Baaghi TV

Tag: سی اے اے

  • لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا

    لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا

    لاہور : لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا ،اطلاعات کے مطابق عالمی معیار کے درجے کا مقام رکھنے والے لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے 6450ملین روپے کی لاگت سے اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔
    لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرالفا پرائمری رن وے18ایل آر /36 کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

    ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر طیاروں کی رہنمائی کیلئے جدید لینڈنگ انسٹومنٹ سسٹم نصب کئے گئے ہیں، موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ میں جدید نظام کے ذریعے رہنمائی حاصل ہوسکے گی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے18ایل آر/36 فلائٹ آپریشنز کیلئے بند ہے، فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے20اپریل تک رن وے استعمال نہیں ہوسکے گا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رن وے18آر/36ایل کو ٹیکسی ان، ٹیکسی آؤٹ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2018 میں حکومت پاکستان نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کے لیے چینی کمپنی سے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا، تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لیے مستند ہے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈائریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا۔ ایروڈروم ریفرنس فور ای کوڈ کے تحت لاہور ائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سند مل گئی۔

  • پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا –

    باغی ٹی وی : سی اے اے نے ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگری بی اور کیٹیگری سی فہرست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    نئے حکم نامے کے مطابق یورپی ملکوں سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ مسافر اپنے اخراجات اٹھانے کے پابند ہوں گے۔

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے پر 5 جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

    دوسری جانب کورونا کی پانچویں لہرکے حوالےسے این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 3 دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسز تھے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے دسمبر میں اومی کرون ٹیسٹ کرنے کیلئے 351 ٹیسٹ کیے گئے، 351 ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کے کیسز ظاہر ہوئے، لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہونگی وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں7ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دی-

    این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

    قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اجلاس میں کورونا کیسز کے اعداد وشمار،ویکسی نیشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا، این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات پراتفاق کیا، اجلاس میں کورونا کیسز کے پھیلا و کا بھی جائزہ لیا گیا-

    یادر رہے کہ نئےسال کے آغاز پر،دنیا بھر میں فلائٹس آپریشن میں مشکلات کا سامنا دیکھنے میں آیا ہے ،اومی کرون اور موسم کی خرابی،اتوار کے روز 4ہزار پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، منسوخ پروازوں میں آدھے سے زائد امریکا کی پروازیں شامل ہیں دنیا بھر میں 11ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں. پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی وجہ مسافر لوڈ کا زیادہ ہونا بھی ہے،پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد کئی ممالک نے فضائی سروس بند کر دی –

    جرمنی کے بحری جہاز میں کورونا پھیل گیا،بحری جہاز کو پرتگال کے ساحل پر روک دیا گیا،بحری جہاز میں سوار 3 ہزار کے قریب سیاح پھنس گئے، بحری جہاز میں موجود عملے کے19 ارکان سمیت 52 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی سیاح سال نو کا جشن منانے جزیرے پر جارہے تھے-

    کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

  • پی آئی اے کے لیے یورپ کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی

    پی آئی اے کے لیے یورپ کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی

    کراچی:پی آئی اے کے لیے یورپ کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید جاگ اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم (اکاؤ) کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے آڈٹ سے متعلق مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے امکانات ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے اہم شعبہ جات کے آڈٹ سے متعلق عبوری رپورٹ جاری ہوئی ہے، اکاؤ نے سول ایوی ایشن کی 72.77فیصد رینکنگ جاری کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اکاؤ کی آڈٹ ٹیم 15دن میں حتمی رپورٹ ایس ایس سی کو فراہم کرے گی، اکاؤ کی رپورٹ کی سفارشات کی مد میں پاکستان پر پابندی ختم ہونے کے امکانات ہیں۔

    ‘اکاؤ کی جانب سے سگنی فیکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردی جائے گی’۔

    خیال رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم نے سی اے اے کی جانب سے تیاریوں کو سراہا تھا۔ اکاؤ کی جانب سے رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق قطر ایئر ویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے روزانہ 2، 2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ 1، 1 پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا، قطر ایئر ویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    قطر ایئر ویز کراچی اور لاہور سمیت 5 شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔قطر ایئر ویز کی لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے روزانہ 2، 2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ 1، 1 پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

    لاہور سے دوحہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، ایئر لائن لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی دے گی۔قطر ایئر ویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

    جنرل راوت کی موت پر تبصرے اورفوج کے اندربغاوت پرسوالات کیوں؟نوجوانوں پرمقدمات درج

  • کورونا کی نئی قسم،سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

    کورونا کی نئی قسم،سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

    سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن نے نیا سفر ہدایت نامہ پاکستان آنے والی فلائٹس سے متعلق جاری کیا ہے سی اے اے نے جنوبی افریقہ سمیت افریقہ کے 6 ملکوں اور ہانگ کانگ میں سفری پابندی عائد کر دی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔ کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے کیٹگری سی کی فہرست میں شامل ممالک میں جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، لیسوتھو، بوٹسوانہ، نمیبیا، ایسواتینی ہیں۔

    بیرون ملک سے آئے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپد انٹیجن ٹیسٹ ہو گا سی اے اے کے مطابق کورونا مثبت آنے پر مسافروں کو سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب ملک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا کیس سامنے آنے پراسرائیل نے چودہ دن کے لیے غیر ملکیوں کی اپنے ملک میں آمد پر پابندی عائد کر دی ہے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وفاقی کابینہ کی جانب سے سرحدیں مکمل طور پر بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے ہوچکا ہے۔

    غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے ویکسینیٹڈ اسرائیلی شہریوں کو بھی تین دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا جبکہ وہ اسرائیلی شہری جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں سات دن کے لیے قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔

    کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

    اسرائیل نے 50 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے ان ممالک سے سفر کر کے اسرائیل آنے والے اسرائیلی شہریوں کو حکومت کی طرف سے متعین کردہ ہوٹلوں میں لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا اور ٹیسٹس کروانے ہوں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے مزید افریقی ممالک کیلئے پروازیں روک دی ہی ۔سعودی وزارت داخلہ نے ملاوی،زیمبیا،مڈغاسکر اور انگولا کے لیے پروازیں روکنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب نے سیشلز، ماریشس اور کوموروس جزائر کیلئے بھی پروازیں روک دی ہیں۔

    کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 6 افریقی ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی

    دوسری جانب امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے اعلان کیا یے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے لیے ویکسین کے بوسٹر شاٹ تیار کرے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے کورونا کے نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے تین آپشنز پر مشتمل حکمت عملی میں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ اومی کرون سے بچنے کے لیےموجودہ ویکسین کی زیادہ خوراک استعمال کی جائے۔

    موڈرنا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفن بینسل نے کورونا کی نئی قسم کو تشویشناک قرار دیا ہےان کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نئی قسم کے خلاف اپنی حکمت عملی پر جلد عملدرآمد کریں۔

    پاکستان میں مزید 303 کورونا کیسز رپورٹ

    دوسری جانب یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹرزکا کہنا ہے کہ وہ نئی قسم کا جائزہ لے رہے ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اومی کرون کے لیے نئی ویکسین کی ضرورت ہے یا نہیں اومی کرون سے متعلق معلومات ابھی نا کافی ہیں ان معلومات سے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے کہ یہ قسم زیادہ پھیلے گی یا ویکسین سے حاصل کی گئی مدافعت اس کے لیے کافی نہیں ہوگی یہ جاننے میں کچھ وقت لگے گا کہ اومی کرون کے لیے کسی نئی میڈیسن کی ضروت ہو گی یا نہیں۔

    کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں انکشاف ہوا اور اس کے بعد یہ وائرس بیلجیئم، بوٹسوانا، اسرائیل، ہانگ کانگ اور یورپی ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔

    کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک ترین قسم اومی کرون یورپ بھی پہنچ گئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومی کرون جرمنی، اٹلی اور برطانیہ بھی پہنچ گئی ہے جرمنی کے وزارت صحت کے حکام کے مطابق جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں نئےکورونا وائرس کے دو کیسز اور ایک مشتبہ کیس ملک کے مغرب میں پایا گیا ہے۔

    سب سے پہلے جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے ایک شخص میں اومی کرون کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے۔

    کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

    برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ میں اومی کرون وائرس کے دو تصدیق شدہ کیسز ہیں، ایک کیس چیلمسفورڈ اور ایک ناٹنگھم میں پایا گیا ہے دونوں افراد حال ہی میں جنوبی افریقہ کے سفر سے واپس آئے تھے۔

    اٹلی کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ موزمبیق سے میلان واپس آنے والے ایک شخص میں اومیکرون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس کے علاوہ چیک ریپبلک میں بھی نئے ویرینٹ کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہوئی تھی بتایا گیا ہے کہ یہ قسم کورونا کی پہلے سے معلوم اقسام سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور یہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ابھی اس نئی قسم کے بارے میں مکمل سائنسی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

    کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

    امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ۔ کینیڈا، برازیل، پاکستان، جاپان اور ساوتھ کوریا سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اور کئی ایونٹ بھی منسوخ کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا ویمن ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائر میچ منسوخ کردیا گیا تھائی لینڈ بمقابلہ امریکہ اور پاکستان بمقابلہ زمباوے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گےورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے 12 ویں وزارتی کانفرنس کو بھی ملتوی کر دیا ہے، کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ جنرل کونسل کے صدر نے اراکین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا اور کہا کہ صحت کے لئے ضروری ہے کہ کام چلتا رہے، کانفرنس بعد میں منعقد کی جائے گی-

    خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں 2020 کے آخر میں بیٹا ورژن کو بھی دریافت کیا گیا تھا ۔ کورونا کی اس قسم کے باعث جنوبی افریقہ میں وبا کی دوسری لہر کے دوران کووڈ کے سنگین کیسز کی تعداد پہلی لہر کے مقابلے میں بڑھ گئی تھی-

  • PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی

    PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی

    لاہور:PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائنزپی آئی اے کے پائلٹس کی شراب نوشی نے جہاں مسافروں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈالا ہے وہاں پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی بھی ہوئی ہے ، اب ایشو یہ ہے کہ کیا پاکستانی پائلٹس ہی شراب نوشی کرتے ہیں یا اس کی مشروط اجازت ہے ،

    ویسے اس شعبہ سے منسلک لوگ جانتے ہیں‌ کہ پائلٹ کی ملازمت اور مسلسل کئی گھنٹے محو پرواز رہنا بھی ایک مسئلہ ہے ، اس کی وجہ سے ہی یہ پائلٹس اکثروبیشتر تھک ہار جاتے ہیں‌، پھران پائلٹوں کو آرام کی شدید ضرورت ہوتی ہے ،اس مقصد کے لیے "آرام” کرنے کے لیے کسی چیز کے مشروب سے "علاج” کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس دوران ایک پائلٹ ایک انوکھی صورتحال میں ہوتا ہے جہاں وہ اکثر الگ تھلگ رہتا ہے، اور واقف ماحول سے ہٹا دیا جاتا ہے جو بوریت یا تنہائی سے باہرشراب پینے کی خواہش میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یہ ایک بہت زیادہ مسئلہ ہے جہاں شراب پینا بہت متنازعہ ہو چکا ہے۔ فلائٹ کے عملے کے کچھ ارکان شراب پینے میں ملوث ہیں، کچھ حد کے اندر اور کچھ زیادہ ہی پی جاتے ہیں۔ چونکہ پاکستان میں شراب پر پابندی ہے، اس لیے اس پر کافی سخت ایکشن لیا جاتا ہے

    پی آئی اے کے پائلٹ شراب پیتے ہوئے پکڑے گئے چند واقعات یہ ہیں۔

    کیپٹن جاوید مظفر، ایک بہت ہی سینئر B-747 پائلٹ رہےہیں‌ ، پیرس سے اسلام آباد کی پرواز میں بہت زیادہ نشے میں تھے۔ بعد میں اس پائلٹ کو پی آئی اے کی خدمات سے برخاست کر دیا گیا۔
    کیپٹن تہرانی، پی آئی اے کے ایک اور سینئر پائلٹ B-747، جو شراب نوشی کا عادی اور شرابی بھی تھا پرواز کے دوران نشے میں دھت پکڑا گیا اور بعد میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
    کیپٹن عمران عزیز، سینئر B-777 پائلٹ کو میٹروپولیٹن پولیس نے مانچسٹر میں ہوائی جہاز سے ہوٹل کے شیف سچاس کی شکایت پر اٹھایا کیونکہ اس نے پرواز سے ایک رات پہلے اسے بہت زیادہ شراب پیتے ہوئے دیکھا تھا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز (ڈی ایف او) نے گراؤنڈ کیا تھا لیکن مانچسٹر پولیس نے انہیں تکنیکی بنیادوں پر رہا کر دیا تھا۔

    ایک اور واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پی آئی اے کے فرسٹ آفیسر طاہر یوسف کو ناروے کے حکام نے نشے میں دھت پکڑ کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور بعد ازاں پی آئی اے کی نوکری سے برطرف کر دیا۔

    ایئربس 310 کے کیپٹن 54 سالہ کیپٹن عرفان فیض کو لیڈز ایئرپورٹ پر نشے میں دھت ہونے کے شبے میں گرفتار کرنے کے بعد شراب سے متعلق ہوا بازی کے جرم میں فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالتی سماعت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب اسے جہاز کے کاک پٹ میں گرفتار کیا گیا تو وہ شراب کی قانونی حد سے چار گنا زیادہ تھا۔ کیپٹن فیض، جو پرواز سے پہلے اپنے پیروں پر غیر مستحکم تھے اور شراب کی بو بھی لے رہے تھے، پاکستان کے قومی کیریئر پی آئی اے نے انہیں برطرف کر دیا۔

    کیپٹن عمر خیام B-777 کے کپتان کا 21 مارچ 2019 کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز PK-791 میں بریتھ اینالائزر شرابی ہونے کا مرتکب قرار دیا ، پائلٹ کو نشے میں ہونے کے شبہ میں ٹیک آف کرنے سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں خون اور پیشاب کے مناسب ٹیسٹ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسے ٹیسٹنگ سسٹم میں تکنیکی خامیوں کی وجہ سے کلیئر کر دیا۔

    کاک پٹ کے عملے اور کیبن کریو کے کچھ دیگر واقعات بھی نشے میں دھت ہونے کی اطلاع دی گئی لیکن ان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

    تاہم، 26 نومبر 2021 کو، پی آئی اے کے کیپٹن عامر آفتاب، جو سابق ڈائریکٹر فلائٹ سیکیورٹی اسٹینڈرڈز بھی ہیں، مبینہ طور پر کینیڈا سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں نشے میں دھت پائے گئے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق، انہوں نے ایک پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے یوٹیوب پر اپنے بلاگ میں اس واقعے کی اطلاع دینے کے چند گھنٹے بعد استعفیٰ دے دیا۔

    سینکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا بڑا جرم ہے۔ پاکستان سی اے اے اور ایئر لائنز کو پرواز کے دوران شراب پینے کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کچھ حکمت عملی کے ساتھ آنا چاہیے۔ کچھ حکمت اختیار کرنی چاہیے جوکچھ اس طرح‌ بھی ہوسکتی ہے

    پرواز کے عملے کو پرواز سے پہلے شراب پینے کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی دینا
    تمام پاکستانی ہوائی اڈوں پر بریتھ اینالائزر اور خون کی جانچ کی سہولت منظور شدہ طبی عملے کے ذریعےپرواز سے پہلے عملے سے یہ عہد لینا کہ وہ اڑنے کے قابل ہیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو ایسے عملے کے ارکان کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنی چاہیے جو اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو کہ بعد کے مراحل میں ایئرلائن کے ساتھ ساتھ ملک کا منفی برانڈ امیج بناتا ہے۔