Baaghi TV

Tag: سیلاب

  • مہنگائی بنگلہ دیش پہنچ گئی:مہنگائی کےخلاف عوام احتجاج کرتےہوئےسڑکوں پرنکل آئی،ایک ہلاک 24 زخمی

    مہنگائی بنگلہ دیش پہنچ گئی:مہنگائی کےخلاف عوام احتجاج کرتےہوئےسڑکوں پرنکل آئی،ایک ہلاک 24 زخمی

    ڈھاکہ :بنگلادیش میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے شروع ہوا۔ گزشتہ شب بنگلہ دیش کے دارالحکومت سے 15 کیلو میٹر دور واقع شہر نارایانگانج میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

     

     

    بنگلادیش کی تاریخ میں اس سے قبل اتنی مہنگائی نہیں ہوئی تھی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ بلند ترین اضافہ ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنت کا گھیراؤ کرلیا۔

     

    مظاہرین نے اس اضافے کو بدترین مہنگائی لانے والی سونامی قرار دیتے ہوئے حکومت سے قیمتیں فی الفور کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔بنگلادیش نے حال ہی میں 4 ارب ڈالر کے قرض کے لیے آئی ایم ایف میں درخواست جمع کرائی ہے۔

     

    خوفناک سیلاب سے تباہی: خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا

     

    بنگلادیش کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم ہے تاہم یوکرین روس جنگ کے بعد سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور ڈالر کی اونچی پرواز سے ادائیگیوں کے توازن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  • سیلاب متاثرین کے سڑک کنارے سوئے بچوں کوٹرک نے کچل دیا

    سیلاب متاثرین کے سڑک کنارے سوئے بچوں کوٹرک نے کچل دیا

    کراچی :بدين کے علاقے گولارچی ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے ہوئے سیلاب متاثرین 3 بچوں کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق سامان سے لدھا ہوا ٹرالر تیز رفتاری سے سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران سڑک کے کنارے سوئے ہوئے سیلاب متاثرین کے بچوں پر چڑھ گیا۔

    جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں

    حادثے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعہ کے بعد ورثا کی جانب سے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے احتجاج بھی کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    خوفناک سیلاب سے تباہی: خیرپور میں لاش دفنانے کیلئے خشک جگہ ملنا مشکل ہوگیا

    ادھرکراچی میں ڈینگی کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 69 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 65 کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 26 ، ضلع جنوبی 10، ضلع غربی 6 ،ضلع کیماڑی 4 اور ضلع ملیر 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں 2 ہزار 568 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں

    جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں

    جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں آ گئے

    ڈی جی خان،راجن پور میں گزشتہ 7 روز کے دوران سیلاب زدگان کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جنوبی پنجاب کے37 ہزار سے زائد سیلاب زدگان سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں راجن پور میں 68 ہزار، ڈیرہ غازی خان میں 58 ہزار سے زائد سیلاب زدگان بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں، لیہ میں 8 ہزار، مظفرگڑھ میں 6 ہزار سے زائد سیلاب زدگان بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں،سیلاب زدگان میں سانس کی تکلیف، خارش، تیز بخار، ڈائریا سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے

    پنجاب کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں پھیل چکی ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے جانے والے ریسکیو ورکرز بھی بیمار ہو چکے ہیں ، مچھروں کی بہتات ہے، سیلاب زدگان کو اسوقت مچھر دانیوں کی بھی ضرورت ہے، ادویات کی بھی ضرورت ہے،کئی دوردراز علاقوں میں ابھی تک کوئی میڈیکل ٹیم نہیں پہنچی

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 74 سرکاری اسپتال اور صحت کے مراکز متاثر ہوئے ،محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے 24 اسپتال، مراکز مکمل تباہ ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 22 اسپتال،صحت مراکز کو نقصان پہنچا،بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختونخوا میں 50 بنیادی صحت مراکز جزوی طور متاثر ہوئے،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے بیشتر شفاخانوں میں سیلاب طبی آلات بھی بہا لے گیا ،

    ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں بے گھر متاثرین میں اب مختلف اقسام کی وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں جب کہ متاثرین امداد کا ملنے کا شکوہ کررہے ہیں ،

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

  • سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

    سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

    سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جی ایم محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث سبی کوئٹہ قومی شاہراہ بولان میں مختلف مقامات پر بہہ گئی تھی اور ایک ہفتے سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی تاہم اب شٹل ٹرین سروس مسافروں کو سبی سے مچھ اور مچھ سے سبی تک لے کر جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے دورہ گلگت بلتستان

