Baaghi TV

Tag: شاہ رخ خان

  • شاہ رخ کے بیٹے آریان خان شراب نوشی کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

    شاہ رخ کے بیٹے آریان خان شراب نوشی کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

    بادشاہ آف بالی وڈ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان گزشتہ برس ممبئی کے ساحل سے دور ایک کروز یعنی ایک قسم کے بحری جہاز پر ’ریو پارٹی‘ میں منشیات کے استعمال کے شبہ میں گرفتار کر لئے گئے تھے کیس چلتا رہا کچھ ثابت نہ ہو سکاتو آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔حال ہی میں ایک بار پھر آریان خان پر الزام ہے کہ وہ شراب پی رہے ہیں. ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان کسی کلب میں موجود ہیں اور شراب نوشی کررہے ہیں. یہ وڈیو جب سے

    وائرل ہوئی ہے آریان خان تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں.کوئی شاہ رخ خان پر بھی تنقید کر رہا ہے تو کوئی آریان کو آڑھے ہاتھوں لے رہا ہے. آریان خان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ابھی ابھی تو ان کی کیس سے جان چھٹی تھی اور اب پھر سے یہ شراب نوشی کے چکر میں پڑ گئے ہیں.سوشل میڈیا صارفین میں سے بہت سارے صارفین کا کہنا ہےکہ مال و دولت کی جب بہتات ہو تو پھر بچے ایسے ہی نکلتے ہیں. شاہ رخ خان اور آریان خان اس وائرل وڈیو کے حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں دونوں نے ابھی تک اس پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا. شاہ رخ کی بیٹی سہانا بھی اس سلسلے میں بالکل خاموش ہیں.

  • جوہی چاولہ نے فلم یس باس کے 25 سال مکمل ہونے کے جشن کو منایا

    جوہی چاولہ نے فلم یس باس کے 25 سال مکمل ہونے کے جشن کو منایا

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور چلبلی اداکارہ جوہی چاولہ کی فلم یس باس کو ریلیز ہوئے 25 سال کا عرصہ بیت گیا ہے. نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اس فلم کی ہدایتکاری عزیز مرزا نے کی تھی شاہ رخ اور جوہی چاولہ کے علاوہ کاسٹ میں آدتیہ پنچولی، کشمیرہ شاہ، گلشن گروور اور اشوک صراف نے اہم کردار ادا کیے تھے۔فلم کے پرڈیوسر رتن جین تھے، فلم ریلیز ہونے کے بعد کامیاب قرار پائی فلم کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر جوہی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ مجھے آئیڈیا نہیں تھا کہ ہم تو یادیں بنا رہے ہیں، ہم نے اس فلم کے سیٹ پر بہت مزہ کیا .انہوں نے یس باس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیابلکہ یہ کہا کہ میرے پاس شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں. یاد رہے کہ فلم تو شائقین کو پسند آئی ہی

    تھی لیکن ساتھ میں فلم کا میوزک بہت زیاد پسند آیا اس کے گانے آج بھی مقبول ہیں. کمار سانو الکا یاگنک ،ادت نارائن اور ابھیجیت نے اپنی آواز کی خوبصورتی سے گانوں کو مسحور کن بنایا .جوہی چاولہ نے شاہ رخ کے ساتھ رام جانے ، راجو بن گیا جینٹلیمن ، ڈوپلیکیٹ ، پھر بھی دل ہے ہندوستانی جیس سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کیا دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا جاتا تھا.جوہی چاولہ اور شاہ رخ کی فلم ڈر نے کامیابی کی تمام ریکارڈز ہی توڑ دئیے تھے اس فلم نے شاہ رخ خان کو صف اول کے اداکاروں میں‌لا کر کھڑا کر دیا تھا.

  • انتظار ختم،  شاہ رخ اور سلما خان ایک ساتھ فلم  میں نظر آئیں گے

    انتظار ختم، شاہ رخ اور سلما خان ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    عامر خان اور سلمان خان کو ان دونوں کے کیرئیرکے آغاز میں ہی ان کے مداحوں نے کامیڈی رومینٹک فلم انداز میں‌دیکھ لیا تھا اور اس جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا.اسی طرح سے شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بھی نوے کی دہائی کی فلم کرن ارجن میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم سپر ہٹ تھی دونوں ایک ساتھ کافی پسند کیا گیا تھا.اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی دو فلموں میں

    سلمان خان نے بطور مہمان اداکار کام کیا تھا لیکن ان دونوں کے مداحوں کی خواہش رہی ہے کہ دونوں فلم کرن ارجن کی طرح کسی مرکزی کرداروں کی فلم میں ایکساتھ دکھائی دیں. رپورٹس ہیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں اور بہت جلد فلم ساز اے آر مروگدوس کے نئے پراجیکٹ میں نظر آرہے ہیں.کہا جا رہا ہےکہ ان دونوں کو ایک فلم میں‌لانے کےلئے اداکار عامر خان کا اہم کردار ہے انہوں نے آر مروگدوس کا رابطہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کروانے میں بھرپور کوشش کی ہے اور عامر خان کی یہ کوشش رنگ لاتی نظر آرہی ہے. فلم کی کاسٹ میں ان دونوں کے ساتھ کون کون ہو گا ان کی ہیروئنز کون ہوں گی اور فلم کا نام کیا ہے اس حوالے سے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کو ریلیز ہوئے ستائیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے.

  • شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اب ہندوستان سے باہر جا سکیں گے

    شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اب ہندوستان سے باہر جا سکیں گے

    اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جن کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز کیس میں گرفتار کر لیا تھا اب وہ اس کیس میں بری ہوتے دکھائی دے رہے ہیں عدالت نے آریان کا پاسپورٹ انہیں واپس دینے کی اجازت دے دی ہے جو کہ این سی بی کے قبضے میں تھا. آریان خان اب ہندوستان سے باہر بھی سفر کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی.آریان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھی کروز کیس میں آریان خان اور دیگر چھ افراد کو کلین چٹ دے دی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ کو بھی منسوخ کر دیا ہے جس پر اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کیے تھے۔آریان خان کے پاسپورٹ کی واپسی اور ضمانتی بانڈ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ وہ اب آزاد ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آریان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا ان کے ساتھ مزید دس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔آریان خان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا تھا اور اسکی اسکینننگ بھی کی گئی تاکہ معلوم ہو سکے کہ آریان منشیات کے استعمال میں کس حد تک ملوث ہیں.شاہ رخ خان اس سارے عرصے میں بیان بازی کرتے نظر نہیں آئے تھے.

  • شاہ رخ خان نے اپنے پرستاروں‌ کو عید کے موقع پر دکھائی ایک جھلک

    شاہ رخ خان نے اپنے پرستاروں‌ کو عید کے موقع پر دکھائی ایک جھلک

    بالی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان جو کہ ہر عید پر اپنے گھر منت کی بالکونی میں آکر اپنے پرستاروں کو اپنی جھلک دکھاتے ہیں اس بار بھی انہوں‌ نے روایت کو برقرار رکھا اور اپنے پرستاروں کو دکھائی اپنی ایک جھلک. ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے کافی بے تاب تھے.جیسے ہی شاہ رخ خآن اپنے گھر کی بالکونی میں آئے تو باہر کھڑے سینکڑوں کی تعداد میں‌پرستاروں نے شاہ رخ خان کے نام کے نعرے لگانے شروع کر دئیے . اس موقع پر شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے بیٹے ابراہیم بھی تھے ابراہیم نے سرخ قمیض اور کالی پینٹ جبکہ شاہ رخ خان نے سفید ٹی شرٹ ، نیلی پینٹ اور ڈارک سن گلاسسز لگا رکھے تھے. انہوں نے اپنے گھر کی بالکونی میں‌ آکر اپنے پرستاروں‌کو ہاتھ ہلایا.ان کے پرستار اس

    لئے بھی زیادہ خوش ہوئے کیونکہ انکے ساتھ ان کا بیٹا ابراہیم بھی تھا. شاہ رخ خان نے عید الفطر پر بھی اسی طرح سے اپنے پرستاروں کو اپنے گھر کی بالکونی میں آ کر اپنی جھلک دکھائی تھی. شاہ رخ خان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے ہر دم بے تاب رہتے ہیں‌یہی وجہ ہے کہ وہ سارا سال عید آنے کے منتظر رہتے ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ فنکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں اور شاہ رخ بھی ان کو مایوس نہیں کرتے اور اپنے گھر کی بالکونی میں‌آکر ان سے ملاقات کرتے ہیں.

  • رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے ہمسائے بن گئے

    رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے ہمسائے بن گئے

    اداکار رنویر سنگھ شاہ رخ کے ہمسائے بن گئے ہیں، رنویر نے حال ہی میں‌ممبئی میں‌ایک لگثری اپارٹمنٹ خریدا ہے جو بلڈنگ کے سولہ ستراں اٹھاراں اور انیس فلور تک پھیلا ہوا ہے . کہا جاتا ہے کہ ممبئی باندرا میں خریدے جانے والے اس فلیٹ کی مالیت ایک سو انیس کروڑ ہے.ممبئی باندرا کی اس مہنگی ترین جگہ پر پہلے سے ہی کافی بالی وڈ سٹارز رہتے ہیں جن میں‌شاہ رخ خان کا نام قابل زکر ہے. رنویر سنگھ کا اپارٹمنٹ شاہ رخ خان کے بنگلہ منت کے کافی قریب ہے اس حساب سے رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے ہمسایہ بن گئے ہیں.رنویر سنگھ

    صرف شاہ رخ خان کے ہمسایہ نہیں بنے سلمان خان کے ہمسایہ بھی بن گئے ہیں کیونکہ اس بیلٹ میں سلمان خان کا بھی بنگلہ ہے. شادی سے قبل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بھی یہیں ایک اپارٹمنٹ خریدا تھا. یہ جگہ بالی وڈ سٹارز کی فیورٹ دکھائی دیتی ہے کیونکہ ہر دوسرا بالی وڈ سٹار دیر سویر سے اسی جگہ پر گھر بناتا ہے یا خریدتا ہے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ سے دیپیکا پاڈوون کے ساتھ شادی کی ہے دونوں‌ آپس میں کافی خوش ہیں اور دونوں ہی شاہ رخ خان کے قریبی دوست بھی مانے جاتے ہیں. شاہ رخ خان دیپکا پاڈوکون کے ساتھ تو کام کر چکے ہیں لیکن ابھی تک رنویر سنگھ کے ساتھ سکرین شئیر نہیں‌کی. دیپیکا کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ساتھ ہی کی تھی اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا.

  • شاہ رخ خان کو دیکھ کر اداکاری شروع کی فہد مصطفی

    شاہ رخ خان کو دیکھ کر اداکاری شروع کی فہد مصطفی

    ورسٹائل اداکار فہد مصطفی کہتے ہیں کہ انہوں نے اداکاری شاہ ر خ خان کو دیکھ کر شروع کی. شاہ رخ خان ایک بڑے اداکار ہیں اور ہم بچپن سے ان کو دیکھتے آرہے ہیں ہم سب کی خواہش رہی ہے کہ ان جیسا کام کریں اور جو انہوں نے کام کیا ہے اس کا ہم ایک فیصد بھی کر لیں تو بڑی بات ہوگی. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میں نے تو اداکاری ہی ان کو دیکھ کر شروع کی. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ کسی کو پسند کرنا اچھی بات ہوتی ہے لیکن اپنے انداز سےکام کرنا اس سے بھی زیادہ اچھی بات ہوتی ہے شاہ رخ خان شاہ رخ ہیں اور میں فہد مصطفی ہوں اسلئے مقابلہ نہ کیا کریں نہ ایسا سوال کیا کریں جس سے مقابلے کا تاثر ابھرے. فہد مصطفی نے گزشتہ

    روزلاہور میں قائداعظم زندہ باد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے جو فلم بنائی ہے وہ یقینا شائقین کو بہت پنسد آئیگی. ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں‌ نے بہت محنت سے کام کیا ہے. میں ان کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوں. نہایت ہی پروفیشنل اداکارہ ہیں ہم دونوں پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر آرہے ہیں اور مزید بھی آپ ہمیں‌ ایک ساتھ دیکھتے ہی رہیں گے.اگر میں‌ یہ کہوں کہ یہ فلم میرے کیرئیر کی بہترین فلم تو بے جا نہ ہوگا. یہ فلم بہت سے حوالوں سے یادگار ہے.یاد رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے اس سلسلے میں فلم کی کاسٹ‌ شہر شہر جا کر فلم کی پرموشن کررہی ہے.

  • میں شاہ رخ خان کی طرح بننا چاہتا تھا رنبیر کپور

    میں شاہ رخ خان کی طرح بننا چاہتا تھا رنبیر کپور

    اداکار رنیبر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ وہ جب بڑے ہو رہے تھے تو شاہ رخ خان سے بہت زیادہ متاثر تھے.ان کی طرح‌چلتے تھے اٹھتے بیٹھے بولتے تھے ان سے بہت زیادہ متاثر تھے بس ہر حال میں ان جیسا ہی بننا چاہتے تھے.یہاں تک کہ کپڑے بھی شاہ رخ کے سٹائل کے پہنا کرتا تھا. لیکن بڑا ہوا تو مجھے لگا کہ نہیں مجھے تو رنیبر کپور ہی رہنا پڑے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں‌ ہیرو بنا تو میں نے ویسے فلموں‌ کا انتخاب نہیں‌کیا جس طرح‌سے میرے ہیروز کیا کرتے تھے.یوں رنیبر کپور نے شاہ رخ خان کی کھل کر تعریف کی اور بتایا کہ وہ کس قدر ان سے متاثر تھے وہ تو ان جیسا بننا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہ تھا اپنی الگ

