Baaghi TV

Tag: سی اے اے

  • پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

    پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: نئے سال کے پہلے ہی روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے،پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے ڈھاکا اور کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی، حکومت کی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سی اے اے نے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے ابتدائی طور پر بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ کے لیے 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔

    بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

    سی اے اے ذرائع کے مطابق بنگلادیش ایئرلائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی، بیمان بنگلادیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا،بیمان ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فلائٹ کی معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی،اس اقدام سے پاکستان اور بنگلادیش کے ایوی ایشن شعبہ کو فروغ ملے گا۔ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام اور حکومتی رابطوں میں اس فضائی رابطے کی براہ راست بحالی سے دونون ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

  • نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

    نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان کی نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی، اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔

    اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کریں گے۔

    اسرائیل کی حامی لابی ہر جگہ موجود، لیکن ان کی کوئی حیثیت نہیں،مولانا فضل الرحمان

    کینالز معاملہ:رانا ثنااللہ کا شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ

    کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،عظمٰی بخاری

  • یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے حوالے سے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی، پانچ سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں عائد پا بندی کے حوالے سےمثبت پیشرفت ہوگی، جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈ ل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد امکان ہے کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری مل جائے گی۔

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

    ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

    کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار

  • مسافروں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹی ہیں،سی اے اے

    مسافروں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹی ہیں،سی اے اے

    اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر قومی اور بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں اور اسلام آباد آنے والی پروازیں حسب معمول جاری رہیں گی، بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

    بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی خبر کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مصدقہ پلیٹ فارم سے رجوع کریں، فیک نیوز پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

    بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے موثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا،انہوں نے متنبہ کیا تھا کہ کسی بھی رہنما کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں دے گی اگر وہ احتجاج کے دوران توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

  • نادر شفیع ڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے نئے ڈی جی مقرر

    نادر شفیع ڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے ڈی جی مقرر

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نادر شفیع ڈار کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا ڈی جی مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : نادر شفیع ڈار کے بطور ڈائریکٹر جنرل سی اے اے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 3 سال کے لیے ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوا تھا اور اس عہدے کے لیے قائم مقام ڈی جی نادرشفیع ڈار سمیت 11 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئےتھےڈی جی سی اے اے کا تقرر 3 سال کے لیے ہوتا ہے، نئے ڈی جی سی اے اے کے لیے برطانیہ اوریورپ میں پاکستانی ائرلائنز کی پروازوں کی بحالی بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

  • کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو ایک بارپھرجی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا

    کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو ایک بارپھرجی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا

     کراچی: کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو ایک بارپھرجی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق کراچی اورلاہورایریا کنٹرول میں جی پی ایس سگنل میں دشواری کو رپورٹ کیا گیا ہے سی اے اے نے طیاروں کےکپتانوں کو جی پی ایس سگنلز میں دشواری کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں ائیرٹریفک کنٹرولرز( اے ٹی سی )کوآگاہ کیا جائے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کو نیوی گیشن میں مشکلات ہوتی ہیں، نیوی گیشن میں دشواری سے بھی فوری طور پر اے ٹی سی کو مطلع کیا جائے۔

    دوسری جانب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ روز سے موجود غیرملکی ائیر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کر دی گئی۔

    غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ سے 136 عازمین حج سمیت دیگر مسافروں کو لے کر آج صبح اپنی منزل دوحا کیلئے روانہ ہوگئی قطر ائیر ویز کی پرواز کیو ار 610 اتوار کی صبح کراچی پہنچی تھی، روانگی کے وقت طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، خرابی دور کرنے کیلئے کام شروع کیا گیا جو رات گئے مکمل ہوا گز شتہ روز بیشتر مسافروں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا لیکن 60 فیصد مسافر ائیرپورٹ پر ہی موجود رہے، پرواز لگ بھگ 24 گھنٹے بعد پیر کی صبح 6 بجے کے بعد کراچی سے دوحا کے لیے روانہ ہوئی، ممکنہ طور پر 136 عازمین حج کو ائیر لائن کی جانب سے سعودی عرب بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