    انہوں نے کہا کہ مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور شٹل ٹرین سے مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی قومی شاہراہ پر پھنسی مال بردار گاڑیوں کا سامان، سبزیاں اور فروٹ لے جانے کے لیے الگ بوگی لگائی گئی ہے۔

    جی ایم ریلوے نے کہا کہ شٹل ٹرین سبی میں موجود مسافروں کو مچھ اور بولان میں پھنسے مسافروں کو سبی منتقل کرے گی اور سبی کوئٹہ قومی شاہراہ کی بحالی تک روزانہ کی بنیاد پر شٹل ٹرین چلائی جائے گی ہراک کے قریب مچھ ریلوے پل بہہ جانے سے ٹرین کوئٹہ تک نہیں جا سکتی تاہم مچھ ریلوے پل کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    دوسری جانب ملک میں بدترین سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبے جانے کے باعث پنجاب سے کراچی آنے کے لیے ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے زائد دورانیے سے مسافر بذریعہ ٹرین کراچی تک سفر سے محروم ہیں۔

    ٹرین آپریشن بحال نہ کیے جانے کے باعث مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے، جو ٹکٹیں واپس کروانے کے لیے ریلوے اسٹیشنز کا رُخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب ٹکٹس ری فنڈ ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر موٹروے پولیس کی سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کا کام جاری ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود ذاتی طور پربحالی اور امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، قومی شاہراہ پر اوتھل کے ایریا لنڈا برج سے شہوانی ہوٹل کے درمیان روڈ ٹوٹی ہوئی ہے، کوئٹہ میں پل کو نقصان پہنچنے کی وجہ سےٹریفک کو پرانا بیلیی روڈ سے گزارا جارہا ہے، سکھر میں قمب چوک سے مہران ہائی وے تک ٹریفک کا رش ہے، کنڈیارو میں ہیلانی اور کوٹری کے قریب ٹریفک کا رش ہے، قومی شاہراہ پر خیران اور خیرا موری کے قریب کے ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کیا گیا ہے، شاہ پور جہانیاں اور سودجا کے قریب ٹریفک کا رش ہے، لاڑکانہ میں مورو بائی پاس تاج پمپ پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے، کرم خان کنڈارو درہم نصیر آباد کے قریب سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے، لاڑکانہ جنت چوک کے قریب سیلاب اوررش کی وجہ سے ٹریفک کے بہاوء میں تعطل ہے، موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاوء کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، موٹروے پولیس دوسرے قومی اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں مصروف ہے، قومی شاہراؤں پرقائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور مفت ادویات مہیا کی جا رہی ہیں،فلڈ ریلیف کیمپوں میں موٹروے پولیس کے پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں،وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پرسیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں جاری بیان میں کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

    دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کیلئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کر دی

    کلاڈیا ویب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران مغربی سیاسی رہنماؤں کی خاموشی ایک اخلاقی جرم ہے یہ وقت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کا ہے ہمیں عالمی موسمیاتی ٹیکس کی ضرورت ہے تاکہ عالمی امیروں کو دنیا میں ماحولیاتی نقصانات کی ادائیگی کی جا سکے۔

    گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف سطح سمندرمیں ایک فِٹ تک کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہیے،آج ،ابھی اور فوری طور پر۔


    قبل ازیں کلاڈیا ویب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے-


    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں، تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

    ملائیشیا کی سابق خاتون اول کروڑوں ڈالر رشوت کے الزام میں مجرم قرار


    دوسری جانب برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے برطانوی ہائی کمیشن نےکہا ہےکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے برطانیہ مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دےگا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافےکا اعلان برطانوی وزیر خارجہ نے کیا ہے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ پہلے ہی پندرہ لاکھ پاؤنڈ فوری امداد کا اعلان کر چکا ہے، برطانیہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب میں گھرے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانےکے لیے ہرممکن امداد دیں گے، ڈیڑھ کروڑ پاؤ نڈ کا یہ امدادی پیکج بھی ہماری ان کوششوں کا حصہ ہے۔

    برطانیہ:نسلی اورمذہبی انتہاپسندی نے1لاکھ 20 ہزاراقلیتی افراد کوملازمتیں جھوڑنے…

  • سیلاب متاثرین کی مد کیلئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی این جی اوز کو کام کرنیکی اجازت

    سیلاب متاثرین کی مد کیلئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی این جی اوز کو کام کرنیکی اجازت

    حکومت نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی 15 این جی اوز کو پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق امریکی این جی او کیئر انٹرنیشنل، مرسی کور، کیتھولک ریلیف کو بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان تنظیموں میں برطانیہ کی ٹیئرفنڈ، مسلم ہینڈز، ہیلپیج انٹرنیشنل، ہیومن اپیل اور کشمیر آرفن ریلیف بھی شامل ہیں۔

    سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے،مریم اورنگزیب

    فرانس کی این جی اوز سیکیور اسلامک فرانس، ایم ایس ایف، ترکی کی معارف فاؤنڈیشن، جاپان کی اے اے آر اور کے این کے کو بھی متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کام کرنے کی اجازت حاصل کرنے والی این جی اوز میں جرمنی کی لائف لائن کرسچین ڈیولپمنٹ اور سی بی ایم ای وی شامل ہیں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے ان این جی اوز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اد رہے کہ وزارت ماحولیات تبدیلی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینہ کے مطابق 10 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ ایک ایک خاندان جلد دوبارہ آباد ہوگا، راجہ بشارت

    وزارت ماحولیات تبدیلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سیلابی ہنگامی صورتحال نویں ہفتے بھی جاری ہے، اور ملک کا 70 فیصد حصہ زیرآب ہے، پاکستان کے جنوبی حصوں میں کئی مقامات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث صحت سے متعلق خدشات بھی سامنے آرہے ہیں، دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب ہیں، سیلاب سے اب تک 1200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ملک کے مختلف حصوں میں 5000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ 243 پل تباہ ہوگئے ہیں۔

    سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہے اور 10 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

    وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے، سندھ کا 90 فیصد اور ملک کی کل فصلوں کا 45 فیصد حصہ زیر آب ہے

    تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

  • روجھان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا،حکومت کوبھی انسانی بنیادوں پرامداد دینی چاہیے:دوست مزاری

    روجھان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا،حکومت کوبھی انسانی بنیادوں پرامداد دینی چاہیے:دوست مزاری

    روجھان:روجھان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا،حکومت کوبھی انسانی بنیادوں پرامداد دینی چاہیے:دوست مزاری سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک بہت بڑے زمیندار بھی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ حکومت اس علاقے میں متاثرین کی مدد تو کررہی ہے مگرسیاسی بنیادوں پر ، جبکہ یہ حالات سیاست کرنے کے نہیں انسانی ہمدردی سب سے پہلے ہے

     

    اس سلسلے میں باغی ٹی وی کےسنیئررپورٹرفیض چغتائی جوکہ اس وقت راجن پور، ڈیرہ غازی خان اورتونسہ کے علاقوں میں سیلاب سے متاثرین خاندانوں سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل جان رہے ہیں اس وقت ڈیرہ غازی خان کے اس علاقے میں موجود ہیں جوسیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے ،

     

    یہ روجھان کا علاقہ ہے جس علاقے سے دوست محمد مزاری تعلق رکھتے ہیں‌، دوست مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت امداد کو سیاسی بنیادوں پرتقسیم کررہی ہے ، جبکہ اس علاقے کا ہرخاندان متاثرہے ، حکومت کو چاہیے کہ ایک مکمل سروے کرے اور پھرمتاثرین کوان کی ضروریات کے مطابق امداد دے تاکہ متاثرین پھر سے زندگی کی دوڑ میں شامل ہوسکیں

    تونسہ راجن پور،اور روجھان سیلاب سے تباہی،نواحی علاقے بستیاں زیر آب، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

    بارشوں کے باعث 27 ہزار 860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہو گئیں، راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش ، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • ابرار الحق فارغ، شاہد احمد لغاری چیئرمین ہلال احمر پاکستان مقرر

    ابرار الحق فارغ، شاہد احمد لغاری چیئرمین ہلال احمر پاکستان مقرر

    اسلام آباد:ابرار الحق فارغ، شاہد احمد لغاری چیئرمین ہلال احمر پاکستان مقرر،اطلاعات کے مطابق حکومت نے چیئرمین ہلال احمد پاکستان ابرار الحق کو عہدے سے ہٹادیا۔

    نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈی نیشن حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار الحق کو چیئرین ہلال احمر پاکستان کے عہدے سے ہٹادیا۔

