Baaghi TV

Tag: شان شاہد

  • شان شاہد کی ضرار کا ٹریلر دوسری بار آگیا لیکن فلم کی ریلیز کی تاریخ پھر گول

    شان شاہد کی ضرار کا ٹریلر دوسری بار آگیا لیکن فلم کی ریلیز کی تاریخ پھر گول

    نیلو اور ریاض شاہد کے بیٹے شان شاہد کی فلم “ضرار“ کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا ٹریلر سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے ۔اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر گمان ہی نہیں ہوتا کہ یہ کوئی پاکستانی فلم ہے۔ شان شاہد نے فلم میں نئی ٹیکنیکس کو استعمال کیا ہے اور شاید ایسی کہانیوں پر پاکستان میں کم کم کام کیا گیا ہے۔ضرار کا ٹریلر جس جس نے دیکھا ہے اس نے بے حد سراہا ہے ۔فلم شان شاہد نے خود لکھی ہے اس ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شان ایک ایسا کردار نبھا رہے ہیں جو دنیا کی بری قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے ۔

    یاد رہے کہ فلم ضرار کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار جا رہی ہے دو سال قبل اسکا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا لیکن ایک بار پھر سے فلم کا ٹریلر جاری ہوا ہے ٹریلر یقینا بہت ہی زبردست ہے لیکن ابھی بھی فلم کی ریلز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔شان کے علاوہ فلم میں نئیر اعجاز ،ندیم بیگ اور کرن ملک اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔شان ضرار کے حوالے سے کافی پر امید ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے بھی فلم ضرار کے حوالے سے ٹویٹ کیا لیکن تاحال فلم کی یلیز کی تاریخ سامنے نہیں آسکی جبکہ شائقین فلم دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں ۔شان ایک عرصہ پنجابی سینما بھی کرتے رہے ہیں لیکن کافی سال سے وہ پنجابی فلموں میں نظر نہیں آرہے ۔شان کو ان کی پنجابی فلموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا رہتا ہے ۔

  • فلم سٹار شان شاہد بالی وڈ کے تینوں خانز سے ہوئے خفا

    فلم سٹار شان شاہد بالی وڈ کے تینوں خانز سے ہوئے خفا

    فلمسٹار شان شاہد جو آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، وہ سیاسی معاملات میں بھی کافی دلچپسی لیتے ہوئے عمران خان کے حق میں لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بالی وڈ کے تینوں خانز کو کٹہرے میں کھڑا کر لیا اور ان کی خاموشی پر سوال اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق شان شاہد نے بھارت میں گستاخانہ بیانات دئیے جانے پر تینوں خانز شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کی خاموشی پر سوال اٹھا دئیے شان نے ان تینون کی تصویر ٹویٹر پر شئیر کی اورلفظ لکھا لعنت یعنی شان شاہد ان تینوں خانز کی اس موقع پر خاموشی پر کافی ناراض ہیں ان کا خیال ہے کہ ان تینوں خانز کو بطور مسلمان ان کے ہی ملک میں پیارے نبی کے حوالے سے فضول قسم کی گفتگو پر آواز اٹھانی چاہیے جو کہ انہوں نے تاحال ایسا نہیں کیا۔ شان شاہد کی طرح تینوں خانز کے بہت سارے پرستار ان کی خاموشی پر مایوس ہیں۔ شان شاہد کی اس پوسٹ پر انہیں کافی سپورٹ کیا گیا۔اسی طرح سے بہت سارے شوبز ستارے اس حوالے سے میدان میں ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بھارت سے بائیکاٹ کیاجائے۔
    پاکستان میں‌ہر سطح ہر بھارت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کی جا رہا ہے.عمران خان ہوں یا شہباز شریف بلاول سب اس معاملے میں ایک پیج پر ہیں اور تینوں نے گستاخانہ بیانات پر مذمت کی ہے. واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر توہین رسالت کا ارتکاب کیا تھا.

  • مہنگائی سے تنگ آئے مانی نے حکومت کو دیا ایسا مشورہ کہ سب ہوئے حیران

    مہنگائی سے تنگ آئے مانی نے حکومت کو دیا ایسا مشورہ کہ سب ہوئے حیران

    آج کل ہر کوئی مہنگائی پر بلبلا رہا ہے چاہے عام آدمی ہو یا سیلبرٹی. دن بہ دن بڑھتی مہنگائی نے سب کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ حکومت سے گلہ شکوہ کرے. اسی طرح‌ کا ایک شکوہ کیا مانی نے اور پھر حکومت کو مشورہ بھی دیدیا اور مشورہ یہ دیا کہ پاکستان کو بچانے کا اب ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان سو ملکوں کے ساتھ ایک کمیٹی ڈال لے اور پہلی کمیٹی خود لے کر رکھ لے تاکہ ہمارے حالات بہتر ہو سکیں. مانی نے یہ دلچپسپ مشورہ حکومت کو انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں دیا. مانی کے اس مشورے کے بعد تحریک انصاف کے سپورٹرز نے ان کو سراہا اور مذاق کرتے رہے جبکہ حکومت کے سپورٹرز نے مانی کو کھری کھری سنا دیں اور کہتے رہے کہ مہنگائی عمران خان کا دیا تحفہ ہے نئی حکومت تو بس کوشش کررہی ہے کہ حالات کنٹرول میں آجائیں .

    اداکار و میزبان مانی کوئی اکیلے اداکار نہیں‌ ہیں جو سیاسی معاملات پر تبصرے کررہے ہیں بہت سارے دوسرے ایسے اداکار ہیں جو سیاست میں‌دلچپسی لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹیں شئیر کرتے ہیں جن میں شان شاہد ، ہارون شاہد ،منیب بٹ، ثمینہ پیرزادہ اور عفت عمر کے نام قابل ذکر ہیں. بلکہ اداکاروں نے تو سیاسی جماعتوں کے حق اور خلاف بات کرنے کے حوالے سے واضح پوزیشنز لے رکھی ہیں.آج کل شوبز شخصیات عام لوگوں سے زیاہ سیاسی معاملات میں‌ دلچسپی لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں جسے کچھ لوگ سراہتے ہیں اور کچھ لوگوں‌کا کہنا ہے کہ سٹارز کو پارٹی نہیں بننا چاہیے.

  • پٹرول کی قیمت بڑھنے پرتنقید، شان کو پڑ گئی مہنگی

    پٹرول کی قیمت بڑھنے پرتنقید، شان کو پڑ گئی مہنگی

    شان شاہد جو پچھلے کچھ عرصہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بہت بڑے سپورٹر بن کے ابھرے ہیں وہ عمران خان کو ٹھیک اور ان کے مخالفین کو غلط کہتے ہوئے نظر آتے ہیں ان کا ہر ٹویٹ یہ بتاتا ہے کہ وہ عمران خان سے عقیدت رکھتے ہیں اور انہی کو عوام کا مسیحا سمجھتے ہیں.اب جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے وہ ان پر تنقید کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ کل جب پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان ہوا تو شان شاہد نے اپنا غصہ نکالا اور ٹویٹ کر ڈالا کہ ” پٹرول مہنگا اور ضمیر سستا کیوں بھلا” انہوں نے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا تو ان کے چاہنے والے اور مخالفین نے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے. ایک صارف نے شان کے ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویت کرکے ان کا پرانے ٹویٹ کا سکرین شاٹ لگا دیا

    جس میں انہوں نے لکھا تھا ” منزلوں پر حوصلے سے پہنچا جاتا ہے پیٹرول سے نہیں” یہ ٹویٹ انہوں‌ نے اس وقت کیا تھا جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اور اُس دور میں پیٹرول کی قیمت بڑھی تھی. اس ٹویٹ کے جواب میں اس صارف کو شان شاہد نے لکھا کہ

    ” بھائی کونٹیکسٹ چیک کرلیں لفظ کے معنی بدل جائیں گے،لفظ معنی کے بغیر بے رنگ ہوتے ہیں. یوں شان کے حالیہ ٹویٹ جس میں انہوں‌ن ے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر تنقید ہے یہ تنقید ان کو مہنگی پڑگئی.

  • عمران خان کے حمایتی ہمایوں سعید اور صبا قمر کے ٹویٹر اکائونٹس خاموش

    عمران خان کے حمایتی ہمایوں سعید اور صبا قمر کے ٹویٹر اکائونٹس خاموش

    سب جانتے ہیں‌ کہ ہمایوں سعید اور صبا قمرعمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ‌ کرتے ہیں اور ان کی حنمایت میں بات بھی کرتے رہتے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ آج جب عمران خان لوگوں کا سمندر لیکر اسلام آباد کی طرف رخ کررہے ہیں ان دونوں اداکاروں‌ کے ٹویٹر اکائونٹس بالکل خاموش دکھائی دے رہے ہیں اب سوال یہ ہے کہ عمرا ن خان کو دل و جان سے سپورٹ کرنے والے یہ فنکار کیا چھبیس تاریخ کو ان کے ساتھ اسلام آباد میں‌موجود ہوں گے؟ شان شاہد جو ایک عرصے سے جب بھی ٹویٹر پر آتے ہیں عمران خان کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ آپ پاکستان کی آخری امید ہیں آج انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے تو کوئی ٹویٹ نہیں کیا نہ ہی لوگوں‌ کو موٹیویٹ کیا کہ آپ لانگ مارچ میں شریک ہوں‌یا کل میں بھی اسلام آباد میں موجود ہوں گا بس عمران خان کی ایک تصویر لگا کر اتنا لکھا کہ ”حق پر ڈٹے ہوئے جھکتے نہیں” . ایسے ہی صبا قمر بھی عمران خان کے حق میں بولتی ہیں انہوں نے بلکہ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے حق میں بہت اچھے فیصلے کئے ہیں اسلئے میں ان کو سپورٹ کرتی ہوں ان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی آج کے دن لانگ مارچ کے حوالے سے خاموش ہے.ا ہمایوں سعید نے تو لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی ایک ٹویٹ بھی نہیں کی انہوں‌نے آج کے دن صرف ایک ٹویٹ‌ری ٹویٹ‌کیا ہے.

  • شان شاہد کا انٹرویو بہت گندا تھا،عمران خان

    شان شاہد کا انٹرویو بہت گندا تھا،عمران خان

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے شان شاہد کی جانب سے کئے جانے والے انٹرویو کو گند کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے سٹاف کے ساتھ کی گئی گفتگو کے دوران شان شاہد کی جانب سے کئے گئے انٹرویو کی لائٹنگ اور کیمرہ پر تنقید کی –

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    عمران خان نے ویڈیو میں کہا کہ ہمارا انٹرویو پروفیشنل ہونا چایئے کوئی گڑبڑ نہ ہو سب ٹھیک ہونا چاہیئے ویسے شان کا جو انٹرویو تھا اتنی گندی فوٹوگرافی تھی انہوں نے کہا کہ اے آر وائے کی زبردست فوٹوگرافی تھی اس کی تصویر بڑی اچھی تھی جبکہ شان کے انٹرویو کے دوران ایسا لگ رہاتھا جیسے ویٹنگ بس روم کے اندر وہ انٹر ویو کیا جا رہا ہے نا ان کی تصویر اچھی تھی نا لائٹنگ اچھی تھی چیک تو کرنا چاہیئے تھا نا انٹرویو کرنے سے پہلے-

    واضح رہے کہ عید الفطر کے تیسرے روز نجی نیوز چینل "ہم نیوز” کی جانب سے اداکار شان شاہد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی انٹرویو کیا جس میں انہوں نے سیاست کے علاوہ دیگر معمولات زندگی سمیت بہت سے موضوعات پر گفتگو کی تھی-

    جبکہ عمران خان کا انٹرویو کرنے پر معروف اداکار شان شاہد کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پرا تھا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عمران خان کا انٹرویو کرنے کے لیے کسی پیشہ ور صحافی کے بجائے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے کردار کا استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ انٹرویو ہم تفریح کا حصہ تھا اور اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔


    سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بلال گیلانی نامی سیاسی اور اقتصادی محقق کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا تھا کہ کیا بل کلنٹن اداکار ٹام کروز سے کہیں گے کہ ان کا انٹرویو لیں –


    بلال گیلانی نامی سیاسی اور اقتصادی محقق نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں عمران خان کے انٹرویو سے ایک سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ کیا سی این این ٹام کروز کو بل کلنٹن یا باراک اوباما کے انٹرویو کے لیے مقرر کرے گا؟ ہم نیوز کو شان کے ذریعے کرنا ٹھیک لگتا ہےیہ وہ معیار ہے جو انڈسٹری کے سب سے نئے چینل کو بھی گہرے جیب والے ایک معزز میڈیا گروپ نے ترتیب دیا ہے۔صحافت کو پیشہ ور افراد کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے۔

  • اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    پاکستانی اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں یہ مطالبہ کیا انہوں نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا مہربانی کرکے پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں۔


    شان شاہد نے مزید لکھا پاکستان میں بھارت کی کوئی بھی فلم ریلیز نہ کی جائے، جیسا کہ بھارت نے پاکستانی گلوکاروں، آرٹسٹوں، فلم اور موسیقی سمیت تمام پاکستانی مواد پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی ہے احترام اور مساوات کسی بھی تجارت میں ایک اہم حصہ ہونا چاہئے۔

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز "ارطغرل غازی ” کو بھی اردو زبان میں ڈب کر کے نشر کرنے کی مخلافت کی تھی جس پر انہیں عوام کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا بنایا گیا مذکورہ سیریز کو پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا گیا تھا اس سیریز اور اس کے اداکاروں کو پاکستان میں خوب پذیرائی ملی تھی جبکہ اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے-

    عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

    دوسری شادی اور افئیرکی افواہوں پر محب مرزا کا بیان