  • "اے او او اے” کا  خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،سی اے اے

    "اے او او اے” کا خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،سی اے اے

    کراچی: سی اے اے پی کا کہنا ہے کہ نام نہاد "اے او او اے” کا حالیہ خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے-

    باغی ٹی وی :تر جمان سی اے اے پی کے مطابق نام نہاد/خود ساختہ ائیر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا حالیہ خط پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور مایوس کن کوشش معلوم ہوتی ہے۔ یہ خط بے بنیاد الزامات کا پلندہ ہے اور مصنف نے مکمل طور پر من گھڑت کہانی کے ساتھ جان بوجھ کر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ وفاقی اور پنجاب دونوں حکومتوں نے مشترکہ طور پر اس منصوبے کی منظوری دی، جہاں 52 فیصد ملکیت CAA اور 48 فیصد پنجاب حکومت کے پاس ہے۔

    یہ واضح ہے کہ اس خط کا مصنف اپنی من گھڑت کہانی پر یقین کرنے کے لیے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے مقاصد بظاہر بددیانتی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سنگین سیفٹی خدشات کے پیش نظر2021 میں والٹن ایروڈروم سے فلائنگ آپریشنز کی کسی دوسرے مناسب مقام پر منتقلی، اور زمین کی پنجاب حکومت کو کمرشل مقاصد کے لئے منتقلی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

    وفاقی کابینہ کی طرف سے یہ فیصلہ سول ایوی ایشن آرڈیننس 1960 کے ذریعے دیے گئے اختیار کے تحت کیا گیا، جو حکومت کو عوامی تحفظ کو ترجیح دینے کا اختیار دیتا ہے۔ والٹن ایروڈروم کے آس پاس بڑے تجارتی اور رہائشی علاقوں کی موجودگی کے پیش نظر ہوا بازی کی سرگرمیوں سے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے یہ اقدام ضروری تھا۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق والٹن ایروڈروم کی زمین، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور حکومت پنجاب کے درمیان ریونیو شیئرنگ نظام پر اتفاق کے بعد، حکومت پنجاب (GoPb) / لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LCBDDA) کو منتقل کر دی گئی، جسے بعد میں پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PCBDDA) کے نام دے دیا گیا۔

    یہاں یہ بات اہم ہے کہ والٹن ایروڈروم کو مریدکے منتقل کرنے کا فیصلہ سرکاری اہلکاروں اور لینڈ مافیا کے درمیان کسی ملی بھگت کا نتیجہ نہیں تھا جیسا کہ خط میں من گھڑت طور پر بیان کیا گیا ہے۔ سی اے اے نے نیا جنرل ایوی ایشن ایروڈروم قائم کرنے کے لیے مریدکے میں پنجاب حکومت سے 480 ایکڑ اراضی خریدی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) شہری ہوا بازی کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو برقرار رکھنے اور انہیں مزید بہتر بنانے کے مستحکم عزم کا اعادہ کرتی ہے، اور اس بات کو ہر ممکن یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ پاکستان کے اندر ہوائی سفر کے تمام پہلو اعلیٰ ترین حفاظتی پروٹوکولز کے مطابق ہوں۔

    کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا …

    واضح رہے کہ والٹن ائیرپورٹ کی زمین کی فروخت میں سیکنڑوں ارب کے فراڈ کا انکشاف ،،ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا دعوی ہے کہ پاکستان ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوابازی کو خط میں نشاندہی کردی ، ڈی جی سول ایوی ایشن اور حکومتی نمائندوں نے لینڈ مافیا کیساتھ ملکر والٹن ائیرپورٹ کی زمین میں تین سو ارب سے زیادہ غبن کیا۔

    ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ 350 ارب روپے کی والٹن ائیرپورٹ کی زمین 50 ارب میں بیچ دی گئی والٹن ائیرپورٹ کو قیمتی زمین کی جگہ مریدکے میں دیہی زمین دے دی گئی، لینڈ مافیا نے 50 ارب میں سے بھی صرف 1 ارب اب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ادا کیے ۔

    یاد رہے کہ حکومت نے والٹن ائیرپورٹ کی زمین سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو فروخت کی تھی ،ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوابازی سے معاملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں …

  • افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں  آنیوالی پروازوں  کیلئے نئی ہدایات جاری

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : سی اے اے کے مطابق کابل میں تاحال ائیر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنےرسک پرجاسکتی ہیں پاکستان کی حدود میں داخلےسے15 منٹ قبل ائیرٹریفک کنٹرول کوآگاہی دیناہوگی، سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان فضائی حدود میں داخلےکے لیے فریکوئنسی بھی جاری کی ہے جس کےذریعےافغانستان سےداخل پروازوں کورہنمائی فراہم کی جائےگی، مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرےگا ، کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔

    عارضی جنگ بندی،اسرائیل کی اگلے مرحلے کی جنگی تیاری شروع

    واضح رہے کہ قبل ازیں وزارت ہوا بازی کی جانب سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ایکٹ 2023 نافذ کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کو 2 حصوں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی دو الگ الگ محکمے بن گئے ہیں، دونوں محکموں کے سربراہ بھی الگ الگ ہوں گے، ملک کے تمام کمرشل ائیرپورٹس پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ائیرٹرانسپورٹ اور ریگولیٹری کے شعبے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، دونوں محکموں کو ملازمین کی تعداداور اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم،نوٹیفکیشن جاری

    سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:وزارت ہوا بازی کی جانب سے سی اے اے کی تقسیم کے معاملے پر اہم پیشرفت کرتے ہوئے ادارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ایکٹ 2023 نافذ کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تقسیم کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی دو الگ الگ محکمے بنائے گئے ہیں، دونوں محکمے الگ سربراہ کی زیر نگرانی کام کریں گے ملک کے تمام کمرشل ائیرپورٹس پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، دوسری طرف لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ائیر ٹرانسپورٹ اور ریگو لیٹری کے شعبے سی اے اے کا حصہ ہوں گے۔

  • نئے گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ تاخیر

    نئے گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ تاخیر

    سی پیک کے تحت چین کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ کی تاخیر سامنے آئی ہے

    گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح رواں ماہ ہونا تھا تا ہم تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ائیرپورٹ کا سازوسامان اور تیکنیکی آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے بحری راستے سے چین سے گوادر آنیوالا سامان رواں ماہ پہنچنے کی توقع ہے،چینی اتھارٹیز کی جانب سے گوادرائیرپورٹ کے افتتاح کیلئے مارچ 2024 کا وقت دیا جا رہا ہے

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ نیا گوادرائیرپورٹ فعال ہونے کے انتظامات کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے ائیرپورٹ گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے اوراس کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے 3000 ایکڑ زمین دی گئی ، نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرح گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے

    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام و انصرام سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ذریعے کیا جائے گا۔ جو پاکستان، عمان اور چین کے درمیان سہ فریقی منصوبے کا حصہ ہے اور ملکی اور بین الاقوامی فضائی آپریشنز کی صلاحیت کا حامل جدید ترین منصوبہ ہے۔ ہوائی اڈے کی ترقی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا ایک حصہ ہے. جو چین کے ون بیلٹ ون روڈ اقدام کا سنگ میل ہے

    وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
    ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
    بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
    مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
    گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
    پاکستان میں سب سے بڑا ہوائی اڈہ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ ملک کا دوسرا ہوائی اڈہ ہوگا جو2022 میں اپنے تعمیراتی آغاز سے ہی اے۔380 طیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کا حامل بنایا جا رہا ہے۔ یہ گوادر جزیرہ نما کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، اس لئے خطے کی جغرافیائی سیاسی حیثیت کو سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے جغرافیائی مرکز میں تبدیل کر دے گا۔ ہوائی اڈے کو سی اے اے کی رہنمائی کے تحت اوپن اسکائی پالیسی کے مطابق چلایا جائے گا