     

     

    https://twitter.com/MirzaAdeelPTI/status/1565324161433698306?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1565324161433698306%7Ctwgr%5E15384ff5fb7537a426bc5027d9e0e49044c46a46%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40006663

    صدر مملکت نے بطور صدر ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کو تین سال کیلئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان مقرر کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد احمد لغاری کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

     

     

    واضح رہے کہ ابرار الحق نے آج بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی تھیں۔معروف گلوکار ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور مستعفی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

     

     

    یاد رہے کہ وزارت ماحولیات تبدیلی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے  سیلاب سے ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینہ کئ مطابق 10 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

    وزارت ماحولیات تبدیلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سیلابی ہنگامی صورتحال نویں ہفتے بھی جاری ہے، اور ملک کا 70 فیصد حصہ زیرآب ہے، پاکستان کے جنوبی حصوں میں کئی مقامات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث صحت سے متعلق خدشات بھی سامنے آرہے ہیں، دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب ہیں، سیلاب سے اب تک 1200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ملک کے مختلف حصوں میں 5000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ 243 پل تباہ ہوگئے ہیں۔

    سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہے اور 10 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

    وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے، سندھ کا 90 فیصد اور ملک کی کل فصلوں کا 45 فیصد حصہ زیر آب ہے

  • راشن دینےکے بہانے ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    راشن دینےکے بہانے ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    سانگھڑ:راشن دینےکے بہانے ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،اطلاعات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر شہداد پور میں راشن دینےکے بہانے ایک لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

     

    متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہےکہ نشہ آور چیز کھلا کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وہ سبزی لینے جارہی تھی کہ اسے راشن کا جھوٹا دلاسا دیا گیا۔

    سیلاب سے متاثرہ ایک ایک خاندان جلد دوبارہ آباد ہوگا، راجہ بشارت

    پولیس کو دیےگئے بیان میں متاثرہ لڑکی نےکہا ہےکہ رکشا ڈرائیور خالد اور دل شیر ماچھی نے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق لڑکی کو بیان کے لیے طلب کرلیا ہے، ایک ملزم زیر حراست ہے، لڑکی کے بیان اور میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کیا جائےگا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جی نواب شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق پتہ چلا تو ملزم کی نشاندہی کر لی ہے ملزم کانام گل شیرماچھی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا ہے۔

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    ی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں ملزم رکشہ وغیرہ چلاتا ہے ملزم کومتاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے جب لپ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل دوبارہ کرایا جا رہا ہے۔

  • برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً سات ارب پاکستانی روپے ) کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔

    سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب کے بعد زندگی بچانے کے لیے امداد فراہم کر رہا ہے، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر ڈوبا ہوا ہے۔

    برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانیہ کی طرف سے 15 ملین پاؤنڈز کی امداد سے ملک بھر کے لوگوں کو پناہ گاہ اور ضروری سامان فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ سیلاب سے 33 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، 1,100 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سکریٹری خارجہ کی طرف سے اعلان کردہ تازہ ترین فنڈنگ گزشتہ ہفتے کے آخر میں برطانیہ کی جانب سے تباہی کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈ فراہم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

    برطانیہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کو 15 ملین پاؤنڈ کی مالی مدد کرے گا.5 ملین پاؤنڈ اقوام متحدہ کی فلیش اپیل کے بعد پاکستان کو دیے جا رہے ہیں۔10 ملین پاؤنڈ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی عالمی ایجنسیوں کے ذریعہ دیے جائیں گے۔ 10 ملین پاؤنڈ کی رقم پینے کے صاف پانی شیلٹر اور خواتین و بچیوں کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔

    برطانوی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ لاکھوں لوگوں کو تباہ کن سیلابوں کا سامنا ہے جس نے ملک کا ایک تہائی حصہ متاثر کیا ہے جو تقریباً برطانیہ کے حجم کے برابر ہے، ایک بڑے انسانی ہمدردی کے عطیہ دہندگان کے طور پر ہم سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک زندگی بچانے والی امداد حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

    وزیر مملکت برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے المناک اثرات اور لاکھوں لوگوں پر پڑنے والے اثرات کو پہلے سے دیکھ رہے ہیں۔ برطانیہ پاکستانی حکام کے ساتھ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ قلیل مدتی اور طویل مدتی میں کس مدد کی ضرورت ہے۔