Baaghi TV

Tag: شوبز

  • معروف امریکی ریپر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

    معروف امریکی ریپر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

    سین ‘ڈیڈی’ کومبس کو پیر کی رات نیو یارک سٹی میں گرانڈ جیوری کی طرف سے فرد جرم کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی:ڈیلی میل کے مطابق فرد جرم سے واقف ایک شخص نے 54 سالہ میوزیکل امپریساریو کے خلاف قانونی کارروائی کی تصدیق کی ہے، لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس پر فرد جرم میں کیا الزام یا الزامات تھے۔

    قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ کومبس کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اہلکاروں نے پیر کو دیر گئے ایک وسط ٹاؤن میں ہٹن ہوٹل سے گرفتار کیا اور ایف بی آئی کے مین ہٹن فیلڈ آفس میں منتقل کر دیا۔ ایک اہلکار نے دعویٰ کیا کہ حکام نے منگل کو کومبس کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن کچھ ایسا ہوا جس کی وجہ سے وفاقی حکام نے اسے منصوبہ بندی سے پہلے ہی حراست میں لے لیا۔

    امریکی اٹارنی ڈیمین ولیمز نے کہا کہ کومبس کو نیویارک کے جنوبی ضلع سے جاری سیل شدہ فرد جرم کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹی ایم زیڈ کے مطابق، ‘غیر مصدقہ اطلاعات’ کا حوالہ دیتے ہوئے، وفاقی حکام اس کمرے کی تلاشی لے رہے تھے جس میں انہوں نے کومبس کو پکڑا تھا۔

  • شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے،وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔

    باغی ٹی وی:شوہر کے انتقال کی خبراداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر دی،پوسٹ میں شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر بروز جمعرات خالق حقیقی سے جا ملے ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃالفاتحہ پڑھنے کی درخواست کی۔

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی گذشتہ پانچ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے وہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں ان کی حالت تشوشناک بتائی جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ یحیی صدیقی اور شگفتہ اعجاز دونوں کی دوسری شادی تھی اور دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں دونوں کی مشترکہ دو بچیاں بھی ہیں،یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • ملائکہ اروڑا کا اپنے والد کی مبینہ خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

    ملائکہ اروڑا کا اپنے والد کی مبینہ خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کا اپنے والد کی مبینہ خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد نے بدھ کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ملائکہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، انہیں اپنے والد انیل مہتا کی موت کااعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایک نرم مزاج، جان نثار کرنے والے نانا، پیار کرنے والے شوہراور ہمارے بہترین دوست تھے، ہماری فیملی اس بڑے نقصان پر گہرے صدمے سے دوچار ہے۔ہم میڈیا سے پرائیویسی برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہیں،دوسری جانب ملائکہ اروڑا کے والد کی مبینہ خود کشی پر بھارتی پولیس کا اہم بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے انیل اروڑا کی خودکشی پر اپنے شکوک وشبہات ظاہر کیے ہیں، خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی سوسائیڈ نوٹ ملا ہےانیل اروڑا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے، اور پولیس ہر پہلو سے تفشیش کر رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اپنے والد کی خود کشی کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی، خبر سنتے ہی وہ پونے سے فورا گھر پہنچ گئیں انیل اروڑا نے اپنے پسماندگان میں دوبیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔

  • سلمان خان کی گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

    سلمان خان کی گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

    دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو گھڑی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے-

    باغی ٹی وی: جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ جیکب اینڈ کو کے مالک ہیں سلمان خان کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ’ Billionaire III ‘ پہناتے دیکھاجاسکتا ہے، اس گھڑی میں چمکتے سینکڑوں ہیروں کو دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-

    ویڈیو کے کیپشن میں جیکب ایریبو نے لکھاکہ میں نے کبھی کسی کو اپنی یہ گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دی لیکن سلمان خان کیلئے میں نے یہ کیا‘۔

    جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے بلینیئر III گھڑی کو 152 قیراط کے زمرد کے انداز سے کٹے ہوئے ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کی ہر جگہ 76 ہیرے نصب ہیں، گھڑی کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے یہ منفرد ڈیزائن گھڑی کے پیچیدہ اندرونی نظام کو واضح کرتا ہے،بلینیئر III کے بریسلیٹ پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 704 قیمتی ہیروں کےساتھ تیار کیا گیا ہے۔

  • میری شادی کا جوڑاجل گیا تھا،کسی اور کا جوڑا پہنا،سعدیہ امام

    میری شادی کا جوڑاجل گیا تھا،کسی اور کا جوڑا پہنا،سعدیہ امام

    کراچی: پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا بعد میں کسی اور کا جوڑا پہنا-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں بوتیک کا کام کرتی تھی، میرے شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا اور پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا،مجھے شادی کا جوڑا جلنے کا بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ میری امی کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا میں نے کسٹمر سے جوڑے کی تصویر مانگی تو اس نے فراخدلی سے مجھے پیشکش کی کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد کی ہے میں نے اس کسٹمر کا بہت شکریہ ادا کیا،میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا اسے بنوا کردیا تھا۔

    خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیل کا حملہ، 40 فلسطینی شہید

    سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والے سیارے کی نشاندہی

    میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

  • گلوکارہ صنم ماروی کی اپنی چوتھی شادی کی تصدیق

    گلوکارہ صنم ماروی کی اپنی چوتھی شادی کی تصدیق

    لاہور: پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کی ہے-

    باغی ٹی وی : گلوکارہ صنم ماروی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد، میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی، وہ پہلے گاؤں میں مقیم تھے لیکن پھر میرے کیریئر کی وجہ سے لاہور منتقل ہوگئے تھےمیرے میوزک کیریئر کی شروعات سے پہلے میرے دوسرے شوہر کی کئی گرل فرینڈز تھیں لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کیونکہ میں اُس وقت گلوکارہ نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں خودمختار تھی۔

    گلوکارہ نے کہا کہ جب مجھے اپنے کیریئر میں شہرت ملی اور میں خودمختار ہوئی تو میں نے اپنے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور نہ ہی اُن کا تشدد برداشت کیا اور شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیامیں نے اپنی شادی کو بچانے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا لیکن جب معاملات برداشت سے باہر ہوئے تو پھر میں نے شوہر سے خلع لے لی۔

    ایشیا کا طاقتور طوفان ’یاگی‘ ویت نام سے ٹکرا گیا

    صنم ماری نے کہاکہ شوہر سے خلع کے بعد بچوں کی حوالگی کا کیس کافی عرصے تک عدالت میں زیرِ سماعت رہا لیکن پھر میں نے بچوں کی خاطر کیس سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اب میرے تینوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ لاہور میں مقیم ہیں جبکہ میری بیٹی میرے ساتھ رہتی ہیں۔

    صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری شادی کروائی میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

    دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    واضح رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عُمر میں پہلی شادی کی تھی، اُن کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھاآفتاب احمد کے قتل کے وقت صنم ماروی اپنے پہلے بچے کی اُمید سے تھیں، پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد گلوکارہ نے اپنی خالہ کے بیٹے حامد خان سے دوسری شادی کرلی تھی جن سے اُن کے تین بیٹے ہیں جو اب اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں،دوسرے شوہر سے خلع کے بعد، صنم ماروی نے حبیب قریشی نامی شخص سے خفیہ نکاح کیا تھا لیکن سال 2023 میں اُنہوں نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کے درمیان دھرنا معاہدے پر گفتگو

  • دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ممبئی: بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا نے دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی آمد کی تصدیق کی ہے، رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش اتوار 8 ستمبر کو ہوئی،قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں، والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی، رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی، رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    ایشیا کا طاقتور طوفان ’یاگی‘ ویت نام سے ٹکرا گیا

    پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے اسلام آباد میں گرفتار

    جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا …

  • یویو ہنی سنگھ کا اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا انکشاف

    یویو ہنی سنگھ کا اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا انکشاف

    ممبئی: بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ نے مذہبی بزرگوں اور صوفیوں سے اسلام کے بارے میں علم حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گلوکار ی یویو ہنی سنگھ نے بھارتی صحافی کو دیئےگئے خصوصی انٹرویو میں اپنی اسلامی تعلیمات کے بارے میں کُھل کر بات چیت کی،انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر مجھ سے متعلق زیادہ تر معلومات جھوٹی ہیں لیکن میں نے جان بوجھ کر انہیں ٹھیک نہیں کروایا کیوں کہ میں مناسب وقت کے انتظار میں تھا۔

    ہنی سنگھ نے بتایا کہ میری کہانی بہت دلچسپ ہے، میں گھر میں طبلہ بجاتا تھا، جب والد نے بھارتی پنجاب کے اسکول میں داخلہ کروایا تو میں اسکول میں بھی طبلہ بجانے لگا، 12 سال کی عمر میں طبلہ اوراپنا دین بھلا کر ملحد بن گیا، میرے روحانی گرو سے مجھے ہندو ازم جبکہ گھر کی تربیت سے سکھ ازم جاننے کو ملا لیکن ملحد بن جانے کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ مذہب پر یقین نہیں کروں گا لیکن اس کی معلومات لیتا رہوں گا-

    سو جلسے کریں مگر 9 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،طلال چوہدری

    ہنی سنگھ نے کہا کہ میں سال 2007 میں پنجاب کے شہر موہالی منتقل ہوا تھا، میں اُس وقت مقبول نہیں تھا، صرف ایک عام سا میوزک پروڈیوسر تھا جسے کوئی بھی نہیں جانتا تھا،موہالی آنے کے بعد مجھے اسلام کے چند مذہبی لوگوں سے ملنے کا موقع ملا جنہوں نے مجھے اسلام کے بارے میں بنیادی علم دیا اور پھر آہستہ آہستہ مجھے اسلام کے علم میں دلچسپی ہونے لگی تھی کیونکہ میرے ذہن میں کافی سوال بھی تھے جن کے جواب جاننا چاہتا تھا۔

    پائلٹ بیمار،پرواز منسوخ،نائیجیرین گلوکار پھٹ پڑے

    بھارتی گلوکار نے کہا کہ میں نے اُن مذہبی بزرگوں اور صوفیوں کے ذریعے اسلام کے بارے میں وسیع علم حاصل کیا، اس دوران مجھے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں معلوم ہوا، مجھے مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں علم ہوا ،میں بڑے ہی دھیان اور غور سے اُن بزرگوں کی باتیں سُنتا تھا کہ اُنہوں نے مجھے بتایا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کیا کردار بیان کیا گیا ہے۔

    یونائیٹڈ ایئر لائن نے اسرائیل کے حامیوں کی چیخیں نکلوا دیں

    اُنہوں نے کہا کہ میں اُن بزرگوں سے سوال بھی کرتا تھا کہ ایسا کیوں ہے؟ یا ایسا کیوں ہوا؟ اور وہ مجھے میرے ہر سوال کا جواب دیتے تھےجب سال 2012 کے بعد مجھے شہرت اور پیسہ ملا تو میں اس وقت خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں کے پیچھے چلنے لگ گیا تھا، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، میری اسی غلطی کی وجہ سے سب کچھ خراب ہوگیا تھا، میری زندگی، میری صحت اور میرا کیریئر لیکن پھر میں اپنی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد سال 2018 میں دوبارہ واپس آیا جس کے بعد ملحد کو چھوڑ کر مذہب کو ماننے والا بن گیا، اور اب میں صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں۔

  • ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک حملے میں جاں بحق

    ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک حملے میں جاں بحق

    ہوائی: ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار تمایو پیری شارک حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار 23 جون کو واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیری ہوائی کے شہر اوہو کے شمالی ساحل پرسرفنگ کر رہے تھے اور شارک کے حملے کا نشانہ بننے،تمایو پیری پر حملے کی اطلاع دوپہر ایک بجے موصول ہوئی جس کے بعد پیری تک پہنچنے کے لیے ’جیٹ سکی‘ کا استعمال کیا اور انھیں ساحل پر لایا گیا, جہاں ہونولولو ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے پیری کو مردہ قرار دیا۔

    ہونولولو ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی شائن اینرائٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیری کی موت پر غم کا اظہار کیا، کہا کہ اداکار کے جسم پر شارک کے متعدد بار کاٹنے کے نشانات موجود تھے، یہ ہم سب کے لیے ایک انتہائی مشکل وقت ہے۔

     

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    ایف بی آر کی صنعت دشمنی،تاجر رہنماؤں کی امیر مقام سے ملاقات

    ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

  • سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ممبئی :بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے شادی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونا کشی اور اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی، تقریب میں اداکارہ سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شادی میں شریک نہیں ہوئے،سوناکشی اور ظہیر نے سرکار ی اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی اور شادی کے دستاویزات پر دستخط کیے،شتروگن سنہا نے بھی سول میرج کی دستاویزات پر دستخط کیے اور بیٹی کو رخصت کیا۔

    سوناکشی نے شادی کے موقع پر آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جبکہ ڈائمنڈ اور موتیوں کا ہار گلے میں پہنا،دلہا ظہیر اقبال بھی سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جا رہا ہے جس میں فلمی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں، عشائیے میں انیل کپور، چنکی پانڈے، کاجول اور دیگر نے شرکت کی جبکہ عشائیے میں اداکارہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔

    سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن لکھا کہ سات برس قبل دونوں نے ایک دوسرے کی آنکھ میں محبت کو دیکھا اور اسے ہمیشہ کیلئے رکھنے کا فیصلہ کرلیا اس محبت نے ان دونوں کی مختلف چیلنجز اور کامیابیوں کی طرف رہنمائی اور اب وہ دونوں میاں بیوی بن گئے ہیں۔