Baaghi TV

Tag: شرجیل انعام میمن

  • سندھ واحد صوبہ ہے جس نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل بنایا،شرجیل انعام میمن

    سندھ واحد صوبہ ہے جس نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل بنایا،شرجیل انعام میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    سندھ اسمبلی اجلاس خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے لیے آسان تھا کہ بی آر ٹی بناتے ہی نہیں، بسیں خریدنا آسان اور انفرااسٹرکچر بنانا مشکل کام ہوتا ہے بی آر ٹی کانٹریکٹر کو ایڈوانس پیمنٹ کرنے پر بی آر ٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف ایکشن لیا پیپلز بس سروس کے تحت روز 1 لاکھ 25 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، آئندہ 2، 3 ماہ میں مزید 500 ای وی بسیں لے کر آرہے ہیں ڈبل ڈیکر بسیں لارہے ہیں، صوبے میں پنک اسکوٹی کا انقلاب آچکا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے لیے اے آئی سے مدد لے رہے ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل بنایا، پنجاب کی اعلیٰ حکومتی شخصیت کی زبان پھسلنے پر ادا جملے کا ٹوئٹ کرنے پر صحافی گرفتار ہوا، سندھ حکومت نے کسی صحافی پر پیکا ایکٹ نہیں لگایا، تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن غیر مصدقہ خبروں اور من گھڑت پروپیگنڈ ے سے گریز کیا جائے ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اور تمام صوبوں نے اپنی ترقی سے بڑھ کر وفاق کی مضبوطی اور قومی استحکام کو ترجیح دی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے حکومت سندھ فلم، ڈرامہ اور دستاویزی فلموں کے ذریعے سندھ کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لا رہی ہے جبکہ ’آئی ورک فار سندھ‘ پلیٹ فارم پر 48 لاکھ سے زائد افراد وزٹ اور ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یلو لائن، ریڈ لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، گرین لائن کی یومیہ رائیڈرشپ 53 ہزار سے بڑھ کر 78 ہزار جبکہ اورنج لائن کی 1800 سے بڑھ کر 8500 تک پہنچ چکی ہے سندھ ریونیو بورڈ نے محدود افرادی قوت کے باوجود محصولات میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ صوبے میں 3 ہزار 114 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل کی گئی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں 97 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی گئیں اور اس عمل پر کسی قسم کی سفارش یا سیاسی مداخلت کی شکایت سامنے نہیں آئی تھر کول منصوبے سے اس وقت 3960 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو رہی ہے جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 21 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن کی ملکیت خواتین کے نام منتقل کی جا رہی ہے۔

  • کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شرجیل انعام میمن

    کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شرجیل انعام میمن

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات اور پرانی فرسودہ کہانیوں کے سہارے اپنی سیاست زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ نعروں، الزامات اور بحران پیدا کرنے کے گرد گھومتی رہی ہے، آج بھی وہی پرانا طرزِ عمل دہرایا جا رہا ہے، صوبائی خود مختاری، آئینی اختیارات اور بلدیاتی نظام کو سب سے زیادہ ایم کیو ایم نے متنازع بنانے کی کوشش کی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے زمینی حقائق ہیں جنہیں کسی بھی پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا، یلو لائن، شاہراہ بھٹو اور دیگر منصوبے ثبوت ہیں کہ سندھ حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی عوامی مقام کے حوالے سے اگر کوئی قانونی یا انتظامی مسئلہ ہے تو اس کا حل عدالتوں اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ہونا چاہئے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ افسوس ہے کہ جو عناصر برسوں اپنی ناکام انتظامیہ اور مفاداتی سیاست کے ذریعے شہر کے مسائل بڑھاتے رہے، آج دوبارہ خود کو نجات دہندہ بنا کر پیش کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو نہ صرف اختیارات دیے ہیں بلکہ مالی وسائل اور قانونی سپورٹ بھی فراہم کی ہے،کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے، جو عناصر ترقی کے ہر قدم پر تنقید کو اپنا سیاسی ہتھیار بناتے ہیں، وہ دراصل خود اپنے سیاسی زوال کا اعتراف کر رہے ہوتے ہیں۔

  • حکومتِ سندھ کا خواتین کے لیے  پنک  الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ

    حکومتِ سندھ کا خواتین کے لیے پنک الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ

    حکومتِ سندھ نے خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

    شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سہولت فراہم کررہی ہے جس سے ان کی روزمرہ آمدورفت آسان ہو جائے گی یہ اسکیم نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت کرے گی بلکہ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی،یہ پروگرام خاص طور پر ان خواتین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں۔

    وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مرتب کر رہی ہے جب کہ میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرک اسکوٹیز الاٹ کی جائیں گی،حکومت نے ایک شفاف اور آسان میکنزم تیار کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین اپنی زندگی کے ہر شعبے میں خودمختار ہوں اور یہ اسکیم اس سمت میں ایک مثبت قدم ثابت ہوگی،انہوں نے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ تعلیم، روزگار اور دیگر سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔

  • وفاقی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان خوش آئند ہے، شرجیل میمن

    وفاقی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان خوش آئند ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور آج بھی ان کی اولین ترجیح غریب، کسان اور سیلاب متاثرہ خاندان ہیں۔

    اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ان کی قیادت میں متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی،چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف عوام دوستی اور دوراندیشی کی عکاسی کرتا ہے اور یہی ان کی قیادت کی روشن مثال ہے بلاول بھٹو نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور آج بھی ان کی اولین ترجیح غریب، کسان اور سیلاب متاثرہ خاندان ہیں۔

    سینئر وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مطالبے پر وفاقی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان خوش آئند ہے، تاہم اب تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف پیکیج کا اعلان نہ ہونا افسوسناک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو اس پیکیج کے حوالے سے ذاتی یقین دہانی کرائی تھی مگر گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام اب بھی اس کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے درست نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر ناقابل فہم ہے پیپلز پارٹی ہر فورم پر عوام کی آواز بنے گی اور ایوانوں میں قراردادیں لا کر متاثرین کی بحالی کو قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو نے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر زراعت سے ملاقاتیں کیں تاکہ کسانوں کی بحالی کے لیے عملی منصوبہ بندی کی جا سکے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور کسان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے جس کے لیے سندھ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اور وفاقی حکومت کے تعاون کی توقع رکھتی ہے۔

  • پیپلز پارٹی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے، شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے، شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے میدان میں اپنی روایت کو مزید آگے بڑھا رہی ہے اور سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

    حیدرآباد میں پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن ونگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صحت کے شعبے میں این آئی سی وی ڈی کا نیٹ ورک صوبے بھر میں قائم ہے جہاں دل کے امراض کا علاج مفت فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ سائبر نائف جیسا مہنگا علاج بھی حکومت سندھ کی جانب سے بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جبکہ تعلیم کے شعبے میں نئے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ اداروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

    سینئر وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے میدان میں پیپلز بس، پنک بس اور الیکٹرک بسیں شہریوں کو جدید اور آرام دہ سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔ توانائی کے شعبے میں ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے اور تھر کول پراجیکٹ سندھ کی ترقی کے ضامن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد، خیمے، خوراک اور علاج فراہم کیے گئے، جبکہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں اور 2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو سولر سسٹم مہیا کیا جا رہا ہے۔

    شرجیل میمن کے مطابق تمام اقدامات شفافیت کے ساتھ اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ایک خاندان ہیں اور پارٹی کا پیغام دلیل اور شائستگی پر مبنی ہونا چاہیے۔

    ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

    سندھ حکومت کا روڈ کٹنگ فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ، اخراجات زیرِ سوال

    کسانوں پر 7 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

    افغانستان کا ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

  • بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ،اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں-

    سندھ اسمبلی میں،شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے،تمام پاکستانی سازشوں کے باوجود بھی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں،اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر اقلیتوں کو نمائندگی دی ہے آصف زرادری نے جب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا تھا تب سب سے زیادہ بینیفشری اقلیتیں تھیں۔

    شرجیل میمن،نے کہا کہ ہم بھارت نہیں ہیں جو اپنی اقلیتوں پر ظلم کریں پاکستان میں کبھی مذہبی فساد نہیں ہونے دیا ہے اقلیتوں کے اوپر مشکل وقت آتا ہے تو مسلمان بھائی گھروں کے باہر بندوقیں لے کر ان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں، افسوس ہوا کہ اس اہم دن پر بھی متحدہ نے سیاست کرنے کی کوشش کی ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں ہے،میرا نام لیا گیا تو مجھے حق ہے کہ میں جواب دوں ڈمپر حادثے میں 2 بچے اللہ کو پیارے ہوگئے، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہ۔ واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا اس کے بعد دہشتگرد سوچ کے لوگ سڑکوں پر آتے ہیں اور مختلف 7 ڈمپرز کو جلایا گیا۔

    وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے مقدمے چلائیں گے، کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے جو اس سوچ کو ترغیب دیں گے ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے دوبارہ بھتہ خوری اور غنڈا گردی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔ وہ کون لوگ ہیں جو شہر کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ہم سب چیزوں کو دیکھ رہے ہیں حکومت اپنا کام کرے گی بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا، سڑکیں کھلوانا سرکار کا کام ہے، ہم نے ایسوسی ایشن سے اسٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا ہے کہ 25 تاریخ کے بعد کیمرہ اور ٹریکر والے ڈمپرز سڑکوں پر آئیں گے –

    زرتاج گل پہلے سرنڈر کریں پھر سزا کیخلاف اپیلیں سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ

  • معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی،شرجیل انعام میمن

    معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی،شرجیل انعام میمن

    سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن،نےکہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

    سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا،اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب،کمشنر کراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھےنیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلات بیان کی، سینئر صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارتیوں نے بھارت میں بیٹھ کر اپنی حکومت اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا، بھارتی ایئر چیف کے مصحکہ خیز بیان پر پوری دنیا ہنس رہی ہے، 5 اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے کے اعلان سے قلعی کھل گئی۔

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اپنے مقاصد کے لیے لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتجاج کیوں نہیں کیا، پی ٹی آئی کے بانی کے لیے لوگ ہمدری کرتے ہونگے، محبت کرتے ہوں گے لیکن اب کوئی ان کے لئے اپنی چیز نہیں جلائیں گے،13 اگست کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں شایان شان تقریب کا انعقاد ہوگا، تمام 27 ہزار نشستیں آن لائن بک ہو گئیں، رجسٹریشن سے محروم رہ جانے والے کنسرٹ دیکھنے کے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کرنے سے اجتناب برتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ میوزک کنسرٹ ہوگا، کراچی کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں میں لائیو کنسرٹ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، پورے صوبے اور شہر کو دلہن کی طرح سجایا ہے، مختلف مقامات پر آتش بازی ہوگی،جن لوگوں نے رجسٹریشن کرائی ہے صرف وہ اسٹیڈیم آئیں، جو رجسٹریشن نہیں کراسکے، ان کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں لائیو اسٹریمنگ کےلیے بڑی اسکرین لگائیں گے، سندھ حکومت یکم اگست سے جشن آزادی اور معرکہ حق منا رہی ہے،سندھ نے پاکستان بنانے کے لیے اسمبلی سے قرارداد منظور کی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایات دیں کہ سب بڑھ چڑھ کر جشن میں حصہ لیں، یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا پروگرام ہے، نمائشی کرکٹ میچ میں سیاسی ہم آہنگی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان کی اہم وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، انتباہ جاری

    شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے لیڈران بھی شریک ہوئے، 27ہزار اسٹیڈیم کی گنجائش ہے، جس کی آن لائن رجسٹریشن ہو چکی ہے، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے لوگ بھی جشن میں شرکت کریں،سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس انتظامات کرے گی، پرانا تلخ وقت نہ آئے گا نہ آنے دیں گے،نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جائے،منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سازشوں میں مصروف ہیں، تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا، شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نفرتیں پھیلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،حادثات کی آڑ میں شہر کا امن تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا، حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا،شہر کراچی نے بہت نفرتیں دیکھ لیں ،کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر رکاوٹ دور کی جائے گی،لا قانونیت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈمپر جلانے کا واقعہ افسوسناک ہے، حکومت صرف قانون کے ساتھ ہے۔

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

  • زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں،شرجیل میمن

    زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں،شرجیل میمن

    کراچی:سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 10 اگست کو سکھر، 13 اگست کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم، اور دیگر شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے جشنِ آزادی کو یادگار بنائیں۔

    صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے دی جانے والی تاریخی شکست کو پوری قوم شاندار انداز میں منائے، کیونکہ ماضی کی جنگوں کا مشاہدہ صرف پرانی نسلوں نے کیا تھا، جبکہ موجودہ نوجوان نسل نے پہلی بار اپنی فضائیہ، بری فوج، بحریہ اور پوری قوم کو ایک ساتھ دشمن کو عبرتناک شکست دیتے دیکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ،اسی جذبے کے تحت سندھ بھر میں ضلعی سطح پر خصوصی تقریبات جاری ہیں، جن میں کھیلوں کے مقابلے، خواتین کی واکس، میوزیکل شوز، آتش بازی اور دیگر رنگا رنگ پروگرام شامل ہیں،مزارِ قائد پر وزیر اعلیٰ سندھ، کابینہ اراکین اور خصوصی بچوں کے ساتھ یومِ آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جبکہ 11 اگست کو اقلیتوں کے لیے خصوصی دن کے طور پر آزادی کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

    منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں حکومت سندھ اور عارف حبیب کے تعاون سے شاندار میوزیکل ایوننگ آج ہونے جا رہا ہے ، 10 اگست کو سکھر میں رنگا رنگ میوزک پروگرام ہوگا، جبکہ 13 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کا سب سے بڑا گرینڈ شو منعقد ہوگا، جس میں ملک کے معروف فنکار اور سیلیبرٹیز شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ سی ویو پر ڈونکی ریس اور بوٹس کی ریس جیسے منفرد ایونٹس بھی ہوں گے۔

    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بزنس کمیونٹی، اپوزیشن رہنماؤں، تمام پارلیمانی لیڈرز، مذہبی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد کو ان تقریبات میں شامل ہونے کی دعوت دی، تاکہ یہ جشن کسی ایک گروہ کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ جشن بنےانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سکھر، کراچی اور دیگر شہروں میں ہونے والے ان گرینڈ شوز میں بھرپور شرکت کریں، کیونکہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں۔

    اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نےنیتن یاہو کی مخالفت کردی

    شرجیل میمن نے کہا کہ اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم نے اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اتحاد سے فتح حاصل ہوتی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارلیمانی وفد کے ہمراہ دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے اسمبلی فلور اور میڈیا کے ذریعے دوبارہ عوام کو دعوت دی کہ 10 اگست کو سکھر، 13 اگست کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم، اور دیگر شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے جشنِ آزادی کو یادگار بنائیں۔

  • آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے،شرجیل میمن

    آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے،شرجیل میمن

    کراچی:سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

    سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے، سب باہمی اختلاف بھلا کر یک آواز ہیں، کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، وہاں مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بلڈوز کیا ہے اور اس نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے،کشمیر کے معاملے پر پوری سندھ اسمبلی اختلافات بھلا کر یک آواز ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج نے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، عالمی کمیونٹی پر فرض ہے کہ اپنی قرارداد پر عمل کروائے، کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہوگی، شہید بھٹو نے 15 سال کی عمر میں قائد اعظم کو کشمیر کے مسئلے پر خط لکھا تھا، شہید بھٹو نے کہا تھا کشمیر کے مسئلے پر مجھ سے کبھی بھی غلطی نہیں ہوسکتی-

    کیا مسائل کا حل خود کشی ہے .تحریر: انجینیئر علی رضوان چوہدری

    انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا، بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھی گئی، ہیڈ منی کے باوجود بلاول بھٹو بھارت گئے اور وہیں کشمیر کا مدعا اٹھایا،اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی کشمیر کے متعلق تقاریر اسمبلی کی اسکرین پر چلوائیں۔

    پنجاب کابینہ نےملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دیدی

  • سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں،شرجیل انعام میمن

    سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں،شرجیل انعام میمن

    کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں،یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔

    عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی شرجیل انعام میمن نےکہا کہ یہ منصوبہ شاہراہِ نورجہاں سے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لانڈھی تک محیط ہوگا جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔

    مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ہو گا

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یلو لائن بی آر ٹی میں صرف الیکٹرک بسیں چلیں تاکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست ہو، ہم نے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسیں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کروائیں جو اب کامیابی سے چل رہی ہیں، ای وی بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، فیول اخراجات میں بھی خاطر خواہ بچت ہوگی،ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ای وی اسکوٹر اسکیم لا رہے ہیں، اب تک 8 ہزار سے زائد خواتین نے درخواست دی ہے، ایک فوڈ چین کمپنی بھی تربیت میں ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ خواتین کو مکمل طور پر تیار کیا جائےیہ صرف ٹرانسپورٹ نہیں، یہ سماجی انقلاب کی بنیاد ہے۔

    ہم افغانستان کےخیرخواہ ہیں، ان کی ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

    شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر بھی کام جاری ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہم نے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو دس سال تک ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں فرق ضرور آیا ہے، لیکن حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف