Baaghi TV

Tag: شعیب اختر

  • پاکستان کرکٹ اسٹارشعیب اختر کے گھٹنوں کے آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کرکٹ اسٹارشعیب اختر کے گھٹنوں کے آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہچان سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے گھٹنے کے آپریشن کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ احباب سے دعائے صحت کی درخواست کرتےہیں

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    اس سلسلے میں سابق فاسٹ باولرشعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے گھٹنوں کے اب تک 5 آپریشنز ہوچکے ہیں اور امید ہے کہ یہ چھٹا آپریشن آخری ہوگا اور انھیں درد سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔

    شعیب اختر نے پاکستان کے لیے کھیلنے کو باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس آپریشن کے لیے کافی عرصے سے انتظار کررہے تھے تا کہ ٹھیک ہوکر دوبارہ ہلکی پھلکی کرکٹ شروع کرسکیں۔

     

    اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ اس سرجری میں دونوں گھٹنوں کی جزوی تبدیلی ہوگی اور یہ 8 گھنٹے طویل سرجری ہوگی۔ سرجری کے بعد تقریبا 3 ہفتے کا آرام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے پاکستان نے لئے 1997 سے 2011 تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔

    بہت جلد چھری کے نیچے آنے والا ہوں۔ شعیب اختر

    یاد رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نےچند دن پہلے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ نامی فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔

    شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 178 وکٹیں حاصل کیں۔

    شعیب اختر نے 163 ون ڈے میچز میں 247 جب کہ 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے مارچ 2011 میں ریٹائرمنٹ لی تھی، کیریئر کو الوداع کہنے سے قبل وہ کافی عرصے تک فٹنیس کے مسائل سے دوچار رہے تھے۔

    شعیب اختر نے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ فلم بننے کی تصدیق کردی

    انہیں دنیا کے فاسٹ ترین باؤلر کا اعزاز بھی حاصل ہے، کہا جاتا ہے کہ ان کی باؤلنگ کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ کے برابر ہوتی تھی، اپنے کیریئر میں وہ کئی تنازعات، اسکینڈلز اور مسائل سے دوچار رہے جب کہ کیریئر ختم ہونے کے بعد بھی وہ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

  • شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر جو بہت اچھے فاسٹ بولر بھی تھے۔ شعیب اختر کو سب جانتے ہیں ۔وہ کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ۔ماضی میں بچے بھی ان کے ساتھ بہت پیار کرتے تھے اور ان کا میچ بہت شوق سے دیکھتے تھے۔ شعیب اختر جہاں جاتے ہیں ۔لوگ ان کے ساتھ تصاویر بہت شوق سے بنواتے ہیں ۔
    مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے ماضی میں ہونے والے 2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ان کے ساتھ کیا ہوا انہوں نے بتا دیا ۔
    اس حوالے سے انہوں نے ماضی کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہونے والے اپنے واقعے کے متعلق بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پاس صرف 2 میچ ہی رہ گے تھے ۔اور میری یہ بہت خواہش تھی کہ پاکستان فائنل میں جاۓ اور فائنل کھیلیں ۔ میں اس بات کا اندازہ کر سکتا تھا کہ بھارت پر بہت پریشر ہے ۔لیکن میں یہ چاہتا تھا کہ پاکستان اس پریشر کا حصہ نہ بنے ۔اور پاکستان کسی بھی قسم کا سیمی فائنل کا پریشر نہ لے ۔
    اپنے حوالے سے بھی ان کا یہ کہنا تھا کہ میرے حوالےسے جو کہا جاتا تھا مجھے سب معلوم تھا ۔ میرے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ میں فٹ نہیں ہوں لیکن میچ سے پہلے میں نے 8 اوورز وارم اپ کے دوران کیے تھے ۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں اس میچ کے دوران 2 بندوں کے پیچھے پر گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اس میچ میں سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کے پیچھے پڑ جاتا تھا میں نے سیمی فائنل کے دوران 6 سات گھنٹے ڈریسنگ روم میں بہت مشکل سے گزارے تھے ۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں نے غصے میں ڈریسنگ روم میں چند چیزیں بھی توڑ ڈالیں میں بہت غصے میں تھا اگر مجھے بھارت کے خلاف کھلایا جاتا تو بھارت پریشر میں ہوتا اور پاکستان نے بہت آسانی سے بھارت کو 2011 ورلڈکپ سیمی فائنل دے دیا ۔انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔ خیال رہے کے شعیب اختر نے ماضی میں جتنے بھی میچز کھیلیں ہیں ان میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کی اولین ترجیحات میں میچ جیتنا شامل رہا تھا ۔ نیز اب یہ باقی کرکٹر کی مشاورت کرتے رہتے ہیں ۔ان کے ساتھ ماضی میں 2011 کے ورلڈ کپ میں جو ہوا ان کو ابھی تک نہیں بھولا۔

  • شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    کراچی: پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا-

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاک کو پاکستان میں جہاں متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں مذکورہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ٹک ٹاک پر ملک میں گزشتہ چند سال سے متعدد بار ’فحاشی‘ پھیلانے کے الزام میں پابندی بھی عائد ہو چکی ہے، تاہم بعد ازاں اس سے پابندی ہٹائی جاتی رہی ہے۔

    ماضی میں ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے

    شعیب اختر نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا، آخر کار، میں بھی اب آپ کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر کرکٹ اور دیگر چیزوں کے متعلق مواد اپ لوڈ کریں گے لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔


    انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انہیں ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

    شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

    شعیب اختر نے اپنی پہلی ویڈیو میں لوگوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا کہ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے پہلے ذرا رکنا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ آپ کے اس طرز عمل سے کسی کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچ رہا، کسی کی دل آزاری تو نہیں ہورہی۔ سوچ سمجھ کر اپ لوڈ کیجئے اپنا بہت سارا خیال رکھئیے۔

    شعیب اختر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو محض ایک دن میں 25 ہزار سے زائد لوگ فالو کرچکے ہیں جب کہ 87 ہزار سے زائد لوگ ان کی ویڈیوز کو پسند کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویڈیو شئیرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو ماضی میں کینسر قرار دینے والے اداکار فیروز خان نے بھی اکاؤنٹ بنایا ہے-

  • ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق قومی کرکٹرشعیب اخترکا کہنا ہے کہ بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی جس کی وجہ سے اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا۔میں کوہلی کی جگہ ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگومیں شعیب اختر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہوتو کھیل کوانجوائے کرنا چاہئیے عوام کوہلی سے پچھلے20 برس سے محبت کرتے ہیں اورکوہلی کواس محبت کوقائم رکھنا چاہئیے تھا۔

    شعیب اخترنے مزید کہا کہ کرکٹرکی پروفیشنل زندگی وہ 10اور12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنارہا ہواورکرکٹ انجوائے کررہا ہو یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔شادی اورکپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثرہوتی ہے مداحوں اورگھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اورفارم پرپڑتا ہے۔

    بھارتی کرکٹرکوفکسنگ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی معرف کرکٹر ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہو رہے ہیں وہ آئی پی ایل 2021 کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں۔

    کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ 33 سالہ کرکٹر نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر ان کا 7 سالہ سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے-

    رپورٹ کے مطابق یہ غیر متوقع فیصلہ بھارت کے جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے ہارنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ ویرات کوہلی نے 2014 سے 2022 کے درمیان 68 ٹیسٹ میں ہندوستان کی قیادت کی اور ان میں سے 40 میچزمیں فتح حاصل کی۔ ویرات کی کپتانی کا دور 58.82 کی جیت کے فیصد کے ساتھ ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر ختم ہوا-

    ویرات کوہلی کواپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

    یرات نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا تھا کہ "ٹیم کو درست سمت میں لے جانے کے لیے 7 سال انتھک محنت کی میں نے کام پوری ایمانداری کے ساتھ کیا ہےہر چیز کو کسی نہ کسی مرحلے پر رک جانا ہے۔ ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ میرا ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پریہ سفراختتام پذیر ہو گیا ہے اس میں بہت سے اتار چڑھاؤ اور کچھ نشیب و فراز بھی آئے ہیں، لیکن کبھی بھی کوشش ترک نہیں کی-

    ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ”میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام میں اپنا 120 فیصد دینے پر یقین رکھا ہے، اور اگر میں ایسا نہیں کر سکتا تو میں جانتا ہوں کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ میرے دل میں بالکل واضح ہے اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ بے ایمان نہیں ہو سکتا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے شکست کے بعد سے ویرات کوہلی کو شدید تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انڈین کرکٹر نے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا-

    ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ،بھارتی میڈیا

    گذشتہ سال ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہو جائیں گے اور پھر ون ڈے کی کپتانی سے بھی رخصتی کے بعد یہ تو واضح ہو گیا تھا کہ ٹیسٹ میں ان کے دن بھی گنتی کے رہ گئے ہیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ اگر کوہلی جنوبی افریقہ کے دورے سے فاتح لوٹتے ہیں تو ہی ان کی کپتانی بچی رہ سکتی ہے۔

    سینیئر سپورٹس صحافی چندرشیکھر لوتھرا نے بی بی سی ہندی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سیریز کے نتیجے سے پہلے ہی یہ تقریبا طے ہو چکا تھا کہ بی سی سی آئی کوہلی کو باہر کا راستہ دکھا دے گی لیکن اس سے پہلے ہی کوہلی نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی استعفی دے دیاآپ اسے کوہلی بنام بی سی سی آئی کی لڑائی بھی کہہ سکتے ہیں۔ اقتدار کے سامنے کسی فرد واحد کی نہیں چلتی، یہ ایک بار پھر ظاہر ہو گیا۔

    پی سی بی نے پی ٹی وی اور اے آر وائے کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا

  • سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

    سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

    اسلام آباد: سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی :سابق فاسٹ بولر کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اطلاع دی کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ میری ماں میرا سب کچھ اللہ کی مرضی سے جنت کے لئے روانہ ہوگئی ہیں

    شعیب اختر نے بتایا کہ والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ادا کی جائے گی-

    شعیب اختر کی والدہ کی وفات کی خبر کے بعد قومی و بین الاقوامی شخصیات اور مداحوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی-

    شعیب اختر کو بین الاقوامی کرکٹ کے تیز ترین اور تیز ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، کیونکہ ان کے پاس 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

    سابق کرکٹر نے 224 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

    بھارتی فورسزکی فائرنگ اور تشدد سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

  • شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

    پاکستان ، بھارت ،سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے جمعرات کو ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا ہے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے۔

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کو لائن (شیر) کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کھلاڑی شامل ہیں لیجنڈز لیگ کرکٹ جنوری 2022 میں عمان کے تین اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی اس میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں سے دو کا تعلق بھارت سے ہو گا۔

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    لیجنڈز لیگ کرکٹ کے کمشنر رآوی شاستری نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے لیجنڈز کھلاڑی جب ایک ٹیم سے اکھٹا کھیلیں گے تو انہیں ہرانا بہت مشکل ہو جائے گا شاہد آفریدی، مرلی، چمنڈا واس، شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز ایشیا کی ٹیم سے کھیلیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کی ٹیم میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، سنتھ جیسوریا، متھیا مرلی دھرن، چمنڈا واس، رومیش کالووتھرانا، تلکرتنے دلشان، اظہر محمود، اپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل، یونس خان اور اصغر افغان شامل ہوں گے ریسٹ آف دی ورلڈ اور بھارت کی دونوں ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

    کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں نامزد

  • عمران خان بھی "جیو” پر مہربان، اشتہارات کی ادائیگی میں پہلا نمبر

    عمران خان بھی "جیو” پر مہربان، اشتہارات کی ادائیگی میں پہلا نمبر

    عمران خان بھی "جیو” پر مہربان، اشتہارات کی ادائیگی میں پہلا نمبر

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا،

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات میں 2018 سے 21 کے جاری اشتہارات کی تفصیل پیش کر دی گئیں ،وفاقی حکومت نے جنگ جیو گروپ کو ایک ارب اٹھاسی کروڑ کے اشتہارات جاری کیئے ،دنیا گروپ کو 56 کروڑ سے زائد کے اشتہارات جاری کیے، ایکسپریس گروپ کو 99 کروڑ سے زائد کے اشتہارات جاری کیے اے آر وائی نیوز کو 15 کروڑ سے زائد کے اشتہارات دیئے ،مجموعی طور پر تین ارب 67 کروڑ سے زائد کے اشتہارات جاری کئے گئے

    ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے حوالے سے ایم ڈی پی ٹی وی نے بریفنگ دی،ایم ڈی پی ٹی وی کا کہنا تھا کہ واقعے کے فورا بعد ہم نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، پی ٹی وی انظامیہ نے دونوں کو آف ائیر کیا،اینکر نے واقعے پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ شرمندہ ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے صلح کروائی، ابھی بھی ہم نے ان دونوں کو آف ائیر رکھا ہے،انکوائری کمیٹی میں اینکر آئے تھے شعیب اختر کے آنے سے پہلے صلح ہو گئی،وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آپ جلد اپنی انکوائری مکمل کریں،آپ شعیب اختر کو ایک نوٹس دیں تاکہ انکوائری مکمل ہو سکے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ شعیب اختر ایک لیجنڈ ہیں،جب انکوائری مکمل ہوجائے تو ہم سے شئیر کیجئیے گا،

