وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ معروف کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی، شعیب اختراور مرحوم کے بیٹے حمزہ شاہد اور دیگر سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے شاہد اختر مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی،عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں شعیب اختر اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب ختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔
شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں –
شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے،شاہد اختر کے انتقال پر کرکٹ اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد اختر، شعیب اختر کے پبلک ریلیشنز (پی آر) مینیجر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے اور مختلف عوامی و پیشہ ورانہ امور میں ان کے ساتھ قریبی تعاون کرتے تھے-
پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر نےاپنی بائیوپک بنانے والوں کے خلاف اسٹے آرڈر حاصل کرلیا ہے-
باغی ٹی وی :سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے ٹوئٹر پر اسٹے آرڈر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی پر ممکنہ طور پر بننے والی فلم کے خلاف اسٹے آرڈر محفوظ ہے، مقدمے کے حتمی فیصلے تک فلم کی شوٹنگ اور ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے معاہدے کے قانونی خاتمے سے قطع نظرفلم کی شُوٹنگ جاری رکھنے کی تحریری دھمکی دی تھی، اپنی بائیو پک کے پروڈیوسر/ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جو فریقین کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے باوجود فلم کی تیاری میں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
Important announcement. Stay order secured against supposed biopic on my life. Details attached. pic.twitter.com/G9mpZTPulo
اس سے قبل شعیب اختر نے فلم میکرز اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ ان کی سوانح عمری پر فلم بناتے رہے اور ان کے نام یا زندگی کی کہانی کے واقعات کو کسی بھی طرح استعمال کیا تو انکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔
شعیب اختر نے بیان میں کہا تھا کہ بہت افسوس کے ساتھ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مہینوں کے غور و فکر کے بعد میں نے اپنی انتظامیہ اور قانونی ٹیم کے ذریعے معاہدہ ختم کرتے ہوئے فلم راولپنڈی ایکسپریس سے خود کو الگ کرلیا تھا، یقینی طور پر یہ میرا خواب تھا جسے میں حقیقت کا رنگ دینا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے معاملات ٹھیک نہیں ہوئے اور ہمیں فلم کو روکنا پڑا۔
راولپنڈی: سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنے سے میری والدہ نے منع کیا تھا۔ وہ کہہ کر گئی تھیں کہ سب کچھ کرلینا، اس قوم کی خدمت کرلینا لیکن اس ملک کے ساتھ غداری نہ کرنا۔
باغی ٹی وی: یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سیاست جوائن کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر کہا کہ میں اگر پنڈی الیکشن میں کھڑا ہوں، لینڈ سلائیڈ نہ کروں، ایسا ہوسکتا ہے؟میں الیکشن بھی لڑسکتا ہوں، سب کچھ کرسکتا ہوں لیکن میری والدہ نے منع کیا تھا۔ وہ کہہ کر گئی تھیں کہ سب کچھ کرلینا، اس قوم کی خدمت کرلینا لیکن اس ملک کے ساتھ غداری نہ کرنا۔
میزبان نے سوال کیا کہ دنیا آپ کو سخت مزاج اور مضبوط قسم کے انسان کے طور پر دیکھتی ہے، لیکن والدہ کے معاملے میں آپ انتہائی نرم مزاج اور کمزور انسان تھےجواب میں شعیب اختر نےکہا ‘قرآن کی آیت ہے کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ عجز کے ساتھ پیش آیا کرو ، اپنے کاندھے جھکا کر بات کیا کرو اور آنکھیں نیچے کرکے بات کیا کرو، میری تشریح یہ ہے کہ جیسا کٹا ہوا مرغا پڑا ہوتا ہےاس کی گردن پڑی ہوتی ہے، ماں باپ کے سامنے ایسے ہونا چاہیے-
انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے سامنے ایسے پر بچھے ہونے چاہئیں، مجھے کبھی بھی کوئی تکلیف آئی، کوئی چیز اللہ سے مانگنی ہو تو میں اللہ سے براہ راست نہیں مانگتا تھا، میں پہلے اپنی ماں کی خدمت کرتا تھا، اپنے باپ کی مالش کرتا تھا، جب میرے والدین خوش ہوجاتے تھے تب اللہ سے مانگتا،میں اپنی ماں کا دس سال ڈرائیور بنا رہا ہوں، میں تین چار گھنٹے اسلام آباد میں ماں کو گاڑی میں بٹھا کر گاڑی چلاتا تھا، ان کو گھماتا تھا، وہ درود شریف پڑھتی رہتی تھیں، پھر جب تھک جایا کرتی تھیں تو گھر آکے ان کی ٹانگیں اور پاؤں دباتا تھامیں نےماں باپ سے بہت مار بھی کھائی ہے، لہٰذا اگر آپ کے ماں باپ زندہ ہیں تو ان کی بھرپور خدمت کرلیں-
ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نےپاکستان تحریک انصاف جوائن کرلی ہےمیں پچھلے 4 سال سے چیئرمین پی ٹی آئی سےملا تک نہیں۔ میں سیاست سےاور پی ٹی آئی سے دور ہوں ،میں ہر سیاسی جماعت اور ہر سیاستدان کی عزت کرتا ہوں۔ مجھ پر ذاتی احسان سابق صدر آصف زرداری کا ہے، میرے ان سے قریبی تعلقات ہیں۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ ‘کراچی کے مہاجروں کا مجھ پر پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردوں گا۔ پنجاب میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کراچی میں پروفشنل مینجنگ نوجوان ہیں، وہی ٹیلنٹ کو مینج کرسکتے ہیں۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشعیب اختر نے کہا کہ بطور فین میں دو روایتی حریفوں انڈیا بمقابلہ پاکستان کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں، چاہے وہ ممبئی میں کھیل رہے ہوں یا احمد آباد میں ، ہم نے اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بھارت آنا خود ٹورنامنٹ سے بڑی خبر ہو گی۔
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے معاملے پر پاک بھارت تنازعات پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت سے پوچھے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہماری حکومت سے پوچھے بغیر پی سی بی کوئی اقدام اُٹھا سکتا ہاگر نریندر مودی حکومت گرین سگنل دیتی ہے تو بی سی سی آئی کون ہے جو پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کردے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بات ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز کی بات ہوتی ہے تو ہر کوئی اپنی رائے دیتا ہے، میری دونوں طرف کے تمام سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے، برائے مہربانی غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کیا کریں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شاہین آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا-
باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کی کلاس الگ ہے، اگرچہ ہر کوئی شعیب اختر نہیں ہوسکتا، آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔
شعیب اختر کے اس بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران کھیل سے چوٹ مزید بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے، میرے خیال میں انہیں کچھ دن اکیلا چھوڑ دیں-
قبل ازیں شعیب اختر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلیںڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں اگر شاہین اپنا اسپیل پورا کرتے تو وہ سُپر اسٹار بن سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔
Shoaib Akhtar's statement about Shaheen Afridi. He believes Shaheen should have bowled the two overs against England in the T20 World Cup final through pain to become Pakistan's biggest superstar.
دریں اثنا شعیب اختر نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب آپکا اہم بالر انجری کا شکار ہوجاتا ہے تو پریشانی ہوتی ہے، شاہین ورلڈکپ میں مکمل فٹ نہیں تھے لیکن انہیں کھلایا گیا، انہوں نے ورلڈکپ میں بہترین بالنگ کی تھی اور کوشش کرنی چاہیے تھی کہ اسپیل مکمل کریں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوران فائنل میں شاہین فلڈنگ کے دوران ہیری بروک کا کیچ لینے کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ اوورز کا کوٹہ مکمل نہ سکے اور فائنل میں انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بابر اب تک پاکستان کا بڑا برانڈ نہیں بن سکا کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا-
باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں شعیب اختر نے شعیب اختر نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان اور شاہد آفریدی کی طرح کا سپر اسٹار نہیں ہے، جس کی دنیا تعریف کرتی ہو، اس لیے کیونکہ ہمارے لڑکوں کو بات نہیں کرنا آتی جس کے باعث وہ لوگوں سے جُڑ نہیں پاتے-
انہوں نے کہا کہ آج کل صرف ٹیلنٹ سے کام نہیں چلتا، میڈیا بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے، کرکٹ ایک جاب ہے اور میڈیا ایک الگ جاب ہے، اگر آپ بول ہی نہیں سکتے تو اپنی پرفارمنس ٹی وی پر کیسے بیان کریں گے؟-
سابق فاسٹ بولر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بات چیت کرنے کی صلاحیت پربات کرتےہوئے کہا کہ میں کھلے عام کہتا ہوں کہ ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا، کیوں ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟
شعیب اختر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت معروف کرکٹرز نے شعیب اختر کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
کامران اکمل نے کہا کہشعیب اختر کو ان دنوں اسکرین پر زیادہ وقت نہیں مل رہا اور اسی وجہ سے وہ سرخیوں میں آنے کے لیے اس قسم کی باتیں کررہے ہیں، بابر ہمارا کپتان ہے اور دنیا کا بہترین بلے باز ہے۔
شاہد آفریدی نے ایک شو میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کرکٹ کی انگلش اتنی مشکل نہیں ہے، آنی چاہیے اچھی بات ہے، اس کے لیے آکسفورڈ نہیں جانا پڑتا لیکن یہ مطلب نہیں کہ نہیں آتی تو آپ کسی کھاتے میں نہیں ہیں بابر کی بیٹنگ ورلڈ کلاس ہے، وہ پاکستان کی عزت ہےاور بہت بڑا نام ہے، ان چیزوں پر نہیں سوچنا چاہیےجو دنیا بھرمیں جائےان چیزوں کو سامنے نہیں لانا چاہیے-
اظہر علی نے شعیب اختر کے اس بیان پر ردعمل میں کہا کہ مجھے اس قسم کی باتوں کی سمجھ نہیں آتی، بابراعظم اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے، جتنی قیمت بابر کی ہے اتنا برانڈ اسے ادا کر ہی نہیں سکتے-
جب سے معروف کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر فلم بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تب سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیرو کی زندگی پر بننے والے فلم کو دیکھیں گے اور انہیں ایسی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی جن کے بارے میں وہ آگاہی نہیں رکھتے۔ شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام راولپنڈی ایکسپریس ہے جس میں مرکزی کردار کے لئے عمیر جسوال کاانتخاب کیاگیا تھا اور عمیر اس حوالے سے کافی پرجوش بھی تھے ان کا کہنا تھا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بن رہا ہوں تاہم اس ھوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ عمیر جسوال نے شعیب اختر کی بائیو پک میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں اس فلم میں
کام نہیں کروں گا میں اس پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں ، کچھ ذاتی اور کری ایٹیو ایشوز کی وجہ سے میں نے اس فلم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اب سے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں نہ ہی اس سے متعلق کسی خبر کا حصہ ہوں ، میں پھر بھی اس فلم کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ان کا یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اس فلم میں عمیر جسوال کے بعد کس کا انتخاب کیا جائیگا اسکی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں۔یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر ایم فراز قیصر ہیں۔
عمیر جسوال نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ شعیب اختر کی بائیو پک میں شعیب اختر کا کردار کرنے کےلئے تیار ہیں.ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ایک لیجنڈ کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم عالمی سطح پر دیکھی جائے گی اس لئے مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں. دوسری طرف شعیب اختر پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے انسٹاگرام اکائونٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ عمیر جسوال شعیب اختر کا کردار کرنے جا رہے
ہیں. اس فلم کو ایم فراز قیصر ڈائریکٹ کررہے ہیں. انہوں نے عمیر جسوال کو کاسٹ کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے تاہم فلم میں دیگر کاسٹ کونسی ہو گی کون کیا کیا کردار کریگا اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیںلائی گئیں. کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میںشعیب اختر کی زندگی کے ان پہلوئوں کو بھی سامنے لایا جا ئے گا جن کے بارے میں شائقین جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں اس کے علاوہ ان کے میچز اور ان سے جڑے دلچپسپ واقعات کو بھی فلم کا حصہ بنایا جائے گا . شعیب اختر کے فینز فلم راولپنڈی ایکسپریس کو دیکھنے کےلئے بےتاب دکھائی دیتے ہیں.
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے قومی ٹیم کی فتح پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا-
باغی ٹی وی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جس پر جہاں پاکستانی عوام خوشی سے نہال ہے وہیں معروف شخصیات کھلاڑیو سیاستدانوں کی جانب سے بھی بھر پور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے-
قومی ٹیم کی فتح پر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت ہی شاندار رہا ہے، کوئی بھی ٹیم حاوی نظر نہیں آئی، سارے ہی بُرے کھیلے ہیں، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، انگلینڈ کی ٹیم بہترین کارکردگی نہ دکھا سکی، پاکستان بھی برا کھیلا لیکن آخری دو میچز میں پاکستان نے حیران کر دیا۔
What a tournament. No team was at their absolute best, that made the tournament the best. A World Cup to remember. pic.twitter.com/54TRquTtGy
شعیب اختر کا کہنا تھا اب مسئلہ یہ رہ گیا ہے کہ ہم نے بھارت سے دوبارہ ملنا ہے کہ نہیں؟ ہاں جی، آپ کہہ رہے تھے ہم باہر ہو گئے ہیں ابھی ٹھہر جائیں ابھی ہم نے آپ سے دوبارہ ملنا ہے اور اگر پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچتے ہیں یا دونوں سیمی فائنل میں باہر ہو جاتے ہیں تو بڑا عذاب پڑ جائے گا، پاکستان اب سیمی فائنل میں ہے اور پاکستان کو جیتنے کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی شاہد آفریدی نےکہا کہ یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-