Baaghi TV

Tag: شرجیل انعام میمن

  • پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کا آن لائن اجرا شروع کیا جا رہا ہے،شرجیل میمن

    پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کا آن لائن اجرا شروع کیا جا رہا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز حکومت سندھ کی جانب سے 3 اکتوبر سے پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کا آن لائن اجراع شروع کیا جا رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ اجرا نیلامی کے ذریعے ایک طرح کی فنڈ ریزنگ ہے، پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کے اجراع سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے عطیہ کئے جائیں گے، سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاکھ گھر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے، مخیر حضرات جو پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کے خواہشمند ہیں وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت کے تحت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں نے ایک معاہدہ کیا تھا تاکہ عوام کی منتخب حکومتیں اپنی مدت پوری کرسکیں، آئینی عدالتیں میں میثاق جمہوریت میں شامل تھیں،میثاق جمہوریت کے تحت اٹھارویں ترمیم وجود میں آئی اور صدر آصف علی زرداری نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کردیئے، آئینی عدالتوں کے قیام کا نقطہ بھی میثاق جمہوریت میں شامل تھا، آئینی عدالتوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی پوزیشن 2008 میں بھی واضح تھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئینی عدالتوں کے معاملے پر سب کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور وہ اتفاق رائے کے ساتھ سب کی رضامندی سے آئینی عدالت کے قیام کے ترمیم لانے کے لئے کوشاں ہیں۔

    ریٹائرڈ میجر کے اغواء برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سب کے لئے یکساں انصاف کے جہدوجہد کررہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید چیئرمین کو پھانسی دی گئی جس پر 45 سال بعد سپریم کورٹ نے اس سزا کو غلط قرار دیا، اس ملک کی آئینی وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی دو حکومتوں کو غیر آئینی طریقے سے ختم کر دیا گیا، یہاں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی، بیس سال بعد فیصلہ آیا کہ یہ بندہ بے قصور تھا، پیپلز پارٹی جوڈیشل ایکٹوازم کا سب سے بڑا شکار رہی ہے، پیپلز پارٹی پر زیادتیوں کے پہاڑ توڑے گئے، شہید بی بی کی شہادت کو 16 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کے قتل کیس کی سماعت کے لئے عدالت کے پاس وقت نہیں ہے، اس لئے پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ آئینی عدالت ہو جو ان ناانصافیوں کو روک سکے۔
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ ہمارے لیے قاضی فائز عیسی اور جسٹس منصور علی شاہ دونوں ہی قابل احترام ہیں، وہ لوگ جنہوں نے عدالتوں کے ججوں کو سر عام دھمکیاں دیں ان کو عدالتوں سے ریلیف دیا گیا، پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک خاتون جج کا نام لیکر ان کو دھمکیاں دی گئیں، ثاقب نثار نے بانی پی ٹی آئی کے غیرقانونی گھروں کو ریگیولرائز کرایا، اس شخص کو صادق و امین کا لقب دیا، کراچی میں پی ٹی آئی کے ایک ایم پی اے نے ایک عام مزدور کو سڑک پر زد و کوب کیا، ثاقب نثار نے فیصلہ کیا کہ تھپڑ اور گھونسے کا ہرجانہ ڈیم فنڈ میں پئسے جمع کروادیں، عدالتوں کو فیصلے قانون کے دائرے میں رہ کر کرنے چاہئیں۔
    انہوں نے کہا کہ چند مخصوص ججز نے قانون کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی، یہ شروعات افتخار چوہدری نے کی، اور صدر آصف علی زرداری کے خلاف خط نہ لکھنے پر یوسف رضا گیلانی کو نااہل کر دیا گیا، ریکوڈک کیس میں ملک کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، اس طرح کے فیصلوں کا افتخار چوہدری اور ثاقب نثار سے حساب لینا چاہیے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے چیف جسٹس وقار سیٹھ نے بی آر ٹی میں جو سزا دی جس پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ نے اس کیس میں آئینی اداروں کو انکوائری تک سے روک دیا ۔
    یہ کیسا انصاف ہے اسی طرح سے قاسم سوری کی جیت کو الیکشن کمیشن نے غلط قرار دیا تو جسٹس بندیال نے ان کو ریلیف دے دیا۔ یہ مثالیں بتاتی ہیں کہ کسطرح ایک شخص کو ریلیف دیا گیا، فارن فنڈنگ کے کیس اس پارٹی کو بھارت، اسرائیل سے فنڈنگ واضح ہوئی لیکن کارروائی کوئی نہیں ہوئی، آج اسرائیل کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، آج کی تاریخ میں عمران خان کے لندن میں رہنے والے رشتے دار نے اسرائیل کو امید کی کرن قرار دیا ہے ۔
    لنڈن میں میئر کے انتخاب کے دوران عمران خان نے پاکستانی نژاد صادق خان کی مخالفت کی، اور اپنے رشتے دار زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن مہم چلائی ، عمران خان کے ٹوئیٹس موجود ہیں جس میں وہ زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کر رہے ہیں، چند دن پہلے جس طرح اسرائیلی اخبارات نے کہا کہ عمران خان نے اسرائیل اپنا وزیر بھیجا۔ عمران خان کی گرفتاری پر ایک اسرائیلی خاتون نے آفیشلی بیان دیا کہ کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے تانے بانے وہاں سے ملتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرادری کو بکتربند اور پولیس موبائلوں میں لایا جاتا تھا، عمران خان کو مرسڈیز مں لایا گیا اور چیف جسٹس نے کہا گڈ ٹو سی یو، اسرائیل جیسا انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والا ملک پاکستان میں عمران کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی پامالی کی بات کررہا ہے۔ عمران کو عدالت سے مسلسل ریلیف ملتے رہے ہیں، عمران خان پر کیسز ثابت ہونے کے باوجود ان کو کچھ نہیں ہوتا، ان کو ناجائز فیورز مل رہے ہیں، جیل میں ملنے کے لیے عمران خان سے لسٹ مانگی گئی کہ آپ بتائیں کہ کس کس سے ملنا چاہتے ہیں یہ سہولت پاکستان میں عام قیدیوں کو نہیں، ثاقب نثار کی کورٹ نے علیمہ خان کو فنڈنگ کیس میں بھی ریلیف دیا، سزا یافتہ ہونے کے باوجود یہ صاحب جیل میں بیٹھ کر آپ سیاست کررہے ہیں ریلیف لے رہے ہیں۔
    ڈاکٹر اسرار احمد نے بہت پہلے عمران خان کے بارے میں واضح کردیا تھا، حکیم سعیداور مولانا عبد الستار ایدھی نے بھی ان کے کام واضح کئے جو آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کہاں تھی جب پرائیویٹ جہاز بھر بھر کے ان کے بندے پورے کئے جارہے تھے، انہوں نے آئینی حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کی، عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ ڈالنے والوں کے حق کو سلب کیا گیا کہ کسی پارٹی کا ممبر اگر اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے گا تو وہ ووٹ گنا بھی نہیں جائے گا یہ کیسا تضاد ہے آپ اپنے ممبر کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں لیکن اس کے ووٹ کو گنے جانے سے نہیں روک سکتے ہیں، آئین کی تشریح کرنا عدالت کا کام ضرور ہے، آئین توڑنا عدالتوں کا کام نہیں، قانون بنانے کا واحد اختیار پارلیمنٹ کو ہے، چند لوگوں کی ذاتی خواہشات پر قانون کو بلڈوز کرنا نہیں چاہیے۔
    ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سینئر سیاستدان ہیں ۔کوشش ہے کہ سب کے اتفاق سے آئینی ترمیم لائی جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ کسی کے ساتھ نہ ہو ، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ لاڈلے کے لئے گڈ ٹو سی یو جیسے ریلیف نہ دیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو سدا قائم رکھے لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان میں 9 مئی جیسے وطن دشمن واقعات کرنے والے بھی موجود ہیں۔
    عمران خان کے گھر کے اندر سے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے گئے۔ اس پر بھی عدالت نے کوئی سو موٹو نہیں لیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں خود کو گرفتار کرنے آنے والوں کو بخوشی گرفتاری دی، لیکن ایک پارٹی کے لیڈر نے قوم کے بچوں کو انتشار کی تعلیم دی ہے اپنے بچوں کو لندن میں رکھا ہوا ہے، جس نے بھی کسی کو ماورائے عدالت ریلیف دیا اس کا نام تاریخ میں اچھے حروف میں نہیں آئے گا۔
    ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میرے چیئرمین کا پیغام ہے کہ سارے ججز ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں لیکن آئین کو تبدیل کرنے کی اجازت صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے کسی جج کا اختیار نہیں ہے، ہم نہیں جانتے کہ ملک کی تباہی یا مایوسی کا ماحول پیدا ہو بلکہ ہم سب نے ملک کی ترقی کیلئے متحد ہوکر آگے بڑھنا ہے، ہم امید رکھتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان بھی آئینی ترمیم کے لئے اپنی تجاویز دیں گے پھر انشا اللہ سب کے اتفاق سے آئینی ترمیم کی کوشش کریں گے اگر اس میں پی ٹی آئی بھی آتی ہے تو ہمارے ساتھ آئے۔
    ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جن جن ججوں نے خلاف آئین فیصلے دیئے ان سب کی بالخصوص ثاقب نثار ، افتخار چودھری اور عمر عطا بندیال کی مراعات واپس لی جائیں، پیپلز پارٹی ہرصورت آئین پاکستان کی حفاظت کرے گی اور اپنا آئینی حق ضرور استعمال کرے گی، پیپلز پارٹی کسی بھی پارٹی کے احتجاج کے حق کا احترام کرتی ہے اور سب کو اس حق کے استعمال کے لئے قانون کے مطابق سہولت مہیا کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جج کا نوٹیفیکیشن نکالنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے، ہم چاہیں گے کہ ہرکوئی اخلاق کے دائرے میں رہ کر اپنا حق استعمال کریں۔

  • کراچی میں ٹریفک کے مسائل کا حل  ڈھونڈ نکالا ہے،شرجیل میمن

    کراچی میں ٹریفک کے مسائل کا حل ڈھونڈ نکالا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے بڑے بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے اور غیر قانونی بس اڈے ختم کئے جا رہے ہیں.

    سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ک مسافروں کو شہر سے باہر بس ٹرمینل پر پہنچانے کے لئے مفت شٹل سروس شروع کی گئی ہے، بھاری ٹریفک کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا تھا، پریمئم نمبر پلیٹس سے حاصل ہونے والی رقم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت سیلاب متاثرین کے دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لئے دی جا رہی ہے،دوسرے مرحلے میں 12 اکتوبر کو کراچی میں پریمئم نمبر پلیٹس کے اجراع کی ایک اور تقریب ہونے جارہی ہے، مخیر حضرات پریمئم نمبر پلیٹس خریدیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے لئے دی جائے گی۔

    سندھ پولیس: سیکورٹی اداروں میں خواتین کی شمولیت سے متعلق اجلاس

    انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی بار پریمئم نمبر پلیٹس کا آن لائن اجراع شروع کرنے جارہے ہیں، جس کا پورٹل تیار کیا جارہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لوگ گھر بیٹھے آن لائن پریمئم نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے۔ سوک سینٹر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں اصلاحات کئے گئے ہیں ، ان اصلاحات کا مقصد عوام کی تکالیف کو ختم کرنا ہے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کریں اور فائدہ پہنچائیں۔
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین میں ترامیم اور قانونسازی کرنا پارلیامینٹرینز کا کام ہے، ہم روزمرہ کی زندگی میں بہت ساری چیزیں تبدیل کرتے رہتے ہیں، اس طرح آئین میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے ، پیپلز پارٹی آئین کی تخلیقکار ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی میں جب مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کئے گئے تھے اس میں بھی عدالتی اصلاحات کی بات کی گئی تھی۔ نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت وہ چیزیں نہیں ہو سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں یہ چاہتی ہیں کہ جو بھی آئینی ترامیم کرنی ہیں وہ تمام جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ کرنی ہیں، 18ویں ترمیم جب پاس کی گئی تھی، اس وقت بھی تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے پیدا کیا گیا، 73 کے آئین کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ، 18ویں ترمیم کے لئے صدر آصف علی زرداری نے اتفاق رائے پیدا کیا، اس وقت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ جو بھی ترامیم ہوں وہ اتفاق رائے سے ہوں۔
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں سینیٹ خواہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل نہیں تھی، ممبرز پورے نہ ہونے کے باوجود بل پاس ہو جاتے تھے، اسپیکر کو آئیز اور نوز بولنے کا اختیار نہیں تھا، کم نمبرز ہونے کے باوجود پی ٹی آئی والوں نے غیر قانونی کام کئے، اسد قیصر اس وقت اسپیکر تھا، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں بدمعاشی سے قانون پاس کروائے، عمران خان کے دور حکومت میں بندوق کے زور پر حکومت چلائی گئی، عمران خان کے دور حکومت میں نمبر پورے نہ ہونے کے باوجود قانونسازیاں کی گئیں، سینیٹ میں سیٹین دی گئیں، 7 ووٹوں سے یوسف رضا گیلانی صاحب ہو ہرا دیا گیا، پی ٹی آئی نے متعدد غیر آئینی کام کئے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور عدلیہ کا احترام بھی کرتی ہے، اگر پیپلز پارٹی عدالتی اصلاحات چاہتی ہے تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ولاے سوشل میڈیا کے دہشتگرد ہیں، اگر یہ پیپلز پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں تو ہم بھی اس طرح کر سکتے ہیں،لیکن ہمیں ہماری پارٹی اجازت نہیں دیتی کہ آپ کسی برے کے ساتھ برے بن جائیں، عمران خان نے پہلے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، پھر اس نے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران عمران خان نے اپنے ہی ایم این ایز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی والے نے اپنے مخالف ایم این ایز کے گھروں پر حملے کئے، جن جج حضرات سے متعلق ان کو لگتا تھا کہ ان کے خلاف فیصلہ دینگے تو ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے ایک دن پہلے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف بیہودہ قسم کی ٹویٹس ہوئیں ، ممہم چلائی گئی اور وہ عمران خان کے اپنے اکاؤنٹ سے چلائی گئی ، ہمارے پاس اکثریت ہوگی تو ہم آئینی ترمیم کریں گے، اور وہ آئینی ترمیم عوام کے لئے کرنا چاہتے ہیں تاکہ کسی ایک شخص کو بیس، پچیس سالوں تک انصاف کے لئے عدالتوں کے دھکے کھانے نہ پڑیں۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او مانگ رہی ہے اور حکومت کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی بندوق اور بدمعاشی کے زورپرمطالبات ماننے کاکہتی ہے توتسلیم نہیں کریں گے، انہوں نے نومئی اور ڈجیٹل دہشتگردی نہیں کی تومقدمات کاسامنا کریں، اگر عمران خان کسی بھی چیز میں ملوث نہیں ہوگا تو رہا ہو جائے گا۔ ملک میں سب کو سیاست کرنے کا اختیار ہے، ہم چاہتے ہیں جو غلطیاں کی ہیں، عمران خان ان کی معافی مانگے ، عوام کے سامنے بولے کہ میں نے یہ گھناؤنے جرم کئے ہیں، پھر حکومت اگر معاف کرتی ہے تو وہ وہ پی ایم ایل این کی حکومت کی صوابدید پر ہے۔

  • محکمہ ایکسائز کانمبر پلیٹس کے لیے بولی  کا اعلان

    محکمہ ایکسائز کانمبر پلیٹس کے لیے بولی کا اعلان

    محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمئم نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں 12 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایک بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے. اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر اب آن لائن بولی لگائی جا سکے گی، آن لائن بولی کا مقصد صوبے میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے، پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا، شرکاء پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے، خواہشمند افراد ایک مقررہ مدت کے اندر آن لائن بولی کے ذریعے پریمئم پلیٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا.فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پریمیئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائے گی، پلیٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہ راست سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی، پریمیم نمبر پلیٹس کی دوبارہ فروخت کے لئے بھی پورٹل متعارف کرایا جائے گا.

    کراچی: سڑکوں کی بحالی کےلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص

    اس مقوع پرمحمکہ ایکسائز حکومت سندھ کی جانب سے منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا.شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، منشیات کے خلاف مستحکم کارروائیوں کے لئے پولیس سے مزید فورس لی جا سکتی ہے، منشیات کے خلاف جنگ میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، منشیات کے خلاف پولیس فورس سے اضافی افرادی قوت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،کارروائیوں میں تیزی لانے کا مقصد منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک مربوط اور جارحانہ مہم چلانا، منشیات کے خلاف طویل المدتی کامیابی حاصل کرنا ہے.

  • حکومت سندھ نے الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کوشش تیز کر دی

    حکومت سندھ نے الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کوشش تیز کر دی

    حکومت سندھ نے الیکٹرک ٹیکسیاں شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے چینی آٹوموبائل بنانے والی کمپنی GAC اور دیوان موٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کی،ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، دیوان یوسف فاروقی، چینی کمپنی GAC کے ژو سونگ، ژین وین ، ظفر حسن اور دیگر نے شرکت کی ملاقات میں چینی کمپنی جے اے سی کے جنرل منیجر ژو سونگ نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سندھ میں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کے لیے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا .

    توہین مذہب کے ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    ملائکہ اروڑا کا اپنے والد کی مبینہ خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ الیکٹرک ٹیکسیوں کے لیے تمام ضروری انفراسٹرکچر اور سہولت فراہم کرے گی، چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، ہموار ریگولیٹری عمل کو یقینی بنانا، اور سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو حکومت سندھ یقینی بنائے گی.الیکٹرک ٹیکسیوں کے متعارف ہونے سے نہ صرف لوگوں کو محفوظ اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحول کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی، نئی ٹیکسی سروس شروع ہونے سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے اور خواتین مسافروں کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد سفر کے لئے پنک ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی،حکومت سندھ کا مقصد ان الیکٹرک ٹیکسیوں کو جلد از جلد شروع کرنا ہے، تاکہ شہری جدید ترین، ماحول دوست سفری سہولت سے مستفید ہوں.

  • ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے،شرجیل انعام میمن

    ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے،شرجیل انعام میمن

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں، جو ڈاکو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں وہ ہتھیار ڈالیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے-

    سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں، جو ڈاکو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں وہ ہتھیار ڈالیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے، جو ڈاکو پکڑے گئے ہیں ان کو بھی توبہ تائب ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے حوالے سے مفاہمتی کمیٹیاں بنائی جائیں، اور جھگڑے ختم کروائے جائیں قبائلی جھگڑوں میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں، قبائلی جھگڑوں کے سدباب کے لیے قبائلی سرداروں کو متحرک کیا جائے گا تاکہ وہ لوگوں کو درست راہ پر لا سکیں، منشیات فروش سے بھی توبہ کرلیں تو حکومت ان کے ساتھ بھی رعایت برتے گی جو منشیات فروشی کے کام کو جاری رکھے گا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، منشیات کے خلاف حکومت سندھ کی پالیسی زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے۔

    کارگل جنگ میں تعاون پر بھارت اسرائیل کو غزہ کیخلاف اسلحہ فراہم کر رہا …

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے اجلاس کا پیغام واضح ہے کہ مجرم ہتھیار ڈال دیں اور حکومت سے بات کریں، حکومت آپ کے ساتھ کوئی زیادتی ہونے نہیں دے گی، اور ان کے ساتھ قانون کے تحت پیش آئے گی حکومت سندھ نے پہلے ہی سندھ پولیس کے جدید اسلحے کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں، وہ ہتھیار ملنا شروع ہوگئے ہیں، پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے، پولیس اہلکاروں کو مراعات دی جارہی ہیں-

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف وفاقی حکومت آپریشن پروپوز کرے گی، سندھ حکومت نے ہمیشہ ہر اچھے کام کی حمایت کی ہے، پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی نہیں چاہے گی کہ ملک میں انارکی اور افتراتفری کی صورتحال پیدا ہو امن و امان کے حوالے سے جہاں ضرورت ہوگی وہاں سرداروں کو انگیج کیا جائے گا، حکومت سندھ جرائم کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ آپشنز پر کام کرے گی۔

    ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کسی بھی جماعت کا ہو، وفاق کے ساتھ چلنے میں ہی بہتری ہے، بدترین خدشات کے باوجود ہم وفاق کے ساتھ چل رہے ہیں، کے پی کے وزیر اعلیٰ کو جتنے بھی خدشات ہوں وہ وفاق کے ساتھ چلیں ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے، اگر آپ اب بھی بانی پی ٹی آئی کے فلسفے پر چلے تو ملک کو خدانخواستہ نقصان پہنچانے کی بات کریں گے۔

  • پیپلز پارٹی  ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی، وزیر اعظم بلاول ہونگے. شرجیل انعام میمن

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی، وزیر اعظم بلاول ہونگے. شرجیل انعام میمن

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کوئی کتنے ہی دعوے کر لے بلاول کو وزیراعظم بنا کر رہیں گے جبکہ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے کلین سوئپ کرے گی، عوام کے پاس تمام مسائل سے نکلنے کیلئے پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

    واضح رہے کہ شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ رکھنی چاہیے، سب کو اندازہ ہے پاکستان میں کس قسم کی سیاست ہوتی رہی ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی کے ادوار میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، پیپلز پارٹی نے پر امن طریقے سے جدوجہد کی ہے۔ جبکہ پی پی رہنما نے کہا کہ جلد از جلد الیکشن ہوں، جسے عوام چنے وہ پارٹی ملک کو سنبھالے، معیشت تب ٹھیک ہوگی جب آصف زرداری کے وژن پر کام کریں گے، آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد ڈالی، سابق صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات کم کرکے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    علاوہ ازیں شرجیل میمن نے کہا کہ سرکاری اداروں میں پیپلز پارٹی کے دور میں مزدوروں کو شیئر ہولڈر بنایا گیا، پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بہتری میں پیپلز پارٹی کردار ادا کر سکتی ہے، پی ٹی آئی حکومت جب گئی پاکستان کو دو چیلنجز درپیش تھے، پاکستان کو معیشت اور خارجہ سطح پر آئسولیشن جیسے چیلنجز تھے جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے مسلم لیگ ن نے اپنا کردار کیا، بلاول بھٹو نے پاکستان کے دیگر ملکوں سے تعلقات بحال کیے، آصف علی زرداری واحد لیڈر ہیں جو سیاست دانوں کو ایک میز پر بٹھا سکتے ہیں۔

  • کوشش ہوگی زائرین کیلئے آسانیاں پیدا کریں،ایرانی وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

    کوشش ہوگی زائرین کیلئے آسانیاں پیدا کریں،ایرانی وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

    وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایرانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے،

    ایرانی وفد نے شرجیل انعام میمن سے زائرین کے مسائل و مشکلات پر گفتگو کی،سفر کے دوران زائرین کے پیش آنے والی مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وفد کی جانب سے زائرین کو بہترین سفری سہولیات دینے کا عزم کیا، ایرانی وفد نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ہماری کوشش ہوگی کہ ایران آنے والے زائرین کے لئے آسانیاں پیدا کریں،

    وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ زائرین کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل حسن نورین، ایرانی روڈ اور ٹرانسپورٹ کے حکام حامد رضا شہرکی، دریوش باغیر جوان، رضا نفیسی، نصر کلنتری، حبیب اللہ جمشید اور دیگر شریک تھے،ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، سی ای او ٹرانس کراچی طفیل پلیجو بھی شریک ہوئے

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

  • بی آر ٹی منصوبے صوبے بھر میں شروع کئے جائیں گے،شرجیل میمن

    بی آر ٹی منصوبے صوبے بھر میں شروع کئے جائیں گے،شرجیل میمن

    ورلڈ بینک کے وفد کی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی ہے

    ورلڈ بینک وفد نے سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ییلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے ریویو اجلاس میں بھی شرکت کی،سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے ،ورلڈ بینک کی جانب سے ٹاسک ٹیم لیڈر لنکولن فلور، پریکٹس مینیجر جین جنگئن، پروگرام لیڈر انفرا اسٹرکچر ٹیوٹا ککانکو نے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں ییلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلقہ عوامی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں، بی آر ٹی منصوبے صوبے بھر میں شروع کئے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر، سستی اور آرامدہ سفری سہولیات مل سکیں،سندھ کے تمام اضلاع کے عوام پیپلز بس سروس جیسی سروس شروع کرنے کا بول رہے ہیں،حکومت سندھ عوام کی سہولیات میں اضافے کے لئے مزید گاڑیاں خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے

    دوسری جانب حکومت سندھ کا اطلاعات تک رسائی کے قانون پر تمام محکموں کو عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا،چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد حسن اکبر ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور چیف انفارمیشن کمشنر سید جاوید علی اور دیگر شریک تھے ،مختلف محکموں کی جانب سے قانون پر عمل نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے،چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ تمام صوبائی محکمے، ان کے ذیلی ادارے اور خودمختار ادارے اطلاعات تک رسائی کے قانون پر مکمل عمل کریں ،تمام محکموں میں ایک پبلک انفارمیشن افسر (فوکل پرسن) کا تقرر کیا جائے۔ سیکشن 6 کے تحت اپنے تمام محکمے معلومات ویب سائٹ پر رکھیں ۔ 10 روز کے اندر تمام محکمے سیکشن 6 کے تحت انفارمیشن کو ویب سائیٹ پر اپلوڈ کریں۔ چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن میں اس وقت 72 درخواستیں زیر غور ہیں۔

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے 

    ہم نے ملک کی اکانومی کو آگے بڑھانا ہے،

    چیف سیکریٹری سندھ نے چیف انفارمیشن کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں 45 روز کے اندر حل کیا جائے ،انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے چیف انفارمیشن کمشنر کو ہدایت کی کہ محکمہ معلومات کی فراہمی نہیں کرتا تو متعلقہ آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

  • عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن

    عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، اور سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کراچی کیلئے جاری ہوئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، جب کہ ان کی مذاکراتی کمیٹی روپوش ہے، پی ٹی آئی چیئرمین پہلے تو کہتے تھے مر جاؤں گا ڈاکوؤں سے مذاکرات نہیں کروں گا، آج مذاکرات کیلئے کیوں بھیک مانگ رہے ہیں-

    قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ کارکن جیلوں میں ہیں لیکن عمران خان کو کوئی پروا ہ نہیں، وہ کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، اب وہ انٹرنیشنل لابی سےرابطے میں ہیں اور این آراوحاصل کرنا چاہتے ہیں عمران خان اپنے خاندان کیلئےاین آراو مانگ رہے ہیں حکومت نے ان لوگوں کےنام ای سی ایل پرڈال دیئے ہیں، ان کو ملک سے فرارہونے کا موقع نہیں دیں گے-

    سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

    رہنما پی پی پی نے کہا کہ کیپٹل ہل حملے کے ماسٹرمائنڈ کو 18 سال قید سنائی گئی ہے، جناح ہاؤس پرحملہ کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں ہوسکتی، 9مئی کو حکومت اور اداروں نے صبر کا مظاہرہ کیا، عمران خان کو عدلیہ سے ریلیف مل رہا ہے، ایسا تحفظ آج تک کسی کو نہیں ملا، کہا گیاعمران خان صاحب مذمت کر لیجئے گا، ملزم آپ کے سامنے کھڑا ہے پھر بھی ضمانت دے رہے ہیں۔

    جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب …

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنی پارٹی کے اختلافات کی وجہ سے سندھ حکومت پر تنقید نہ کرے بلکہ اپنے اختلافات پارٹی کے اندر نمٹائے، جب وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا مسئلہ اٹھایا تھا اس وقت یہ لوگ سو رہے تھے پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، اور سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کراچی کیلئے جاری ہوئے، اس شہر میں علاج کی بہترین سہولیات موجود ہیں، سندھ بھر سے لوگ علاج کرانے یہاں آتے ہیں۔

    شام میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال، تکنیکی ٹیم دمشق پہنچ …

  • حیدر آباد: سندھ گورنمنٹ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے ٹینٹ سٹی کا قیام

    حیدر آباد: سندھ گورنمنٹ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے ٹینٹ سٹی کا قیام

    پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بے گھر افراد کیلئے سندھ حکومت نے ٹینٹ سٹی قائم کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سندھ گورنمنٹ کی جانب سے حیدر آباد میں سیلاب زدگان کے لئے بنائے گئے کیمپ سٹی میں مسجد ڈسپنسری اور سکول کی سہولیا ت موجود ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے کھانا اور دوسری سہولیات میسر کی جا رہی ہیں-

    چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ بچوں میں کھلونے تقسیم کئے جس سے معصوم چہرے خوشی سے کھل اٹھے-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شرجیل انعام میمن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں سیلاب زدگان کے لیے مسجد، بچوں کی تعلیم اور طبی سہولیات کے ساتھ ٹینٹ سٹی۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ کے عوام کی بہترین خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

    دوسری جانب پاک فوج نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قُلی اور مزدوروں میں راشن تقسیم کیا سیلاب کے باعث ٹرین سروس بند ہونے سے قُلی اورمزدورپریشان ہیں اور اکثرخاندانوں کو فاقوں کا سامنا ہے،پاک فوج نےقُلی اور مزدوروں کو راشن، کپڑے، مچھر دانیاں اور ضرورت کا دیگرسامان پہنچایا۔

    پاک فضائیہ کی سیلاب سے متعلق بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری

    قُلی اورمزدورامدادی سامان ملنے پر خوش ہوئے اور ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، تمام ضرورت مندوں نے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا-

    واضح رہے کہ محتاط اندازے کے مطابق ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے33 ملین پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے، اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، اور 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،اور 10 لاکھ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

    سیلاب کے نتیجے میں 2لاکھ 18 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 5 لاکھ کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، سیلاب سے 7 لاکھ پچاس ہزار سے زائد مویشی لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تقریباََ 20 لاکھ ایکڑرقبے پر محیط فصل مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

    سرکاری آٹا کی تقسیم کے دوران غریب شہری ٹرک کے نیچے آگیا