Baaghi TV

Tag: شاہ رخ خان

  • شاہ رخ خان کو کس قسم کی فلم کرنے کا ارمان ہے؟‌

    شاہ رخ خان کو کس قسم کی فلم کرنے کا ارمان ہے؟‌

    بالی وڈ‌ کا کنگ جن کے فلمی کیرئیر کو تیس سال کا عرصہ بیت چلا ہے اس دوران انہوں‌نے ہر قسم کے کردار کئے منفی بھی بطور ہیرو بھی ان کو ہر روپ اور کردار میں سراہا گیا. ان کے کردار انکی پہچان بن گئے انہی کی بدولت آج شاہ رخ خان بالی وڈ کے کنگ کہلائے جاتے ہیں. شاہ رخ خان نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن اس کے باوجود ان کی خواہش ہے کہ وہ مشن امپاسبل جیسی فلم کریں .شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مجھے ایکشن فلمز میں لیا ہی نہیں گیا. میری خواہش ہے کہ میں اب ایکشن فلم کروں اور فلم ہو بھی مشن امپاسبل جیسی. شاہ رخ خان نے کہا کہ میری عمر

    اس وقت 57 سال ہے اور میں چاہتا ہوں کچھ نہیں تو اگلے دس برسوں میں‌ایکشن فلم کروں . انہوں نے کہا کہ ایکشن فلم میں‌ ایکٹنگ کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے. شاہ رخ خان نے شکوہ بھی کیا اور کہا کہ پتہ نہیں ڈائریکٹرز نے مجھے کبھی کسی ایکشن فلم میں‌کیوں کاسٹ نہیں کیا. یاس رہے کہ شاہ رخ خان کے تیس سالہ فلمی کیرئیر میں انہوں‌نے کیرئیر کے ابتداء میں‌منفی کردار ادا کئے اور رومینٹک کردار تو شاہ رخ خان کی سب سے بڑی پہچان ہیں.

  • کارتک آریان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات کیسے ہوئی؟

    کارتک آریان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات کیسے ہوئی؟

    کارتک آریان کا شمار نوجوان نسل کے نمائندہ فنکاروں میں ہوتا ہے ، آج ہندوستانی عوام کارتک کے پیچھے پاگل ہے انہیں اپنا سپر سٹار مانتی ہے . کارتک آریان بالی وڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک ایسے سپر اسٹارہیں جو اس وقت مکمل طور پر باکس آفس پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے کیا جس میں دیویندو شرما، رایو ایس بکھیرتا، نصرت بھروچا، سونللی سیگل، اور ایشیتا راج شرما بھی اہم کرداروں میں تھےاس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. اپنے حالیہ انٹرویو میں کارتک نے شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کو کیا یاد۔ بولے میں جب کچھ بھی نہیں تھا تو اس وقت میں ممبئی میں شاہ رخ

    خان کے گھر منت گیا میں شاہ رخ خان کا پرستار تھا. ان کو دیکھنے کےلئے منت کے باہر کھڑا تھا. ایک گاڑی رکی شاہ رخ خان اس میں سے نکلے اور انہوں نے میری طرف مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا اور میں بے حد خوش ہوا کہ میرے پسندیدہ فنکار نے میری طرف محبت کے ساتھ دیکھا ہے. کارتک آریان نے انٹرویو میں جم کر کنگ خان کی تعریف کی. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا فلمی سفر ہمیشہ میرے لئے متاثر کن رہا ہے. میں ان کا مداح تھا اور ہمیشہ رہوں گا. کارتک نے کہا کہ میں ان کو بہت زیادہ پسند کرتا ہوں جو خوداری کے ساتھ جیتے ہیں اور اپنا کیرئیر خود بناتے ہیں.

  • شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا ہے ، عمرہ کی سعادت انہوں نے سعودی عرب کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے سے چند لمحے قبل حاصل کی. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شاہ رخ خان کو سفید لباس اور ماسک میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بنیادی طور پرعمرہ کا مطلب عربی میں خانہ کعبہ (خدا کا مقدس گھر) کا ‘وزٹ’ ہے اور اسے کوئی بھی شخص اور سال کے کسی بھی وقت انجام دے سکتا ہے۔شاہ رخ خان کی عمرہ کی سعادت

    حاصل کرنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے. اس سے قبل شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ میں نے اور ٹیم نے سعودی عرب میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کر لیا ہے۔یاد رہے کہ ڈنکی فلم راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈنکی میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ اگلے سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔شاہ رخ خان تاحال سعودی عرب میں ہی ہیں اور جلد اپنے وطن واپس لوٹنے والے ہیں.

  • شاہ رخ خان سعودی عرب میں فلم فیسٹیول میں پہنچ گئے

    شاہ رخ خان سعودی عرب میں فلم فیسٹیول میں پہنچ گئے

    بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنینشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جیسے ہی کنگ خان اپنی گاڑی سے نیچے اترے، ان کے مداحوں اور خیر خواہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جن میں سے اکثر نے سپر اسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔ شاہ رخ خان نے گاڑی سے اترتے ہی اپنے مداحوں کو ملین ڈالرز سمائل دی ان کے مداحوں کی جانب سے ہمیں تم سے پیار جیسے نعرے لگے. کنگ خان گرم جوشی، محبت اور خوشی کے ساتھ فیسٹیول میں داخل ہوئے اس کے بعد شاہ رخ خان کو سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا.ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی نے

    اداکار کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ’’ہم شاہ رخ خان کو اعزاز دیتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، شاہ رخ خان ایک باصلاحیت اور عالمی سپر اسٹار ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی پرفارمنس سے ہی سامعین کے دل موہ لیے.ایوارڈ وصول کرتے ہوئے، خان نے یہ کہہ کر شکریہ ادا کیا "میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہا ہوں۔ سعودی عرب آنا بہت اچھا لگ رہا ہے میں جانتا ہوں کہ یہاں کے لوگ ہمیشہ میری فلموں کے زبردست حامی رہے ہیں۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان جنہوں نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کیا ہےیہ فلم اگلے سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

  • دیویا دتا نے شاہ رخ خان کو پہلی بار کہاں دیکھا؟

    دیویا دتا نے شاہ رخ خان کو پہلی بار کہاں دیکھا؟

    بالی وڈ اداکارہ دیویا دتا نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کو پہلی بار ایک سٹوڈیو میں دیکھا میں سیڑھیوں سے نیچے اتر رہی تھی اور وہ اوپر جا رہے تھے.میں نے جب ان کو دیکھا تو میں نے کہا کہ او مائی گاڈ یہ تو وہ لڑکا ہے جو فوجی ڈرامہ میں آتا ہے. شاہ رخ خان چلے گئے. انہوں نے کہا کہ بعد میں شاہ ر‌خ خان مختلف فلموں میں آئے میرا بھی دل کرتا تھا کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کروں. ایکبار مجھے کسی نے کہا کہ جائو تم شاہ رخ خان کے ساتھ ملو اور اس خواہش کا اظہار کرو. میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک سیٹ پر ملنے گئی اور وہاں دیکھا کہ جہاں

    شوٹنگ ہو رہی تھی جس وین میں شاہ رخ خان بیٹھے تھے اس کے باہر شاہ رخ شاہ رخ کے نعرے لگ رہے تھے اتنے ہجوم میں انہوں نے میرے لئے ہاتھ باہر نکالا اور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے وین کے اندر بلا لیا بولے کیا کھائو پیو گی میں نے کہا کہ کافی پیوں گی. بہت عزت احترام کے ساتھ شاہ رخ خان نے مجھ سے بات کی اور میں‌نے کہا کہ میرے ساتھ ایک پکچر کر لیجیے . دیویا نے کہا کہ شاہ رخ خان اچھے آرٹسٹ ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں.

  • انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما جنہوں نے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے ان دونو‌ں کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. انوشکا شرما بہت کم انٹرویو دیتی ہیں اور کم گو بھی ہیں . لیکن حال ہی میں ان کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کررہی ہیں کچھ دل کی باتیں اور ایسی باتیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں اپنے دل کی باتیں اپنے ہی دل میں رکھتی ہوں یہاں تک فیملی کے ساتھ بھی دل کی باتیں شئیر نہیں کرتی. لیکن ایک انسان ایسا ہے جس کے

    ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں اور کھل کر کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں شاہ رخ خان ایسے انسان ہیں جن کے ساتھ میں اپنے دل کی ساری باتیں کر لیتی ہوں اور جی بھر کے ان سے مشورے بھی لیتی ہوں. وہ میری باتوں پر مجھے اچھے مشورے دیتے ہیں. شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں ان کی خوشیوں میں خوش ہوتے ہیں اس لئے میں ان کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں.

  • میں لڑکیوں سے بد تمیزی کرنے کے حق میں نہیں شاہ رخ خان

    میں لڑکیوں سے بد تمیزی کرنے کے حق میں نہیں شاہ رخ خان

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے ساتھ کاجول بھی بیٹھی ہوئی ہیں انہوں نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ میں لڑکیوں کے ساتھ بالکل بھی بد تمیزی سے پیش آنے کا قائل نہیں ہوں . میں نے بہت سارے مردوں کو دیکھا ہے وہ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ تُو ترا کرتے ہیں یہ چیز نہیں ہونی چاہیے. لڑکیوں ، خواتین کا احترام ہر حال میں مقدم رہنا چاہیے. میں نے اگر کاجول سے کہنا ہو گا کہ ابھی مصروف ہوں کل چھ بجے آنا تو ایسے بولوں کاجول پلیز کل چھ بجے آجانا یہ نہیں کہوں گا کہ اے

    کاجول کل آجائیں ابھی چلی جا. شاہ رخ خان اس کلپ میں زور دے رہے ہیں کہ خواتین کا احترام بے حد ضروری ہے جسے ہر ایک کو کرنا چاہیے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی آن سکرین جوڑی نے شائقین کو ہمیشہ اپنے سحر میں مبتلا رکھا آج بھی یہ دونوں جب بھی سکرین پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں تو ان کے مداحوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے. ان دونوں‌نے ایک ساتھ کرن ارجن ، بازیگر ، کبھی خوشی کبھی غم ، کچھ کچھ ہوتا جسی فلموں میں کام کیا. ان کی جوڑی اور کام کو شائقین آج بھی سراہتے ہیں .

  • سلمان خان کے علاوہ کسی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر نہیں آیا  تبو

    سلمان خان کے علاوہ کسی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر نہیں آیا تبو

    فلمسٹار تبو اور جوہی چاولہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں تبو نے کہا ہے کہ ویسے تو تمام خانز نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن میرے پاس سلمان خان کے ساتھ ایک فلم آئی جس کا نام تھا ہم ساتھ ساتھ ہیں . کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنے کا یہ پہلا اور آخری موقع تھا. کسی پرڈیوسر نے کبھی مجھے کسی خان کے ساتھ ہیروئین کے لئے کاسٹ ہی نہیں‌کیا تو میں کیا کرتی . ایک سوال کے جواب میں تبو نے کہا کہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ پیسے کے لئے کام کیا. پیسہ اچھا ملنے کے بعد کبھی پچھتاوا نہیں ہوا کہ میں نے پیسے کے لئے کام کیا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب ہیرو اور ہیروئین کی ماں بننے کے رولز ہی آتے ہیں. میں کر لیتی ہوں عمر کے اس حصے میں اب

    ایسے ہی کردار آئیں گے اور ایسے ہی کردار کرنے پڑیں گے لہذا میں کر لیتی ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں‌ہے. اس جواب پر جوہی چاولہ نے کہا کہ تم ہر ہیرو اور ہیروئین کی ماں کا کردار کرلیتی ہوں یہی وجہ ہے کہ ہم پر بھی اس چیز کا پریشر آجاتا ہے اور ہمارے پاس بھی ماں کے کردار آتے ہیں‌. تبو نے کہا کہ اور اس عمر میں اور کس قسم کے کردار کرنے ہیں .

  • شاہ رخ خان کے گھر منت کی تختی تبدیل

    شاہ رخ خان کے گھر منت کی تختی تبدیل

    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پوری دنیا میں بڑی تعداد میں‌مداح رکھتے ہیں . ہر سال ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح ان کے گھر ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے جمع ہوتے ہیں. حال ہی میں ان کے مداحوں نے دیکھا ہے کہ ان کے گھر کے باہر کی تختی تبدیل کر دی گئی ہے. گھر کے مرکزی دروازے پر نئی اور شاندار نیم پلیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ مداح اس تختی کے ساتھ تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر لگا رہے ہیں. تاہم اب گوری خان نے مرکزی دروازے پر منّت کے نام کی تختی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس نئے ڈیزائن کی تختی کی اہمیت کو بھی بیان کیا ہے .گوری خان جو کہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں ان کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شاید یہ نئی نیم

    پلیٹ‌بنائی ہے اس کی ڈیزائننگ انہوں نے خود کی ہے. منت 6 منزلہ حویلی نما گھر ہے جو کہ باندرہ ممبئی میں واقع ہے. یاد رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان تین فلموں میں نظر آرہے ہیں ان میں پٹھان ،. جوان اور ڈنکی شامل ہے. شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ان تینوں فلموں میں ان کی اداکاری شائقین کو بہت پسند آئیگی. شاہ رخ خان چار سال کے بعد کسی فلم میں نظر آرہے ہیں ان کے مداح ان کی فلموں کی ریلیز کے لئے شدت سے انتظار کررہے ہیں.

  • شاہ رخ خان کی اوم شانتی اوم ایکبار پھر سینما گھروں میں

    شاہ رخ خان کی اوم شانتی اوم ایکبار پھر سینما گھروں میں

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے پرستار پوری دنیا میں‌پائے جاتے ہیں. مداح ان کو ہر روپ میں پسند کرتے ہیں . شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں‌منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار کئے ان کے مداحوں نے ان کو ہمیشہ ہی بہت پذیرائی دی. شاہ رخ خان نے جہاں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا وہیں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی فلم اوم شانتی اوم میں کام کیا. اس فلم سے دیپیکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز کیا. فلم سپر ہٹ ہوئی . اس فلم کو کئی برس کے بعد ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے . گزشتہ روز اوم شانتی اوم کو بھارت کے بہت سارے شہروں

    میں ریلیز کیا گیا شائقین نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کیا. شاہ رخ خان کی اس فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا بنیادی آئیڈیا شاہ رخ خان کے بڑے فین کلب ایس آر کے یونیورس کا تھا. یوں‌ گزشتہ روز ایک بار پھر اوم شاانتی اوم سینما گھروں میں ریلیز کی گئی . یاد رہے کہ اوم شانتی اوم 2007 میں پہلی بار ریلیز ہوئی تھی . 15 سال کے بعد فلم دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنی. شاہ رخ خان نے اس فلم کے بعد بھی چنئی ایکسپریس جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے.