Baaghi TV

Tag: شوبز

  • کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

    کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

    باغی ٹی وی : مشہور بلوچی گانے کنا یاری اور کہانی سنو کے گلوکار کیفی خلیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی افواہوں کو جعلی قرار دے دیا۔

    گلوکار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میرے زخمی ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں میں خیریت سے ہوں۔

    کیفی نے بتایا کہ وہ کراچی میں جاری ایٹ فیسٹیول میں گزشتہ رات ہونے والی بدنظمی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں آئی خواتین کو ہراساں کیا گیا جوکہ کچھ دیر لطف اندوز ہونے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ آئی تھیں۔

    کیفی نے ایونٹ آرگنائزر سے درخواست کی کہ وہ کنسرٹ کیلئے بہتر جگہ کا انتخاب کریں اور آرٹسٹ سمیت ایونٹ میں آئے تماشائیوں خاص کر خواتین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

    کیفی کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے نے انہیں بےحد مایوس اور پریشان کیا ہے اس سے قبل بھی ایک مرتبہ اس طرح کی بدنظمی کی وجہ سے انہیں پرفارمنس ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔

    کیفی خلیل نے مداحوں سے درخواست کی وہ اپنے رویے کو بہتر بنائیں اور سب کے ساتھ عزت سے پیش آئیں خاص طور پر خواتین کی عزت کرنا سیکھیں۔

    کراچی کے علاقے ڈیفینس کے بیچ پارک ویو پارک میں ہونے والے سالانہ دسویں ایٹ فیسٹیول میں بدنظمی، دھکم پیل اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد گلوکار کیفی خلیل پرفارمنس درمیان میں روک کر چلے گئےفیسٹیول میں دھکم پیل ہوئی، خواتین کو نامعلوم افراد نے ہراساں کیا جب کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی لڑائی کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

    یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ایٹ فیسٹیول جاری تھا جہاں کچھ لڑکے رکاوٹیں پھیلانگ کر گھس آئے اور فیسٹیول میں آئی خواتین اور فیملیز کو ہراساں کیا، اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ کیفی خلیل پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ خواتین کی بھی گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں-

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی ایٹ فیسٹیول کی مختلف ویڈیوز میں چند افراد کو رکاوٹوں کو عبور کرکے فیسٹیول میں اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے اندر داخل ہوتے ہی وہاں دھکم پیل شروع ہوجاتی ہے۔

    ویڈیوز میں لڑکیوں کے چلانے اور خواتین کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جب کہ بعض ویڈیوز میں فیسٹیول کے اندر لڑکیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس نے بھی واضح کیا ہے کہ کراچی ایٹ میں دھکم پیل اور بھگدڑ مچنے کا کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا، انتطامیہ نے انہیں تاحال کوئی شکایت نہیں کی۔

    پولیس نے بھی فیسٹیول میں بدنظمی کی تصدیق کی اور بتایا کہ بعض افراد نے ٹکٹس کے بغیر اندر داخل ہوکر وہاں بدنظمی پھیلائی اور لوگوں کو ہراساں کیا۔

    دوسری جانب ایٹ فیسٹیول میں شریک خاتون نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اس واقعے پر شدید پریشانی اور مایوسی کا اظہار کیا اورپاکستان میں کھلے عام اس طرح نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی نازیبا حرکات پر شدید برہمی اور کنسرٹس میں سیکیورٹی خدمات پر سوال اٹھائے –

    فیسٹیول میں دھکم پیل، بدنظمی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے انتظامیہ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختتامی روز ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں، جس سے کئی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ فیسٹیول میں بہتر صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مزید سخت انتظامات کیے جانے چاہئیے تھے اور آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔

    انتظامیہ نے بدنظمی، دھکم پیل اور ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • کبری خان کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے، ایف آئی اے

    کبری خان کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے، ایف آئی اے

    کراچی ،سندھ ہائیکورٹ اداکارہ رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی درخواست کی سماعت ہوئی

    کبری خان کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کردی ، ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کبری خان کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے ،کبری خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام اکائونٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ،یوٹیوب ، ٹویٹر ، انسٹا گرام سمیت دیگر اکائونٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے ،

    کبریٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یو ٹیوبرنے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی ،جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکارائوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا ،عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارنی کو نوٹس جاری کرتے 26 جنوری تک جواب طلب کرلیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میجر (ر) عادل راجا کے نازیبا الزامات پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ حال ہی میں عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

    عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔ اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’میں شروع میں خاموش رہی کیوں کہ ایک فیک ویڈیو میرے وجود کو نہیں مٹاسکتی لیکن بس اب بہت ہوگیا ہے، آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص مجھ پر بیٹھے بٹھائے انگلیاں اٹھائے گا اور میں چپ بیٹھوں گی تو آپ کی سوچ ہے لہٰذا مسٹر عادل راجا جب آپ کسی انسان پر الزام لگائیں تو پہلے آپ کے پاس ثبوت ہونا چاہیے‘۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب

     کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اقربا پروری چلتی آ رہی ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔

    کبریٰ خان نے لندن میں موجود اپنے گھر میں بچپن کی یاد میں جھولا جھولتے ایک سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی 

    پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا 

     عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہ

    کبریٰ خان نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ’آپ کے پاس ثبوت سامنے لانے کیلئے صرف 3 دن ہیں جس کیلئے آپ نے حق اور سچ کا دعویٰ کیا ہے، اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو اپنا بیان واپس لو اور عوام کے سامنے معافی مانگو ورنہ میں تمہارےخلاف مقدمہ کروں گی اور میں صرف پاکستانی ہی نہیں برطانوی شہری بھی ہوں لہٰذا میں وہاں بھی تمہارے پیچھے پہنچ جاؤں گی کیوں کہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی‘۔

  • شاہ رُخ خان کی فلم ”پٹھان“ پر پابندی کا مطالبہ

    شاہ رُخ خان کی فلم ”پٹھان“ پر پابندی کا مطالبہ

    مُودی کے گُجرات میں پھر پابندی ، آزادی اظہار کے علمبردار ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے، ہندوتوا کی اقلیتوں اور بالخصوص مُسلمان دُشمنی پھر سامنے آ گئی،ذات پات میں بٹے ہندوستان کو اس بار پٹھان پسند نہ آیا۔شاہ رُخ خان کی فلم ”پٹھان“ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا گیا، ہندو انتہا پرستوں بجرنگ دال اور وشوا ہندو پریشاد نے انتہائی بھونڈے انداز میں فلم پٹھان کی مخالفت کی، ہٹلر کے پیرو کار مودی کے شہر میں فلم پٹھان کے پوسٹرز اتروا دیے گئے، ۔یہ فلم 25جنوری کو ریلیز ہونی ہے۔

    پٹھان کو بند کرنا دراصل ایک نَسل پرست مہم ہے۔ ۔دراصل یہ لسانیت پر مبنی ہے۔ شاہ رُخ خان اور دیگر مُسلمان، خاص کر پٹھان اور خان کے نام سے ہمیشہ زیرِ عتاب رہے۔ اس سے قبل فلم’تن دیو‘ کو بھی بند کر دیا گیا۔جس کے بعدفلم سازوں اور اداکاروں کو معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔ اس فلم کے مرکزی کردار سیف علی خان اور ڈیمپل کپاڑیا تھے۔ ۔ایک ایسے ہی اور واقعے میں مزاخیہ ا داکار منو ر فاروقی کو ایک ناکردہ جُرم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔منور فاروقی پر اندور، مدھیہ پردیش میں یکم جنوری 2021ء کو سٹیج ڈرامے میں ممکنہ ہندوؤں کے خلاف ڈائیلاگ کے حوالے سے ایف آئی آر کاٹی گئی۔ کیونکہ اُس میں آزادی مانگی گئی تھی جومخصوص نعروں سے مطابقت رکھتی تھی۔

    ۔ہندوستان وہ واحد ملک ہے جہاں لوگوں کو نہ مذہبی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سماجی یا معاشرتی آزادی، جو نازی ازم کا اعادہ ہے۔ ہندوستان کا پولیس اور عدالتی نظام ہندوتوا پرچار میں نہ صرف پیش پیش ہے بلکہ بی جے پی کے مکمل قبضے میں ہے۔اب بولی وووڈ بھی ہندوتوا کے نشانے پر ہے۔۔کیا مذہبی جذبات صرف ہندوؤں کے ہیں؟ ۔کیا ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے؟ ۔کیا یہی بھارت کا اصل چہرہ ہے؟ وہ بھارت جو کبھی اپنے سافٹ امیج پر فخر کرتا تھا۔ آج بھارتی معاشرہ، رسم و رواج اور اب ثقافت بھی شدید خطرے میں ہے۔ میڈیا کے بعد اب ثقافت بھی مُودی حکومت کے زیرِ تسلط ہے۔

    بالی کنگ شاہ رخ خان کی جب سے فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ریلیز ہوا ہے یہ تنقید کی زد میں ہے

    فلم کا حال ہی میں گانا ہمیں تو لوٹ‌لیا عشق والوں نے سپر ہٹ ہو گیا ہے سپر ہٹ ہونے کے ساتھ ساتھ تنقید کی زد میں بھی ہے

     فلم پٹھان کے پوسٹر کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا اور اب ٹیزرکو بھی بہت سراہا گیا ہے

    حال ہی میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 57 برس کے ہوئے ہیں

     گانے کے مناظر بولڈ ہونے کی وجہ سے اس پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے

  • اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے

    اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے

    پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں-

    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب

    اداکارہ کے شوہر کے انتقال کی اطلاع شوبز کی خبروں پر نظر رکھنے والے انسٹاگرام پیج اعافیہ بلاگز نے دی جنہوں نے بتایا کہ روجر کے انتقال کی تصدیق معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے کی-

    خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ میں کام اس شرط پہ کروں گی اگر ان سے ملاقات نہ ہو صحیفہ…

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد حنا خواجہ بیات سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی-

    منیشا کوئرالا کارتک آریان کی ماں بن گئیں

  • اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کی فکر اور باقی خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلاف رائے کرنے والوں کو گالیاں دینا، ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا، گھروں پر حملے کرنا "گھریلو تربیت” کی علامات ہوتی ہیں، فنکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں، بیمار ذہن ہی ان پر حملے کرتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عورتوں کی محنت، جدوجہد اور صلاحیتوں کا اعتراف اور احترام کرنے کے بجائے گند اچھالنا شرم ناک ہے، ایسی بے ہودگی خواتین کی کامیابیوں کا سفر نہیں روک سکتی۔

    حال ہی میں میجر (ر) عادل راجا عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

    عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔

    بعد ازاں پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے میجر (ر) عادل راجا کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار دیکھنے میں آیا تھا-

  • شائستہ لودھی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    شائستہ لودھی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی جو اپنے مارننگ شوز کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں، ان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور وہ تصاویر ہیں شائستہ لودھی کی مکہ مکرمہ کی . شائستہ لودھی نے نیو ائیر پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا پلان بنایا اور اسی غرض سے وہ سعودی عرب پہنچیں. اداکارہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران اور بعد میں خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی. جیسے ہی شائستہ لودھی نے اپنی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو ان کے مداحوں

    اور قریبی دوستوں نے انہیں‌مبارکباد دینے کے سلسلہ شروع کیا.یاد رہے کہ ان سے پہلے ماورا حسین ، ہمایوں سعید ، شہزاد نصیب ، نرگس ، مایا علی سمیت دیگر بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں. شائستہ لودھی نے ایک عرصے سے شوبز کی سرگرمیاں کم کر دی ہیں وہ کم کم ہی ٹی وی پر نظر آتی ہیں یہاں تک کہ وہ شوبز کی تقریبات میں بھی نظر نہیں‌آتیں ، وہ آج کل اپنا کلینک چلانے میں‌ کافی مصروف ہیں وہ کراچی سمیت دیگر شہروں‌میں سکن اور چہرے کے حوالے سے ٹریٹمنٹ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں . تاہم ان کے مداح ان کو ٹی وی پر دیکھنےکےلئے بےتاب رہتے ہیں. ب گش

  • ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لُوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لُوٹ لیا

    کراچی: ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم نے جہاں عام شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے تاہم اب ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عنایت خان بھی موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

    چلتی گاڑی میں تین مسافروں نے خاتون کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    عنایت خان نے انسٹا اسٹوری پر اپنے ساتھ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے سندھ پولیس سے درخواست کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں۔

    اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ رات کو جِم سے گھر آتے ہوئے تقریباََ ساڑھے بارہ بجے 2 ضرور مند لڑکوں نے میرا موبائل اور ضروری سامان گن پوائنٹ پر لے لیا-

    عنایت خان نے بتایا کہ ’میں یہ بات اسٹوری پر نہیں بتاتا مگر میرے ساتھ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے سندھ پولیس سے میری گزارش ہے کہ براہِ کرم اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اپنی 100 فیصد کوشش کریں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں-

    چین : شدید دھند کے باعث سینکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز7 میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔ملزم نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔ بھائی کے مطابق اسکی بہن ڈیوٹی سے واپس گھر جارہی تھی۔ لڑکی رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی اور موبائل فون ہاتھ میں تھا۔ ملزم نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سال2022 میں اب تک102 شہری شہید ہوئے جبکہ سال2021میں یہ تعداد64 تھی، سال2020 میں مزاحمت پر56 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ سال2019 میں44،2018 میں54 شہریوں کو گولیاں کا نشانہ بنایاگیا جبکہ سال2017میں54 اور 2016 میں 73 افراد ڈکیتیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

    کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

  • معروف بھارتی فلمسازاور ہدایتکار رامانند ساگر کا یوم پیدائش

    معروف بھارتی فلمسازاور ہدایتکار رامانند ساگر کا یوم پیدائش

    ہندوستانی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز، ہدایت کار اور کہانی نویس۔ رامانند ساگر 29 دسمبر 1917ء میں پیدا ہوئے انھیں ہندستانی ٹی وی کی مشہور اساطیری سیریل رامائن کی تخلیق پر بہت شہرت حاصل ہوئی تھی رامانند ساگر نے اپنے کیرئر کا آغاز بطور فلم ٹیکنیشن کیا تھا اور ممبئی کی فلم نگری میں ترقی کرتے کرتے وہ ایک کہنہ مشق فلمساز بن گئے تھے۔

    رامانند نے پچیس سے زیادہ فلمیں اور ایک درجن سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنائے۔ ان کی چند یادگار فلموں میںانسانیت، کوہ نور، پیغام، گھونگھٹ، زندگی، آنکھیں، للکار، آرزو، گیت اور بغاوت کے نام آتے ہیں۔ انہوں نے ساگر جی کے ساتھ فلم سلمیٰ میں کام کیا جس میں ہیروئین پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا اور ہیرو راج ببر تھے۔ اس فلم کے نغمے حسن کمال نے ہی لکھے تھے۔

    ساگر کو اردو زبان سے بہت لگا تھا۔وہ ایک اچھے ناول نگار اور افسانہ نگار بھی تھے۔ برصغیر کی تقسیم پر بھی رامانند ساگر نے ایک ناول ”اور انسان مرگیا“ لکھا۔ اس کے علاوہ ان کے کئی افسانے اردو کے رسائل اور جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ 12 دسمبر 2005ء کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔

  • فلم محض تفریح تک محدود رکھنا خود اس میڈیم کے ساتھ زیادتی ہے،سیکرٹری ثقافت

    فلم محض تفریح تک محدود رکھنا خود اس میڈیم کے ساتھ زیادتی ہے،سیکرٹری ثقافت

    فلمساز اپنی فلموں کے ذریعے بحثیت قوم اپنے ذاتی تشخص کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ سیکرٹری اطلاعات

    فلم ابلاغ عامہ کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔فلم محض تفریح تک محدود رکھنا خود اس میڈیم کے ساتھ زیادتی ہے۔ فلمیں بیک وقت ہماری ثقافت اقدار، معاشرت یہاں تک کے ہماری سیاسی، معاشی و جغرافیائی حالات تک کی عکاسی کر رہی ہوتی ہیں اس لیے فلم کو نا صرف اپنی نسلوں کی تربیت اور کردار سازی کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے بلکہ فلم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ملک و ملت کے سافٹ امیج کی ہمواری کا بھی کام لیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت فلمسازی کی صنعت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہور میں فقید المثال فلم پروڈکشن سینٹر اینڈ کمپلیکس کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔

    ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب آصف بلال لودھی نے آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں فلم پروڈکشن سینٹر اور کمپلیکس کے قیام کے لیے زمین کے انتخاب اور تعمیراتی کام کے آغاز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز کلچر اور ایڈمن کے علاؤہ پاکستان کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر سید نور اور چیئرمین پنجاب سینسر بورڈ چوہدری گل زمان نے خصوصی شرکت کی۔

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

    ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

    ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

    سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے فنون لطیفہ کے فروغ وزیر اعلیٰ کے خصوصی اقدامات کو سراہتے ہوئے سید نور کے توسط سے فلمسازوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی فلموں کو نوجوانوں کی اخلاقی و معاشرتی تربیت کا ذریعہ بنائیں انہیں اپنی اقدار سے محبت کرنا سیکھائیں۔ مغربی ثقافت کی بے جا تشہیر کی بجائے مقامی ثقافت کے تحفظ پر توجہ دیں۔ ہمارے لباس ہمارے الفاظ ہماری تہذیب ہماری ثقافت کے آ ئینہ دار ہیں مقابل تہذیبوں کا اثر قبول کر کے انہیں اپنے کلچر کا حصہ بنا لینا ہم ہماری پہچان چھین لے گا۔ فلمساز اپنی فلموں ذریعے بحثیت قوم اپنے ذاتی تشخص کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ صوبائی سیکرٹری نیایڈیشنل سیکرٹری کلچر کو ہدایت کی کہ وہ سید نور صاحب کی رہنمائی میں کمپلیکس کے لیے موزوں لوکیشن اور عمارت کی تعمیراتی ڈیزائن کی تیاری پر کام کا آغاز کریں۔ اجلاس میں کمپلیکس کی لوکیشن کے انتخاب کے حوالے سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

  • تیسرے شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ ریحام خان کی گفتگو

    تیسرے شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ ریحام خان کی گفتگو

    ریحام خان کا کہنا ہے کہ ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ اور مجھ میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں، باقی اللہ کی مرضی کیوں وہی جانتا ہے کہ کب اور کیسے کچھ ہونا ہے کیوںکہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نےکہا کہ مرزا بلال بیگ کا تعلق کراچی سے ہے اردو اسپیکنگ فیملی سے ہیں جو کئی عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں میری شادی سادگی سے ہوئی کیوںکہ ہم دونوں کی خواہش تھی کہ شادی سادگی اور آسانی سے ہو-

    حارث رؤف کا نکاح ہو گیا،سی ای او لاہور قلندرز،عاقب جاوید،شاہین اور شاہد آفریدی کی…

    ریحام نے بتایا کہ بلال سے میری پہلی ملاقات امریکا کے دورے کے دوران ہوئی اس ملاقات میں مجھے لگا کہ بلال اور مجھ میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں، باقی اللہ کی مرضی کیوں وہی جانتا ہے کہ کب اور کیسے کچھ ہونا ہے کیوں کہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ مرزا بلال سیٹل میں رہائش پذیر ہیں اور سیٹل کی ایک بہت بڑی گلوبل کمپنی کیلئے کام کرتے ہیں، بلال شوقیہ بنائی گئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، ماضی میں ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہے لیکن پروفیشنل ہونے کی وجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پائے، اب میں ان کی حوصلہ افزائی کروں گی کہ وہ شوبز کیلئے وقت نکالیں۔

    ریحام خان کی تیسری شادی،پہلے شوہرسے لیکرتیسرے شوہرتک کا دلچسپ سفر

    تیسری شادی کے بعد ہونے والی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ناقدین کے پاس تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوتا لیکن میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا جائزکام شرعی طریقے کے مطابق کیا ہےاورمجھے اس کی پرواہ نہیں کیوںکہ مجھے اپنی زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنی ہے۔

    شادی میں بچوں کی شرکت اور بیٹے کے بطور نکاح میں وکیل بننے سے متعلق ریحام نے کہا کہ مجھے بچوں کی سپورٹ ہمیشہ حاصل رہی لیکن کیوں کہ اب تینوں بچے خود مختار ہیں لہٰذا اب بچوں کے حوالے سے میری ذمہ داری پہلے جیسی نہیں رہی، بیٹا بڑا ہے اس لیے وکیل کا فرض نبھایا تاہم پہلی بار بچے میری شادی میں شریک ہوئے کیوںکہ دوسری شادی کے وقت بچے چھوٹے تھے اور ساتھ نہیں تھے اب بچوں کے صلاح مشورے سے شادی کی اور انہوں نے بڑوں کی طرح سپورٹ کیا-

    عامر لیاقت نازیبا ویڈیو معاملہ میں یوٹیوبر یاسر شامی کو طلب کرنے کا فیصلہ

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہم دونوں کو ہی پاکستان سے بے حد محبت ہے اس لیے میں جس طرح پاکستان میں شادی سے پہلے اپنا وقت گزارتی رہی ہوں اس میں اور میرے کام میں کوئی فرق نہیں آئے گا، مجھے بلال کی سپورٹ بھی حاصل ہے لیکن ایسا نہیں ہے میں کہیں اور بلال کہیں اور رہیں اس کے ساتھ پاکستان آنا جانا رہے گا-