    شناخت بنانے کےلئے ان کو رنیبر کپور کے خول میں ہی رہنا پڑا. یاد رہے کہ رنیبر کپور اپنے سے سینئرز کی کافی عزت کرتے ہیں حال ہی میں سنجے دت نے اپنے ایک بیان میں‌کہا تھا کہ رنیبر کپور انہیں اپنے باپ کی طرح عزت دیتے ہیں اور ان کا اس طرح سے عزت دینا انہیں بہت پسند ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ یہ اپنے سینرز کی کتنی عزت کرتے ہیں . یاد رہے کہ رنبیر کپور پاپا بننے جا رہے ہیں اور آج کل وہ سپین میں اپنی کسی فلم کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں اور وہاں وہ اپنے ہونے والے بے بی کے لئے خریداری بھی کررہے ہیں.

  • شاہ رخ خان نے کس طرح سے دل جیتا جانی لیور کا

    شاہ رخ خان نے کس طرح سے دل جیتا جانی لیور کا

    جانی لیور کا شمار ہندوستان کے بہترین کامیڈینز میں ہوتا ہے انہوں نے آج سے پینتیس برس قبل اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی۔شروع میں ممکری کیا کرتے تھے ،انہوں نے بڑی فلمیں حاصل کیں جن میںاداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔جانی لیور نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلمو ں میں کام کیا ان دونوں نے آخری بار ایک ساتھ کام 2015 میں دل والے میں کیا ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں جانی لیور نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی کی ہوئی فلم بادشاہ کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح سے شاہ رخ خان نے ان کے مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی اسی دوران میرے والد کی حالت بہت سیریس تھی وہ ہسپتال میں تھے اور میں شوٹنگ کررہا تھا جس روز ان کا آپریشن تھا اس

    روز مجھے ایک کامیڈی سین کرنا تھا میں اس سین کے لئے تیار ہو رہا تھا تو دیکھا شاہ رخ خان میرے پاس آئے اور بولے آپ کے والد کی طبیعت کیسی ہے میں حیران رہ گیا کہ میں نے تویہاں کسی کو نہیں بتایا یہاں تک کہ ٹیم کے کسی ممبر کو بھی بھنک نہیں ہے کہ میںکسی ذاتی مسئلے میں پھنسا ہوا ہوں یا میرا دل پریشان ہے ۔شاہ رخ خان نے مجھے کہا کہ اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو مجھے بتائیے میں ہر وقت آپ کی کسی قسم کی مدد کے لئے تیا ر ہوں۔جانی لیور کہتے ہیں کہ میں شاہ رخ خان کے اس عاجزانہ رویے کی وجہ سے بہت متاثر ہوا۔

  • شاہ رخ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شئیر کردی

    شاہ رخ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شئیر کردی

    شاہ رخ خان جنہیں آج کے دن بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تیس سال مکمل ہو گئے ہیں وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے اس انڈسٹری میں تین دہائیاں دیکھ لی ہیں۔ شاہ رخ خان کا سٹار ڈم آج بھی برقرار ہے ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ نہیں سپر ہٹ فلمیں ہیں جنہیں ان کے پرستار بھولے نہیں بھلا سکتے۔ ڈرہو، بازیگر ،رام جانے ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ،کچھ کچھ ہوتا ہے ، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے ، کبھی خوشی کبھی غم ایسی کئی فلمیں ہیں جو شاہ رخ کے سپر سٹار ہونے کی دلیل ہیں۔شاہ ر خ خان

    کے فلم انڈسٹری میں تیس برس مکمل ہونے پر انہوں نے اپنے پرستاروں کو دی ایک ٹریٹ اور وہ ٹریٹ ہے ان کی ایک جھلک فلم پٹھان کے کردار کی۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں شاہ رخ خان کی ایک جھلک نظر آرہی ہے دیکھ کر کردار کا اندازہ لگانا اتنا مشکل نہیں ہے۔پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہیم بھی نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ جان ابراہیم کافی وقت کے بعد بڑی سکرین پر نظر آئیں گے اور دیپیکا کے ساتھ ماضی میں بھی شاہ رخ خان کام کر چکے ہیں ان کی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں دیکھنا یہ ہے کہ دوبارہ ان کی جوڑی بڑی سکرین پر اپنا کیسا رنگ جماتی ہے۔