Baaghi TV

Tag: شاہ رخ خان

  • فہد مصطفی نے ماہر ہ خان کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    فہد مصطفی نے ماہر ہ خان کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    اداکار فہد مصطفی جن کی فلم ”قائداعظم زندہ باد“ عید الاضحی پر ریلیز ہو نے جا رہی ہے اس میںان کے ساتھ ماہرہ خان ہیں ۔گزشتہ روز جب اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تو اس موقع پر فہد مصطفی اور ماہرہ خان کا انٹرویو کیا گیا ۔فہد مصطفی نے وہاں موجود ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ کام کیا ہے یقینا وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد میرے لئے کام کررہی ہیں (مسکراتے ہوئے) ۔اس پر اداکارہ ماہرہ خان ہنس پڑیں اور انہوں نے کہا کہ فہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا ہے اور امید ہے کہ شائقین ہماری جوڑی کو پسند کریگی ۔

    فہد مصطفی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میری اور ماہرہ خان کی جوڑی بہت اچھی لگی ہے یہاں تک کہ میری بیوی نے بھی مجھے ایسا کہا ہے کہ ماہرہ خان میرے ساتھ اچھی لگ رہی ہیں ۔فہد نے مزید کہا کہ میرے والد بھی آج مجھے اور اس فلم کی پوری ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے آئے ہیں ۔ماہرہ خان سے ایک صحافی نے کہا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا اب فہد مصطفی کے ساتھ کام کررہی ہیں کیسا لگ رہا ہے تواس پر ماہرہ سے پہلے فہد مصطفی نے جواب دیا اور ہنستے ہوئے کہا کہ ماہرہ کو کیسا لگا ہو گا بھئی وہ خان ہے میں سندھی ہوں بس ایسا ہی لگا ہو گا ۔
    یاد رہے کہ فہد مصطفی کو باکس آفس کنگ کہا جاتا ہے انکی فلم جب بھی سینما گھرکی زینت بنتی ہے چھا جاتی ہے

  • نیانتھرا اور ونگیش شیون کی شادی میں شاہ رخ خان کی شرکت

    نیانتھرا اور ونگیش شیون کی شادی میں شاہ رخ خان کی شرکت

    معروف اداکارہ نیانتھرا اور فلم میکر ونگیش شیون جن کی پچھلے برس سات سال کے رشتے کے بعد منگنی ہوئی تھی ان کے حال ہی میںشادی کی تقریبات ہو رہی ہیں ان تقریبات کو زیادہ پھیلایا نہیں گیا صرف چنندہ لوگوں کو بلایا گیا ہے ۔ شادی کی تقریبات میں خصوصی طور پر بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے شرکت کی ۔نیانتھرا کے ساتھ شاہ رخ خان نے اتلی کمار کی فلم ”جوان“ میں کام کیا ہے ۔

    یاد رہے کہ ریڈ چیلز کے بینر تلے بننے والی فلم ” جوان “ میں شاہ رخ خان اور نیانتھرا ایک ساتھ نظر آرہے ہیں اس فلم کو شاہ رخ خان کی بیوی گور ی خان پرڈیوس کررہی ہیں فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائیگی ۔شاہ رخان کے فلم جوان کا ٹریلر ریلز ہوتے ہی اس کی دھوم مچ گئی اس ٹریلر میں شاہ رخ خان ایک الگ روپ میں نظر آرہے ہیں ان کے جسم اور چہرے پر پٹیاں بندھی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔شاہ رخ خان کے قریبی دوست سلمان خان نے فلم کا ٹریلز دیکھ اس کی کافی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ فلم کامیاب ہو گی ۔شائقین فلم کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کے مختلف روپ کو دیکھ کر کافی پرجوش ہیں اور فلم کی ریلیز کے لئے منتظر ہیں ۔شاہ رخ خان کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب کے بعد کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن ان کی طبیعت میں اب کافی بہتری آچکی ہے۔

  • بالی وڈ کنگ کہلائے جانا اچھا لیکن شہزادے کا خطاب قبول کرنا چاہوں گا :کارتیک آریان

    بالی وڈ کنگ کہلائے جانا اچھا لیکن شہزادے کا خطاب قبول کرنا چاہوں گا :کارتیک آریان

