Baaghi TV

Tag: شمالی وزیرستان

  • شمالی وزیرستان:فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    25 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکہ،دو جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکہ،دو جوان شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق 24 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد نے شہید ہو گئے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق 42 سال کے نائب صوبیدارجاوید اقبال کا تعلق اٹک اور38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیاجارہا ہے۔

  • ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق  ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

    ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

    شمالی وزیرستان میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پولیو پروگرام کے مطا بق پولیو کے 16کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ لکی مروت سے پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح تمام کے تمام کیسز خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ آنا باقی

    بنوں، پشاور ، سوات اور لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےگزشتہ ہفتہ کراچی کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کراچی تاریخی لحاظ سے پولیو وائرس کا گڑھ رہ چکا ہے اور پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے لئے حساس قرار دئے جانے والے اضلاع میں شامل ہے۔

    پاکستان پولیو پروگرام کا کہنا ہےکہ سیلاب متاثرین کی نقل مکانی کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ممکنہ پولیو مہم کی تیاری کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں پولیو کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

    نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی ، ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ

    اس سے قبل منظر عام پر آنے والے کیسز کے بعد وفاقی وزیر صحت نے اپیل کی تھی کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مہم میں بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

    علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری صحت محمد فخر عالم نے بھی والدین سے اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

    دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    شمالی وزیرستان کے ضلع بویا کے عام نامی علاقے میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن عبدالولی (عمر 26 سال، رہائشی وانا/جنوبی وزیرستان)، نائب صوبیدار نواز (عمر 45 سال، ساکن ایبٹ آباد)، حوالدار غلام علی (عمر 34 سال، رہائشی سرگودھا)۔ لانس نائیک الیاس (عمر 33 سال، میانوالی کا رہائشی) اور سپاہی ظفر اللہ (عمر 29 سال، ساکن میانوالی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 15 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 15 ہوگئی

    وزیرستان :شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 گئی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا، نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق 22 اگست سے ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے، تاہم مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیو ورکرز مشکل حالات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں۔وزارت سحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

    واضح رہے کہ اب تک رپورٹ ہونے تقریباً تمام پولیو کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں۔

    یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021کے دوران پولیو کا صرف ایک کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہواتھا جبکہ سال 2020 میں ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 84 اور سال 2019 میں پولیو کی موذی مرض سے سب سے زیادہ 147 بچے متاثر ہوئے تھے۔

    سال 2020 کے دوران پولیو سے کل 84 متاثرہ بچوں میں سب سے زیادہ 25 کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد23 ‘ صوبہ سند ھ میں 22 اور صوبہ پنجاب میں متاثرہ بچوں کی تعداد 14تھی۔

    سال 2019 میں ملک بھر میں کل 147 بچے پولیو سے متاثرہوچکے تھے جن میں سب سے زیادہ 93 کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا جن میں صوبہ کے جنوبی اضلاع لکی مروت اور بنوں سے بالترتیب 32 اور26 بچے پولیو سے متاثرہوئے تھے۔ رواں سال اپریل میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہواجس کے تین ماہ کے اندر اندر وہاں 12 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔اس تشویشناک صورتحال کے باعث حکومت نے رواں سال کے دوران چھ جنوبی اضلاع بنوں- لکی مروت‘ شمالی وزیرستان‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں خصوصی انسداد پولیو مہمات بھی چلائیں تاہم خاطرخواہ کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے اور روزبروز پولیو کے نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،کمانڈر سمیت دو دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،کمانڈر سمیت دو دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں، آپریشن ضلع میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت دو دہشت گرد مارے گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گرد کمانڈر خبیب اگست 2022 میں میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کے لئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو رہے ہیں، شمالی وزیرستان کے مکین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں

  • شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میر علی کے علاقے میں کیا گیا ہے، آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کےخاتمے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کے لئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو رہے ہیں، شمالی وزیرستان کے مکین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں

  • بزدلانہ حملےہمارے عزم کوکمزور نہیں کرسکتے،صدرپاکستان کی وزیرستان خودکش حملے کی مذمت

    بزدلانہ حملےہمارے عزم کوکمزور نہیں کرسکتے،صدرپاکستان کی وزیرستان خودکش حملے کی مذمت

    سلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

    صدرپاکستان نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

     

    شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ،4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

     

    شمالی وزیرستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:4دہشت گردمارے گئے

    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں پاک افواج کے 4 اہل کار شہید ہو گئے۔

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پتسی اڈہ کے قریب کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔ شہدا کے جسد خاکی اور دیگر زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے کمبائنڈ ملٹری اسپتال ( سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید

    شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خود کش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی،تین دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی،تین دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی،تین دہشت گرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی، شمالی وزیرستان کے ضلع غلام خان کلے کے علاقے میں آپریشن کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود ، اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے ،

    گزشتہ ماہ 26 جون کو بھی سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں ہوئی تھی فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، 25 جون کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

  • شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار وں سمیت  ایک پولیو ورکر شہید

    شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار وں سمیت ایک پولیو ورکر شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی۔

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک:پاک فوج کے دوجوان شہید

    شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    واضح رہے کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم گزشتہ روز سے شروع ہوئی، جس میں ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 25 اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے، معاشرے کا ہر طبقہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہو گی، مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے۔ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں رواں سال وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ سال خطرناک وائرس کا ملک میں صرف ایک کیس سامنے آیا تھا۔

    لانگ مارچ میں توڑپھوڑ سے متعلق کیس: پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع