Baaghi TV

Tag: شوبز

  • ماہرہ خان نے مداحوں کو دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی

    ماہرہ خان نے مداحوں کو دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کرتے ہوئے عالمی فلمی پلیٹ فارم پر پاکستان اور جنوبی ایشیا کی نمائندگی کی،ماہرہ خان نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فیسٹیول کے کمیونٹی امپیکٹ پروگرام کے تحت ایک گفتگو کی میزبانی کی، جبکہ انہیں سنیما میں خدمات اور کم نمائند گی پانے والی کہانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر ایک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول ان فیسٹیولز میں شامل ہے جہاں وہ ہمیشہ نئی فلمیں دیکھنے کی خواہش رکھتی رہی ہیں، تاہم اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر ان کے لیے زیادہ اہم یہ ہے کہ انہیں عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کو ایک اہم جنوبی ایشیائی آواز کے طور پر پیش کرنے کا موقع ملا پاکستان کی اپنی کہانیاں، شناخت اور سنیما ہے اور عالمی سطح پر جنوبی ایشیا کی نمائندگی کے دوران پاکستان کی منفرد آواز کو سامنے لانا ان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

    ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی مصروفیات میں فلم ’یور مدر یور مدر یور مدر‘ کے ورلڈ پریمیئر میں شرکت بھی شامل ہے فلم کی ہدایت کاری پاکستانی نژاد فلم ساز باسام طارق نے کی ہے، جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مہرشالہ علی بھی فلم کا حصہ ہیں،ماہرہ خان باسام طارق کے ساتھ فلم، کہانی سنانے اور جنوبی ایشیائی نمائندگی کے موضوع پر گفتگو بھی کریں گی، ماہرہ خان اور باسام طارق کو مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ٹورنٹو کی جانب سے سنیما اور فنون میں خدمات کے اعتراف میں ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹ‘ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

    تاہم ٹورنٹو میں41 سالہ ماہرہ خان کی موجودگی کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی وجہ ان کا دوسری بار ماں بننے کا اعلان ہے ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ 17 سال بعد دوبارہ ماں بننے والی ہیں، ان کا پہلا بیٹا اذلان ہے، جس کی پیدائش کے وقت وہ 24 برس کی تھیں، اس مرتبہ حمل کا تجربہ پہلے سے بالکل مختلف اور زیادہ مشکل ہے اس عمر میں جسمانی اور جذباتی طور پر بہت کچھ بدل چکا ہے اور اس مرحلے پر خوشی کے ساتھ خوف، تھکن اور حساسیت بھی محسو س ہوتی ہے۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ وہ نجی زندگی کے معاملات کو عموماً محدود رکھتی ہیں اور حمل ظاہر کرنے کے حوالے سے کچھ جھجھک بھی تھی، خصوصاً ریڈ کارپٹ پر لبا س کے انتخاب کے حوالے سے، تاہم انہوں نے اپنی موجودہ زندگی کو چھپانے کے بجائے اسے قبول کرنے کا فیصلہ کیا،انسان بہت سی چیزوں کی منصو بہ بندی کرتا ہے لیکن خدا کے منصوبے سب سے برتر ہوتے ہیں، اور ان کی موجودہ زندگی نے انہیں یہ سیکھنے میں مدد دی ہے کہ ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے کے بجائے بعض اوقات زندگی کے فیصلوں کو قبول کرنا بھی ضروری ہے۔

  • سوشانت سنگھ کا پوسٹ مارٹم کرنیوالی ٹیم کے رکن کے تہلکہ خیز دعوے

    سوشانت سنگھ کا پوسٹ مارٹم کرنیوالی ٹیم کے رکن کے تہلکہ خیز دعوے

    بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں ایک بار پھر نئے دعوے سامنے آ گئے-

    سوشانت سنگھ راجپوت کے پوسٹ مارٹم میں شامل رہنے والے روپ کمار شاہ نے ایک گفتگو کے دوران ایسے انکشافات کا دعویٰ کیا ہے جنہوں نے اداکار کی موت سے متعلق پرانے سوالات کو دوبارہ نمایاں کردیا ہےروپ کمار شاہ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کو پھانسی دینے سے قبل مبینہ طور پر 2 سے 3 مرتبہ گلا دبایا گیا تھا، سوشانت کے جسم پر گلا گھونٹے جانے کے واضح نشانات موجود نہیں تھے، تاہم آنکھوں پر پائے جانے والے زخم بھی اس با ت کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ معاملہ محض خودکشی تک محدود نہیں تھا۔

    پوسٹ مارٹم ٹیم کے رکن نے مزید دعویٰ کیا کہ سوشانت کی گردن کے بائیں جانب کسی آلے کے ذریعے 3 سے 4 مرتبہ زخم پہنچائے گئے تھے ان زخموں کی گہرائی تقریباً 2 سے 3 ملی میٹر تھی،روپ کمار شاہ نے اپنے دعوے کی بنیاد پر سوال اٹھایا کہ اگر یہ محض خودکشی کا واقعہ تھا تو گردن پر ایسے زخم کیسے آئے۔

    روپ کمار شاہ نے پوسٹ مارٹم کے طریقہ کار سے متعلق بھی سنگین دعویٰ کیا،ان کے مطابق سوشانت کا پوسٹ مارٹم رات کے وقت کرنے کے لیے ٹیم پر دباؤ ڈالا گیا، جبکہ سابق ممبئی پولیس افسرسچن وازے نے انہیں اگلی صبح پوسٹ مارٹم کرنے کے بجائے اسی رات کارروائی مکمل کرنے پر مجبور کیا۔

    ان کا دعویٰ ہے کہ واقعے کے بعد انہیں تقریباً 15 روز تک حراست میں رکھا گیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہیں ٹائر کے اندر ڈال کر بھی مارا جاتا تھا، جبکہ ماسک پہنے متعدد افراد ان کے پاس آتے اور انہیں دھمکیاں دیتے تھے-

    روپ کمار شاہ نے اداکارکی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت سے متعلق بھی بعض دعوے کیے ان کے مطابق دیشا سالیان کے پوسٹ مارٹم میں شامل ایک ساتھی نے انہیں بتایا تھا کہ دیشا کے جسم پر متعدد زخم اور نشانات موجود تھے جبکہ ہونٹوں، کانوں اور سینے پر بھی کٹ کے نشانات پائے گئے تھے، دیشا سالیان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اوراس مبینہ واقعے میں 5 سے 6 افراد ملوث تھے تاہم یہ تمام دعوے روپ کمار شاہ کی جانب سے کیے گئے ہیں اور ان کی آزادانہ طور پر تصدیق اس متن میں موجود نہیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی موت کے بعد خودکشی، قتل اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں، اداکار کی موت نے بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر بحث کو جنم دیا تھا اور معاملے کی تحقیقات مختلف اداروں نے بھی کی تھیں۔

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020ء کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے، 34 سالہ اداکارکی موت نے بھارت میں مختلف سوالات کو جنم دیا،اس سے قبل 8 جون 2020ء کو سوشانت کی سابق منیجردیشا سالیان بھی ممبئی کے علاقے مالاد میں ایک عمار ت کی 14ویں منزل سے گرنے کے بعد ہلاک ہوئی تھیں۔

  • حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

    حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

    سینئر پاکستانی اداکارہ حمیرا بانو نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبر دی تھی لیکن اپنے شوہر کا چہرہ نہیں دکھایا تھا اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز نے یہ افواہ پھیلا دی کہ حمیرا بانو نے کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے ہی ساتھی اور سینئر اداکار عثمان پیرزادہ سے شادی کر لی ہے-

    اس جھوٹی خبر کے تیزی سے پھیلنے کے بعد عظمیٰ طاہر کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نےتمام افواہوں کی سخت تردید کی انہوں نے بتایا کہ آپ لوگ سوشل میڈیا کو بہتر جانتے ہیں، میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ پچھلے50 سالوں سے میری ایک ہی بیوی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اگل50 سال تک میری ی بیوی رہے۔

    عثمان پیرزادہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ صرف پیسے اور زیادہ کلکس حاصل کرنے کے لیے کیوں جھوٹ پھیلاتے ہیں، میرا اور حمیرابانو کا نام آپس میں جوڑنے کے پیچھے کیا مقصد تھا مجھے کچھ معلوم نہیں،اس بات سے ہمارا تو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ہمارے مداح ضرور پریشان ہو گئے تھے اور مجھے ان کے بہت سارے فون آ رہے تھے۔

    سنئیر اداکار نے بتایا کہ اس طرح کی افواہیں ان کے بارے میں پہلے بھی ہزاروں بار پھیلائی جا چکی ہیں لیکن ان سب چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے اس معاملے پر حمیرابانو اور ان کے اصل شوہر سے بھی بات کی ہے اور ہم سب اس بات پر صرف ہنسے تھے۔

    اس کے علاوہ اداکارہ حمیرا بانو نے بھی عظمیٰ طاہر کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران ان تمام بے بنیاد باتوں کو غلط قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کی شادی کسی اور سے ہوئی ہے، ان کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی فنکار یا ڈائریکٹر ہیں ساتھ ہی حمیرا بانو کے شوہر کی تصویر بھی شیئر کی گئی، جس سے واضح کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر عثمان پیرزادہ سے ان کی شادی سے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں درست نہیں۔

    حیرا بانو نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی یوٹیوبرز سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ویوز لائکس کیلئے کسی کے بارے میں بھی غلط افواہیں پھیلا دیتے ہیں غلط ویڈیوز اور تصاویر وائرل کر دیتے ہیں،

  • ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا

    ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا

    مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا ہے کوک اسٹوڈیو کے اس مقبول گانے نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرلے اور پاکستان میں تیار کردہ کسی بھی ویڈیو نے پہلی بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے اتوار کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے گانے کو سننے، اس کے ساتھ گنگنانے اور اسے اپنا بنانے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا،علی سیٹھی اور شائے گل کی آواز میں ’پسوڑی‘ 7 فروری 2022 کو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز کیا گیا تھا، گانے نے تقریباً 4 سال اور 7 ماہ میں یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا۔

    ’پسوڑی‘ کی غیر معمولی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ریلیز کے سال یہ اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سنا جانے والا پاکستانی گانا تھا، آج بھی یہ علی سیٹھی اور شائے گل دونوں کے اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گانوں میں سرفہرست ہے، جہاں اسے تقریباً 40 کروڑ 50 لاکھ مرتبہ سنا جا چکا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے اس موقع پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں علی سیٹھی، شائے گل اور گانے کے پروڈیوسرز ذوالفقار خان المعروف ذلفی اور عبداللہ صد یقی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں،اسے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی،گانے کی مقبولیت اس وقت مزید نمایاں ہوئی جب اسے ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ کے ساؤنڈ ٹریک میں شامل کیا گیا، اس سیریز کی مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی نوجوان لڑکی ہے اور اس میں پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلو نمایاں کیے گئے ہیں۔

    بعد ازاں کوک اسٹوڈیو افریقہ نے بھی ’پسوڑی‘ کا نیا ورژن پیش کیا، جس میں علی سیٹھی نے نائجیرین افرو بیٹس کے رنگ میں گانے کو پیش کرنے کے لیے ماروان موسیٰ اور ریکاڈو بینکس کے ساتھ اشتراک کیا’پسوڑی‘ کی مقبولیت نے بالی ووڈ کی توجہ بھی حاصل کی، جہاں بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں اس کا ایک ورژن پیش کیا گیا، تاہم اس اقدام پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے خاصی تنقید سامنے آئی اور اسے گانے کی اصل شناخت پر قبضے کی کوشش قرار دیا گیا۔

  • اداکار ارباز خان کی خوشبو سے طلاق کی خبروں کی تردید

    اداکار ارباز خان کی خوشبو سے طلاق کی خبروں کی تردید

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان نے اپنی اہلیہ اور فلمی اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہوئی بلکہ وہ صرف ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔

    ارباز خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی انہوں نے بتایا کہ ان کی اور خوشبو خان کی دوستی سال 1996 سے شروع ہوئی تھی جو سات سال تک یعنی 2003 تک رہی اور پھر انہوں نے 2004 میں شادی کر لی تھی، ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور یہ بات سب کو معلوم ہے، ہمارے دو بیٹے ہیں جن کے نام اریان خان اور شایان خان ہیں۔

    ارباز خان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر ان کی طلاق کے بارے میں سوالات کرتے ہیں، لیکن ہر انسان کی اپنی نجی زندگی ہوتی ہے اور وہ اپنی اس نجی زندگی کو سب کے سامنے لانا پسند نہیں کرتے ہمارے درمیان طلاق ہرگز نہیں ہوئی، ہم بس الگ رہ رہے ہیں،دونوں بیٹے اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں، وہ بچوں سے ملنے کے لیے خود لاہور جاتے ہیں اور بچے بھی ان سے ملنے آتے ہیں ان کا بڑا بیٹا او لیولز کی پڑھائی مکمل کر چکا ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

    واضح رہے کہ ارباز خان نے اپنے کیریئر کا آغاز نامور ہدایت کار سید نور کی مشہور فلم ”گھونگھٹ“ سے کیا تھا اور وہ اب تک متعدد کامیاب پشتو اور پنجابی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،ان کا تعلق فنکارانہ گھرانے سے ہے اور وہ ماضی کے لیجنڈری پشتو اداکار آصف خان کے صاحبزادے ہیں۔

  • اسلام آباد : چیریٹی فنڈ ریزنگ شو، عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے

    اسلام آباد : چیریٹی فنڈ ریزنگ شو، عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے

    اسلام آباد: معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور استاد راحت فتح علی خان ایک ہی اسٹیج پر پرفارم کریں گے، ’پریم نگر، دی لینڈ آف لو‘ کے زیر اہتمام یہ چیریٹی فنڈ ریزنگ شو 12 ستمبر 2026 کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔

    پروگرام کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کی مدد اور فلاحی سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے،منتظمین کے مطابق یہ ایسی شام ہوگی جہاں شائقین کو ایک طرف عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا تو دوسری جانب وہ ایک نیک مقصد میں اپنا حصہ بھی ڈال سکیں گے۔

    ’پریم نگر، دی لینڈ آف لو‘ کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی اور کرش وانکوانی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس پروگرام میں دونوں معروف فنکار پہلی مرتبہ ایک ہی اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جس کے باعث شائقین میں بھی خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد ٹکٹ خریدنے کے ساتھ فلاحی مقصد میں بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ٹکٹ Bookme.pk کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں، جبکہ پوسٹر پر دی گئی معلومات کے مطابق بینک ٹرانسفر اور ایزی پیسہ کے ذریعے بھی تعاون کی سہولت موجود ہے۔

    پروگرام کے منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس منفرد شام کا حصہ بنیں، صوفی موسیقی سے محظوظ ہوں اور انسانی خدمت کے اس مقصد میں اپنا کردار ادا کریں۔

  • بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی کے درمیان شادی کے چند ماہ بعد طلاق

    بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی کے درمیان شادی کے چند ماہ بعد طلاق

    بھارتی گلوکار بادشاہ اور پنجابی اداکارہ ایشا رِکھی کے درمیان شادی کے 5 ماہ بعد طلاق ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اور ایشا رِکھی نے پیر کی رات اپنی طلاق کی تصدیق کردی، جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے جاری ان کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں،ان دونوں کی شادی رواں سال مارچ کے مہینے میں ایک چھوٹی سی اور نجی تقریب میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہوئے تھے، شادی کے بعد سے ہی دونوں کی زندگی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی تھیں۔

    بادشاہ نے لکھا کہ میں نے اور ایشا نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس دوران ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے، یہ اس معاملے پر ان کا واحد بیان ہے اور لوگوں سے درخواست کی کہ ان کے تعلقات کے حوالے سے مزید قیاس آرائیاں یا مفروضے قائم نہ کیے جائیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ دونوں پہلی بار 2021 میں ایک پارٹی میں اپنے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ملے تھے آہستہ آہستہ ان کی دوستی محبت میں بدل گئی اور انہوں نے کئی سال تک اپنے اس رشتے کو میڈیا اور دنیا کی نظروں سے بالکل چھپا کر رکھا ان دونوں نے مارچ 2026 میں ایک روایتی اور نجی تقریب میں شادی کی تھی شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں جب ایشا رِکھی کی والدہ پونم رِکھی نے ان کی کچھ تصاویر آن لائن شیئر کر دی تھیں۔

    اس کے بعد رواں سال جولائی کے مہینے میں ایشا رِکھی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تصدیق کی تھی اور ایشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دونوں کی پہلی باضابطہ تصویر بھی شیئر کی تھی،شادی کے چند ماہ بعد ہی ان کے درمیان ان بن کی خبریں سامنے آنے لگیں جب ایشا رِکھی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ یہ لکھا ہوا تھا کہ ہر طوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے، ساتھ ہی انہوں نے ٹوٹے ہوئے دل اور ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی استعمال کیے تھے-

    اس کے علاوہ ایشا کی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پر کچھ ایسے پیغامات شیئر کیے جن سے لوگوں کو شک ہوا کہ دونوں کے تعلقات میں کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہےشادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ہی جیسا بیان جاری کر کے ہمیشہ کے لیے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔

    یاد رہے کہ یہ بادشاہ کی دوسری شادی تھی، اس سے پہلے ان کی شادی 2012 میں جاسمین مسیح سے ہوئی تھی جن سے ان کی طلاق 2020 میں ہو گئی تھی، ان کی پہلی اہلیہ سے ایک بیٹی بھی ہےجو جنوری 2017 میں پیدا ہوئی تھی جس کا نام جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے۔

  • روزانہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے کینسر کو شکست دی، نعمان اعجاز

    روزانہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے کینسر کو شکست دی، نعمان اعجاز

    پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنی صحتیابی کے سفر میں سورۃ الرحمٰن کی روزانہ تلاوت کو انتہائی اہم قرار دیا ہے

