Baaghi TV

Tag: شاہد آفریدی

  • آفریدی کی حمایت میں فہد مصطفی نے دانش کنیریا سے کہہ دیا آفریدی آپکی طرح فکسر نہیں

    آفریدی کی حمایت میں فہد مصطفی نے دانش کنیریا سے کہہ دیا آفریدی آپکی طرح فکسر نہیں

    شاہد آفریدی کو جب سے قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے ان پر تنقید ہو رہی ہے. بہت سارے لوگ اس فیصلے سے خوش ہیں اور بہت سارے نالاں . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے شاہد آفریدی کی سلیکشن پر سوال اٹھا دیا ہے انہوں اس سلیکشن پر طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ چیف سلیکٹرلکھا۔دانش کنیریا کی اس پوسٹ پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا . شاہد آفریدی کے پرستاروں نے ان کو لیا آڑھے ہاتھوں .

    فہد مصطفی جن کی شاہد آفریدی کے ساتھ اچھی خاصی دوستی ہے انہوں نے بھی لیا دانش کنیریا کو آڑھے ہاتھوں اور کی ایک ایسی طنز جس نے ان کا منہ بند کر دیا فہد مصطفی نے لکھا کہ شاہد خان آفریدی آپ کی طرح میچ فکسر نہیں ہے. فہد مصطفی کے اس کمنٹ کے بعد بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئیے دانش کنیریا کی دھلائی کر دی . اور بولے شاہد آفریدی کی چیف سلیکٹر کے طور پر سلیکشن خوش آئند ہے آپ بتائیے آپ کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟.

  • برائیڈل کٹیور ویک کا دوسرا دن، میکال ، ایمن، افان،منیب بٹ شوسٹاپر رہے

    برائیڈل کٹیور ویک کا دوسرا دن، میکال ، ایمن، افان،منیب بٹ شوسٹاپر رہے

    لاہور میں برائیڈل کٹیور ویک کامیابی سے جاری ہے. فیشن ڈیزائنرز اپنی خوبصورت عروسی کلیکشنز متعارف کروا رہے ہیں. گزشتہ روز اس شو کا دوسرا روز تھا . اس بار اس شو کی خاص بات یہ تھی کہ معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی کے برینڈ کا ڈیبیو تھا. شاہد آفریدی برینڈ نے اپنی مینز وئیر کلیکشن پیش کی جبکہ اداکار منیب بٹ ان کے شوسٹاپر تھے. ریمپ پر شاہد آفریدی کا انتظار کیا جا رہا تھا لیکن آفریدی اپنی کچھ ذاتی مصروفیت کے باعث اس موقع پر نہ آسکے. برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے دن کا آغاز سوچاج کے ”عکس“ کے ساتھ ہوا جو وراثت‘ ورثے اور ثقافت سے متاثر پرانی دستکاری کی تکنیک کا بہترین عکاس تھا۔ اس کے بعد ماہا وجاہت خان کی’ ’رانجھنا“ تھی‘ جسے

    ناقابل یقین تفصیلات کے ساتھ تخلیق کیا گیا تھا ان کے بعد آٹھ مزید برینڈز نے اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں.جوسلیبرٹیز شوسٹاپر بنیں ان میں ،ایمن خان ،میکال ذوالفقار، نمرہ خان، کنزہ ہاشمی، اشنا شاہ اور عبدالحنان،عماد عرفانی، کومل میر و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اس موقع پرسوچ بینڈ نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لئے. فیشن شو میں ہم ٹی وی کی روح رواں سلطانہ آپا بھی موجود تھیں. یاد رہے کہ آج برائیڈل کٹیور ویک کا تیسرا اور آخری روز ہے اورمزید فیشن ڈیزائنرز اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے.