    نوے کی دہائی میں شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میںقدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ کنگ خان بن گئے ۔ان کے پرستارون نے ان کی اداکاری کو اتنا سراہا کہ ان کے سر پر بالی وڈ کے بادشاہ کا تاج رکھ دیا یہ تاج آج تک شاہ رخ خان کے سر پر ہی ہے لیکن حال ہی میں جب کارتیک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں تو ایسے میں انہیں نیا کنگ آف بالی وڈ کہا جا رہا ہے ۔کارتیک کا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا جا رہا ہے اور انہیں نیا بالی وڈ کا بادشاہ کہا جانے لگا ہے ۔کارتیک آریان جو کہ آج ہر فلمساز کی اولین چوائس بنے ہوئے ہیں ان سے حا ل ہی میں جب ایک انٹرویو کیا گیا تو اس میں ان سے جب کنگ آف بالی وڈ کہلائے جانے کا سوال ہوا تو انہوں نے ہنستے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایسے خطابات سننے میں اچھے لگتے ہیں لیکن میں بادشاہ کا خطاب تو نہیں لیکن شاید شہزادے کا خطاب قبول کر لوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے جتنی محبت میرے پرستاروں کی جانب سے مل رہی ہے میںان کا شکر گزار ہوں ۔میرے پرستاروں کا مجھے چاہنا مجھے سراہنا یہ کسی بھی خطاب سے بڑھ کر ہے ،کارتیک کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ابھی بہت سارا کام کرنا ہے طویل سفر طے کرنا ہے ابھی ایسے القابات قبول کرنا قبل از وقت ہیں۔

  • فلم سٹار شان شاہد بالی وڈ کے تینوں خانز سے ہوئے خفا

    فلم سٹار شان شاہد بالی وڈ کے تینوں خانز سے ہوئے خفا

    فلمسٹار شان شاہد جو آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، وہ سیاسی معاملات میں بھی کافی دلچپسی لیتے ہوئے عمران خان کے حق میں لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بالی وڈ کے تینوں خانز کو کٹہرے میں کھڑا کر لیا اور ان کی خاموشی پر سوال اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق شان شاہد نے بھارت میں گستاخانہ بیانات دئیے جانے پر تینوں خانز شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کی خاموشی پر سوال اٹھا دئیے شان نے ان تینون کی تصویر ٹویٹر پر شئیر کی اورلفظ لکھا لعنت یعنی شان شاہد ان تینوں خانز کی اس موقع پر خاموشی پر کافی ناراض ہیں ان کا خیال ہے کہ ان تینوں خانز کو بطور مسلمان ان کے ہی ملک میں پیارے نبی کے حوالے سے فضول قسم کی گفتگو پر آواز اٹھانی چاہیے جو کہ انہوں نے تاحال ایسا نہیں کیا۔ شان شاہد کی طرح تینوں خانز کے بہت سارے پرستار ان کی خاموشی پر مایوس ہیں۔ شان شاہد کی اس پوسٹ پر انہیں کافی سپورٹ کیا گیا۔اسی طرح سے بہت سارے شوبز ستارے اس حوالے سے میدان میں ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بھارت سے بائیکاٹ کیاجائے۔
    پاکستان میں‌ہر سطح ہر بھارت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کی جا رہا ہے.عمران خان ہوں یا شہباز شریف بلاول سب اس معاملے میں ایک پیج پر ہیں اور تینوں نے گستاخانہ بیانات پر مذمت کی ہے. واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر توہین رسالت کا ارتکاب کیا تھا.

  • ساجد خان نے شاہ رخ کو ملک کا وزیراعظم بننے کا اہل قرار کیوں دیا؟

    ساجد خان نے شاہ رخ کو ملک کا وزیراعظم بننے کا اہل قرار کیوں دیا؟

    ڈائریکٹر فرح خان کے بھائی اور مشہور و معروف ہدایتکار ساجد خان جو بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے قریبی دوست بھی ہیں ان دونوں بلکہ تینوں فرح خان ،ساجد خان اور شاہ رخ خان کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ساجد خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیت پر بات کی انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے سٹارز روز روز پیدا نہیں ہوتے، مزید کہا کہ ان میں اتنی اہلیت ہے کہ بھارت کے وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ساجد خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان بہت ہی نرم دل اور نرم مزاج ہیں وہ لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ اچھا کرتے ہیں ان کی مدد بھی کرتے ہیں لیکن یہ چیزیں کبھی سامنے نہیں لاتے۔ ساجد خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ بالی وڈ کے بادشاہ ذہین اور باصلاحیت ہیں اگر یہ کچھ سال پہلے انڈسٹری چھوڑ کر سیاست میں آگئے ہوتے تو شاید آج ملک کے وزیراعظم ہوتے ۔ ساجد خان کی اس وڈیو پر کچھ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کچھ لوگوں نے ہلکے پھلکے انداز میں مذاق بھی بنایا.
    یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل کورونا جیسے مرض میں مبتلا ہیں اور اپنی تمام تر شوٹنگز کینسل کرکے تنہائی میں ہیں کنگ خان کے پرستار ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔شاہ رخ اپنے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر خاصے رنجیدہ تھے لیکن ان کے بیٹے پر جب کچھ ثابت نہیں ہوا اور وہ باعزت بری ہوئے تو شاہ رخ خان نے لیا سکھ کا سانس۔

  • اکشے صحتیاب جبکہ شاہ رخ اور کترینہ کورونا کا شکار ہوگئے

    اکشے صحتیاب جبکہ شاہ رخ اور کترینہ کورونا کا شکار ہوگئے

    بالی ود کے کنگ شاہ رخ خان اور لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن کترینہ کیف ہو گئے ہیں کورونا وائرس کا شکار ۔ دونوں فنکاروں کی طبیعت خراب چل رہی تھی جب دونوں نے ڈاکٹروں کے کہنے پر ٹیسٹ کروائے تو دونوں نکلے کورونا سے متاثر ۔حال ہی میں کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں انہیں اب تک دو بار کورونا ہو چکا ہے ۔شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد دونوں نے ملنا ملانا روک دیا ہے اور اپنی تمام تر شوٹنگز بھی روک دی ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ کترینہ کیف نے دبئی میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا کی رپورٹس مثبت آنے کی وجہ سے وہ اس تقریب کا حصہ نہیں بن پائیں ۔ اس سے پہلے کارتیک آریان بھی انسٹاگرام کی پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتا چکے ہیں کہ ان کو بھی آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ساز کرن جوہر کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب جو کہ یش راج سٹوڈیو میں منعقد ہوئی تھی اس میں تقریبا بالی وڈ سٹارز نے شرکت کی اس تقریب کے بعد بہت سارے سٹارز کو کورونا ہوا ۔کہا جا رہا ہے کہ سالگرہ میں جانے والی شخصیات میں سے تقریبا پچاس یا پچپن کو کورونا وائرس نے جکڑا ہے وہ سب کے سب گھر میں تنہائی کے عالم میں بیٹھے ہیں اور صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں شئیر کررہے ہیں ۔

  • فلم جوان میں  شاہ رخ بالکل ایک نئے روپ میں

    فلم جوان میں شاہ رخ بالکل ایک نئے روپ میں

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جو گزشتہ چار سے فلموں سے بریک لئے ہوئے ہیں اب ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں اس بار وہ جس روپ میں دکھائی دے رہے ہیں وہ شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ شاہ رخ خان ایسا کردار پہلی بار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کا نام ہے ’’جوان‘‘ اس کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے ٹیزر میں کنگ خان کے ہاتھوں اور چہرے پر پٹیاں بندھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ شائقین شاہ رخ خان کو نئے روپ میں دیکھ کر فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ شاہ رخ کے ساتھ سائوتھ کی اداکارہ نیانتھرا نظر آئیگی۔ شاہ رخ خان نے جیسے ہی فلم کا ٹریلر ٹویٹ کیا ان کے پرستاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم فلم کی ریلیز کے لئے بے چینی سے منتظر ہیں۔ فلم کا ٹیزر دیکھ کر بالی وڈ کے بھائی جان سلمان نے بھی کافی تعریف کی اور شاہ رخ خان کو گڈ لکھ کہا.

    فلم جوان شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن ہے جسے گوری خان پرڈیوس کررہی ہیں۔ فلم اگلے برس ریلیز کی جائیگی ۔ اگلے برس شاہ رخ خان کی تین فلمیں سینما گھر کی زینت بنیں گی۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان 19 برس بعد ایک سال میں تین فلمیں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 2003 میں شاہ رخ خان کی ایک سال میں تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جس میں ’سوادیس‘، ’ویر زارا‘ اور ’میں ہوں نا‘ شامل تھیں۔

  • آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

    آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

    نئی دہلی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے آریان خان کو کروز شپ منشیات کیس کلین چٹ دیئے جانے کے چار روز بعد سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کا تمل ناڈو کے شہر چنّئی تبادلہ کردیا گیا ہےجبکہ وزارت امور داخلہ نے آریان خان کے خلاف جھوٹا اور کمزور کیس بنانے پر سمیر واکھنڈے کے خلاف مزید کارروائی کی سفارش کی ہے-

    شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے آریان خان کیس کی تفتیش جلد مکمل کرکے حکومت جمع کروائی جائے گی جس کے بعد بھارتی حکومت سمیر واکھنڈے کے تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

    سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واکھنڈے کے خلاف سول سروسز میں ذات کوٹہ کے تحت ملازمت حاصل کرنے کےلیے ذات کاجھوٹاسرٹیفکیٹ جمع کرانے کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے کلیئر کر دیا ہے آریان خان کو انسداد منشیات ایجنسی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا جس کی قیادت سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کررہے تھے۔

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔شاہ رخ خان پر جب برا وقت آیا تو بالی وڈ کے بہت سارے ستارے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہیں‌ کچھ ستاروں نے خاموشی اختیار کی، لیکن سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے بھرپور انداز میں شاہ رخ خان اور آریان کی حمایت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا…

  • شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی جی ہاں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس سے بری ہو گئے ہیں.نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق سربراہ سمیر واکھڈے جنہوں نے آریان کو بہت ہی اعتماد کے ساتھ گرفتار کیا اور دعوی کیا تھا کہ آریان بے قصور نہیں ہے اب جب آریان کی بریت ہو گئی ہے تو انہوں نے اس بریت پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے..آریان کی گرفتاری کے وقت بہت سی باتیں کی گئیں کہیں کہا گیا کہ اس گرفتاری کے پیچھے بی جے پی ہے کہیں‌کہا گیا کہ شاہ رخ خان کی پوزیشن خراب کرنے کے لئے یہ سب کیا گیا ہے لیکن اب شاہ رخ خان کے بیٹے کیس سے بریت حاصل کر چکے ہیں اور

    یقینا یہ خبر ان کے گھر والوں‌ کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے. واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو گزشتہ برس ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔شاہ رخ خان پر جب برا وقت آیا تو بالی وڈ کے بہت سارے ستارے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہیں‌ کچھ ستاروں نے خاموشی اختیار کی، لیکن سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے بھرپور انداز میں شاہ رخ خان اور آریان کی حمایت کی.

  • ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں، تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے ،ہندوانتہا پسند وزیراعلی

    ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں، تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے ،ہندوانتہا پسند وزیراعلی

    ممبئی:ہندوانتہاپ سند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندوانتہا پسند وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے خلاف زہراگلتے ہوئے انہیں ملک دشمن قراردے دیا۔

    اترپردیش کے مسلمان دشمن وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے بھارت کے سب سے بڑے اسٹارشاہ رخ خان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تو وہ عام مسلمان کی طرح سڑکوں پرخوار ہوتے پھریں گے۔

    یوپی کے وزیراعلی نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اوروہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔

    یوپی کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی شاہ رخ خان کوپاکستان جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ہندوانتہاپسند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز ” تاحال تنازعات کی زد میں ہے کشمیرفائلز پر کیجریوال حکومت اوربی جے پی آمنے سامنے ہیں۔ بدھ کے روز، ایم پی تیجسوی سوریا کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے سی ایم کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا اور ان کے گھر کے باہر نعرے لگائے۔ اس کے بعد سے، عام آدمی پارٹی بی جے پی پر حملہ آور ہو گئی ہے اور بی جے پی کارکنوں پر وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کا الزام لگایا ہے۔

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کو ٹویٹ کر کے الزام لگایا کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ دیا اور وہاں نصب بوم بیریئر کو بھی توڑ دیا۔

    جبکہ شمالی ضلع کے ڈی سی پی ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ بدھ کے روز بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں نے کشمیر فائلز سے متعلق دہلی کے وزیر اعلیٰ کے بیان کے خلاف دھرنا دیا تھا۔ ان کا دھرنا 11.30 بجے شروع ہوا جس میں تقریباً 150-200 لوگ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے تھے دوپہر تقریباً 1.00 بجے کچھ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا حفاظتی حصار توڑ کر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر گھس کر نعرے بازی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔

    ان کے پاس پینٹ کا ایک چھوٹا سا ڈبہ تھا جسے انھوں نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے دروازے پر پھینک دیا۔ اس کے ساتھ بوم بیریئر اور ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تقریباً 70 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

    لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

    ان میں بی جے پی کے نوجوان لیڈر کا نام بھی بتایا جا رہا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ادھر نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں پورے واقعہ کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب پولیس کی موجودگی میں ہوا ہے۔

    اپنے پہلے ٹوئٹ میں نائب وزیر اعلیٰ نے لکھا، سماج دشمن عناصر نے دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر حملہ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی رکاوٹوں کو توڑ دیا ہے گیٹ پر لگائے گئے بوم بیریئر بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

    اگلے ٹویٹ میں سسودیا نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے لکھا، بی جے پی کے غنڈے سی ایم کیجریوال کے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ بی جے پی پولیس اسے روکنے کے بجائے گھر کے دروازے تک لے آئی۔

    اروند کیجریوال نے فلم کشمیر فائلز کو ٹیکس فری بنانے کے اپوزیشن کے مطالبے پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک فلم ڈائریکٹر کروڑوں کما رہا ہے اور بی جے پی والے پوسٹر لگا رہے ہیں۔ اگر ہر کسی کوفلم دکھانا چاہتے ہیں تو ڈائریکٹر سے کہیں کہ وہ اسے یوٹیوب پر ڈال دیں، ہر کوئی اسے مفت دیکھ سکے گا۔

    ٹیکس میں چھوٹ کی کیا ضرورت ہے؟ ان کے اس بیان نے دہلی اسمبلی میں غم و غصے کو جنم دیا اور جب تک وہ اپنی تقریر ختم کر پائے، یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ تاہم بعد میں ان کی اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اس کی وضاحت کی گئی-

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں…