Baaghi TV

Tag: شنگھائی تعاون تنظیم

  • اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ

    اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 33ویں اجلاس میں شرکت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان روانہ ہوگئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 23 اور 24 جولائی کو ہونے والے ایس سی او کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے،دورے کے دوران اسحاق ڈار ایس سی او کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے منیلا کے کامیاب دورے کے اختتام پر فلپائن کی حکومت اور آسیان ریجنل فورم کی ٹیم کا ان کی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

  • اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیکبایف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی –

    ملاقات میں تنظیم کی ترجیحات، رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دور ان دونوں رہنماؤں نے ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، ٹرانسپورٹ اور علاقائی رابطہ کاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر مفید گفتگو کی۔

    ایس سی او کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیکبایف نے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا،انہوں نے ایس سی او کی مؤثریت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہونے والے ایس سی او کونسل آف فارن منسٹرز کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    اسحاق ڈار نے ایس سی او کے مقاصد کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی چیئرمین شپ سنبھالنے سے قبل تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہے،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کامیاب انداز میں کرے گا۔

  • اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او  اجلاس میں شرکت کریں گے

    اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔

    وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار ماسکو میں دو روزہ اجلاس (17 تا 18 نومبر) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی آمد پر روس کے نائب وزیر خارجہ مکائل گالوزن، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ پروٹوکول الیگزینڈر پروسوف، روسی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزی سُروفٹسِیف اور پاکستان کے سفارتخانے کے افسران نے استقبال کیا۔

    ایس سی او سربراہان حکومت کا اجلاس علاقائی تعاون، اقتصادی روابط اور مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کی شمولیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے

    یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

    محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں

    غزہ میں امداد کی بندش اور بارشوں سے تباہی، بے گھر فلسطینی پریشان

  • پاکستان میں سرمایہ کاری  ،وزیراعظم کی  چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات

    پاکستان میں سرمایہ کاری ،وزیراعظم کی چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد، چین کے سرکاری دورہ کے موقع پر، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔

    بات چیت میں ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، کان کنی اور معدنیات، سڑک اور ڈیجیٹل رابطے، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجیز سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جامع اصلاحاتی اقدامات کا ذکر کیا۔ ان میں سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس مراعات، چینی شہریوں کے لیے آسان ویزا پالیسیاں اور سفر اور کاروبار میں آسانی کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر مخصوص بوتھس کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاؤنسل (SIFC) کے ذریعے معاشی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید اجاگر کیا، جو سرمایہ کاری کو تیز کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور B2B تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔

    وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی تعاون پاکستان اور چین کے اقتصادی تعاون کا بنیادی ستون ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے میں اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے چینی اداروں کو دعوت دی کہ خاص طور پر صنعتوں کو خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں منتقل کرنے کے لیے وہ پاکستان کو اپنی ترجیحی سرمایہ کاری کی منزل سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہنرمند اور کم لاگت افرادی قوت، صنعتی پیداوار میں مسابقت کے لیے کم لاگت خام مال کی فراہمی اور علاقائی اور عالمی منڈیوں سے اسٹریٹجک رابطے کے ساتھ ایک منفرد تقابلی فائدہ پیش کرتا ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی کاروباری شخصیات کو یقین دلایا کہ پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے SEZs میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا بلکہ علاقائی ترقی، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے محرک کے طور پر CPEC کے وژن کو بھی تقویت دے گا۔

    روسی ادارے کا چین کو نیوکلیئر توانائی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان

    لاہور، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کی سیلاب متاثرین کےلیے راشن کی بڑی کھیپ روانہ

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کی سیلاب متاثرین کےلیے راشن کی بڑی کھیپ روانہ

  • پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

    پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور یکطرفہ رویے سے گریز کرتا ہے-

    چین کے بندرگاہی شہر چیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور یکطرفہ رویے سے گریز کرتا ہے اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران خطے نے جس طرح نہایت تشویشناک واقعات کا مشاہدہ کیا اس پر ہمیں شدید صدمہ اور گہری مایوسی ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں اور تمام ایس سی او ارکان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت اور احترام کرتا ہے، ہم تمام بین الاقوامی اور دوطرفہ معاہدات کا احترام کرتے ہیں اور تمام ایس سی او ارکان سے بھی ان اصولوں کی پاسداری کے خواہاں ہیں،پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مطابق مستحکم تعلقات چاہتا ہے، تنازعات اور کشیدگی کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ معاہدات کے مطابق پانی کے جائز منصفانہ حصے تک بلا روک ٹوک رسائی ایس سی او کے کام کو سہل بنائے گی اور ان بڑے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی جن کے لیے اس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتاہے اور تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، امن،ترقی،خوشحالی کےلیےایس سی اورکن ممالک کےساتھ کوششیں جاری رکھیں گے، انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پُرامن حل کیلیے تنازعات پر جامع مذاکرات ناگزیر ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ایک بہترین منصوبہ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم ناقابل قبول ہیں، غزہ میں قحط سالی اور جنگ کافوری خاتمہ کرنا ہوگا دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پوری ایس سی او کیلیے خطرہ ہے، جعفرایکسپریس حملے میں بعض ملکوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے پاکستان کواس وقت شدید سیلاب کاسامناہے، تین دریاؤں میں سیلاب کے باعث ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    قبل ازیں وزیراعظم نے کہا کہ ازبکستان اورکرغزستان کو ان کےیوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایس سی اوعلاقائی تعاون وانضمام کےفروغ کےلیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی ہے-چین کی کامیابی صدرشی جن پنگ کے مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کی عکاس ہے، ایس سی او ہی نہیں تمام نمایاں اقدامات میں چین کی عالمی قیادت نظر آتی ہے۔

  • وزیراعظم  کا چین کا دورہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم کا چین کا دورہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہوگی۔ اس موقع پر ان کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات طے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ایران اور بیلاروس کے صدور کے علاوہ تاجکستان اور ازبکستان کی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے، تاہم ان کی شہباز شریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 ستمبر کو چین میں منعقد ہونے والی بڑی ملٹری پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔

    کراچی میں پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

    55 سالہ خاتون کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش

    امریکاکے کیتھولک اسکول میں فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 17 زخمی

    ڈسکہ میں سکھ برادری کا پاک فوج کے ریلیف آپریشن پر اظہارِ تشکر

    افغانستان میں بس حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

    یمن سے داغا گیا میزائل فضاء میں ناکارہ بنا دیا گیا،اسرائیل

  • ایرانی صدر اور روسی صدر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو

    ایرانی صدر اور روسی صدر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ماسکو سے جاری کریملن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی بات چیت کا مرکز جوہری توانائی پروگرام رہا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں صدور نے الاسکا میں ہونے والے روس۔امریکا سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کے حصول کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    کریملن کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دوران ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

    وزیراعظم کی غذر کے قومی ہیروز سے ملاقات، 25،25 لاکھ کے انعامی چیک اور شیلڈز پیش

    پنجاب میں سیلابی خطرہ، مریم نواز نے انخلا کے احکامات جاری کر دیے

    ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے خلاف حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے انکشافات

    سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی

  • ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اسحاق ڈار قیادت کریں گے

    ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اسحاق ڈار قیادت کریں گے

    شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس آج چین کے شہر تیانجن میں شروع ہو گا، جو 14 سے 16 جولائی تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان، بھارت سمیت ایس سی او کے تمام رکن ممالک شرکت کریں گے، جبکہ بیلاروس کے وزیر خارجہ پہلی مرتبہ رکن ملک کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ کونسل آف فارن منسٹرز ایس سی او کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے جو تنظیم کی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں سمیت عالمی امور پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔فورم میں اجلاس کے دوران اعلامیے، بیانات اور اہم پالیسی دستاویزات کی منظوری دی جاتی ہے، جنہیں بعد ازاں ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جاتا ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق سی ایچ ایس کا آئندہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025ء تک تیانجن، چین میں ہی منعقد ہو گا۔اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مختلف رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی تعاون کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

    میر واعظ عمر فاروق کا شہداء کو خراجِ عقیدت،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی

    ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکرٹ سروس کی ’ناقابل معافی‘ ناکامی

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، ایک دن میں مزید 50 فلسطینی شہید

    ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 44 زخمی

  • ایس سی او اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور ایران کے وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔

    یہ ملاقات چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں ایس سی او کے وزارتی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی شعبے میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

    وزرائے دفاع نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔دونوں وزراء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا، خصوصاً دفاع، انسداد دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور معلومات کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے اہم ممالک پر مشتمل ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں علاقائی سلامتی، اقتصادی ترقی، اور سیاسی تعاون پر اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اس اجلاس میں مختلف رکن ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

  • بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل سے 27 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں تعلقات، مختلف شعبوں پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے میں متعدد معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلا روس کے وزیر اعظم رومن گولو و چینکو سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری، مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی تھی اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔اس موقع پر رومن گولوو چینکو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک