Baaghi TV

Tag: سیلاب

  • پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا سلسلہ تاحال جاری

    پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا سلسلہ تاحال جاری

    پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا سلسلہ تاحال جاری

    ایک طرف پوری قوم آئینی ڈرامہ کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف گزشتہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کسمپرسی کی حالت گزار رہے ہیں. ایک اندازے کے مطابق تقریبا دس ملین افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ جو پانی دستیاب ہے اس سے پھیلنے والی بیماریاں اموات کا باعث بن رہی ہیں۔ جیسے کہ ملیریا اور ہیضہ سب سے زیادہ پھیلنے والی بیماریاں ہیں۔

    اسی طرح خوراک کی کمی سے غذائی قلت پیدا ہو رہی ہے اور ریکارڈ کی جانے والی اموات کی تعداد تقریباً 1,739 ہوچکی ہیں اور زیادہ تر اموات ایسی ہیں غیر محفوط ماحول کے پیش نظر ہوئی ہیں. الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق زیادہ تر لوگوں کو سیلاب سے پہلے بھی کوئی خاص پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں تھی جبکہ جو پانی کا دستیاب نظام موجود تھا اسے بھی سیلاب نے بری طرح نقصان پہنچایا دیا۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ ’سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کے پاس بیماریوں سے متاثرہ پانی پینے اوراسے استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے.

    یونیسیف پاکستان نے 20 مارچ 2023 کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ "پاکستان میں سیلاب کے 6 ماہ بعد، 9.6 ملین بچوں کو اب بھی زندگی بچانے والی امداد کی ضرورت ہے۔ ہمیں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے اور بیت الخلاء کی تعمیر سمیت متاثرین کو صفائی کی اہم خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے عطیہ دہندگان کا مسلسل تعاون درکار ہے کیونکہ اس سب کی متاثرین کو اشد ضرورت ہے۔ تاہم ڈونر ایجنسی کے مطابق اب تک امداد کی نصف سے بھی کم ضرورت پوری ہوئی ہے.

    جبکہ سب سے پہلے ان ضروری معاملات کو حل کرنا انتہائی ضروری ہے اور اسکے بعد انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کرنا، بھی لازمی تاکہ لوگوں پر پڑنے والے پیچیدہ منفی اقتصادی اثرات سے بھی بچا جا سکے۔ بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے مطابق صرف تنظیم نو کی لاگت 16.3 بلین ڈالر ہے جبکہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں بحالی اور تعمیر نو کا فریم ورک (4RF) معاش اور زراعت کی بحالی سمیت نجی مکانات کی تعمیر نو اور سڑکوں، پلوں، اسکولوں اور اسپتالوں سمیت عوامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو بھی شامل ہے.

    واضح رہے کہ سیلاب سے متاثرہ اکثر آبادی خوراک، کپڑے سمیت بنیادی سہولیات اور سروں پر چھت سے محروم ہے جبکہ بنیادی ادویات کی بھی کمی ہے جیسے تیز بخار پر قابو پانے کے لیے اینٹی پائریٹک گولیاں وغیرہ شامل ہیں علاوہ ازیں بچوں میں غذائیت کی کمی کے ساتھ صحت کے مسائل جیسے سستی اور کمزوری وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے۔

  • ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے میں شدید سیلاب کے باعث متعدد افراد ہلاک

    ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے میں شدید سیلاب کے باعث متعدد افراد ہلاک

    انقرہ: ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے میں شدید سیلاب کے باعث اب تک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

    باغی ٹی وی: ترکیہ میں زلزلے کے بعد ایک اور قدرتی آفت ،شینلیوفرا میں دریائے فرات میں سیلاب سے شہر میں تباہی، سیلابی پانی شہر کے مرکز تک پہنچ گیا، کئی سڑکیں زیر آب آ گئیں اب تک 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی-

    چینی کمپنی پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

    عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ کے 7.8 شدت کے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بہت سے لوگ بدھ کو آئے سیلاب کی نذد ہوگئے ہیں جبکہ مقامی علاقے کیچڑ اور ندیوں میں تبدیل ہوگئے۔


    ترکی کے جنوب مشرق میں 11 صوبوں پر محیط آفت زدہ علاقے میں زلزلے سے بچ جانے والے لاکھوں ترکوں کو خیموں اور کنٹینر میں منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب آیا۔

    سعودی عرب کا ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

    ترک حکام نے بتایا کہ شام کی سرحد سے تقریباً 30 میل (50 کلومیٹر) شمال میں واقع شہر صرف سانلیورفا میں ہی سیلاب سے 12 افراد ہلاک ہوئے جس میں 1 سال کا بچہ بھی شامل ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پانچ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ ترک محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    دوسری جانب پاکستان سے امدادی سامان لے کر ساتواں جہاز ترکیہ پہنچ گیا، زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان اب تک 8600 خیمے پہنچا چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے مزید امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے، ترکیہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے-

    واضح رہے کہ 6 فروری کے زلزلے میں ترکی میں 48,000 سے زیادہ اور شام میں تقریباً 6,000 افراد ہلاک ہوئے تھے جو کہ رواں دور میں خطے کا مہلک ترین زلزلہ تھا۔

    شہد کی بچہ مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص‌ سیکھتی ہیں،رپورٹ

  • آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی

    اسلام آباد: حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپٹما نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کاٹن امپورٹ کے لیے دو ارب ڈالر قرض پاکستان کو فراہم کرے، پاکستان میں کاٹن کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پاکستان کو بارشوں اور سیلاب کے باعث سالانہ 5 ملین بیلز کا نقصان ہوا۔

    ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

    خط میں اپٹما نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کی تباہی کے باعث محض کاٹن کی فصل کو 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جون تا اکتوبر 2022ء کے دوران سیلاب کے باعث پاکستان کو15.2 ارب ڈالرکا معاشی نقصان ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی کاٹن کی پیداوار انتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کیلئے پاکستان کو 10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کی ضرورت ہے،امریکی قرض کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگاربچ جائے گا، قرض سے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری آئے گی-

    چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

  • جنیوا کانفرنس، پہلے سیشن میں ساڑھے 8 ارب ڈالر سے زائد کی امداد کا وعدہ

    جنیوا کانفرنس، پہلے سیشن میں ساڑھے 8 ارب ڈالر سے زائد کی امداد کا وعدہ

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں رنگ لے آئیں وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومتی وفد کی بڑی کامیابی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا گیا،

    جنیوا کانفرنس کے پہلے سیشن میں مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب ڈالر سے زائد کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں یورپی یونین نے 93 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے،جرمنی نے 88 ملین ڈالر، چین نے 100 ملین ڈالردینے کا وعدہ کیا ہے ،اسلامی ترقیاتی بینک 4ارب 20کروڑ ڈالر اورعالمی بینک نے 2ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، جاپان نے70کروڑ 70لاکھ ڈالر، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور چینی ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب کو تقرری پر مبارکباد دی، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین ہمہ موسمی شراکت دار اور دوست ہیں ،پاکستان اور چین کی باہمی حمایت اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے،دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا بلاول بھٹو نے جنیواکانفرنس میں چین کی فعال شرکت اور حمایت پرچینی ہم منصب کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلاب کے بعد تعمیر نو کیلئے چین کی بروقت امدادلاکھوں پاکستانیوں کیلئے سکون کا باعث تھی،چین کی حمایت بین الاقوامی تعاون کی ایک روشن مثال ہے ،بلاول بھٹو نے چین کے نئے قمری سال پر چینی ہم منصب کو نیک تمنائیں اور مبارکباد دی.

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےجینوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال پانی میں ڈوبا ہوا ہے،تعمیر نو کے لئے اقدمات تاحال جاری ہیں،سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقوں میں پانی موجود ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ممالک اور عالمی تنظیموں کے شکر گزر ہیں،سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے،

  • جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس جاری ہے۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو اور بحالی کے حوالے سے جاری کانفرنس کے دوران پاکستان کے لیے بڑا اعلان کیا۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ عالمی بینک نے بھی متاثرہ علاقوں میں 2 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے امداد کا اعلان کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کرناچاہیں گے، فرانس طویل مدت میں پاکستان کی ضرورت کے مطابق مہارت اور مالی امداد فراہم کرتارہےگا۔

    ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کے عوام نے بہادری سے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کیا۔

    یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا میں نے خود پاکستان جا کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان میں سیلاب کے باعث بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا حال دیکھ کر دل ٹوٹ گیا لیکن مشکل حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں پرامید ہوں کہ کانفرنس کےانعقاد سےپاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مدد ملے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز سے زائد ہے اور پاکستان کو فوری طور پر تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16 اعشاریہ 3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے، آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، گزشتہ برس ستمبر میں یو این سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کے عوام یو این سیکرٹری جنرل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، عالمی برادری کے بھی تعاون پر مشکور ہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے والے ممالک کو پاکستان نہیں بھولے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے غذائی قلت نے جنم لیا، تعمیر نو کے ساتھ ملکی معیشت کی بحالی ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے جو پاکستان کی جی ڈی پی کا 8 فیصد ہے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے، انفرا اسٹرکچر کی تباہی سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی، سیلاب سے مکانات، تعلیمی ادارے، زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی موجود ہے، سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے اچھا مستقبل دینا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے فریم ورک تیار کیا ہے، فریم ورک پر کام کرنے کے لیے 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ برس تباہ کن سیلاب آیا، پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا حجم بہت بڑا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثرہ ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقے زیر آب ہیں، سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں تعمیر نو کے اقدامات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لچکدار انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے، متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے اگلے کئی سالوں تک ہمیں اپنے شراکت داروں سے خاطر خواہ مدد کی ضرورت ہو گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنما بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • سیلاب، 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر،16.3 ارب روپے درکار ہیں،وزیراعظم

    سیلاب، 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر،16.3 ارب روپے درکار ہیں،وزیراعظم

    سیلاب، 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر،16.3 ارب روپے درکار ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں تمام شرکا کی آمد پر مشکور ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیا ہوں سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا، سیلاب کی وجہ سے تعلیمی ادارے ،مکانات ،زراعت اوردیہات کو نقصان پہنچا،سیلاب یں یواین سیکریٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا، یواین سیکریٹری جنرل کی مشکل وقت میں آنے اور پاکستان کی مدد کرنے پر نہایت مشکورہیں،پاکستان مشکل میں مدد کرنے والے ممالک کو کبھی نہیں بھولے گا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا ،سیلاب کی وجہ سے 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھرہوئے ،سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان پر ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی ،سیلاب کی وجہ سے نقصانات پر آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،سیلاب آیا تو ہیلی کاپٹر ز اور زمینی فورس کے ذریعے ریسکیوکا عمل مکمل کیا گیا،مہینوں گزرنے کے بعد آج بھی سیلابی پانی سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موجود ہیں،اقوام متحدہ،ورلڈ بینک، ایشین بینک نے پاکستان کی بروقت مدد کی، فریم ورک پر کام کرنے کے لیے 16.3 ارب روپے درکار ہیں،

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےجینوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال پانی میں ڈوبا ہوا ہے،تعمیر نو کے لئے اقدمات تاحال جاری ہیں،سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقوں میں پانی موجود ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ممالک اور عالمی تنظیموں کے شکر گزر ہیں،سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے،

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا برے حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر متاثر ہوا، پاکستان میں سیلاب کی تباہی کا خود مشاہدہ کیا، پاکستان سے یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتاہوں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے،

    قبل ازیں وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں کچھ دیر بعد سیلاب سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوگا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کانفرنس کی اوپننگ ویلکم نوٹ سے کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف اور یون این سیکریٹری جنرل تقاریر کریں گے، پاکستان میں سیلاب کے بعد تعمیر نو سے متعلق یہ کانفرنس ہے،کانفرنس میں فرانسیسی اور ترکیہ کے صدور بھی تقاریر کریں گے، دوست ممالک کے نمائندے اور وزرا بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے،پاکستان کی جانب سے وفاقی وزرا تعمیر نو کے حوالے سے منصوبے پر بریفنگ دیں گے ،وزیراعظم شہبازشریف مختلف ممالک کے وفود سے ملاقات کریں گے،کانفرنس میں وفاقی وزرا اپنے اپنے سیشنز میں مصروف ہوں گے،

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

  • وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے

    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے

    جنیوا: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

    پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

    اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ریزیلینٹ پاکستان عالمی کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے دوران شرکا کو اپنی حکومت کی جانب سے متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    شہبازشریف نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سیلاب سے تباہی کے بعد بحالی،تعمیرنو اور ریکوری کے حوالے سے جامع پلان بھی دوست ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچے ،زندگی اور معاش کی تعمیر و روزگاراور معیشت کی بحالی اس فنڈنگ کے خلا کو پر کرنے کے لئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت دنیا کی تاریخ میں ایک موثر نکتہ ہے،ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کریں گے۔سیلاب اور تباہ کن بارشوں سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوئے ہیں اور وہ یکجہتی کے منتظر ہیں جوانہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی۔

    خیال رہے کہ جنیوا میں موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان کانفرنس آج بروز پیر 9 جنوری کو ہو رہی ہے۔ پاکستان مجموعی طور پر قطر،یو اے ای ، ملائیشیا ، ترکی ، کویت اور چین سمیت 40 سے زیادہ ممالک کو کانفرنس میں مدعو کر چکا ہے۔

    کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی مشترکہ میزبانی وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اینتونیو گوتریس کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔میزبانی کیلئے وزیر اعظم کی سربراہی میں وفد سویٹزلینڈ پہنچ گیا۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ے منتظر ہیں جو انہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی۔

  • سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال

    سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال

    سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔

    رونالڈو کا دورہ سعودی عرب؛ بے دھیانی میں سعودی عرب کو ساؤتھ افریقہ کہہ دیا

    مدینہ منورہ کی ایک وادی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-


    ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ سول ڈیفنس اتھارٹی دونوں افراد کو بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ ان افراد کو رسیوں کے ذریعہ سے پانی سے نکالا گیا۔

    نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے جمعہ کے روز سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ نجران، جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں پر بارش والے موسم کا کہا تھا۔

    خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت

    قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی وارننگ میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرہ، اللیث اور الشعیبہ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ موسلا دھار بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ، ریجن اور اس کی کمشنریوں تک پھیل جائےگاریاض، حائل، القصیم، الشرقیہ، حدود شمالیہ اور شمال مشرقی علاقے بھی بارش کی زد میں آئیں گے اس کے علاوہ الجوف میں بھی بارش ہوگی، سعودی عرب کے شمالی علاقوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

    سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار

  • جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں 9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاو سے متعلق کانفرنس ،وزیراعظم شہباز شریف 9 جنوری کو کانفرنس کا آغاز کریں گے ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلیے 16.3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے ، آدھی رقم کا پاکستان اپنے وسائل سے بندوبست کرے گا پاکستان کو 16.3 ارب ڈالرز کی باقی رقم عالمی برادری سے درکار ہے ، جنیوا کی کانفرنس میں کم سے کم خرچ آئے گا وزیراعظم نے کم سے کم وفد لے جانے کی ہدایت کی ہے ،کانفرنس کیلیے تیار کیے گئے فریم ورک میں رقم کے شفاف استعمال کا طریقہ کار موجود ہے، رقم کے شفاف استعمال کو مد نظر رکھا گیا ہے ،اس کانفرنس میں سرکاری وفد کے سائز کو محدود رکھا گیا ہے ،امداد کا تخمینہ 16.3 ارب ڈالر ایک سال کا نہیں ہے فرانسیسی صدر اس کانفرنس میں شریک ہونگے ،کانفرنس کی پاکستان اور یو این سیکرٹری جنرل مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں ، سیلاب کے فوری بعد کی گئی 8 سو ملین ڈالرز کی فلیش اپیل پر دو اڑھائی ملین ڈالرز ملے تھے ، کانفرنس میں چاروں صوبوں سے نمائندگی ہوگی ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم 9 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔ڈونرز کانفرس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے، جہاں ہم حالیہ سیلاب سے آئی تباہی سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فنڈز اکٹھے کریں گے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے عرب امارات کے صدر سے رابطہ کیا تھا اور دو طرفہ تعلقات سمیت جنیوا میں ہونے والی کانفرنس بارے بات چیت کی گئی تھی،وزیراعظم شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان بھی ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جنیوا میں پیر کو ہونے والی عالمی کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

  • سیلاب نے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ کردیئے؛ 141 ہلاکتیں

    سیلاب نے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ کردیئے؛ 141 ہلاکتیں

    کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 141 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی نے ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

    زیادہ تر جانی اور مالی نقصان نشیبی علاقوں میں ہوا جہاں سیلابی نے ریلے نے ایک ہزار کے قریب گھر تباہ کردیئے جب کہ کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ سیلابی پانی میں مٹی اور کیچڑ بھی شامل ہوگئی۔ ہائی وے ٹوٹ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور گلیاں کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئیں۔

    کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بازار اور گھروں پر گرگئی، 26 افراد ہلاک

    وزارت صحت کے مطابق امدادی کاموں کے درمیان 120 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

    کانگو: سونے کی کان بیٹھنے سے50 افراد ہلاک

    دارالحکومت کا بندرگاہ سے رابطہ کٹ گیا۔ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کردی گئیں۔ دارالحکومت کو صاف کرنے میں 4 دن لگ سکتے ہیں تب تک معمولات زندگی معطل رہیں گے۔

    پنجاب میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

    تاریخ کے اپنی نوعیت کے ہلاکت خیز سیلاب میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ملک بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بزرگ شہریوں نے عالمی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ اپنی زندگی میں ایسی بارشیں اور سیلاب نہیں دیکھا۔