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران نعمان اعجاز نے بتایا کہ جون 2024 میں ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، ان کے کان کے قریب ٹیومر جبکہ معدے میں لیمفوما موجود تھا، بیماری کا علم ہونے پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے رحم کی دعا کی، انہیں اسپتال کے چکر، کیموتھراپی اور علاج کی مشکلات سے زیادہ اس بات کی فکر تھی کہ ان کے اہلِ خانہ کو ان کی بیماری کی وجہ سے تکلیف سے گزرنا پڑے گا۔

    نعمان اعجاز نے بتایا کہ اس دوران انہیں یہ خوف بھی رہتا تھا کہ شاید وہ اگلی صبح نہ اٹھ سکیں، اسی لیے وہ رات کو سونے سے قبل مختلف آیات اور دعاؤ ں کی تلاوت کیا کرتے تھے ان کے دوست گوہر بٹ نے انہیں سورۃ الرحمٰن پڑھنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہوں نے روزانہ اس کی تلاوت شروع کر دی،سورۃ الرحمٰن نے ان کی صحتیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کان کے قریب موجود ٹیومر کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا جبکہ معدے میں موجود لیمفوما بعد کے اسکینز میں نظر نہیں آیا ڈاکٹروں نے جولائی میں کیموتھراپی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر بعد میں آنے والے اسکین کے نتائج ان کے لیے حیران کن تھے،نعمان اعجاز نے اپنی صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان پر بہت مہربان رہا ہے۔

  • سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے پیچھے کوئی گینگ نہیں تھا، ممبئی پولیس کا انکشاف

    سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے پیچھے کوئی گینگ نہیں تھا، ممبئی پولیس کا انکشاف

    ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرنے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے دھمکی کا تاثر دینے کے لیے جعلی شناخت اور فرضی واٹس ایپ چیٹس تیار کیں، تحقیقا ت کے دوران واٹس ایپ چیٹس میں متعدد تضادات سامنے آئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملزم کے دعووں کی تصدیق نہ کرسکی تفتیش کے دورا ن ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے سلمان خان کو خوفزدہ کرنے اور ان سے رقم بٹورنے کے مقصد سے دھمکی کا پورا معاملہ گھڑا تھا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے الیکٹرانک ذرائع سے جعلی شناخت اور واٹس ایپ پیغامات تیار کیے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر باندرہ سی فرنٹ کے قریب چھپائے گئے دو موبائل فون بھی برآمد کرلیے جبکہ مبینہ جعلی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی گواہوں کی موجودگی میں قبضے میں لیے گئے۔

    پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم کو بہار کے علاقے سیوان سے تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار بھارتی روپے PhonePe کے ذریعے موصول ہوئے جس کے بعد یہ رقم باندرہ میں ایک منی ٹرانسفر ایجنٹ کے ذریعے نقد وصول کی گئی،ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعات 336(3)، 351(3)، 353(2)، 271، 340 اور 248 جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات 66(C) اور 66(D) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ممبئی پولیس کے مطابق تحقیقات تاحال جاری ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مبینہ جعلی دھمکی اور بھتہ خوری کی سازش میں ملزم اکیلا ملوث تھا یا اس کے ساتھ مزید افراد بھی شامل تھے-

  • پاکستان آئیڈل 2026 :فیصل آبادکی حرا قیصر نےٹائٹل اپنے نام کرلیا

    پاکستان آئیڈل 2026 :فیصل آبادکی حرا قیصر نےٹائٹل اپنے نام کرلیا

    پاکستان میں موسیقی کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان آئیڈل 2026 کا ہوگیا، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حرا قیصر نےٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان آئیڈل کی اختتامی تقریب میں فاتح کا اعلان کیا گیا، جہاں ججوں کے متفقہ فیصلے کے بعد حرا قیصر کو پاکستان آئیڈل 2026 کا فاتح قرار دیا گیا،اختتامی تقریب میں ججوں کے متفقہ فیصلے کے بعد حرا قیصر کو پاکستان آئیڈل 2026 کا فاتح قرار دیا گیا۔

    سپر فائنل میں کامیابی کے لیے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جبکہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے خصوصی پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے، سپر فائنل کی خصوصی اسکریننگ کراچی اور فیصل آباد کے سینما گھروں میں بھی کی گئی۔

    پاکستان آئیڈل 2026 کی فاتح حرا قیصر نے اپنی کامیابی کے سفر کے حوالے سے بتایا کہ ابتدا میں ان کے گھر والے گائیکی کے خلاف تھے کیونکہ ان کے خاندان میں لڑکیوں کو باہر جاکر گانے کی اجازت نہیں تھی، ان کے بھائی اور شوہر نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا جس کی وجہ سے وہ آج اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں، انہوں نے اپنی کامیابی کو اہلِ خانہ کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا۔