Baaghi TV

Tag: شمالی وزیرستان

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک:پاک فوج کے دوجوان شہید

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک:پاک فوج کے دوجوان شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں شہدا میں 44 سال کے صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان شامل ہیں۔

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میرانشاہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے، دہشت گرد کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان نائیک زاہد احمد شہید ہو گیا ہے ،علاقے مین کلیئرنس آپریشن جاری ہے شہید نائیک زاہد احمد کا تعلق چارسدہ سے تھا،ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن جاری ہے رواں ماہ 12 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کیورٹی فورسز نے جرات مندی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، سات جون کو بھی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے

    5 جون 2022 کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ جانی خیل میں 5 دہشت گرد اور NWD میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

    رواں ماہ تین جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے منگروٹائی میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی طرف سے شدید فائرنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے دستوں نے جوابی کارروائی کی اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عمران خان عمر 30 سال ساکن جعفرآباد نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے اورجام شہادت نوش کیا

    آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

  • شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان : دہشت گردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جرات مندی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

    آئی اسی پی آر کے مطابق 25 سالہ شہید سپاہی شاہزیب امتیاز کوٹلی ستیاں کا رہائشی تھا-

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔

  • نوشکی:شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک

    نوشکی:شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:نوشکی:شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن شروع کے دوران دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ندیم اور شہزاد عالم مارے گئے۔

     

     

    بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد خاران اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی نصب کرنے کے علاوہ دیگر واقعات میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد یہ اسلحہ اورگولہ بارود امن و امان میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

     

    امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئےسکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں‌ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    بیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن

  • شمالی وزیرستان:پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی:7دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی:7دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:میں دو الگ الگ آئی بی اوز میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان:پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی:7دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق 5 جون 2022 کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

    سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ جانی خیل میں 5 دہشت گرد اور NWD میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے بعد علاقے کے مقامی لوگوں نےدہشت گردوں کے‌خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • لاہور: چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق

    لاہور: چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ، 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے –

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    ای اوسی کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے۔نیاکیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 8ہوگئی۔

    ای او سی کے مطابق تمام متاثرہ 8بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میر علی اور میران شاہ سے ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے محکمہ صحت کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ کا سیمپل لیا گیا۔ جہاں چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے۔ یہ یونین کونسلز علامہ اقبال ٹاون اور سمن آباد کے علاقے میں ہیں۔

    انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب رملہ علی کا کہنا ہے کہ ایک سال بعد جا کر ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں اس کا ایک ہی حل ہے کہ انسداد پولیو کی زیادہ سے زیادہ مہمات چلائی جائیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ پر ای پی آئی کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر دس میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں پولیو کیسز کی بڑھتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا

    حال ہی میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان انسداد پولیو مہم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کے خدشے کے باعث پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں میں تیزی آگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں پولیو قطرے پلانے کے بعد تصدیقی ٹیموں نے بھی گھروں کا معائنہ شروع کر دیا جبکہ گزشتہ کئی برس سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کےتمام ممالک میں پولیو فری قرار شدہ ہیں دوسری پولیو مہم کا آغاز 23 مئی کو ہوا،رواں سال دوسری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی تعداد 43 ملین تک پہنچ گئی کیمپین کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئےجنوری 2021 میں پولیو کا آخری کیس سامنےآئے جبکہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف

  • شمالی وزیرستان:پاک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کا حملہ:عمران خان وطن پرقربان ہوگئے

    شمالی وزیرستان:پاک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کا حملہ:عمران خان وطن پرقربان ہوگئے

    راولپنڈی :شمالی وزیرستان:پاک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کا حملہ:عمران خان وطن پرقربان ہوگئے،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے منگروٹائی میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی طرف سے شدید فائرنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے دستوں نے جوابی کارروائی کی

    اس حوالے سے پاک فوج کےترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اور دہشت گردوں کا پیچھا کیا ،پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی تلاش بھی جاری رکھی اور اس دوران دہشت گردوں اور پاک فوج کے جوانوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عمران خان عمر 30 سال ساکن جعفرآباد نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے اورجام شہادت نوش کیا۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کی فوجی چوکی پرفائرنگ:پاک فوج کا جوان وطن پرقربان ہوگیا

    شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کی فوجی چوکی پرفائرنگ:پاک فوج کا جوان وطن پرقربان ہوگیا

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کی فوجی چوکی پرفائرنگ:پاک فوج کا جوان وطن پرقربان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق آج پھر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس پر جوانوں کی فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • شمالی وزیر ستان میں تیل و گیس کی پہلی دریافت

    شمالی وزیر ستان میں تیل و گیس کی پہلی دریافت

    شمالی وزیر ستان: بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

    آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان

    ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کے بارے میں بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے-

    ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔

    عمرسرفرازچیمہ کی بطور گورنرعہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

    واضح رہے کہ قبل ازی‌ں اگست 2020 میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوھاٹ خیبر پختون خواہ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے تھے اس وقت او جی ڈی سی ایل نے توغ بالا کنواں نمبر 01 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل کنڈنسیٹ حاصل کیا تھا جبکہ او جی ڈی سی ایل کی کوہاٹ بلاک خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کی دریافت کرنے کی یہ مسلسل دوسری کامیابی تھی-

    پرویزالہٰی سے پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد کی ملاقات

    قبل ازیں جولائی 2020 کو بھی ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے، ان ذخائر سے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہو سکے گی، ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی تھی، منصوبے پر 60 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

    پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

  • شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

    23 مئی کو، دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے جواب میں فوجیوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا۔

    سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ظہور خان (عمر 20 سال، رہائشی لوئر دیر) اور سپاہی رحیم گل (عمر 23 سال، رہائشی ایبٹ آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا –

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کی کلیئرنس کے لئے آپریشن جاری ہے-

    میں کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

    انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے،عمران خان