Baaghi TV

Tag: شوبز

  • مقابلہ حسن میں بیوی کا دوسرا نمبر آنے پر شوہر نے فاتح کا تاج ہی توڑ دیا

    مقابلہ حسن میں بیوی کا دوسرا نمبر آنے پر شوہر نے فاتح کا تاج ہی توڑ دیا

    برازیل میں ایک مقابلہ حسن کے دوران بیوی کا دوسرا نمبر آنے پر شوہر غصے میں اسٹیج پر پہنچ گئے مقابلے کی فاتح کا تاج چھین کر اسٹیج پر ہی توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برازیل میں مقابلہ حسن کے دوران فائنل میں پہنچنے والی نتھالی بیکر اور ایمانیولی بیلینی میں سے کسی ایک کو تاج پہنانے کیلئے ایک خاتون نتیجہ سنتی ہیں اور جیسے ہی فاتح کا فیصلہ ہوتا ہے تو وہ مقابلہ جیتنے والی ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنانے لگتی ہیں کہ عین اسی وقت دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل نتھالی بیکر کے شوہر دوڑتے ہوئے اسٹیج پر آتے ہیں اورخاتون کے ہاتھ سے تاج چھین کر اسٹیج پر پھینک دیتے ہیں-

    بھارت میں مسلمانوں کو برا اورغلط سمجھنا فیشن بن چکا ہے،نصیر الدین شاہ


    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاج کو پھینکنے کے بعد وہ اپنی بیوی کو ایک طرف کھینچتے ہوئے فاتح سے دور کرتے ہیں اور پھر سے تاج کو اٹھا کر مکمل طرح سے توڑ دیتے ہیں بعد ازاں انتظامیہ ماڈل اور اس کے شوہر کو اسٹیج سے لے جاتے ہیں-


    مقابلہ حسن کے منتظمین نے واقعے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی “قانونی ٹیم” کو مجرمانہ واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور ملوث شخص کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گےہم خاتون کے ساتھ بھی ہمدردی رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہر کے پاگل پن کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

  • بھارت میں مسلمانوں کو برا اورغلط سمجھنا فیشن بن چکا ہے،نصیر الدین شاہ

    بھارت میں مسلمانوں کو برا اورغلط سمجھنا فیشن بن چکا ہے،نصیر الدین شاہ

    ممبئی: بالی ووڈ کے ممتاز اداکار نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو برا اورغلط سمجھنا فیشن بن چکا ہے اور اسلام سے نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

    باغی ٹی وی: اداکار نصیر الدین شاہ نے انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا آج کل بھارت میں پڑھے لکھے اور سیکیولر افراد کی جانب سے مسلمانوں سے نفرت کرنا اور انہیں غلط سمجھنا حیران کن ہے، اداکار نے بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے فلمیں ہوں یا حقیقت مسلمانوں سے نفرت آج کل فیشن بن چکا ہے۔

    برے وقت کو اپنی کمزوری نہ بنائیں ثناء نواز

    بالی ووڈ لے لیجنڈ اداکار نے کہا کہ بھارت کی حکمران جماعت (بی جے پی) باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مذہب کارڈ استعمال کرتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے، ابھی تک حکومت کی سازش کامیاب دکھائی دیتی ہے البتہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ سازش کب تک اور کہاں تک کامیاب ہوتی ہے۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ مستقبل میں بھارت اپنا پرانا سیکیولرتشخص بحال کرنے کی کوشش ضرور کرے گا بھارت کے الیکشن کمیشن کاملک کے سیکیولر ازم والےتشخص میں مرکزی کردارہے اور وہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہےلیکن اس وقت وہ بھی وزیراعظم سمیت بی جے پی کے دیگر اراکین کو کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔

    فوج کےخلاف کوئی بیان نہیں دیا نہ سوچ سکتا ہوں بہروز سبزواری

    نصیرالدین شاہ نےکہا وزیراعظم نریندر مودی بدستورشکست سے دوچار ہیں حالانکہ تسلسل کےساتھ مذہب کوسیاست اور سماج میں استعمال کر رہے ہیں، ان کی پروپگنڈہ مشینری بھی پورے طریقے سے متحرک ہے جس کا نتیجہ ہے کہ بھارت میں اسلام سے نفرت اور دشمنی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

    نصیر الدین شاہ نے استفسار کیا کہ جس طرح نریندر مودی اور دیگر ہندو سیاستدان مذہب کا استعمال کر رہے ہیں، بالکل اسی طرح اگر کوئی مسلمان سیاست دان اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرے تو کیا ہو گا؟ اگر بھارت سیکولر ملک ہے یہاں جمہوری نظام ہے تو یہ لوگ ہر چیز میں مذہب کو کیوں داخل کر دیتے ہیں؟ افسوسناک امر ہے کہ بھارت میں پڑھے لکھے اور سیکیولر ذہنیت کے مالک لوگ بھی حکومتی پروپگنڈے کا شکار ہو کر مسلمانوں سے بطور فیشن نفرت کرتے ہیں اور ان کو اسی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    کبری خان نے کونسی ہالی وڈ فلم کی ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ بھارتی مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے حکومتی رویے پر سخت تنقید کرتے آئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • امریکی خاتون صحافی کی ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان کو شادی کی پیشکش

    امریکی خاتون صحافی کی ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان کو شادی کی پیشکش

    سلمان خان کو ایوارڈ شو کے دوران امریکی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دبئی میں جاری آئیفا ایوارڈز کے دوران بھارتی اداکار سلمان خان کو ہالی ووڈ سے آئی خاتون صحافی نے شادی کیلئے پروپوز کر دیا جس کی ویڈٰو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے آپ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں آپ سے پیار ہوگیا تھا، کیا آپ شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیں؟ صحافی نے جواب میں کہا کہ ’میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں۔

    صحافی نے کہا کہ میں ہالی ووڈ سے یہاں آپ سے ایک سوال کرنے آئی ہوں،خاتون نے سوال کیا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘جس پر سلمان خان شرما گئے تاہم سلمان نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری شادی کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ آپ کو مجھ سے تقریباً 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    واضح رہے کہ سلمان خان جلد اپنی اسپائی یونیورس فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے اس فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی ہیں جبکہ شاہ رخ خان اس میں کیمیو کریں گے۔

  • سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے-

    باغی ٹی وی : پنک ولا کے مطابق ’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن ون کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جس میں ویویا اگروال کامیاب ہوئی تھیں، اب خبر سامنے آئی ہے کہ سلمان خان سیزن ٹو کی شوٹنگ ریپر سنگر ’رفتار‘ کے ساتھ کررہے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    بھارتی میڈیا نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے نئے سیزن کیلئے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے، شو آرگنائزر جلد اداکار کے ساتھ ایک پرومو ویڈیو میں باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔

    بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن میں سلمان خان گلوکار ’رفتار‘ کے ساتھ ہوں گے اور اس کی پرومو ویڈیو چند دن میں شیئر کردی جائے گینئے سیزن کا دورانیہ پہلے سیزن سے کم ہوگا اور یہ شو چھ ہفتوں تک چلے گا جبکہ پروگرام کیلئے 10 سیلبرٹیز کو فائنل کیا جائے گا۔

    ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کو رواں برس جون کے دوسرے ہفتے لانچ کیا جائے گا جبکہ ’بگ باس 17‘ کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

    دریں اثنا، مبینہ طور پر بگ باس او ٹی ٹی 2 کے لیے رابطہ کرنے والی کچھ مشہور شخصیات میں منور فاروقی، زید دربار، جیا شنکر، شیوم شرما اور راجیو سین شامل ہیں۔

    بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کے کچھ مدمقابل نشانت بھٹ، شمیتا شیٹھی، راکیش باپٹ، دیویا اگروال، پراتک سہجپال، نیہا بھسین، ملند گابا اور ذیشان خان سمیت دیگر افراد شامل تھے شمیتا اور راکیش کا شو میں افئیرز رہا، تاہم، وہ رئیلٹی سیریز سے باہر ہونے کے چند ماہ بعد الگ ہو گئے۔

    حیدر سلطان برس پڑے آفتاب اقبال پر پرانا وڈیو کلپ ایکبار پھر وائرل

  • سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان گزشتہ تین دہائیوں سے ایک باس کی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ان کے کیرئیر نے کئی اونچائیاں دیکھی ہیں لیکن ان کا مقام و مرتبہ اب بھی برقرار ہے۔ تازہ ترین مثال یہ ہے کہ باکس آفس پر کسی کا بھائی کسی کی جان کی کم کارکردگی کے باوجود، سپر اسٹار نے مبینہ طور پر ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے-

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر چوری

    سلمان خان نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو کے ساتھ 500 کروڑ روپے کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ 5 سال تک ریلیز ہونے والی اداکار کی ساری فلموں کے حقوق زی فائیو کے پاس ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری کے بعد تمام آنے والی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق پر زی فائیو کا اختیار ہوگا جبکہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان اس ڈیل کے بعد زی فائیو پر اسٹریم کی جانے والی پہلی فلم ہوگی دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائیگر 3 اس ڈیل کا حصہ نہیں ہوگا-

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر چوری

    اس سے قبل سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ بھی زی فائیو پر اسٹریم کی گئی تھی جس نے سنیما گھروں میں تو خاص کامیابی نہ سمیٹی تاہم پلیٹ فارم پر ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

  • معروف دانشور شعیب ہاشمی انتقال کر گئے

    معروف دانشور شعیب ہاشمی انتقال کر گئے

    لاہور: معروف دانشور شعیب ہاشمی انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : مرحوم شعیب ہاشمی استاد، ڈرامہ نگار اور معروف شاعر فیض احمد فیض کے داماد تھے شعیب ہاشمی کے انتقال کی تصدیق عدیل ہاشمی کی جانب سے کی گئی ہے عدیل ہاشمی نے بتایا کہ شعیب ہاشمی کافی عرصے سے بیمار تھے۔

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    مرحوم کی اہلیہ سلیمہ ہاشمی کے مطابق ان کے شوہر گزشتہ 15 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا بستر تک محدود تھے، وہ بول سکتے تھے اور نہ خود سے چل پھرسکتے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں ٹیلی ویژن کےابتدائی دورمیں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں برسہا برس درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے، اس کے علاوہ شعیب ہاشمی مشہورٹی وی پروگرامز اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور باو ٹرین کے خالق تھےشعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا-

    پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئی ایم ایف

    انہیں 1995میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اورتمغہ امتیازسے نوازا گیا، شعیب ہاشمی کی شادی پاکستان کے نامور شاعر فیض احمد فیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی سے ہوئی، ان کے دو بچے عدیل ہاشمی اور میرا ہاشمی ہیں۔

  • سینئر اداکار  شبیر رعنا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    سینئر اداکار شبیر رعنا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شبیر رعنا طویل علالت کے بعد کراچی میں اتوار کی صبح انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : مرحوم کے اہلخانہ کے مطابق شبیر رعنا دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند سال قبل بائی پاس بھی ہوا تھااور بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج صبح انتقال کرگئے۔

    ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    شبیر رعنا یوٹیوبر اذلان شاہ کے والد تھے، اذلان شاہ والد کے انتقال کی تصدیق کی اذلان شاہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی۔

    سینئر اداکار شبیر رعنا کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے-

    مسقط سے لاہور پہنچنے والا پاکستانی طیارہ تیز بارش کے باعث راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں جا پہنچا

    مرحوم شبیر رعنا نے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا اداکار طویل عرصے تک ایڈوٹائزنگ انڈسٹری سے وابستہ رہے جبکہ انھوں نے بطور ڈائریکٹر لاتعداد ٹی وی کمرشل کی ڈائریکشن بھی دی۔ بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری سے بطور ایکٹر وابستہ ہوئے۔

    ذاتی طور پر اداکار دلیپ کمار سے متاثر ہونے کے سبب شبیر رعنا کی اداکاری میں ان کی جھلک ملتی تھی۔ نجی چینلز کے کئی کامیاب ٹی وی سیریز میں بطور کریکٹر ایکٹر کردار نگاری کی۔

    قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

  • مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ آسٹریلوی ماڈل سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں

    مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ آسٹریلوی ماڈل سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں

    2022 کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل، سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہا رگئیں-

    جواد بشیررحیم منی بیک گارنٹی دیکھنے سنیما گھر پہنچ گئے

    رپورٹس کے مطابق سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ پر گھڑ سواری کررہی تھیں جب ان کا گھوڑا گر گیا،ماڈل کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، تاہم 4 مئی کو سینا دم توڑ گئیں۔

    میرے بیٹے اور ریما کو دیکھ کر مجھے تو یہ دونوں جوڑی ہی لگے ریمبو

    غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

    صاھبہ نے ریما اور اھسن کو دیکھ کر کیا کہا؟‌

  • سینئیراداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

    سینئیراداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

    لاہور: نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا جبکہ واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز نے باقاعدہ نوٹیفِکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد 2سال ہوگی پنجاب فلم سنسربورڈ میں سات ارکان کابھی انتخاب کیا گیا ہےممبران میں ڈاکڑ یونس بٹ، میاں امجد فرزند، کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اور انجم رشید بھی ممبران میں شامل ہیں۔

    خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان …

    توقیر ناصر پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہیں انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ 1978 سے پی ٹی وی سے منسلک ہیں۔ وہ مظفرگڑھ میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    واسع چوہدری پاکستانی اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، میزبان، فلم نویس اور مزاح نگار ہیں۔ آپ مزاحیہ ڈراموں کے مصنف ہیں اور اسی کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔آپ نے فلم میں ہوں شاہد آفریدی (2013ء) اور فلم جوانی پھر نہیں آنی (2015ء) کی کہانی لکھی۔یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔

    میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر 49 کروڑ (پاکستانی روپیہ) سے زائد کی کمائی کی۔ حال ہی میں انہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کے تسلسل جوانی پھر نہیں آنی 2 کی کہانی لکھی۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب رہی اوراب تک 60 کروڑ (پاکستانی روپیہ) سے زائد کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان …

  • اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

    اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے یہ افسوسناک خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔

    گزشتہ روز نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی انہوں نے کہا تھاکہ میرے سب سے اچھے دوست، میرے ابو کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ میں تمام دعاؤں، تمام شفا بخش توانائیوں اور ہر ایک سے اور ان کو بھیجنے والے ہر فرد سے اچھے وائبز کی درخواست کر رہا ہوں۔

    میرا پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد۔ میرا شاعر، فلسفی، مزاحیہ طور پر مضحکہ خیز، ٹھنڈا، نرم مزاج، انتہائی ٹھنڈا باپ، ہسپتال میں ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ وہ گھر پر، صحت مند ہوں- وہ ہمارے ساتھ دوبارہ زور سے ہنسیں، کلام میں جو سکون ملتا ہے اس کے بارے میں سکھائیں انہوں نے اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ صفت انسان قرار دیا-