Baaghi TV

Tag: شوبز

  • بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک  میں نایاب  بیماری کی تشخیص

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    ممبئی: بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قوتِ سماعت سے محرومی کا شکار ہوگئی ہیں اور اس مرض کے لیے اُن کا علاج بھی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پرانکشاف کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں اور فالوورز کو بتانا چاہتی ہوں کہ چند ہفتے قبل، جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے اچانک محسوس ہوا کہ مجھے کم سُنائی دے رہا ہے لیکن اس واقعے کے چند دن بعد، میں کچھ بھی سُننے کے قابل نہیں تھی،میں یہاں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ میرے مداح اور دوست فکر مند تھے کہ میں اتنے دن سے ٹی وی اسکرین سے کوئی غائب ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں نے جب اپنے ڈاکٹر کو تمام صورتحال کے بارے میں بتایا تو ڈاکٹر نے میرے اندر نایاب حسی سماعت کی تشخیص کی، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوتِ سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوتِ سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔

    الکا یاگنک نے کہا کہ اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام لوگوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سُننے اور ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے میں اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت اور دُعاؤں کی شکرگزار ہوں، مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد صحتیاب ہوکر سب کے سامنے آؤں گی۔

  • سوناکشی سنہا  اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، شادی سے دس دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہوگیا ہے،اس ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام آتا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے سات سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔

    ظہیر اقبال نے آڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری شادی کی یہ خوشیاں عزیز و اقارب اور دوستوں کے بغیر ادھوری ہیں اس لیے آپ سب لوگ جہاں کہیں بھی مصروف ہیں سب کام چھوڑ کر ہماری شادی کی تقریب میں شرکت کریں، ہمیں آپ کا انتظار رہے گا۔

    کویت،عمارت میں آتشزدگی سے 42 بھارتیوں کی موت،فضائیہ لاشیں واپس لائیگی

    دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب باسٹیان، ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں مہمان شادی کے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کریں گےسوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ مہمان سُرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبروں کے بعد، اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

    پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    دوسری جانب بھارتی میڈیا آئی دیوا سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں’لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے’-

  • جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج

    جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج

    راولپنڈی: پاکستانی اداکار جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا،ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں دوران تفتیش جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے،اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے ، روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی اس لیے مقدمہ خارج کیا ہے، پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا مقدمے میں جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • سوناکشی سنہا رواں ماہ اپنے دیرینہ دوست سے شادی کریں گی

    سوناکشی سنہا رواں ماہ اپنے دیرینہ دوست سے شادی کریں گی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا رواں ماہ اپنے دیرینہ دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات قائم ہیں، میڈیا پر کئی بار ان دونوں کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن جوڑے نے عوامی سطح پر کبھی ایک دوسرے کے بارے میں بات نہیں کی۔

    اب اس جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں منعقد ہوگی شادی کی تقریب میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کےقریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت ویب سیریز ہیرا منڈی کی پوری کاسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہےسوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے دعوت نامے کو میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘افواہیں سچ ہیں’ یعنی دونوں کی شادی کی افواہیں سچ ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات کی بندش میں مزید 45 روز کے لیے توسیع

    نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

  • اداکارہ روینہ ٹنڈن پر  ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

    اداکارہ روینہ ٹنڈن پر ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

    ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر ہفتہ کی رات کئی لوگوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ممبئی پولیس کے ایک افسر کے مطابق روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور کو لوگوں کے ایک ہجوم کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب ان کی کار نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ٹکر ماری ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو اس وقت کار سے ٹکر ماری جب وہ گاڑی کو پارک کرنے کیلئے ریورس لے رہا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس روینہ کو متاثرہ اور مقامی لوگوں نے گھیرا ہوا ہے اور ان پر حملہ آور ہیں، لوگوں کو پولیس کو فون کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جب کہ ایک خاتون نے چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ ’میری ناک سے خون بہہ رہا ہے، اس نے (روینہ) مجھ پر حملہ کیا‘۔

    چین کا خلائی مشن چینگ ای 6 کامیابی سے چاند کے پراسرار تاریک حصے پر …

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن خود کو بچاتے ہوئے عوام سے اپیل کر رہی ہیں کہ برائے مہربانی مجھے مت ماریں جبکہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہ رہا ہے پولیس کو بلاؤ،بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نشے کی حالت میں تھیں اور انہوں نے عوام کو برا بھلا کہا اور ان پر تشدد بھی کیا، ویڈیو میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ تم نے حملہ کیا ہے، ہم پولیس کے پاس جائیں گے۔

    متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ روینہ نشے کی حالت میں اپنے ڈرائیور کا دفاع کرنے کے لئے کار سے باہر آئیں اور ان کی ماں کو ٹکر ماری جس کے بعد ان کی والدہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی نے کسی کو ٹکر نہیں ماری اور اداکارہ نے الزامات سے نمٹنے کے لئے وکیل سے رابطہ کیا ہے۔

    پیر کو علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا

    ویڈیو میں خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی ماں، بہن اور بھتیجی کے ساتھ روینہ کے گھر کے قریب سے گزر رہے تھےجب ہم نے احتجاج کیا تو روینہ کے ڈرائیور نے میری بھانجی اور میری ماں پر حملہ کیا روینہ ٹنڈن، جو خود نشے کی حالت میں تھیں، انہوں نے بھی باہر نکل کر میری ماں اور بھانجی کو وحشیانہ طریقے سے مارا‘ہم یہاں گزشتہ چار گھنٹوں سے کھار پولیس اسٹیشن میں ہیں اور کوئی بھی شکایت درج نہیں کر رہا ہے اور اس کے بجائے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ آکر تنازع طے کرلیں۔‘

    واقعہ کے بعد دونوں فریق الگ الگ شکایات درج کروانے کے لئے کھار پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس نے کہا کہ بعد میں دونوں سمجھوتہ کرنے پر راضی ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس راج تلک روشن (زون 9) نے کہا کہ ’اب معاملہ حل ہو گیا ہے، فریقین نے ہمیں تحریری طور پر بتایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروانا چاہتے۔‘

    یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی بر قرار

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت روینہ نشے میں نہیں تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ روینہ کی گاڑی سے کوئی زخمی نہیں ہوا،دراصل، ہجوم روینہ کے گھر کے اندر گھس گیا اور فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، بھیڑ روینہ اور ان کے ڈرائیور کے خلاف جارح ہوگئی تھی جس کے بعد روینہ نے اپنے ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کی اور اس دوران فریقین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

  • اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

    اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر فیروز خان کی مایوں کی رسم کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے اسکی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

    فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت‘‘، اداکار کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ان کے مداح مبارک باد کا پیغام لکھ رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-

    فیروز خان کی دلہن کے بارے میں حتمی طور پر تو معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں ،غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کے لیے بیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی،علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

  • خلیل الرحمٰن قمر  کا  ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

    خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

    لاہور:معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔

    ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے نا، ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔

    ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے،خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

    اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

    گزشتہ برس ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں تاہم انہوں نے جو کیا اس سے نفرت ہے ناراضی ختم ہوجاتی ہے نفرت نہیں، نفرت ختم کرنے کے لیے ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے،اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر کسی کا احترام کیا تو وہ ماہرہ خان تھیں، اگر کوئی مسئلہ تھا تو ماہرہ فون کرکے مجھ سے وضاحت مانگ سکتی تھیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    خلیل الرحمن قمر نے اداکارہ مہوش حیات سے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ّ پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش کو کاسٹ کروانے کے لیے بہت کوششیں کی تھیں اور انہوں نے میری ہی فلم کاف کنگنا میں کام کرنے سے منع کردیا، اگرکوئی رائٹر کی عزت نہیں کرے گا تو میں بھی اس کی عزت نہیں کروں گا۔

    وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا،اجلاس طلب

  • اداکارہ مومل خالد عثمان نےاسلام کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    اداکارہ مومل خالد عثمان نےاسلام کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا ، انسٹاگرام پر اداکارہ کی تمام نئی تصاویر حجاب کے ساتھ ہیں اور وہ مختلف علمائے کرام کے بیانات بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں، ایک پوسٹ پر مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کب واپس آئیں گی تو مومل نے بتایا کہ وہ اب شوبز میں کام نہیں کریں گی۔

    26 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی ڈرامے ’خود غرض‘ سے کیا جبکہ ’بیچاری قدسیہ‘ اور ’میرے ہم نشیں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، 2017 میں مومل کی شادی عثمان پٹیل سے ہوئی اور اب ان کے دوبچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔

    رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،مختلف وزارتوں، ڈویژنوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس …

  • امریکی اداکار  کو ڈکیتی  مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    امریکی اداکار کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    لاس اینجلس: امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق لاس اینجلس میں اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی ،جس پر اداکار نے مزاحمت کی ،اس دوران 3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے،جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔

    کراچی: درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد

    واضح رہےکہ جونی ویکٹر نے 2013 میں NBC series کی Siberia میں اداکاری کی جبکہ وہ معروف ٹی وی سیریز Westworldمیں بھی کام کرتے نظر آئے۔

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

  • سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

    سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کے لیے دُعا کریں، جنازے کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نامور اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم طلعت حسین ایک لیجنڈ اداکار تھے جن کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا۔

    وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،شہباز شریف نے کہا کہ طلعت حسین نےاپنی اداکاری سے ڈرامہ اور فلم شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی، ٹیلی وژن، تھیٹر، فلم اور ریڈیو کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، طلعت حسین کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔

    چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نے بھی معروف فنکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم طلعت حسین کی فنون لطیفہ کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاانہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طلعت حسین نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا، مرحوم طلعت حسین ایک حقیقی استاد تھے۔

    طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ء میں پیدا ہوئے تھے، اُنہوں نے پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے حکومت پاکستان کی طرف سے 1982 میں طلعت حسین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سال 2021 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