Baaghi TV

Tag: شوبز

  • سنجے لیلی بھنسالی کے انٹرویو پر عمران عباس کا ناقدین کو کرار جواب

    سنجے لیلی بھنسالی کے انٹرویو پر عمران عباس کا ناقدین کو کرار جواب

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا کہ ہیرامنڈی کا آئیڈیا ان کے پاس 18 سال سے موجود تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی، 18 سال قبل ان کے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی جس میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچاتھا لیکن پھر یہ خیال تبدیل ہوگیا،یہ فلم تقریباً تین سال سے تیار ی کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے بہت خوش ہوں۔

    اس بیان کے بعد پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کہا ہے کہ بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے اُن کے ماضی کے بیان کی تصدیق کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔

    ماضی میں عمران عباس اپنے کئی انٹرویوز کے دوران بتا چکے ہیں کہ اُنہیں بالی ووڈ سے ‘عاشقی 2′ اور ‘رام لیلا’ جیسی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے آفر قبول نہیں کی اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی یوٹیوبرز اور بلاگرز نے عمران عباس کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عمران عباس صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے انٹرویوز میں ایسے بیان دیتے ہیں۔

    اب بھارت کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کےایک دوران انکشاف میں کہ نہوں نے پاکستانی اداکار عمران عباس، فواد خان اور ماہرہ خان کو اپنی ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں کاسٹ کرنے کا سوچا تھا،سنجے لیلا بھنسالی کے اس بیان کے ذریعے عمران عباس کو جھوٹا کہنے والے یوٹیوبرز، صحافی اور بلاگرز کو منہ توڑ جواب ملا ہے۔

    عمران عباس نے سنجے لیلا بھنسالی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں سنجے لیلا بھنسالی کے اس وضاحتی بیان پر اُن کا شکرگزار ہوں، میں اپنے پیارے یوٹیوبرز، صحافی اور بلاگرز کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اب آپ اُن دیگر ہدایتکاروں سے بھی تصدیق کرلیں جن کا میں نے اپنے انٹرویو میں نام لیا تھا کہ انہوں نے مجھے بالی ووڈ فلموں کی پیشکش کی تھی مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ مجھے جھوٹا کہا گیا بلکہ دُکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے یہاں اپنے ہی فنکاروں کا نیچا دِکھایا جاتا ہے یہ دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ نام نہاد صحافی، یوٹیوبرز اور بلاگرز کے اُن توہین آمیز تبصروں پر یقین کرتے ہیں جنہیں بالی ووڈ میں غیر مستند اور غیر معتبر سمجھا جاتا ہے۔

  • میری عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے،متھیرا

    میری عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے،متھیرا

    کراچی: پاکستان کی بولڈ اور بے باک ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی دن میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے اور ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں، انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی،فی الحال ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں، کیوںکہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے، ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

    شو کے میزبان نے متھیرا سے پوچھا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟ متھیرا نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھےدیکھ کر بھاگ کرمجھ سے ملنے آئیں لیکن دوران پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہےکہ زیادہ تر لوگ مجھےدیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑ ھتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔

    خواتین ڈاکٹرز سے علاج کروانے والے مریضوں کی شرح اموات کم ہوتی ہے: …

    متھیرا نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے،ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے،انہوں نے ہمایوں سعید اور شان کو پُرکشش اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اداکاروں کی وجہ سے پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو ایک نئی پہچان ملی ہے۔

    بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا

  • مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیزکیس،سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی

    مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیزکیس،سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی

    کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیز کیس،عدالت نے تفیتشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو پیش ہونے کا حکم دیا، عدالت کے طلب کرنے کے باوجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر برطرف فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا،یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا-

  • سنجے دت نے  سیاست میں انٹری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    سنجے دت نے سیاست میں انٹری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ممبئی:بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ۔

    باغی ٹی وی :سنجے دت نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سیاست میں انٹری سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں سیاست میں آنے کے بارے میں پھیلی تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں، اگر میں اپنا سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کروں گا تو خود اس کا اعلان کروں گا، سنجے دت نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ جو خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں انہیں نظر انداز کریں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیاپر اداکار سنجے دت کی سیاست میں انٹری کی خبریں زیر بحث تھیں-

  • ڈاکٹر سوما گھوش ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ

    ڈاکٹر سوما گھوش ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ

    ڈاکٹر سوما گھوش،بنارس گھرانے کے عظیم شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی گود لی ہوئی بیٹی۔ ڈاکٹر سوما گھوش آزادی کے جنگجو، شری منموہن چکرورتی کی بیٹی ہیں۔ وہ بنارس میں پیدا ہوئی اور پرورش پائی اور بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی گود لی ہوئی بیٹی، جن کے ساتھ انہیں پانچ بار جگل بندی جوڑی گانے کا موقع ملا، جن میں سے ایک۔ وہ راشٹرپتی بھون میں تھیں اور ایک بار ہندوستان کی پارلیمنٹ میں جہاں انہیں ہندوستان کے صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، سونیا گاندھی اور جسونت سنگھ کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور پھر 2010 میں ہندوستان کی صدر پرتیبھا پاٹل نے۔ وہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پرفارم کرنے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔ بنارس ہندو یونیورسٹی سے ادب سے فارغ التحصیل، سوما گھوش نے موسیقی میں مہارت حاصل کی اور چھوٹے خیال میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ شری متی باگیشوری دیوی کے زیر سایہ حاصل کی، وہ موسیقی کی تمام اصناف میں گاتی ہیں خصوصاجیسے ٹھمری، ٹپا، ہوری، چیتی، کجاری، دادرا اور غزل۔ وہ غیر سرکاری تنظیم، مدھو مرچھنا کی بانی ہیں، جو 1999 میں قائم ہوئی تھی۔

  • سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد اداکارشاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے ، سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے بالی ووڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی حکومت نے سلمان خان سمیت شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے،شاہ رخ خان کولکتہ میں ہونے والے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے کے آر کو سپورٹ کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ وہاں سے گھر واپسی پر ان کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ پر شاہ رخ خان کی سکیورٹی میں ان کے گارڈز، پولیس سمیت اسٹیڈیم کی سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو سکیورٹی اہلکاروں میں گھرے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی

    کولکتہ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں، جب وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں تو ہم سخت سیکورٹی کو یقینی بناتے ہیں،سلمان خان کے گھر پر ہونے والے حالیہ واقعے نے ہمیں شاہ رخ خان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے

    واضح رہے کہ چند روز قبل سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، اس کیس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے کا مقصد اداکار کو ڈرانا تھا۔

    روسی جنگی جہاز ہم نے روسی حدود میں‌گرایا،یوکرین کا دعویٰ

  • امیتابھ بچن   "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے

    امیتابھ بچن "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے

    ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اداکار عالمی شہرت یافتہ پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے اس بڑی خوشخبری کا اعلان بھارتی ٹی وی چینل سونی انٹرٹینمنٹ نے کیا،15 وین سیزن کے اختتام پر امیتابھ بچن نے جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب پروگرام کی میزبانی نہیں کریں جس سے مداحوں میں مایوسی پھیلی تھی،تاہم اب سونی انٹرٹینمنٹ کے سرپرائز اعلان نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا-

    انسٹاگرام پر نئے پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے اور 26 اپریل سے پروگرام کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی،سونی انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پرومو اور اعلان کے بعد اداکار کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ جلد امیتابھ کو نئے سیزن میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں-

    آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    نو مسلم جنوبی کورین پاپ سنگر، داؤد کم کا کوریا مسجد بنانے کا اعلان

    روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • گلیکسی اپارٹمنٹ پر  فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا،ارباز خان

    گلیکسی اپارٹمنٹ پر فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا،ارباز خان

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ واقعے پر ان کے بھائی ارباز خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ پبلسٹی اسٹنٹ نہیں تھا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ارباز خان نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کیا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ تھا،انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے سے ان کے گھر والے بہت پریشان ہوئے ہیں اور وہ مجرموں کو پکڑنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان خان کے والد اور نامور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے اپنی مشہوری چاہتے تھے اور پریشانی کی بات نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے،ذرائع کے مطابق سلمان خان نے بالی ووڈ کے اپنے تمام دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اُن کے گلیکسی اپارٹمنٹس کا دورہ نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو بھی نقصان پہنچے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے، ان افراد میں سے ایک کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔

  • اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

    فلورنس: اٹلی کے لیجنڈری فیشن ڈیزائنر رابرٹو کوالی 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق رابرٹو کوالی کی کمپنی نے ان کی موت کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ میں کیا،رابرٹو کوالی طویل عرصے سے بیمار تھے اور فلورنس شہر میں ان کا گھر میں انتقال ہوا ہےرابرٹو کوالی نے چمڑے پر پینٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا جسے عالمی طور پر شہرت ملی، رابرٹو کوالی کو بھڑکیلے رنگوں اور پیچ ورک ایفیکٹس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔

    فیشن ڈیزائنر نے 1970 میں اپنی کمپنی قائم کی اور ان کے ملبوسات صوفیہ لورین، کم کارڈیشن اور جینیفر لوپیز جیسے سپر اسٹارز نے زیب تن کیے

  • امریکی اداکار  76 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسے

    امریکی اداکار 76 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسے

    سان فرانسسکو: امریکی اداکار او جے سمپسن 76 برس کی عمر میں کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    باغی ٹی وی: او جے سمپسن مختلف قانونی تنازعات کا شکار رہے،اداکار کا اپنی سابقہ بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا اور طویل قانونی جنگ کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیا گیا تھا،وہ پیشے کے اعتبار سے ایک پروفیشنل فٹبالر بھی رہے جبکہ بطور اداکار انہوں نے متعدد تھیٹرز اور فلموں میں کام کیا، ان کی سابقہ بیوی کی طرف سے ایک بار گھریلو تشدد کا الزام بھی لگایا گیا تھا جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    شرجیل میمن کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سیکرٹری انفارمیشن کو آگاہ کرنے …

    صدر مملکت کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے …

    واٹس ایپ ویب ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کیلئے تیار