Baaghi TV

Tag: شادی

  • سرحد پار سے محبت جاری: بھارتی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح کر لیا

    سرحد پار سے محبت جاری: بھارتی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح کر لیا

    گزشتہ دنوں بھارت کی انجو نصراللہ کے لیے پاکستان چلی آئی جب کہ پاکستان کی سیما حیدر اپنے بچوں سمیت سچن کی محبت میں گرفتار ہوکر بھارت چلی گئی علاوہ ازیں ایک بھارتی کم عمر لڑکی پاکستانی لڑکے کے لیے سرحد پارکرکے پاکستان آنا چاہتی تھی لیکن اسے پولیس نے روک لیا اب حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک بار پھر ایک نئی شادی کے چرچے ہیں تاہم اس میں نہ تو کوئی پاکستان سے بھارت گیا اور نہ بھارت سے کوئی پاکستان آیا، اس میں لڑکا اور لڑکی کا آن لائن نکاح کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ابھی ایک اور سرحد پار شادی ایک ہندوستانی دولہے اور پاکستانی دلہن کے درمیان ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شادی کی تقریب آن لائن کی گئی تھی راجستھان کے جودھ پور میں رہنے والے ارباز نے شادی کے لیے ہندوستانی ویزا حاصل کرنے میں دلہن کے ناکام ہونے کے بعد عملی طور پر پاکستانی لڑکی امینہ سے شادی کی۔

    پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما "امید” سے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بدھ کی رات منعقد ہونے والی تقریب تمام رسومات کے ساتھ مکمل ہوئی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی۔ نکاح کی تقریب ہندوستان اور پاکستان دونوں کے قاضیوں نے کروائی، دونوں اطراف کے افراد خاندان اور رشتہ داروں نے اس مبارک تقریب میں شرکت کی۔

    جودھ پور میں، دولہے کے رشتہ داروں کو گواہی دینے کے لیے پوری شادی ایل ای ڈی اسکرینوں پر دکھائی گئی۔

    سول کنٹریکٹر محمد افضل کے بیٹے ارباز نے بتایا کہ وہ جلد ہی نئی نویلی دلہن کے ہندوستان میں داخلے کے لیے ویزا کے لیے درخواست دیں گے ہمارے رشتہ دار پاکستان میں ہیں۔ یہ رشتہ داروں کے ذریعے طے شدہ شادی ہے دونوں ممالک کے درمیان اس وقت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ہم اسے آن لائن کروانے پر مجبور تھے۔ ویزا کے حصول میں کافی وقت لگے گا۔ اسی وجہ سے ہم اسے عملی طور پر کرنے کا فیصلہ کیا-

    امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت


    انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگر وہ پاکستان میں شادی کریں گےتو ہندوستان میں اس شادی کوقانونی طورپرتسلیم نہیں کیاجائےگا، سرکاری شادی کے لیے اپنے آبائی ملک واپس جانا ضروری ہے۔ ہندوستانی نکاح نامے کے ساتھ ویزا کے لیے درخواست دینے سے، وہ اس عمل کو آسان بنانے کی امید کرتے ہیں۔

    ارباز کے والد نے بھی دلہن کی آمد کے بارے میں خاندان کی بے تابی کا اظہار کیا، جن کا وہ گرمجوشی سے استقبال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ افضل آن لائن شادیوں کو عام خاندانوں کے لیے ایک سازگار آپشن کے طور پر دیکھتے ہیں ، کیونکہ یہ اخراجات کم کرتے ہیں لیکن شادی کے مقدس بندھن سے جڑے رسم و رواج کو پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلہن کا خاندان سادہ ہے، اور اس شادی پر کوئی بھاری قیمت نہیں اٹھانی پڑی۔

    ارباز نے بتایا کہ یہ ایک طے شدہ شادی تھی، ان کے اہل خانہ نے میچ کرایا۔ ارباز کے خاندان کا ایک فرد پہلے ہی امینہ کے خاندان کی دوسری خاتون سے شادی کر چکا ہے۔

    پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما کے پب جی پارٹنر کے گھر میں فاقے،مدد کی اپیل

  • سیما کی بھارت،انجو کی پاکستان میں شادی سے قبل پاک بھارت شہریوں میں شادیاں

    سیما کی بھارت،انجو کی پاکستان میں شادی سے قبل پاک بھارت شہریوں میں شادیاں

    حالیہ دنوں میں سیما اور انجو کی شادیاں خبروں میں ہیں، سیما پاکستانی لڑکی جس نے پاکستان سے بھارت جا کر نہ صرف شادی کی بلکہ اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا، سیما کی سچن سے شادی ہوئی ابھی تک وہ بھارتی تحقیقاتی اداروں کی نگرانی میں ہے اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہے کیونکہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت گئی تھی، دوسری جانب انجو پاکستان آئی تو قانونی طور پر پاکستان آئی اور دیر کے نصراللہ سے شادی کر لی، انجو اور نصراللہ شادی کے بعد دونوں خوش ہیں،

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

    بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی، دونوں نے 2010 میں محبت کی شادی کی تھی،پچھلے دنوں یہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں نے طلاق لے لی ہے ،ثانیہ نے بھی اس بارے کبھی کوئی بات نہیں کی البتہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہوئی ہے۔ بس ساتھ رہنا کم ہو گیا ہے،

    shoiab and sania

    شعیب اور ثانیہ شادی کے بعد پاکستان کی بجائے دبئی میں اکثر رہتے ہیں، ثانیہ پاکستان اپنے سسرال جاتی تو ہے لیکن کم، شادی کے بعد ثانیہ نے پاکستانی شہریت نہیں لی،

    پاکستانی کرکٹر حسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کی تھی، حسن علی نے بھارتی علاقے ہریانہ کی سامعہ آرزو سے 2019 میں شادی کی تھی، حسن علی کا سسرال ہریانہ کے ضلع نوح کے گاؤں چندینی میں ہے، سامعہ فلائٹ انجینئر ہے اور وہ دونوں بھی کئی برسوں سے دبئی میں رہ رہے ہیں، دونوں‌کی شادی بھی وہیں ہوئی ہے،

    hassan ali

    ظہیر عباس اور ریتا لوتھرا، یہ بھی ایک پاکستانی اور ایک بھارتی کی کہانی ہے، پاکستان بننے سے قبل دونوں خاندان سیالکوٹ میں رہتے تھے تا ہم جب پاکستان بنا تو ریتا کے والد کانپور چلے گئے، تاہم دونوں خاندانوں میں دوستی برقرار عہی، 80 کی دہائی میں ظہیر پاکستانی ٹیم کے ہمراہ بھارت آئے توکانپور بھی گئے، اسکے بعد لندن میں مقیم ریتا سے ملے، دونوں نے شادی کی،ظہیر عباس اور ریتا کی شادی کی مخالفت کسی نے نہیں کی ، ریتا نے شادی کے بعد اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام ثمینہ رکھ لیا، کچھ سال پہلے ظہیر نے اپنی بیٹی سونل کی شادی دہلی کے ایک تاجر سے کی۔ وہ بھارت میں خوش ہے

    پاکستانی کرکٹر محسن خان اور اداکارہ رینا رائے کی بھی شادی ہوئی تھی، رینا نے جب محسن سے شادی کی تو وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں، شادی کر کے اداکارہ رینا پاکستان آ گئی، تا ہم دوبارہ کام کی خواہش کی وجہ سے وہ بھارت چلی گئی اور اپنے شوہر محسن کو بھی ساتھ لے گئی، دونوں نے فلموں میں کام کیا تا ہم محسن کامیاب نہ ہوا، محسن بھارتی ماحول میں نہ رہ سکا، یوں دونوں کی طلاق ہو گئی، محسن کے لئے ممبئی رہنا اور رینا کے لئے پاکستان رہنا مشکل تھا،

    mohsin reena

    نونیتا لال اور فیصل قریشی دونوں گولفر ہیں، فیصل پاکستانی ہیں اور نونیتا بھارتی ہیں، دونوں‌کی ملاقات پاکستان کے صوبائی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گولف کی تقریب میں ہوئی، ملاقاتیں بڑھنے لگیں اور پھر بات محبت تک پہنچ گئی، دونوں نے شادی کر لی، اور اسکے بعد سری لنکا چلے گئے کیونکہ فیصل قریشی کو دہلی میں رہنے کے لئے کافی مسائل بن رہے تھے، تاہم سری لنکا کچھ عرصہ رہنے کے بعد وہ دہلی آ گئے اور وہیں مقیم ہیں،

    faisal golfer

    پاکستان کی مشہور گلوکارہ نورجہاں کی پوتی سونیا جہاں کی شادی بھی بھارت میں ہوئی، ممبئی کے ایک بینکر وویک نارائن سے سونیا جہاں نے شادی کی، دونوں کی ملاقات ممبئی میں میں ہوئی تھی، سونیا اداکارہ ہیں ، شادی کے بعد وہ دونوں ممبئی میں رہتے ہیں،

    sonia

    پاکستان بننے کے بعد گجرات، راجھستان، پنجاب اور کشمیر کے باسیوں میں شادیاں عام تھیں تا ہم اب کم ہو گئی ہیں کیونکہ شادی ہونے کے بعد آنے جانے میں کافی مسائل کا سامنا ہوتا ہے،

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

  • شوہر نامرد،شادی کے چھ ماہ بعد بیوی نے شوہر پر درج کروایا مقدمہ

    شوہر نامرد،شادی کے چھ ماہ بعد بیوی نے شوہر پر درج کروایا مقدمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون اپنے ہی شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی، کہا میرا شوہر نامرد، پیار نہیں کرتا، مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

    واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے لکھنو میں ایک خاتون پولیس کے پاس گئی اور بتایا کہ میری شادی چھ ماہ قبل ہوئی، میرا شوہر مجھ سے پیار نہیں کرتا اور ابھی تک ان چھ ماہ میں بیوی کا رشتہ ایک بار بھی نہیں نبھایا ،خاتون نے پولیس کے سامنے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر نامرد ہے، پولیس کو بتائی گئی تفصیلات میں خاتون نے کہا کہ اسکا شوہر آئی ٹی کمپنی میں کام کرتا ہے، شادی ہوئی تو 15 لاکھ روپے نقد میرے گھر والوں نے دیئے تھے اور تقریبا 28 لاکھ کا جہیز دیا تھا،

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شادی تو ہو گئی لیکن شوہر مجھ سے دور رہتا ہے، اسکو علاج کے لئے مشکل سے راضی کیا لیکن اسکے رشتے دار اسکو علاج کے لئے منع کر دیتے ہیں میرا شوہر میرے ساتھ رات بسر کرنے سے گھبراتا ہے،خاتون کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے ہمیں نہیں بتایا گیا تھا کہ لڑکا نامرد ہے، اگر ایسا ہوتا تو کبھی یہ شادی نہ ہوتی، اس نے دھوکہ سے شادی کی، کرشنا نگر تھانے نے خاتون کی مدعیت میں اسکے شوہر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

  • 14 سالہ نابالغ لڑکی کا اغوا، شادی، پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم

    14 سالہ نابالغ لڑکی کا اغوا، شادی، پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ میں 14 سالہ نابالغ لڑکی کے اغوا اور شادی کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی

    عدالت نے لڑکی کا میڈیکل معاٸنہ کروا کر اصل عمرچیک کرنے کی ہدایت کردی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت خانیوال پولیس کو ایک ماہ میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ لڑکی کا شوہر بلاوجہ اپنی بیوی کو تنگ نہ کرے اور پولیس تفتیش میں تعاون کرے

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ لڑکی 12 سال کی تھی جب اغوا کرکے شادی کی گٸی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس بچی کی عمرشادی کرنے کی ہے ہی نہیں ،جسٹس عاٸشہ ملک نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر اس کے خاوند کو جیل بھیجا جا سکتا ہے بچی کی مرضی کا عدالت اور پولیس جاٸزہ لے سکتی ہے، جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ پولیس نے اب تک کیا تفتیش کی؟ چھوٹی سی بچی کے بیان پر پولیس تفتیش کیسے بند کر سکتی ہے؟

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معصوم اور ناسمجھ ہے متاثرہ لڑکی کی دو بیٹیاں بھی ہی ان کا مستقبل اب کیا ہوگا؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ لڑکی کے والدین سے صلح نہیں ہوسکتی؟ بچی کے خاوند نے کہا کہ صلح کے بدلے میری بہن کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی کروانا چاہتے ہیں ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے متاثرہ لڑکی کا والد بدلہ لے رہا ہے

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے متاثرہ بچی مہوش کو روسٹرم پر بلایا تو جسٹس عاٸشہ نے متاثرہ بچی سے پوچھا کس کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟ متاثرہ بچی مہوش نے جواب دیا کہ میں والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، جسٹس عاٸشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کا برا نہیں سوچتے ،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے کردی

  • قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اہلیہ مزنا کے ساتھ شادی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اہلیہ مزنا کے ساتھ شادی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے ولیمے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزنا کے ہمراہ مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔حارث رؤف نے اہلیہ اور اپنے ہاتھ میں مہندی لگی تصویر شیئر کی جو رسم کے دوران لی گئی تھی۔
    حارث نے ایک تصویر بارات کی شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ مزنا سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔کرکٹر کے ولیمے کی تصویر اسٹیڈیم میں لی گئی جس میں مزنا نے پیازی رنگ کی میکسی پہنی تھی ،واضح رہے کہ حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان بھی موجود تھے،

  • قومی کرکٹر حارث روف کا تقریب ولیمہ اج ہوگی

    قومی کرکٹر حارث روف کا تقریب ولیمہ اج ہوگی

    حارث روف کی ولیمے کی تقریب اسلام اباد میں رات سات بجے شروع ہوگی قومی فاسٹ بولر کی دعوت ولیمہ ای الیون کی مارکی میں شیڈول کیا گیا ہے لیکن خراب موسم اور پروازوں کے تعطل کی وجہ سے کراچی میں موجود قومی کرکٹرز حارث روف کی ولیمہ تقریب میں شرکت سے محروم رہے گے
    کراچی سے کوئی بھی قومی کرکٹر دعوت ولیمہ میں شرکت نہیں کرے گا، تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ سے ویڈیو کے ذریعے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد دی۔ٹریننگ کیمپ کے دوران پاکستان ٹیم کے سیلفی بوائے شاہین آفریدی نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفی ویڈیو میں کہا کہ’ ہیری ہم سب کی طرف سے آپ کو بہت مبارک ہو، جیو میرے یار‘۔

  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی

    شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین او ربچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی، تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کرلیا،درج مقدمہ میں کہا گیا کہ لاہور سے اسلام آباد آئی تو ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر متعسد بار زیادتی کا نشانہ بنایا،واپس لاہور گئی تو ملزم نے دوبارہ شادی کا کہ کربلایا، ملزم قیمتی موبائل فون، نقدی اور کپڑوں بھرا بیگ بھی چھین کر فرار ہوگیا اسلام آباد پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی،

    راولپنڈی ،صدر واہ پولیس نے کاروائی کی اور 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار کر لیا،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم فیضان نے میرے بیٹے کو گھر لے جاکر زیادتی کی ،صدرواہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہارکا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ا زیادتی جیسے واقعات نا قابل برداشت ہیں اس حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایاجارہا ہے

    دوسری جانب مری کے علاقے دریا گلی میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی، شناخت سجاد کے نام سے ہوئی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہپستال مری منتقل کر دیا گیا فائرنگ کا واقعہ متنازعہ پانی کے حل کے لیے بلائے گئے جرگے کے دوران پیش آیا

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • انتظار نہ ہو سکا،دولہا ایمبولینس میں دلہن لینے پہنچ گیا

    انتظار نہ ہو سکا،دولہا ایمبولینس میں دلہن لینے پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتظار نہ ہو سکا،دولہا ایمبولینس میں سوار ہو کر دلہن لینے پہنچ گیا،

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں جھار کھنڈ میں ایک نوجوان کی شادی تھی، تا ہم شادی سے چند دن قبل حادثے میں اسکی ٹانگ فریکچر ہو گئی اور ڈاکٹر نے اسے آرام کا مشورہ دیا، نوجوان کی شادی طے تھی،شادی کی تاریخ قریب آنے پر نوجوان نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا اور ایمبولینس پر سوار ہو کر دلہن کو لانے کا پروگرام بنا لیا،

    لڑکی والوں کی خواہش تھی کہ لڑکا صحیح ہو تو پھر شادی کر لیں گے لیکن دولہا میاں سے نہ ہو رہا تھا صبر، شادی مقررہ تاریخ کرنے کی ہی ٹھانی اور ایمبولینس میں سوار ہو کر بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا ، ایمبولینس پر سوار دولہا کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، یوں شادی کے دن چندریش نامی نوجوان ایمبولینس پر ہی اپنی دلہن کو لے آیا، چندریش خود اسٹریچر پر تھا، شادی کی تقریب ہوئی اور نوجوان خوشی خوشی واپس دولہن کے ساتھ گھر آ گیا،

    دوسری جانب بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا تھا، چند دن قبل لڑکی نہ ملنے پر نوجوان نے خود کشی کر لی تھی، شادی کا انتظار کرتے کرتے تھک گیا لیکن لڑکی نہ ملی، 36 سالہ منجوناتھ نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ منجوناتھ آٹھ برسوں سے شادی کے لئے لڑکی تلاش کر رہا تھا مگر کوئی لڑکی اسکے ساتھ شادی کرنے کو تیار ہی نہیں تھی، منجوناتھ نے خودکشی سے قبل مبینہ طور پر ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا کہ دلہن نہ ملنے سے اس کے والدین پریشان ہیں ناامیدی اور مایوسی سے مغلوب ہو کر میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

    دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

    بھارت میں ایک شخص نے اپنے لیے دلہن کی تلاش میں ناکامی پر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے ہاویری ضلع میں ایک کسان نے دلہن کی تلاش میں ناکامی کے بعد زہر کھا کر خودکشی کرلی، اس شخص کی شناخت 36 سالہ منجوناتھ ناگنور کے طور پر کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ منجوناتھ تقریباً آٹھ سال سے دلہن کی تلاش میں تھا۔ لیکن اس کی کوششیں بے سود رہیں، جس سے وہ گہری مایوسی کی حالت میں چلا گیا،منجوناتھ نے خودکشی سے قبل مبینہ طور پر ایک نوٹ چھوڑا، جس میں لکھا کہ دلہن نہ ملنے سے اس کے والدین پریشان ہیں ناامیدی اور مایوسی سے مغلوب ہو کر میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    لیاری گینگ وار گروہ کے مطلوب کارندے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار


    پولیس نے بتایا کہ بیادگی پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

    لڑکا اور لڑکی ہسپتال میں 18 سالہ لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں ایک لڑکا اور لڑکی ہسپتال میں 18 سالہ لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے کاروائی شروع کر دی،پولیس کاروائی کرتے ہوئے اس گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی جس گاڑی پر لاش ہسپتال لائی گئی تھی، پولیس کے مطابق گاڑی ندیم نامی شخص کی ہے، گاڑی کا مالک پرانا گولیمار کے علاقے میں رہتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میں گاڑی کرائے پر دی گئی، گاڑی کے مالک نے کرائے پر کار لینے والے شخص کا پتہ دیا ہے،پولیس وہاں کاروائی کرے گی، کراچی میں لڑکی کی لاش ہسپتال چھوڑنے کے معاملے کی تفتیش کیلئے پولیس ٹیم گاڑی کے مالک کے گھر پہنچ گئی۔

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں …

  • حارث رؤف کب دولہا بننے جا رہے ہے؟

    حارث رؤف کب دولہا بننے جا رہے ہے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث کب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہے سوشل میڈیا پر شادی کا کارڈ وائرل ہو گیا، جس میں بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی۔ فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم ترین ستون ہیں جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا سے نکاح اور منگنی کی تقریب کی تھی،، تاہم فاسٹ بولر اب اپنی دلہنیا گھر لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ حارث رؤف کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ، جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر آئندہ ماہ اپنی دلہنیا گھر لے آئیں گے۔ یہ کارڈ دراصل دلہن مزنا مسعود کے گھر کا ہے جس میں دلہن کی والدہ اور والد کی جانب سے مہمانوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔کارد میں درج شدہ تاریخوں کے مطابق حارث رؤف کی بارات 6 جولائی جبکہ دعوتِ ولیمہ 7 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔”