Baaghi TV

Tag: سیکیورٹی فورسز

  • میران شاہ میں  سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن،8 خوارج ہلاک  6  زخمی

    میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،8 خوارج ہلاک 6 زخمی

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا گیا،جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے-

    باغی ٹی وی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 6 خوارج زخمی بھی ہوئے ہیں،سیکیورٹی فورسز نےعلاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز  کی کارروائی:  مستونگ سے دہشت گرد اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: مستونگ سے دہشت گرد اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار

    اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ سے ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو دہشت گردوں نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا،آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان کے گاؤں میران شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں مغوی ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے ملازمین ہیں، مغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے،مغویوں میں حضرت جابر، صادر اللہ اور گل زادین شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکاری ملازمین کو سیکورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم سرکاری ملازمین کے اغوا کی پلاننگ کررہی ہے، اس لئے سرکاری ملازمین غیرضروری سفر نہ کریں اور سفر کے لیے ایک ہی راستہ بار بار استعمال نہ کریں، نہ ہی اپنے سفری شیڈول کو کسی کے ساتھ شیئر کریں۔

  • ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ  پر حملہ، ایک ایف سی اہلکار شہید ، 3زخمی

    ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک ایف سی اہلکار شہید ، 3زخمی

    کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم تھانہ مرغان کے علاقے مرغان تانگہ میں ٹل اسکاؤٹس سے تعلق رکھنے والے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا،حملے میں ایک ایف سی اہلکار نائیک مائب زادہ شہید جبکہ 3 اہلکار لانس نائیک لیاقت، لانس نائیک اشتیاق اور لانس نائیک مسعود زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا،حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی حملہ آوروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم میں گزشتہ کئی ماہ سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور سرکاری املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کے درمیان دھرنا معاہدے پر گفتگو

    جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا …

    جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل …

  • کراچی میں  دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

    باغی ٹی وی : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جنہیں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا۔

    دہشتگردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سوات اور مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے یہ نیٹ ورک بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بھتہ خوری سے بچنے کے لئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداراے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں۔

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

  • قلات میں  انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان : سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع قلات کے ناگاؤ پہاڑوں کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز   کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

  • پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

    پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

    پشاور میں ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 5 زخمی لیڈی اسپتال لائےگئے، زخمیوں میں 3 سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے

    سی سی سی پی اشفاق انور کا اس حوالے سے کہنا ہے ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا، بارودی مواد روڈ کے کنارہ نصب کیا گیا تھا، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی ٹیمیں شواہد اکھٹی کر رہی ہیں۔

    ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

  • ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رانا زئی میں سرچ آپریشن کے دوران شر پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں 3 شر پسند مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی کے محلہ رانا زئی میں سیکیورٹی فورسز کےسرچ آپریشن کے دوران شر پسندوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جوابی دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا اور مقابلے میں 3 شر پسند ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

    ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

    دوسری جان ب بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا –

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اور تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے پولیس کی جانب سے حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    چمن :17 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد جیل عملے کی تبدیلی کے بعد نیا …

  • جانی خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    جانی خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    جانی خیل میں سیکیورٹی فورسزا ور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان بھی شہید ہوگئے شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں،شہیدنائب صوبیدار غلام مرتضیٰ کا تعلق بہاولپوراور حوالدار محمدانور کا سیالکوٹ سے ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

  • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

    راولپنڈی: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشن کے دوران 2 جوان شہید ہو گئے۔

    پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    آئی ایس پی آر کا کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 39 سالہ نائیک محمد عتیق سکنہ ضلع چکوال اور 36 سالہ نائیک رجب علی سکنہ ضلع اٹک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ جوانوں کی قربانیاں سیکیورٹی اداروں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک