Baaghi TV

Tag: شاہد آفریدی

  • عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، شاہد آفریدی بول اُٹھے

    عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، شاہد آفریدی بول اُٹھے

    لاہور:عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، شاہد آفریدی بول اُٹھے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے،شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارک بادی دی تو جانتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی،ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، 1992 ورلڈ کپ ہماری یادیں ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، میں نے سیاسی باتوں کی وجہ سے تنقید نہیں کی، عام پاکستانی کے طور پر خیالات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی سربراہ ہو، وہ قابل احترام ہے کیوں کہ وہ ملک کی نمائندگی کرتا ہے، ہم اگر ملک کی عزت چاہتے ہیں تو حکومت وقت کی عزت کریں۔

  • ٹی 20 کے بعد اب ٹی 10:کرکٹ میں جدت آگئی:شاہد آفریدی کی تجویز چھا گئی

    ٹی 20 کے بعد اب ٹی 10:کرکٹ میں جدت آگئی:شاہد آفریدی کی تجویز چھا گئی

    لاہور:شاہد آفریدی نے پاکستان میں نئی ​​ٹی ٹین لیگ کا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پیر کو میگا اسٹارز لیگ (ایم ایس ایل) کے آغاز کا اعلان کیا جو اس سال ستمبر میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیجنڈ کرکٹرز انضمام الحق، وقار یونس اور مشتاق احمد نے کہا کہ لیگ کا خیال سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے اور اسے ٹی ٹین فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میگا اسٹار لیگ ایک تفریحی لیگ ہے، جو اس سال ستمبر میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

    آفریدی نے کہا کہ اس لیگ کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس ایل میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی، اور آنے والی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

    پاکستان میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی ممکنہ واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر اسٹار لیگ اسپنر نے کہا کہ ہر کوئی اس کی کمی محسوس کر رہا ہے لیکن ہر سسٹم کو اسے مسترد کرنے سے پہلے چند سیزن دینا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہر کوئی ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو یاد کر رہا ہے اور یہ بھی کہ نیا نظام جو بھی ہو، اسے زیادہ دیر تک فعال رہنے کا موقع ملنا چاہیے ۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی

    امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کو پیش کرتے ہوئے مبارکباد انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے۔


    سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

    صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے،شہبازشریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے

    واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔

    پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم قیادت کی ہدایات پر تحریک انصاف کے تمام اراکین ایوان سے اٹھ کر چلے گئے اور کسی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں کیا۔

    شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لئے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے۔

    دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

  • خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی

    خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی

    قو می کرکڑ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویمنز ڈے پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔

    عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1501091267589124098?s=20&t=8XnOUvxb8ImB5hA6xhjmCQ
    شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت ہیں، وہ اسے زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں-

    بیٹیاں باعث رحمت،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    شاہد آفریدی نے کہا کہ 5 شاندار بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو چلانے کی اور اسے بدلنے کی طاقت ہے آئیں اس دن کو روزانہ منائیں اور انہیں سپورٹ کریں خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔

  • شاہنواز دھانی کی کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی متاثر

    شاہنواز دھانی کی کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی متاثر

    فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 7 کے پہلے پلے آف میں اپنی شاندار کارکردگی سے شاہد آفریدی کو بھی متاثر کیا۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 7 کے فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کی بالنگ نے دھوم مچا دی سابق کپتان فاسٹ بالر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے کوالیفائر جیت کر فائنل میں جگہ بنانے پر ملتان سلطانز کو مبارکباد دی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ دھانی نے بہترین کارکردگی دکھائی اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق شاندار بالنگ کی –

    تھپڑ تنازع:حارث رؤف کے تھپڑ پرٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

    دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 شکار کئے اور مین آف دا میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے شاہنواز دھانی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ دھانی کو سیلیبیریشن کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔

    پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی، شاہنواز دہانی سے خوش نہیں ہیں، دھانی کی وکٹ لینے پر سیلیبریشن تھوڑی اوور ہوجاتی ہے فاسٹ بولر دھانی اس وقت پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، جہاں ان کی پرفارمنس سے زیادہ ان کی وکٹ لینے پر سیلیبریشن کے چرچے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ وہ دھانی کی پرفارمنس سے زیادہ خوش نہیں ہیں، کیونکہ وہ ابھی تک اس میں کوئی بہتری نہیں لا سکے، ان کے کھیل میں کوئی بہتری نہیں آئی، جبکہ ان کی سیلیبریشن بہت زیادہ اوور ہے سیلیبریشن تب ہی اچھی لگتی ہے جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو، پہلے کچھ کر کے تو دکھا ؤ پہلے زندگی میں کچھ حاصل کرو پھر یہ سب چیزیں کرو، ہمارا ٹیلنٹ پتا نہیں کیواں خراب ہوجاتا ہے اور پتہ نہیں کیوں ٹک ٹاک کی دنیا میں چلے جاتے ہیں انہیں امید ہے کہ اسے یہ سب بتایا جائے گا اور سیکھے گا۔

    دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • تھپڑ تنازع:حارث رؤف کے تھپڑ پرٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

    تھپڑ تنازع:حارث رؤف کے تھپڑ پرٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

    لاہور: تھپڑ تنازع میں حارث رؤف کی وارننگ پر جان چھوٹ گئی تاہم پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے تھپڑ مارنے والی حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا تاکہ وہ آئندہ کے لیے محتاط رہے۔

    باغی ٹی وی : پیر کے روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین لیگ میچ کے دوران حارث رؤف کی گیند پر کامران غلام کیچ نہ تھام سکے، اسی اوور میں فواد احمد نے کیچ لیا تو وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کامران غلام خوشی سے لپکے لیکن حارث رؤف نے انہیں تھپڑ دے مارا۔

    پی ایس ایل 7 :2 کمنٹیٹرز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    میچ کے بعد ریفری علی نقوی نے پیسر کو طلب کیا تو انھوں نے اس معاملے کو دوستانہ کہا،میچ ریفری نے انھیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں اس طرح کے ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے، اس ہدایت کے ساتھ معاملہ ختم کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا،آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری سے نہیں کی، کھلاڑیوں کو واقعے کے بعد گراؤنڈ میں ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا۔

    اس حوالے سے لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہمارا پورا اسکواڈ ایک فیملی کی طرح ہے،حارث رؤف اور کامران غلام کی ایک دوسرے سے گہری دوستی ہے، حارث غصے میں اپنے دوست کو مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، آپس کے مذاق میں حارث نے کندھے پر ہاتھ مارنا چاہا تھا جسے زور دار تھپڑ بنا دیا گیا۔

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اور کامران غلام کی اس سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی دیکھنی چاہیئں، لاہور قلندرز کے کھلاڑی متحرک ہیں اور ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائرپرتوجہ مرکوز ہے۔

    تاہم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث روف کے تھپڑ مارنے والی حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ حارث روف سے ملے ہیں، وہ اچھے انسان ہیں لیکن جارحانہ طبیت کے ہیں، انہیں کسی کو باتیں کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر میچز چلتے ہیں، جسے دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اور فیلڈ میں جو کچھ ہوتا ہے ریکارڈ پر آجاتا ہے، آفریدی نے کہا کہ جب کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں تو ان سے سبق سیکھنا چاہیے، اور اپنے مستقبل کا سوچیں اور طریقے سے چلیں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ مینجمنٹ کا کام ہے کہ لڑکوں کی تربیت کرے، اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو سکھانا چاہیے، یہ تمام انٹرنیشنل پلئیرز ہیں۔ حارث رووف کو بہت احتیاط سے چلنا ہوگا، اگلی بار کوئی برداشت نہیں کرے گا لاہور قلندرز کو حارث کو ڈیفنڈ کرنے یا غلط بیانی کرنے کی بجائے اسے سبق دینا چاہیے تھا تاکہ آئندہ یہ سب نہ ہو۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے…

  • شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی

    شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے شاہد خان آفریدی نے لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی :شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ روز مجھے سپورٹ کیا، لوئر بیک انجری بہت پرانی ہے، میری گروئن، کمر اور پاؤں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں، صحت ہے تو سب کچھ ہے اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔

    کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    شاہد آفریدی نے کہا کہ چاہ رہا تھا پی ایس ایل اچھے طریقے سے ختم کروں برداشت ختم ہوچکی ہے، ندیم عمر کا شکریہ اور معذرت کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پا رہا، فینز کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا تاہم کے پی ایل سمیت دیگر لیگز میں مداحوں کے سامنے دوبارہ آؤں گا۔

    عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    ایک اور بینک کیش وین لُٹ گئی،مسلح ملزمان 5 کروڑ رقم لیکر فرار

    وزیراعظم نے میاں چنوں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌

    کوئٹہ :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے7 ویں ایڈیشن کے لیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کے متبادل کے طور  پر حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا کا شکار ہونے کے بعد ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر کا کہنا ہے کہ  شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے۔

     اعظم خان نے بتایا کہ پریکٹس سیشن میں شرکت کے لیے حسان خان کو طلب کرنے کی درخواست کی ہے، شاہد آفریدی کا آج کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ اپنی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد وہ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈزکراچی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

     اعظم خان کا کہنا ہےکہ گزشتہ سیزن میں سر ویوین رچرڈز کی کمی محسوس ہوئی تھی، ان کی وجہ سے ٹیم کا مورال ہائی ہوتا ہے۔

    ادھر پی ایس ایل سیزن 7 کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے صدر  اور مینٹور وسیم اکرم کورونا کا شکار ہوگئے تھے ،لیکن اب  آئیسو لیشن مکمل کرکے کوویڈ کی منفی رپورٹ آنے پر انہوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے،عمان سے واپسی پر وسیم اکرم کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔

  • جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    سابق قومی کرکٹرز شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا مجھے اللہ پر بہت بھروسہ ہے، حقوق العباد بہت اہم ہیں۔

    باغی ٹی وی : ان باتوں کا اظہار شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ غیر ملکی کرکٹرزکو پاکستان میں کھیل کر اچھا لگتا ہے پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کروں گا، فرنچائز کے اونرندیم عمر کی خواہش پر ان کی ٹیم کیلئے کھیلوں گا آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے، ایسا نہ ہو کہ بڑی ٹیمیں اپنی بی ٹیم کو پاکستان بھیج دیں۔

    میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، پی ایس ایل 7 میں پی سی بی کو کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا، ہر ٹیم بیس سے 22 کھلاڑی اپنےاسکواڈ میں رکھے، کورونا کی صورت میں متبادل کھلاڑی تیار ہوں،پی سی بی کے پاس ایسی صورتحال میں پلان بی ہونا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، سرفراز احمد دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے۔

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے…

    اس سے قبل نئے سال کی موقع پر رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیے کام کررہے ہیں پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہےڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں –

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمرے بنانے پر توجہ مرکوز ہے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہےعام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیےفینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں،انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے سال 2022 پاکستان کرکٹ فینز کےلیے بمپرسال ہےاس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گیپرامید ہیں کہ کوویڈ 19 کی غیرمعمولی صورتحال کے باوجود آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گیسیریز ایسے وقت میں رکھی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑی پاکستان آسکیں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی کی پالیسیوں سے اسٹیک ہولڈرز کا بورڈ پر اعتماد بڑا ہے-

    میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے ،شاداب خان

  • شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

    پاکستان ، بھارت ،سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے جمعرات کو ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا ہے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے۔

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کو لائن (شیر) کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کھلاڑی شامل ہیں لیجنڈز لیگ کرکٹ جنوری 2022 میں عمان کے تین اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی اس میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں سے دو کا تعلق بھارت سے ہو گا۔

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    لیجنڈز لیگ کرکٹ کے کمشنر رآوی شاستری نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے لیجنڈز کھلاڑی جب ایک ٹیم سے اکھٹا کھیلیں گے تو انہیں ہرانا بہت مشکل ہو جائے گا شاہد آفریدی، مرلی، چمنڈا واس، شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز ایشیا کی ٹیم سے کھیلیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کی ٹیم میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، سنتھ جیسوریا، متھیا مرلی دھرن، چمنڈا واس، رومیش کالووتھرانا، تلکرتنے دلشان، اظہر محمود، اپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل، یونس خان اور اصغر افغان شامل ہوں گے ریسٹ آف دی ورلڈ اور بھارت کی دونوں ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

    کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں نامزد