Baaghi TV

Tag: شرجیل میمن

  • کلمہ پڑھ کہ کہتا ہوں یہ امریکی سازش نہیں اپنی کارکردگی سے نکلے،شرجیل میمن

    کلمہ پڑھ کہ کہتا ہوں یہ امریکی سازش نہیں اپنی کارکردگی سے نکلے،شرجیل میمن

    کلمہ پڑھ کہ کہتا ہوں یہ امریکی سازش نہیں اپنی کارکردگی سے نکلے،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ترقیاتی کاموں میں تیزی لارہی ہے

    پیپلز بس سروس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی بہبود کے لیے سندھ حکومت نے بہت کام کیے، پیپلزبسیں کراچی میں روٹ پرچلیں گی پیپلزبسوں کا موازنہ کسی بھی ترقی یافتہ ممالک کی سروس سے کیا جا سکتا ہے، پیپلز بس 7روٹس پر چلے گی پہلے پر آغاز ہوچکا ہے،انٹرا بس سروس کا کریڈٹ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کودونگا کراچی میں دیگر بس سروس بھی جلد شروع ہونگی ،بسوں کے لیے پلانٹ کراچی میں لگائے جائیں گے تا کہ کم قیمت پر فراہمی ہوں ،صحافیوں کو لائف انشورنس دینے جارہے ہیں رجسٹرڈ صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ اور انشورنس دی جائیگی ،حیدر آباد کے لیے بھی پبلک ٹرانسپورٹ بی آر ٹی لا رہے ہیں، انفورمیشن ڈیپارٹمنٹ کوشش کررہا ہے بہتری کیلئے اقدام کرے ہم سب ایک ملک میں رہتے ہیں

    شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ کلمہ پڑھ کر بول دیں کہ عمران خان امریکی سازش سے نکلے ہیں یا اپنی کاررکردگی کی بنا پر، میں کلمہ پڑھ کہ کہتا ہوں یہ امریکی سازش نہیں اپنی کارکردگی سے نکلے ہیں پورے پاکستان میں لانگ مارچ ہوا ،10 جگہوں پر روکا گیا ،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں گرین بیلٹ جلائے گئے اکبر ایس بابر کا پارٹی فنڈنگ سے متعلق موقف سب کے سامنے ہے،اکبر ایس بابرکے مطابق بھارت اوراسرائیل نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی،مودی الیکشن لڑ رہا تھا، کس لیڈرنے نیک خواہشات کا اظہارکیا تھا ،بلاول بھٹو نے امریکا میں کہا کہ ہمارے وزیراعظم کا روس جانا ٹھیک تھا، گھڑیاں تو پرانی ہوگئیں ، مکہ ایڈیشن گھڑی کا نام تھا،غلطیاں انسان سے ہوتی ہیں، آج سیاست کو ٹھیک کریں،اگر آپ کے ہاتھ صاف تھے تو پشاور بی آرٹی میں 7ارب روپے کی کرپشن کیسے سامنے آئی، پشاور ہائیکورٹ نے کہا بی آر ٹی پر نیب اور ایف آئی اے انویسٹی گیشن کریں پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن پر اسٹے آرڈر کیوں لیا ؟

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

  • نیازی بریگیڈ نے ملک اور معاشرے کی بنیاد کھوکھلی کرنے کیلئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے،شرجیل میمن

    نیازی بریگیڈ نے ملک اور معاشرے کی بنیاد کھوکھلی کرنے کیلئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بتائے کہ امریکہ کے خلاف اس نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا جو ان کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائے کہ امریکہ کے خلاف اس نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا جو ان کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہےعمران نیازی جو بائیڈن کی فون کال کا بے صبری سے انتظار کرتا رہا، بیرونی سازش کا راگ الاپنے والے سے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتیں تنگ تھی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں یہ شخص خوشی میں اچھلا جا رہا تھا، دوسرا ورلڈ کپ جیتنے کی قوم کو نوید سنا رہا تھا۔

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان


    وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ بھارت نے کشمیر کو ہتھیا لیا، یہ وہی شخص ہے جس نے بھارت کے عام انتخابات میں مودی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا عمران نیازی نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی جیت پاکستان کے لئے بہترین ثابت ہوگی۔


    ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے یہودی لابی کے کہنے پر لندن کے میئر کے انتخاب میں مسلمان پاکستانی محمد صادق کے بجائے زیک گولڈ سمتھ کی انتخابی مہم چلائی عمران نیازی کا مشن پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ہے،قوم اس مکار اور عیار کو سمجھے، عمران نیازی نہ صرف ملک میں اقتصادی تباہی کا ذمہ دار ہے بلکہ اس شخص نے ملک کی خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا ہے سی پیک کو روکنے میں بھی عمران خان اور ان کے مشیروں کا ہاتھ رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کیجانب سے معید پیرزادہ کو 3سال 7 ماہ میں "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ کام” کے ذریعے…

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور ان کے حواری ملک کےلئے تباہی کا سامان ہیں، عمران نیازی نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے پاک فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، نیازی برگیڈ نے ملک اور معاشرے کے بنیاد کھوکھلے کرنے کے لئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی کہا تھا کہ حکومت گرانے کی سازش کر کے اور ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر 22 کروڑ عوام کے اوپر کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کر کے کیا آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟ہ کیا امریکی اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟-

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

  • سندھ کابینہ میں تبدیلی، شرجیل میمن کو بھی اہم وزارت مل گئی

    سندھ کابینہ میں تبدیلی، شرجیل میمن کو بھی اہم وزارت مل گئی

    سندھ کابینہ میں تبدیلی، شرجیل میمن کو بھی اہم وزارت مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کی کابینہ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے

    پیپلزپارٹی نے شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر صوبائی وزیر اطلاعات کا قلمدان دے دیا، شرجیل میمن پہلے بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں، انہوں نے اب دوبارہ وزارت کا حلف لیا جس کے بعد صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو وزیر اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا صوبائی وزیر سعید غنی سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا صوبائی وزیر سعید غنی کے پاس لیبر کا قلمدان رہے گا،

    قبل ازیں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے وزارت کا حلف لیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسٹیج پر موجود تھے تقریب میں صوبائی وزراء، سعید غنی، ناصر شاہ، سردار شاہ، اعجاز جکھرانی، مشیران، معاونین خصوصی، صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے جبکہ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور قومی ترانے سے کیا گیا ۔چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے تقریب کی میزبانی کی وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر کا حلف لینے پر مبارکباد دی

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے

    ہم ملک سے بھاگنے والے نہیں، شرجیل میمن کا نیب پیشی کے بعد اعلان

  • شرجیل میمن کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گيا

    شرجیل میمن کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گيا

    پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گيا، خود کو علیحدہ کر لیا ہے: شرجيل ميمن