Baaghi TV

Tag: شاہد آفریدی

  • شاہد آفریدی کا اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سفیر عاصم افتخار سے ملاقات

    شاہد آفریدی کا اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سفیر عاصم افتخار سے ملاقات

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیویارک کا دورہ کیا اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی۔

    شاہد آفریدی نے یہ دورہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی دعوت پر کیا جہاں انہیں عالمی ادارے کے مختلف شعبہ جات اور اس کے عملی کام سے متعلق آگاہ کیا گیا انہیں بریفنگ دی گئی کہ اقوامِ متحدہ کس طرح بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ، پائیدار ترقی کے اہداف اور رکن ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

    ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار احمد نے شاہد آفریدی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ آفریدی نے اپنی جارحا نہ بیٹنگ، آل راؤنڈ کارکردگی اور یادگار پرفارمنسز کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی نام روشن کیاانہوں نے شاہد آفریدی کی فلاحی اور انسانی خدمت کی سرگرمیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی سماجی بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشیں معاشرے کے محروم طبقات کے لیے امید اور سہارا ثابت ہوئی ہیں۔

    اس موقع پر گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ ایک مؤثر سپورٹس ڈپلومیسی کا ذریعہ بھی ہیں جو مختلف ممالک اور اقوام کے درمیان فاصلے کم کر کے باہمی احترام، مکالمے اور تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ سفیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ پاکستان عالمی امن، سفارتی روابط اور کثیرالجہتی نظام کے استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔

    شاہد آفریدی نے دورے اور پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان مشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سفارت کاری اور کھیل مل کر دنیا میں امن اور بہتر تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بعد ازاں سفیر عاصم افتخار احمد نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، جس میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون، مشن کے افسران اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

  • شاہد آفریدی پر بچوں کی تربیت سے متعلق بیان پر شدید تنقید

    شاہد آفریدی پر بچوں کی تربیت سے متعلق بیان پر شدید تنقید

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آ گئے-

    حال ہی میں اسلام آباد کے ایک نجی اسکول کی تقریب میں بچوں کی پرورش اور موبائل فون کے استعمال سے متعلق ان کے ایک بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر زیادہ توجہ دیں تعلیم چاہے دینی ہو یا دنیاوی وہ بہت اہم ہے لیکن والدین کی اصل ذمہ داری تربیت ہے اخلاقی اور مذہبی تربیت کے بغیر تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ سے بھی کہا کہ وہ بچوں کے بہتر اخلاق پر توجہ دیں۔

    موبائل فون کے استعمال پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کل جب بچے روتے ہیں تو والدین ان کے ہاتھ میں موبائل فون تھما دیتے ہیں حالانکہ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ یہ ایک بیماری ہے انہوں نے اپنی نجی زندگی کی مثال دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو شادی سے پہلے موبائل فون نہیں دیا تھا بچوں کی پرورش صرف ماں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ والدین دونوں کو مل کر یہ فرض نبھانا چاہیے اور اپنے بچوں کو وقت دینا چاہیے۔

    شاہد آفریدی کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور لوگوں نے ان کی سوچ کو قدامت پسند قرار دیا صارفین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی سے مکمل دوری ممکن نہیں بلکہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اس کا درست اور ذمہ دارانہ استعمال سکھائیں۔

  • شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خوش آئند قدم قرار دیا

    شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خوش آئند قدم قرار دیا

    کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب بات چیت کا عمل شروع ہوتا ہے تو نئے باب رقم ہوتے ہیں، اور پاکستان میں ایرانی اور امریکی وفود کی ملاقات ایک نہایت اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہےوہ پُرامید ہیں کہ ان مذاکرات سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔

    اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا تھا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور پاکستان ہمیشہ امن کے قیام میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

  • شاہد آفریدی کا  پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

    شاہد آفریدی کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا۔

    شاہد آفریدی کا اپنے پٔیغام میں کہناتھا کہ آئیے سرزمین کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں،انہی کی شجاعت اور قربانیوں کی بدولت ہم آج اپنے گھروں میں پر سکون عید منا رہے ہیں،اللہ ان سب کے درجات بلند کرے، انہیں جزائے خیر دے، اللہ ہمارا وطن ہمیشہ محفوظ رکھے،آپ سب کو دلی عید مبارک ۔ پاکستان زندہ باد۔

    عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی

    لاہور: عید کے روز پتنگ بازی ، 14 ملزمان گرفتار

    شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ،سعودی عرب کی شدید مذمت

  • شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

    شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے، حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے، آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ درست ہے اور جواز رکھتا ہے، اب آئی سی سی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔

    انہوں نے کہاکہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے خواہاں ہوتے ہیں اور ہر ملک چاہتا ہے کہ ان کے یہاں کرکٹ ہو، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کرکٹ کے فروغ کے خواہاں ہیں، لیکن بھارت کی طرف سے مناسب حمایت نہ ملنے کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے، اور آئی سی سی کو اب اس معاملے پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔

    کراچی: ڈولمن مال پر دہشت گرد حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے سلسلے میں باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ٹیم بھارت نہیں جائے گی،بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور اس کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا۔

  • فوج ہماری اپنی ہے جس پر ہمیں فخر ہے،شاہد آفریدی

    فوج ہماری اپنی ہے جس پر ہمیں فخر ہے،شاہد آفریدی

    لاہور: سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے اور فوج ہماری اپنی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 ٹیموں کا اضافہ خوش آئند ہے، اور ٹیموں کے اضافے سے زیادہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقعے ملیں گے۔

    انہوں ںے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا اپنا برانڈ ہے اور اس کا روڈ شو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے پاکستان ٹیم میں مزید تجربات کی ضرورت نہیں، ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو جلد از جلد فائنل کر لینا چاہیے،انہوں نے واضح کیا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی سیریز میں کھلاڑیوں کی بار بار تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں، بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل ہو گا، جو مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا-

  • شاہد آفریدی سے ملاقات کی تصویر وائرل ہونے پر اجے دیوگن کو تنقید کا سامنا

    شاہد آفریدی سے ملاقات کی تصویر وائرل ہونے پر اجے دیوگن کو تنقید کا سامنا

    سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھارتی فلم اسٹار اجے دیوگن سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔

    شاہد آفریدی کے ساتھ مسکراتے ہوئے ملنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد اجے دیوگن کی حب الوطنی پر شک کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیاوائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اور اجے دیوگن گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے گفتگو کررہے ہیں۔

    تصاویر دیکھ کر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اجے دیوگن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمذکورہ تصاویر ایسے وقت میں وائرل ہو رہی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا ایونٹ جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا بھارتی کھلاڑیوں نے خاص طور پر شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں موجودگی کا بہانہ بنا کر میچ منسوخ کرانے میں کردار ادا کیا۔

    https://x.com/div_yumm/status/1946971234597572963

    صارفین نے اجے دیوگن کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ان جیسے اداکاروں کی دیش بھکتی صرف میڈیا کی حد تک محدود ہوتی ہے،بھارتی اداکار کی پاکستانی کرکٹر کے ساتھ مسکرا کر ملاقات کرنے کی تصویر نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، پاکستانی کرکٹر ہمیشہ بھارت مخالف بیانات دیتے رہے ہیں۔

    بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اجے دیوگن جیسے اداکاروں کو عوام یا ملک کی کوئی پرواہ نہیں، وہ بھارت دشمنوں کے ساتھ مسکرا کر ملتے دکھائی دیتے ہیں۔

    جہاں سوشل میڈیا صارفین نے سوچے سمجھے بغیر اجے دیوگن کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ شاہد آفریدی سے ان کی ملاقات کی وائرل تصویر تازہ نہیں بلکہ پرانی ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے بتایا کہ اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی ملاقات کی تصویر 2024 کی ہے،صارفین نے واضح کیا کہ وائرل ہونے والی تصویر اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات کی ہے۔

    https://x.com/OnlyFactIndia/status/1947162042982338813

  • بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک لگتا ہے، شاہد آفریدی

    بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک لگتا ہے، شاہد آفریدی

    سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو "کارٹون نیٹ ورک” سے تشبیہ دی ہے اور موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ کھیل ہمیشہ سرحدوں، مذاہب اور سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں، مگر افسوس کہ آج کرکٹ خود نشانے پر آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ "پی ایس ایل کو دبئی منتقل کر دیا گیا، آئی پی ایل معطل ہوئی، اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر بھارتی ڈرون حملہ ہوا۔ ایک وقت تھا جب کرکٹ دلوں کو جوڑتی تھی، لیکن اب یہی کھیل جنگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔”

    شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچائی کے بجائے سنسنی خیزی کو فروغ دے رہا ہے۔ "صحافت کم اور کارٹون نیٹ ورک زیادہ لگتا ہے۔”اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسٹیڈیم دوبارہ آباد ہوں، نہ صرف کھیل کے لیے بلکہ امن کے فروغ کے لیے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،خواجہ آصف

    ڈرون یا راکٹ حملے شروع نہیں کیے، صرف دفاع میں کارروائی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • شاہد  آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں  پہلے بچے کی پیدائش

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

    کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: شاہد آفریدی نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بار پھر نانا بننے کی خوشخبری سنائی کہا کہ”الحمدللہ 16 دسمبر کو اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ‘آئرا ‘سے نوازا ہے’،انہوں نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،ساتھ ہی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں والدین بچی کو اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہیں۔

    شاہد آفریدی کی اس پوسٹ پر مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی،اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سابق آل راؤنڈر نانا بنے تھے-

  • فیض حمید کیخلاف   کارراوئی،  تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے،شاہد آفریدی

    فیض حمید کیخلاف کارراوئی، تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے،شاہد آفریدی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےسابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد ہونے پر بیان جاری کیاہے-

    باغی ٹی وی : ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملک میں انتشار، بےامنی سے متعلق پُرتشدد واقعات میں فیض حمید کے ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے، پُرتشدد اور بے امنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، ان متعدد پُرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصرکی ایما اورملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