی تھی سیلاب نے ڈیرنا تک رسائی کی کئی سڑکوں کو نقصان پہنچایا یا تباہ کر دیا۔

    مشرقی لیبیا کے وزیر صحت نے بتایا کہ ایک ہزار سے زیادہ لاشیں جمع کی گئیں، جن میں 700 لاشیں بھی شامل ہیں جنہیں اب تک دفنایا جا چکا ہےدیرنا کی ایمبولینس اتھارٹی نے موجودہ ہلاکتوں کی تعداد 2,300 بتائی ہے، دیرنا شہر کی متعدد کالونیاں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں، دیرنا اور قریبی علاقوں میں زیادہ تباہی ڈیم ٹوٹنے سے ہوئی۔

    چین میں سیلاب سے فارم سےدرجنوں مگر مچھ فرار،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین

    یہ تباہی اتوار کی رات دیرنا اور مشرقی لیبیا کے دیگر حصوں میں ہوئی جیسے ہی طوفان نے ساحل کو ٹکرایا، دیرنا کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی اور محسوس کیا کہ شہر کے باہر ڈیم ٹوٹ چکے ہیں۔

    طوفان مشرقی لیبیا کے دیگر علاقوں سے ٹکرایا، جن میں بیدا قصبہ بھی شامل ہے۔حکومت کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی فوٹیج کے مطابق مرکزی اسپتال بیدا کا میڈیکل سینٹر سیلاب میں ڈوب گیا اور مریضوں کو وہاں سے نکالنا پڑا،جن دیگر قصبوں کو نقصان پہنچا ان میں سوسا، المرج اور شحط شامل ہیں۔ بن غازی اور مشرقی لیبیا کے دیگر مقامات پر سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے اور اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

    مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل

    لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے،سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

  • انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئے،جہانگیر ترین

    انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئے،جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کا مشن جاری ہے

    پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین، صدر عبدالعلیم خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گنگن پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سینئر رہنما اسحاق خاکوانی عون چودھری نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے،سینئر رہنما خالد محمود سعید اکبر نوانی اخلاق چودھری و دیگر بھی موجود تھے ،ر عبدالعلیم خان نے سیلاب متاثرین میں دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

    آئی پی پی کی مرکزی قیادت نے کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کے آبائی حلقہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،آئی پی پی قیادت نے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکچ تقسیم کیا۔جے کے ٹی فنڈ کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی پیکچ تقسیم کیا گیا،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کرنل ہاشم کی صورت میں آئی ہی پی کا نمائندہ موجود ہے۔ آپ کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ دعا ہے آئندہ خوشی کے ماحول میں آپ سے ملاقات ہو۔

    جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن جلد از جلد ہونے چاہئے۔ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئے۔ کرنل ر ہاشم نے آپ لوگوں کے مسائل جس درد سے بتائے سن کر فوری طور پر آنے کا فیصلہ کیا۔پارٹی بنانے کا مقصد عوامی فلاح ہے۔ عوام تک تمام سہولیات کا پہنچنا آپ کا حق ہے۔ بے گھر لوگوں کو گھر دینے کی کوشش کریں گے۔ جس جذبے کے تحت پی ٹی آئی میں رہ کر خدمت کی اس سے زیادہ جذبے سے آپ لوگوں کی خدمت کریں گے آپ کی قسمت بدلنے کی کوشش کریں گے۔

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل