Baaghi TV

Tag: شان شاہد

  • لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس

    لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس

    گزشتہ روز لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، اس پریس کانفرنس میں شان شاہد ، کرن ملک ، عدنان بٹ ، نئیر اعجاز اور اعجاز شاہد نے شرکت کی. پریس کانفرنس کے آغاز میں چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم کی شہادت کے حوالے سے دعائیہ کلمات کہے گئے اور اس فلم کا ٹریلر دکھایا گیا. فلم 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے . اس پریس کانفرنس سے قبل متعدد مرتبہ پریس کانفرنس اور ریلیز کی تاریخیں تبدیل ہو چکی ہیں. فلم کی ہیروئین نئی ہیں ان کی یہ پہلی فلم ہے. فلم میں جو میوزک ہے وہ سیچوایشنل ہے، پپو سمراٹ نے اسے کوریوگراف کیا ہے. اور شان کے بڑے بھائی اعجاز شاہد نے فلم کو پرڈیوس کیا ہے. فلم کا دورانیہ دو گھنٹے پندرہ منٹ ہے. اس فلم کے ساتھ پہلے ٹچ بٹن ریلیز ہو

    رہی تھی لیکن اسکی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے.شان شاہد نے اس فلم میں نہ صرف اداکاری کی ہے بلکہ اس کی ڈائریکشن کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا بھی ہے. شان کا کہنا ہےکہ اس فلم کے زریعے میں لوگوں کو ملک کی خاطر متحد ہونے کا پیغام دے رہے ہیں اور فلم ایک ایسا میڈم ہے کہ جس کے زریعے آپ کوئی بھی پیغام باآسانی عوام تک پہنچا سکتے ہیں. اس وقت پاکستان کو جن حالات کا سامنا ہے ایسے میں ضرار جیسی فلم کا بننا بہت ضروری تھا. ہم نے کوشش کی آپ ضرور دیکھیے.

  • شان اور معمر رانا کام کرنے کو تیار نہیں تو فلمیں کیا بنیں مسعود بٹ

    شان اور معمر رانا کام کرنے کو تیار نہیں تو فلمیں کیا بنیں مسعود بٹ

    پاکستان فلم انڈسٹری کو کئی یاد گار سپر ہٹ فلمیں دینے والے مسعود بٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلمسٹار شان اور معمر رانا جو پنجابی فلموں کے بڑے سٹارز ہیں وہی اگر فلموں میں کام کرنے میں دلچپسی نہ لیں تو پھر کیا کیا جائے؟ شان نے اپنا معاوضہ ایسا رکھا ہوا ہے کہ اس سے کوئی بات نہیں بن پاتی۔ اسی طرح سے معمر رانا کی بھی فلمیں کرنے میں دلچپسی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گوگا لاہوریا یا اشتہاری ڈوگر جیسی فلموں کا موازنہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ساتھ نہ کریں۔ دا لیجنڈ آف مولا جٹ پچاس کروڑ سے بنی ہے اور ہم

    جو فلمیں بناتے ہیں ان کا بجٹ ہی پچاس لاکھ ہوتا ہے تو پھر فرق تو ہو گا ہم جو فلمیں بنا رہے ہیں ان کی آڈینز جیسی ہے جتنا ان کا سرکٹ ہے یا جتنے ان کے پاس سینما ہیں اس ھساب سے وہ فلمیں اچھی ہیں۔ مسعود بٹ نے کہا کہ جب مجھے ناصر ادیب نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا سینٹرل آئیڈیا سنا یا تھا تو میں نے کہہ دیا تھا کہ یہ ایک منفرد فلم بننے جا رہے رہی ہے جسے بہت پسند کیا جائیگا۔ اور وہی ہو رہا ہے دنیا فلم کے پیچھے پاگل ہو رہی ہے۔

  • شان شاہد فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب چھوڑ‌کر چلے گئے

    شان شاہد فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب چھوڑ‌کر چلے گئے

    پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام آج لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا . تقریب میں شان شاہد بھی موجود تھے. تقریب تین بجے شروع ہونا تھی لیکن فلمسٹار شان شاہد ایک گھنٹہ قبل ہی پہنچ گئے اور کچھ دیر بیٹھے رہے جیسے ہال میں‌ مہمانوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو شان شاہد تقریب چھوڑ کر چلے گئے . وہاں‌ موجود لوگ حیرانی میں مبتلا ہو گئے کیونکہ شان تقریب اٹینڈ کرنے آئے تھے لیکن تقریب کو ادھورا چھوڑ کر ہی چلے گئے. قیاس یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ شان شاہد اس لئے اٹھ کر چلے گئے کیونکہ

    وہ جانتے تھے کہ فلم کی تقریب کا مہمان خصوصی ن لیگ کا رہنما رانا مشہود تھا اور شان شاہد کسی بھی صورت ان کے ساتھ مل کر نہیں‌بیٹھنا چاہتے تھے. اس لئے شان نے تقریب کو ادھورا چھوڑ کر نکلنے کی کی ، تاکہ ان کا سامنا ن لیگ کے رہنما رانا مشہود سے نہ ہو . شان شاہد سے تقریب میں‌کچھ چینلز نے تقریب کے حوالے سے ساٹس دینے کو بھی کہا شان اس ریکویسٹ کو بھی نظر انداز کر گئے اور بولے میں بس ابھی آیا ، یوں شان باہر نکلے اور واپس نہیں آئے میڈیا ان کا ساٹ لینے کا منتظر رہا.

  • نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم ”ضرار”  کی پرموشن کا آغاز 2  اکتوبر سے

    نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم ”ضرار” کی پرموشن کا آغاز 2 اکتوبر سے

    شان شاہد کی فلم ”ضرار” جسے 2020 میں ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ابھی تک تاخیر کا شکار چلی آرہی تھی. ابھی بھی اس سال اس فلم کی ریلیز کی دو تین تاریخیں تبدیل ہو چکی ہیں. ٔپہلے فلم کی ریلیز اسی برس اکتوبر میں ہونا تھی لیکن شان شاہد نے سیلاب کی وجہ سے ایک بار پھر ریلیز کی تاریخ آگے کر دی اب فلم نومبر کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. نومبر میں ریلیز ہونے والی ضرار کی اب پروموشنز کا باقاعدہ آغاز دو اکتوبر سے کیا جا رہا ہے. شان شاہد اس فلم کو لیکر کافی پر امید ہیں دوسری طرف شان شاہد کے مداح بھی ضرار کے

    لئے کافی پرجوش ہیں. فلم کا ٹریلر کافی پسند کیا گیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ہالی وڈ کی فلم ہے. فلم کے مرکزی کرداروں میں کرن ملک، شان شاہد، نیئراعجاز، ندیم بیگ اوردیگراہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ضرار کی کہانی شان نے خود لکھی ہے۔اس فلم میں شان شاہد کو ضرار کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو ایک سابق آئی ایس آئی ایجنٹ ہے جو پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف خدمت میں واپس آتا ہے۔شان اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے اس فلم کے پرموشن کررہے ہیں اور فلم کے پوسٹر جاری کررہے ہیں.

  • کیا شان شاہد مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی پر ہیں خوش ؟

    کیا شان شاہد مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی پر ہیں خوش ؟

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ساتھ حال ہی میں لندن میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے بدتمیزی کی. انہیں گالیاں دیں ان کو برا بھلا کہا چور چور کے نعرے لگائے. مریم ارونگزیب نے خاموشی سے ان کی باتیں سنیں اور کچھ نہ کہا. پی ٹی آئی کے سپورٹرز کے اس رویے پر پوری پاکستانی قوم ہے شرمندہ لیکن شان شاہد نہیں ہیں شرمندہ کیونکہ انکی ٹویٹر پوسٹ تو کم از کم یہی کہہ رہی ہے. لالی وڈ اداکار شان شاہد نے ایک پوسٹ کی اور اس میں مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے حوالے سے لکھا کہ جب آپ کسی کے ووٹ کے حق کو چھین لیتے ہیں اس پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اور پھر سوچتے ہیں کہ یہی لوگ جن کے ساتھ آپ نے زیادتی کی ہے یہ سیاستدانوں اور گورنمنٹ کی عزت کریں تو یہ ممکن

     

     

     

     

    نہیں انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ” عزت کمائی جاتی ہے دی نہیں جاتی ” شان نے پوسٹ میں آئی سٹینڈ ود اورسیز پاکستانیز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا. شان شاہد کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد ان کافی برا بھلا کہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ سیاست اور پسند نہ پسند کو ایک طرف رکھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ مریم اورنگزیب ہوں یا کوئی بھی عورت ، ان کے ساتھ اس قسم کا سلوک وہ بھی راہ چلتے یہ نہیں ہونا چاہیے اور نفرت کے اس سلسلے کو کہیں تھم جانا چاہیے.

  • سرمد کھوسٹ نے جھوٹی خبر پر سوال اٹھا دیا، بولے کیا یہ کوئی اور سرمد ہے؟

    سرمد کھوسٹ نے جھوٹی خبر پر سوال اٹھا دیا، بولے کیا یہ کوئی اور سرمد ہے؟

    سوشل میڈیا پر بہت ساری ویب سائٹس ہیں اور بہت سارے یوٹیوب چینلز ہیں جو کسی کے بارے میں کوئی بھی جھوٹی خبر اڑا دیتے ہیں اور وہ خبر اتنی وائرل ہوتی ہے کہ لوگوں کو حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ متعلقہ سلیبرٹی کو وضاحت دینی پڑ جاتی ہے. اور یہ تو اب معمول کا کام بن گیا ہے جیسے. حال ہی میں سرمد کھوسٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک خبر اڑائی گئی کہ وہ اور شان شاہد ، خلیل الرحمان قمر ایک پراجیکٹ کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں اس پر سرمد کھوسٹ نے کی ایک پوسٹ کی اور جس اکائونٹ سے یہ خبر جاری کی گئی ان کو ٹیگ کرکے لکھا کہ کیا میں جان سکتا ہوں کہ اس خبر کا سورس کیا ہے یا یہ کوئی اور سرمد کھوسٹ ہے جو فلم

    میکر بھی ہے اور میری طرح دِکھتا بھی ہے. سرمد کی اس قسم کی طنز کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اور ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ویب سائٹس کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے. یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی اس برس فلم کملی ریلیز ہوئی جسے شائقین نے بہت پسند کیا، ان کی پرڈیوس کی فلم جوائے لینڈ نے فرانس فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا اور اب یہ پاکستان میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • شان نے بتا دیا کہ فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ آگے کیوں کی گئی

    شان نے بتا دیا کہ فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ آگے کیوں کی گئی

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد جن کے مداح ان کی فلم ضرار کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں وہ ایک بار پھر مایوس ہو گئے ہیں کیونکہ فلم اس ماہ ریلیز نہیں‌کی جا رہی بلکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے اسکو نومبر کے مہینے تک لیجایا گیا ہے. اس بار جب فلم کی ریلیز 23 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا گیا تو کہا گیا تھا کہ یہ فائنل ڈیٹ ہے لیکن ایسا نہیں ہوا. فلم ضرار کی ریلیز آخر کیوں روکی گئی ہے اس حوالے سے شان شاہد نے کہا ہے کہ ہر طرف سیلاب ہے پانی ہی پانی ہے لوگ مررہے ہیں بے گھر ہیں بے آسرا ء ہیں ہر طرف پریشانی کا سماں ہے ایسے

    میں ، میں ان کے لئے ڈونیشنز جمع کرتا پھر رہا ہوں کبھی یہاں ہوتا ہوں تو کبھی وہاں اس لئے فلم کی ریلیز کی جو تاریخ رکھی گئی اس پر میں پرموشنز کے لئے دستیاب نہیں‌ ہوں گا. میرے لئے اس وقت سب سے زیادہ اہم سیلاب زدگان کےلئے عطیات اکٹھا کرنا ہے اس لئے ہم نے سوچا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کو مزید آگے لیجایا جائے.یاد رہے کہ فلم ضرار کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کی جا رہا ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کی حساس موضوع پر بننے والی غالبا پہلی فلم ہے اسکو لکھا اور ڈائریکٹ بھی شان شاہد نے خود کیا ہے.

  • فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ ایک بار پھر تبدیل

    فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ ایک بار پھر تبدیل

    لالی وڈ اداکار شان شاہد کی فلم ضرار کی ایک بار پھر سے ریلیز ڈیٹ تبدیل کر دی گئی ہے. فلم کی فائنل ریلیز ڈیٹ 23 ستمبر رکھی گئی تھی ڈسٹری بیوٹرز ریلیز کی تمام تر تیاریاں کررہے تھے فلم کا پوسٹر بھی تیار کروا رہے تھے کہ اچانک پتا چلا فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے چلی گئی ہے . اور کہا جا رہا ہے کہ اب فلم اکتوبر کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم ضرار جس کا ٹریلر بھی وقفے وقفے سے کئی بار جاری ہو چکا ہے، اور ریلیز کی تاریخیں کئی بار فائنل کی جا چکی ہیں لیکن جیسے ہی ریلیز کی ڈیٹ قریب آتی ہے پھر کوئی نہ کوئی تبدیلی آجاتی ہے.حساس موضوع پر بنائی گئی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اردو اور انگلش زبان میں ہے اس کے علاوہ اس میں کئی فارنرز نے بھی کام کیا ہے. پرڈیوسرز کے دعوے

    کے مطابق فلم کا بجٹ 120 ملین ہے. فلم میں شان کے علاوہ کرن ملک ، ندیم بیگ ، نئیر اعجاز ، شفقت چیمہ اور رشید نز مرحوم اہم کردار کررہے ہیں. شفقت چیمہ اس میں ایک ہندو کر کردار کررہے ہیں جبکہ کرن ملک ایک صحافی، عدنان بٹ را کے ایجنٹ کا اور ندیم بیگ میجر جنرل مجتبی کا کردار ادا کررہے ہیں. تازہ اطلاعات یہی ہیں‌کہ فلم 25 نومبر 2022 کو ریلیز کی جائیگی فلم کو پاکستان کے علاوہ یوکے ،آسٹریلیا اور یو ایس اے میں بھی ریلیز کئے جانے کا امکان ہے.

  • شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ضرار 29 ستمبر کو ریلیز ہوگی

    شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ضرار 29 ستمبر کو ریلیز ہوگی

    فلم ضرار جس کا پہلا ٹریلر آج سے چار برس پہلے ریلیز کیا گیاتھا لیکن ریلیز ہونے میں چار سال لگ گئے. شائقین جو کہ اس فلم کی ریلیز کے لئے کافی پرجوش تھے ان کے لئے خوشخبری ہے کہ انکا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ فلم کی ریلیز کی فائنل ڈیٹ 29 ستمبر طے کر لی گئی ہے. ایکشن، تھرلر اس فلم کی کاسٹ میں شان شاہد، کرن ملک، ندیم بیگ،رشید ناز،شفقت چیمہ اور نئیر اعجاز سمیت دیگر فنکاروں کے نام قابل زکر ہیں۔ فلم کی نمائش ڈسٹری بیوشن کلب کے اشتراک سے ملک بھر کے سینماؤں میں کی جارہی ہے۔ شان شاہد نے خود اس فلم کو لکھا ہے اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے، شان کا کہنا ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئیگی. ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد کہتے ہیں‌کہ ”ضرار“ ایک منفرد موضوع کی حامل

    ہے جس میں شان نے بطور رائٹر، اداکار اور ڈائریکٹر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگایا ہے اور اپنے سالہا سال کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے ایک معیاری فلم تیار ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرکے سینما انڈسٹری کی ترویج کے عمل کو مزید تیز کرے گی. یاد رہے کہ شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو لیکر شان شاہد کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم کو منفرد انداز سے لکھا اور بنایا شائقین نے ایسی فلم یقینا پہلے کبھی پاکستانی سینما میں نہیں دیکھی ہوگی

  • آئی ایم ایف اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے شان شاہد کی اپیل

    آئی ایم ایف اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے شان شاہد کی اپیل

    اداکار شان شاہد نے حال ہی میں دو نہایت اہم ٹویٹس کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جن شرائط پر پروگرام طے کیا ہے یہ پاکستان کےلئے اقتصادی سونامی سے کم نہیں‌ ہے. لہذا سیلاب کی صورتحال میں انسانی بنیادوں پر حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے آئی ایم ایف اپنے پاکستان کے بارے میں پروگرام پر نظر ثانی کرے. تاکہ سیلاب زدہ پاکستانیوں کو کچھ ریلیف مل سکے. شان شاہد نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیلاب کے اس المیے میں ان گنت لوگوں کی ہلاکت اور بے شمار لوگ لا پتا ہو چکے ہیں جن کے لئے نہ کھانے پینے کی کوئی چیز ہے نہ سر چھپانے کےلئے کوئی چھت موجود ہے. اپسے لوگوں کی مدد وقت کی ضرورت ہے. جو مدد کررہے ہیں وہ خود بھی ٹیکسوں ، بجلی کے بلوں ،

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ساڑھے چار بلین ڈالر کے خسارے کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں . عالمی مالیاتی ادارے کو اس ساری صورتحال میں پاکستان کے لئے دئیے گئے پروگرام کے لئے نظر ثانی کرنا ہوگی. اداکار نے یہ دو ٹویٹ کئے تو ان کے ان دونوں ٹویٹس کو کافی سراہا گیا اور شان کی باتوں سے کافی صارفین نے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ شان شاہد نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ بہت اہم ہے اور ایسا اگر ہوجائے تو یقینا پاکستانی گورنمنٹ اور عوام کچھ سکھ کا سانس لے سکے گی. یاد رہےکہ شان شاہد اس ملک کے تمام مسائل کا ایک ہی حل سمجھتے ہیں اور وہ ہے عمران خان کا اقتدار میں آنا.