  • کونسا آرٹسٹ شاہد آفریدی کے برینڈ کا برائیڈ‌ل کٹیور ویک میں شوسٹاپر بننے جا رہا ہے؟‌

    کونسا آرٹسٹ شاہد آفریدی کے برینڈ کا برائیڈ‌ل کٹیور ویک میں شوسٹاپر بننے جا رہا ہے؟‌

    آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک شروع ہو رہا ہے. اس میں مختلف برینڈز اپنی اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے. اس بار کے برائیڈل ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی اپنی مینز وئیر کلیکشن متعارف کروائیں گے، شاہد آفریدی کے ملبوسات زیب تن کر کے شوسٹاپر اداکار منیب بٹ بنیں گے. اداکار منیب بٹ کافی پر جوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں ویسے بھی شاہد آفریدی کا مداح ہوں ان کے برینڈ کے ملبوسات زیب تن کرکے ویمپ پر واک کرنا یقینا باعث مسرت ہے. شاہد آفریدی کی نئی کلیکشنز جو کہ انہوں‌ نے مردوں کے لئے نکالی ہے

    ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے اور یقینا ان کے مداح اس کلیکشن کو خریدنے کےلئے بےتاب ہوں گے. یاد رہے کہ اداکار منیب بٹ پہلے بھی متعدد مرتبہ ہم برائیڈل کٹیور ویک کے ریمپ پر واک کر چکے ہیں لیکن اس بار یہ واک اس لئے بھی مختلف ہو گی کیونکہ اس بار وہ ہر دلعزیز شاہد خان آفریدی کے برینڈ کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کررہے ہیں. یاد رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک آج کے دن شروع ہو رہا ہے اور آئندہ کل آفریدی کے برینڈ کی تیار کردہ منیز وئیر کےلئے منیب بٹ ریمپ پر واک کریں گے.شاہد آفریدی خود بھی موقع پر موجود ہوں گے.

  • بھارتی بولر شامی کی متنازع ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    بھارتی بولر شامی کی متنازع ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی بولر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیا-

    باغی ٹی وی : سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے بولر محمد شامی کو متنازع ٹوئٹ پر کہا کہ ہم کرکٹرز سفیر اور رول ماڈلز ہیں ہمیں متنازع چیزیں ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہیے پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں۔ ایسی چیزیں نہیں ہونا چاہییں جس سے لوگوں کے درمیان نفرت پیدا ہو۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو عام آدمی سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔

    اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ شاہین افریدی

    شاہد آفریدی نے محمد شامی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو بھارت کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شئیر کیا تھا۔

    بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر کے ٹوئٹ کر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ سوری برادر اسے کرما کہتے ہیں۔

    میری ساری ٹیم ہی اچھاکھیلی:ورلڈکپ فائنل میں شکست کےبعدبابراعظم کی ٹوئٹ


    محمد شامی کو اسپورٹس مین اسپرٹ نہ دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے ماضی میں محمد شامی کو بری کارکردگی پر ملنے والی دھکمیوں پر پاکستانی کرکٹرز ان کی حوصلہ افزائی کرچکے ہیں۔ محمد رضوان نے محمد شامی کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا۔

    جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    https://twitter.com/Rahim2654/status/1591828054980325376?s=20&t=UskuNnSFe_FeOIVzgy8JNA

    پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

  • شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

    شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

    قومی ٹیم کے آل راؤندر شاداب خان نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : شاداب خان اور شاہد آفریدی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والےپاکستانی بولر بن گئے شادا ب خان نے یہ ریکارڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش کے ساتھ جاری میچ میں بنگلہ دیشی کپتان کو آؤٹ کر کے حاصل کیا-

    نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

    شکیب الحسن کو آوٹ کرکے شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی شاداب خان نے 97 وکٹیں نے 82 میچز میں مکمل کیں۔ شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں-

    دوسری جانب پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے،آسٹریلیا کے شہر نارتھ ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ ایڈیلیڈ اوول میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی-

    سڈنی : سی لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار

    بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی کپتان شکیب الحسن اور نور الحسن صفر، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، عفیف حسین 14، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائےمحمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  • ’میچ اتنا کلوز نہیں ہونا چاہیے تھا‘: پاکستان کی جیت پرشاہد آفریدی کا تبصرہ

    ’میچ اتنا کلوز نہیں ہونا چاہیے تھا‘: پاکستان کی جیت پرشاہد آفریدی کا تبصرہ

    لاہور:پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایشیا کپ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی اس انداز سے کچھ مطمئن دکھائی نہیں دے رہے

    میچ کے آخری لمحات میں افغانستان کو جیت کیلئے صرف ایک وکٹ درکار تھی لیکن ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگاکر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلادی۔میچ ختم ہوتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔

     

     

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان کیلئے میچ اتنا کلوز ہونا نہیں چاہیے تھا لیکن اختتام اچھا تو سب اچھا، ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے کام آئی، ویلڈن بوائز اور مبارک۔‘

    آخر میں شاہد آفریدی نے نسیم شاہ کو بوم بوم کا خطاب بھی دے ڈالا۔

    خیال رہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کے ارمان پر پانی پھیرتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم کے باؤلر نسیم شاہ نے آخری دو گیندوں پر چھکے لگا کر بازی پلٹ دی۔

    ٹاس

    شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کے کپتان محمد نبی ہیں۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ افغانستان کے فضل حق فاروقی نے پہلا اوور کرایا۔

    کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    وکٹ کیپر محمد رضوان نے 26 گیندوں پر 20 سکور بنائے اور راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، پاکستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو کہ 2 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زدران کو کیچ دے بیٹھے۔

    افغانستان اننگز

    پاکستان کے خلاف افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا، رحمان اللہ گرباز 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، حضرت اللہ زازئی نے 4 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    افغانستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر کریم جنت تھے جو کہ 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، نجیب اللہ زدران 1 چھکے کی مدد سے 11 گیندوں پر 10 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ابراہیم زدران 37 گیندوں پر 35 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے کو کیچ دے بیٹھے، محمد نبی صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اس طرح افغانستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنائے، راشد خان 18 اور عظمت اللہ عمر زئی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹ اپنے نام کیں، نسیم شاہ، شاداب خان، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • شان شاہد کی نام لئے بغیر شاہد آفریدی پر طنز

    شان شاہد کی نام لئے بغیر شاہد آفریدی پر طنز

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد جو پچھلے کچھ عرصے سے فلموں‌سے زیادہ سیاست پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں. وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت میں ملک کے ہر دوسرے سیاستدان پر طنز و تنقید کرتے ہیں. عمران خان کو ملک کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں. پرویز الہی کےوزیراعلی بننے کے سپریم کورٹ کی طرف سے احکامات جاری ہوئے تو شان شاہد نے خوشی کااظہار کیا اور پرویز الہی کو مبارکباد دی اور ان کے وزیر اعلی بننے کو تاریخی جیت قرار دیا. اس کے بعد شان شاہد

    نے عمرا ن خان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی. شان شاہد نے ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف کو مبارکبادیں دینے والے کرکٹرز خاموش ہیں اور اتنے خاموش ہیں کہ ان کو روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے. انہوں نے ٹویٹ میں شاہد آفریدی کا نام نہیں‌لیا لیکن انہوں نے ان ڈائریکٹ کرکٹر شاہد آفریدی پر ہی طنز کی ہے کیونکہ شاہد آفریدی نے عدم اعتماد کے بعد شہباز شریف کو مبارکباد دے کر کہا تھا کہ آپ سب کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہیے. شان شاہد نے بےشک کرکٹر شاہد آفریدی کا نام ٹویٹ میں نہیں‌لیا لیکن سمجھنے والے سمجھ گئے کہ شان نے شاہد آفریدی پر ہی طنز کی ہے.اُدھر شاہد آفریدی کا ٹویٹر ہینڈل تاحال پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے بعد خاموش ہے وہاں سے کسی قسم کی مبارکباد کا ٹویٹ جاری نہیں‌ہوا.

  • شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی  بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ

    شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ

    شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلا ایڈیشن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔


    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میانداد کو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹور مقرر کردیا ہے پی سی بی کی جانب سے مزید مینٹورز کابھی جلد اعلان کیا جائےگا۔

    ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجہ ترقی


    پاکستان جونیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی ،ڈیرن سیمی شعیب ملک نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہےسابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے انڈر 19 کھلاڑی پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ ہوں گے اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑی ہمارے مستقبل کے سپر اسٹار ہوں گے میں بھی اس لیگ کا حصہ ہوں گا اور آپ سے اکتوبر میں ملوں گا۔

  • خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں،شاہد آفریدی

    خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں،شاہد آفریدی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملکی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔

    یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے،شاہد آفریدی


    شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ ’خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔

    خیال رہے کہ جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

    یاسین ملک کو عمر قید سزا کی مذمت

    قبل ازیں سابق کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا تھا کہ یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی پامالی اور خلاف ورزیوں پراٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں یاسین ملک کیخلاف جعلی الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکیں گےاقوام متحدہ پرروز دیتا ہوں کہ وہ کشمیری رہنماؤں کیخلاف غیرمنصفانہ اورغیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

    بھارت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے،مشعال ملک

  • یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے،شاہد آفریدی

    یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے،شاہد آفریدی

    کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے۔

    باغی ٹی و ی : شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی پامالی اور خلاف ورزیوں پراٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں-
    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1529357436733337600?s=20&t=d6FLKG5WJ6-ioj506QYAOA
    انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کیخلاف جعلی الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکیں گے۔ اقوام متحدہ پرروز دیتا ہوں کہ وہ کشمیری رہنماؤں کیخلاف غیرمنصفانہ اورغیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

    جو سزا دینی ہے دے دیں،کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک کا عدالت سے مکالمہ

    واضح رہے کہ آج یاسین ملک کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا تھا، دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے یاسین ملک کے کیس کی سماعت آج بدھ کی، سماعت کے دوران بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے یاسین ملک کو سزائے موت سنانے کی استدعا کی –

    یسین ملک نے جواب دیتے ہوئے عدالت سے کہا ’میں یہاں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا۔ آپ نے جو سزا دینی ہے دے دیجیے۔ لیکن میرے کچھ سوالات کا جواب دیجیے اگر میں دہشت گرد تھا تو انڈیا کے سات وزیراعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟ اگر میں دہشت گرد تھا تو اس پورے کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟ اگر میں دہشت گرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟ –

    لانگ مارچ، پاکستان کا پرچم ساتھ لیکر آئیں،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ اگر میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا سمیت دیگر ملکوں میں اہم جگہوں ہر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیا گیا؟ عدالت نے یسین ملک کے سوالات کو نظر انداز کیا اور کہا کہ ان باتوں کا وقت گزر گیا، اب یہ بتائیں کہ آپ کو جو سزا تجویز کی گئی ہے اس پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو بولئے یسین ملک نے کہا کہ میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا۔ جو عدالت کو ٹھیک لگتا وہ کرے تاہم بھارتی عدالت نے کشمیری حریت پسند رہنما اور جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

    جموں وکشمیر لبریشن فرنٹکے سربراہ یاسین کو گزشتہ سماعت میں عدالت نے قصور وار قرار دیا تھا ،یاسین ملک پر دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کا الزام ہے، ایسا پہلی با ر ہوا کہ یاسین ملک کو عدالت نے مجرم ٹھہرایا ہے، یاسین ملک پر غداری کا الزام بھی لگایا گیا ہے،

    ملک کی بہاروں کو آپس کی لڑائیوں میں خزاں میں تبدیل نہ کریں سیاست میں آج ایک اورکل دوسرا ہوگا