    وزیر مملکت فرخ حبیب نے بریفنگ میں کہا کہ ماضی میں کچھ خاص میڈیا گروپس کو نواز گیا آجکل ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ،ایک پارٹی کی نائب صدر نے آڈیو لیک کو درست مانا ،سابق وزیراعظم کی بیٹی کس حیثیت میں اشتہارات جاری کرنے یا نہ کرنے کی بات کرسکتی ہیں؟ کچھ روز تک مریم صفدر کی آڈیو سے متعلق تحقیقات مکمل ہو جائیں گی،2008ءسے اب تک اشتہارات کی تفصیلات پر رپورٹ پیش کریں گے، اشتہارات رکنے سے آزادی صحافت کے متاثر ہونے کے پہلو کو بھی دیکھ رہے ہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کسی چینلزکوبہت اشتہارات مل رہے ہیں اور کسی کو نہ ہونے کے برابر،میڈیاورکرزتنخواہ نہ ملنےپرخودکشی کرنے پر مجبور ہیں یہ کیسے ممکن ہےکہ ٹی وی چینلز نے پرانے اشتہارات کا ڈیٹا چلا دیا اور کمیٹی کے پاس کچھ نہیں،چیئرمین کمیٹی نے ن لیگ دور حکومت کے دوران چینلز کو ملنے والے اشتہارات کی تفصیلات طلب کرلیں ، ،سینیٹر عرفان صدیقی نے مشرف دور حکومت میں دیے گئے اشتہارات کی انکوائری کا مطالبہ کردیا

    خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا ،۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

  • سرکاری ٹی وی شعیب اختر کے خلاف مقدمے سے دستبردارہوگیا

    سرکاری ٹی وی شعیب اختر کے خلاف مقدمے سے دستبردارہوگیا

    اسلام آباد :سرکاری ٹی وی شعیب اختر کے خلاف مقدمے سے دستبردارہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا جس کے تحت سابق فاسٹ باؤلر کو معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے ہرجانے اور تین ماہ کی تنخواہ واپس کرنے کا کہا گیا تھا۔

    پی ٹی وی کے وکیل نے لاہور کی مقامی عدالت کو بتایا کہ دونوں فریقین نے اپنے اختلافات ختم کر لیے ہیں لہٰذا پی ٹی وی مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتا، بعد ازاں عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا۔
    ای

    پی ٹی وی کے اسپورٹس کے سربراہ اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے 8 نومبر کو ورلڈ کپ کی نشریات کے دوران شعیب اختر سے لائیو پروگرام کے دوران بدتمیزی کی گئی تھی۔

    بعدازاں سابق فاسٹ باؤلر کی جانب سے پروگرام سے استعفیٰ دینے اور پی ٹی وی اسپورٹس کا شو چھوڑ کر جانے پر چینل کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔

    یہ دونوں 25 اکتوبر کو پی ٹی وی اسپورٹس پروگرام ’گیم آن ہے‘ کے ایک پینل کا حصہ تھے جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر گفتگو ہو رہی تھی جس میں پاکستان نے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    اس پروگرام میں بحیثیت مہمان ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز، انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور، قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف، سابق آل راؤنڈر اظہر محمود، سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید، پاکستان کی خواتین کی ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور سابق فاسٹ باؤلر عمر گل شامل تھے۔

    پروگرام کے دوران اس وقت ناخوشگوار لمحہ آیا جب پاکستان کے اسکواڈ پر گفتگو کے دوران شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو تلاش کرنے کا سہرا پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کو دیا۔

    نعمان نیاز نے شعیب اختر کے تبصرے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑی بدتمیزی کر رہے ہیں، میں یہ نہیں کہنا چاہتا لیکن اگر آپ زیادہ اسمارٹ ہیں تو آپ جا سکتے ہیں، میں یہ آن ایئر کہہ رہا ہوں، ان کا جملہ مکمل ہونے پر شعیب نے انہیں ٹوکنے کی کوشش کی لیکن میزبان فوراً بریک پر چلے گئے۔

    وقفے کے بعد پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو شعیب اختر نے پینل میں موجود مہمانوں سے معذرت کی اور لائیو پروگرام کے دوران پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیلی ویژن پر ان سے جو رویہ رکھا گیا اس کے بعد وہ پروگرام جاری نہیں رکھ سکتے۔

    اس معاملے کی گونج کئی دنوں تک سنائی دیتی رہی اور پی ٹی وی نے بھی جھگڑے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے تک ڈاکٹر نعمان اور شعیب کو پروگرام کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا۔اورپھرمختلف مراحل سے ہوتا ہوا آج اس نہج تک پہنچ گیا ہے کہ دونوں فریقین نے اپنے اپنے موقف سے دستبردای میں ہی عافیت سمجھی

  • محبت پر ظلم کا پہرہ !!! از قلم نعمان علی ہاشم

    محبت پر ظلم کا پہرہ !!! از قلم نعمان علی ہاشم

    کوئی ایک ہفتہ پہلے دنیا کرکٹ کے تیز ترین باؤلر نے ایک ویڈیو میں پاکستان اور بھارت کی عوام کو مشورہ دیا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں پاکستان انڈیا کی کرکٹ سیریز رکھ لیں. ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا گھروں میں بور ہو رہی ہے. ٹی وی اور انٹرنیٹ کے علاوہ لوگوں کو کوئی کام نہیں ہے. لہٰذا براڈکاسٹنگ سے اچھا خاصا فنڈ اکٹھا کیا جا سکتا ہے. فنڈ پاکستان اور انڈیا آدھا آدھا کر لیں اور وہ پیسے کورونا کے مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر دیے جائیں. شعیب نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنے آفیشلز کے ساتھ سکینگ کے بعد کسی ایک وینیو پر جمع کی جائیں. اور براڈکاسٹنگ کے لیے جس چینل کو ٹھیکہ دیا جائے اس کی انتظامیہ کے 40 افراد سکینگ کے بعد جمع کر لیے جائیں. اسی طرح آئی سی سی اپنے نمائندگان کو سکینگ کے بعد سیریز کنڈکٹ کرنے بھیج دے. بغیر کراؤڈ کے انڈیا پاکستان کے تین میچیز کروا دیے جائیں.
    اس وباء کے موسم میں اس سے بہتر تجویز شاید ہی کوئی تھی. ایک تو جو لوگ گھروں میں قید ہیں ان کی تفریح کا سامان ہو جاتا. دوسرا سپانسرز اور براڈکاسٹنگ کے ذریعے تین ارب ڈالر کما لیے جاتے. جو کورونا کے خلاف لڑنے میں دونوں ممالک کے انسانوں کے کام آتے.
    میں نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی تو نیچے ہندوستانیوں نے طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا تھا. سینکڑوں میں سے چند کمنٹ ایسے تھے جنہوں نے شعیب کے مشورے کو سراہا تھا.
    اولاً تو میں نے سوچا کہ عام اور جاہل ہندوستانی کا رویہ ہے. کسی زمہ دار بھارتی کا موقف جانتے ہیں.
    اس کے لیے سرچ کیا تو پورا ہندوستانی میڈیا شعیب اختر اور پاکستان کا مذاق اڑا رہا تھا. میڈیا تو چلو فاشٹ حکومت کا پیڈ ہوا. دکھ ہوا جب کچھ بھارتی سابق کرکٹرز نے بھی شعیب کا مذاق بنایا.
    سب سے شرمناک بات سنیل گواسکر نے کی کہ
    "پاکستان کے لاہور میں برفباری تو ہو سکتی ہے مگر شعیب اختر کے مشورے پر عمل نہیں.”
    ایک طرف تو یہ بھارتی رویہ ہے اور دوسری طرف ہمارا بھائی شعیب ہے جو ہر وقت امن کی بات کرتا ہے. شعیب نے کش میر پر ٹویٹ کی تو بھارتی عوام نے خوب سنائیں. شعیب نے کسی معاملے میں عمران خان کی تعریف کی تو شعیب اختر کو بھارتی میڈیا نے منافق کہہ دیا.
    ہماری ہوش کی آنکھوں نے پاکستان کی طرف سےامن کی آشاء سے لے کر آج تک بھارت کے تعصبانہ رویے کا ہمیشہ مثبت انداز میں جواب دیا. پاکستان کے ایمبیسڈرز نے ہر موقع پر پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کی بات کی. پاکستانی عوام کی اکثریت بھی پاک بھارت تعلقات کی برابری کی سطح پر چاہتی ہے. مگر بھارت کی اکثریت پاکستان کے ساتھ کھلی دشمنی کا اعلان کرتی رہتی ہے.
    اس وقت بھارتی حکومت، ایمبیسڈرز اور میڈیا دن رات پاکستان کی نفرت سیکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا.
    بھارت نے ہر چیز کو دشمنی پر تولہ ہے. تجارت، ثقافت، کھیل، ادب اور سیاست سب جگہ بھارت کا یہی تعصبانہ رویہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ بھارت اس خطے میں امن کو لے کر سنجیدہ نہیں. اور خدانخواستہ بھارت کا یہ رویہ کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے.
    والسلام
    نعمان علی ہاشم