Baaghi TV

Tag: شوبز

  • سینئر گلوکار  ظفر رامے انتقال کرگئے

    سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے

    کراچی: اسٹیج، کیسٹ اور فلم انڈسٹری کے سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے اور اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اہلخانہ کے مطابق ظفر رامے کی نمازجنازہ سنی ہائیٹس راشد منہاس روڈ میں ادا کی جائے گی۔

    گلوکار کراچی میں پیدا ہوئے ظفر رامے نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991ء میں پاکستانی لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے (کبھی تو تم کو یاد آئے گی) سے کیا اور دوسرا گانا (لال لال جورا) بہت مقبول گانا ہے ظفر رامے نے 1994ء میں پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا۔

    پلے بیک سنگر کے طور پر ان کی پہلی فلم بیٹا ہے جس کی ہدایتکاری مشہور اداکارہ اور ڈائریکٹر میڈم شمیم ​​آرا اور ظفر رامے نے کی ہے اور ان کی طرف سے پلے بیک سنگر کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ ظفر کی پاکستانی فلموں کے نام ہیں بیٹا، پیار 95، دل تیرا عاشق، ہم تو چلے سوسور، بارسات کی ایک رات وغیرہ۔

    ظفر رامے نے دیگر پلے بیک گلوکاروں جیسے حمیرا چنا، شبنم مجید، سائرہ نسیم، شازیہ منظور، ارشد محمود، تحسین جاوید کے ساتھ بہت سے گانے گائے دوسرے گلوکاروں کے مقابلے میں ایک مختلف آواز ہے۔ ان کی طاقتور اور پرکشش آواز انہیں موسیقی کے میدان میں بہت نمایاں کرتی ہے یہی نہیں ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا۔

    ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا، کچھ نام یہ ہیں میلوڈی نائٹ، آواز آواز، گیت منظر، رنگ ترنگ، کافی ادب، غزل رنگ، لیٹ نائٹ ود مشی خان، ساحر لودھی شو، محفل مشاعرہ، پر۔ . اب ظفر رامے نجی محفلوں اور ٹی وی شوز میں بطور غزل گلوکار ون مین شو کر چکے ہیں،ستمبر 2016ء میں ظفر رامے کو امریکا میں بہترین گائیکی پر ایوارڈ سے نوازا گیا-

  • حمائمہ ملک نے کن لوگوں کو خوش قسمت قرار دے دیا ؟

    حمائمہ ملک نے کن لوگوں کو خوش قسمت قرار دے دیا ؟

    اداکارہ حمائمہ ملک جن کے دارو نتنی کے روپ میں بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے کردار کی اور انکی اداکاری کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے. حمائمہ ملک نے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ فلم سپر ہٹ ہونے جا رہی ہے اس کے بعد فلم بنانے والوں‌کو اس کے معیار کی فلم بنانی ہو گی. حمائمہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے انہوں نے کم عمری میں کام شروع کیا اور بچپن کو بھی انجوائے نہ کر سکیں. حمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں‌نے 14 سال کی عمر میں کام شروع کیا .اتنی کم عمر میں ذمہ داریاں سنبھالنے

    کے بعد پتہ ہی نہیں چلا بچپن کہاں چلا گیا ، یوں بچپن کو بھی نہ انجوائے کر سکی . حمائمہ ملک نے کہا کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ ہم ہر لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں ٹھیک ہے ہمارے پاس شہرت ہوتی ہے لیکن میرے نزدیک خوش قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو نیند آتی ہے جب چاہیں وہ سو سکتے ہیں. مجھے نیند نہیں آتی اور میں جب سونا چاہوں نیند مجھ سے دور بھاگ جاتی ہے. اسلئے میرے نزدیک دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہی وہ ہے جس کو نیند آتی ہے.

  • سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار اور رئلیٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ساجد خان پر برس پڑے۔

    باغی ٹی وی :رئیلٹی شو بگ باس 16 کے میزبان اداکار سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنے والے بالی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ساجد خان کو منافق قرار دے دیا سلمان خان نے شو میں شریک ساجد خان سے سوال کیا کہ آپ اس شو میں کیا کررہے ہیں ساجد خان نے جواب دیا کہ میں جو کررہا ہوں وہ وقت آنے پر سامنے آئے گا۔

    کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

    جس پر سلمان خان نے ساجد خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق اور دہرا معیار رکھنے والا شخص قرار دیا۔ سلمان خان نے ساجد خان کو خبردار کیا کہ بہت جلد شو کی انتظامیہ اور ناظرین کے ووٹ انہیں شو سے باہر نکال دیں گے جس کی بنیادی وجہ ان کا رویہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ساجد خان کے خلاف متعدد خواتین نے جنسی طورپرہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کی شکایات درج کرائی ہیں ساجد خان کی بگ باس سیزن 16 میں شمولیت پربھی نتقید کرتے ہوئے انہیں باہر نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم شو کی انتظامیہ نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

    پہلی ملاقات پر سلمان خان کو دیکھ کر مایوسی ہوئی تھی

    جس پر شرلین چوپڑہ جنہوں نے چند دن قبل ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کروای تھی ان کا کہنا تھا کہ پولیس ان کے ساتھ بالکل بھی تعاون نہیں‌کر رہی، انہوں نے ساتھ ہی ساتھ سلمان خان کو بھی لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں ان کا کہنا تھا کہ ساجد خان سلمان خان کا قریبی دوست ہے جس کی وجہ سے وہ اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور سلمان خان اسے مکمل تحفظ دے رہے ہیں-

    شرلین نے کہا تھا کہ جب تک سلمان خان ان کا ساتھ دیتے رہیں گےساجد خان کی طرف کوئی نہیں‌بڑھ سکتااداکار کو ایسے نہیں کرنا چاہیے. جس نے جو جرم کیا ہے اس کو جوابدہ ہونا چاہیے اور بگ باس کی انتظامیہ کو بھی ایسے شخص کو اپنے گھر میں‌نہیں رکھنا چاہیے جس پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں.

    یاد رہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام صرف شرلین چوپڑہ نے نہیں لگایا بلکہ سونی چوپڑا، آہانہ کمرا اور مندانہ کریمی بھی ایسی شکایات درج کروا چکی ہیں-

    ساجد خان کو سلمان خان بچا رہے ہیں شرلین چوپڑہ کا الزام

  • سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ

    سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ

    ممبئی: پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے پر خدشات کے پیشِ نظر ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو اب تک ممبئی پولیس نے پولیس تحفظ فراہم کیا تھا تاہم اب اداکار کو Y+ سکیورٹی کور دیا جائے گا اس کا مطلب ہے کہ اُن کے ساتھ ہر وقت چار مسلح سکیورٹی اہلکار موجود ہوں گے۔


    سلمان خان کے پاس سیکیورٹی کے لیے کل 11 اہلکار ہوں گے، جن میں ایک یا دو کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ ان کی رہائش گاہ پر تعینات ہوں گے (ایک کمانڈو، چار کانسٹیبل) اور تین پرسنل سیکیورٹی آفیسرز (پی ایس او) ان کے ساتھ رہیں گےپرسنل سیکیورٹی آفیسرز کو تین شفٹوں میں تعینات کیا جاتا ہے (یعنی ایک وقت میں تفویض کردہ شخص کے ساتھ ایک پی ایس او)

    یاد رہے کہ سلمان اور ان کے والد سلیم خان کورواں سال جون میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں سلمان اور سلیم کو ’موسے والا‘ جیسا حال کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    سدھو موسے والا پنجابی گلوکار تھے جنہیں اس سال کے شروع میں پنجاب میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے سدھو کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی کے گینگ سے متعدد غنڈوں کو گرفتار کیا تھا-

    ساجد خان کو سلمان خان بچا رہے ہیں شرلین چوپڑہ کا الزام

    اداکار کے حفاظتی اقدامات میں اب تک باقاعدہ پولیس تحفظ شامل تھااس کیس میں نئی ​​پیش رفت اس وقت ہوئی جب گزشتہ چند ماہ میں ممبئی، پنجاب اوردہلی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی کہ گینگسٹر بشنوئی اور گولڈی برار نےممبئی میں خان کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی دو بار کوشش کی گئی تھی – ایک بار 2017 میں ان کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ان کے باندرہ کے گھر کے باہر اور ایک بار 2018 میں اس کے پنول فارم ہاؤس پر۔

    علاوہ ازیں بالی ووڈ نگری کے دو مشہور اداکار اکشے کمار اور انوپم کھیر کو بھی اب ممبئی پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے کمار اور کھیر کو X زمرہ کی سیکیورٹی دی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ ہر وقت انہیں دو مسلح اہلکار تفویض کیے جائیں گے۔ کوئی کمانڈوز فراہم نہیں کیا جائے گا اضافی احتیاط کی قیمت مشہور شخصیات برداشت کریں گی۔

    اکشے کمار کو کس چیز کا ہے بے حد افسوس ؟

  • بھارتی اداکارہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گئیں

    بھارتی اداکارہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گئیں

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو مائیوسائٹس (عضلات کی بیماری) میں مبتلا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک نوٹ تحریر کیا کہ وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

    خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا کہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کا اصل میں جھگڑا کیا ہے؟

    انہوں نے فلم یشودا کے ٹریلر پر مداحوں کے ردعمل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے مداحوں کی یہی محبت نہ ختم ہونے والی مشکلات سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے۔

    سمانتھا پرابھو نے کہا کہ مجھے مائیوسائٹس ہوگیا تھا، میں چاہتی تھی کہ صحتیاب ہو کر اس متعلق بتاؤں لیکن ابھی صحت مند ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    دارو نتنی حمائمہ ملک پہنچ گئیں کراچی کے سینما گھروں میں

    راشی کھنہ، شریا سرن، سشمیتا کونیڈیلا سمیت دیگر فنکاروں نے سمانتھا کو صحتیابی کی دعائیں دیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام بھیجے۔

  • سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے

    سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے، سلمان خان کی طبیعت گزشتہ کچھ دنوں سے ناساز تھی۔

    بھاگیہ شری فلم میں نے پیار کیا کے کس سین کو کرنے کا سن کر رو پڑیں؟

    ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث سلمان خان اگلے کچھ ہفتے معروف ٹی وی رئلٹی شو بگ باس کی میزبانی نہیں کر پائیں گے، ان کی جگہ کرن جوہر بگ باس کی میزبانی کریں گے۔

    گزشتہ دو ہفتوں سے سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    سلمان خان کے ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث فلم کریو باقی اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہے، سلمان خان طبیعت بحال ہونے کے بعد انہیں دوبارہ جوائن کریں گے۔

    پچھلے سال، کرن جوہر نے بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی کرکے سب کو محظوظ کیا۔ اس نے بگ باس او ٹی ٹی کے پورے سیزن کی میزبانی کی، جو وُوٹ پر نشر ہوتا تھا۔

    عمران خان نااہل، منیب بٹ ، ثمینہ پیرزادہ اور غنا علی پھٹ‌ پڑے

    کرن نے بگ باس 16 کے ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے شوٹ کیا ہے کیونکہ دبنگ اداکار اس کی شوٹنگ نہیں کر سکے۔ ناظرین جلد ہی بگ باس 16 میں کرن کو ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے دیکھیں گے۔ٕ

    شو کے قریبی ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں، فلم سازپروڈیوسر کرن جوہر بگ باس 16 میں نظر آئیں گے۔ سلمان کی غیر موجودگی میں، اس ایپی سوڈ کی میزبانی کریں گے اور بگ باس 16 کے مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کریں گےاور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرن اسپیشل ایپی سوڈ کے لیے بی بی 16 کو کس طرح سنبھالیں گے۔

    اس سیزن میں ٹینا دتا، سنبل توقیر، شالن بھانوٹ، ارچنا گوتم، شیو ٹھاکرے، گوتم سنگھ وِگ، ساجد خان، عبدو روزک اور کئی دیگر جیسی مشہور شخصیات شامل ہیں-

  • بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

    بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

    زر مبادلہ کو مستحکم رکھنے اور ڈالرز کو بچانے کے لیے بنگلا دیشی حکومت نے مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کا ڈانس کنسرٹ منسوخ کردیا۔

    باغی ٹی وی : نورا فتیحی یورپی، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک میں ڈانس کنسرٹس کرتی رہتی ہیں، ساتھ ہی وہ ڈانس کلاسز کے ذریعے فٹنیس کی ترغیب بھی دیتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں بھی پرفارمنس کرنی تھی۔

    عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی کو رواں ماہ 18 اکتوبر کو ڈھاکا میں پرفارمنس کرنی تھی اور ان کا شو طے تھا مگر حکومت نے چند دن قبل ہی ان کے شو کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔


    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی وزارت ثقافت نے نورا فتیحی کا ڈانس ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈانسر کو ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کے ایونٹ میں پرفارمنس کرنی تھی۔

    ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

    وزارت ثقافت نے بنگلا دیش کی مرکزی بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مرکزی بینک نے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ دینے سے انکار کرتے ہوئےبتایا کہ پہلے ہی ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہیں، اس لیے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ فراہم نہیں کر سکتے۔

    منتظمین نورا فتیحی کو ڈالرز میں معاوضہ ادا کرتے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈانسر کو کتنی رقم دی جانی تھی۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بنگلا دیش میں 12 اکتوبر تک ذخائر کم ہوکر 36 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے اور وہاں کی حکومت نے قرض لینے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات بھی شروع کردیئے ہیں۔

  • شہناز گِل کے والد کو قتل کی دھمکیاں

    شہناز گِل کے والد کو قتل کی دھمکیاں

    ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل کے والد سنتوکھ سنگھ سُکھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ شہناز گِل کے والد کو ایک غیر ملکی نمبر کے ذریعے نامعلوم فون کال کے ذریعے دیوالی سے قبل جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

    انوشکا شرما نے ڈانٹ پلا دی فوٹوگرافر کو

    شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ دھمکیاں دینے والے کی شناخت اب تک سامنے نہیں آسکی ہے،شہناز گل کے والد نے ایس ایس پی امرتسر پولیس کے پاس درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہیں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھمکی دینے والا شخص اپنا نام ہیپی بتا رہا ہے اور یہ دھمکی دے رہا ہے کہ وہ مجھے دیوالی سے قبل قتل کر دے گا-

    شہناز گل کے والد نے میڈیا کو مزید بتایاکہ وہ متعدد ہندو اداروں کے ساتھ منسلک ہیں اورممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں انہوں نے پولیس سے اس معاملے کی چھان بین کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ جلد ہی ریاست پنجاب چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔

    میری ماں نے ہمیشہ تلقین کی دوسروں کی مدد کرو حدیقہ کیانی

    تاہم پولیس کی جانب سے تحقیات بھی شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس تاحال کال کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے والد بیاس سے ترنتن جا رہے تھےفون کال پر دھمکی دینے والے شخص نے بدتمیزی سے بات کی اور تہوار سے پہلے اس کے گھر میں گھس کر اسے مار ڈالنے کا کہا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کے والد پر 25 دسمبر 2021 میں بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ بمشکل جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

  • شوبزفنکاروں کی مریم اورنگزیب کےساتھ لندن میں پیش آئےواقعے کی شدید مذمت

    شوبزفنکاروں کی مریم اورنگزیب کےساتھ لندن میں پیش آئےواقعے کی شدید مذمت

    پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار منیب بٹ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی :عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مریم اورنگزیب کی ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ آپ بھلے کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان

    عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایسا رویہ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب کرتا ہےوہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کا حصہ بن رہے ہیں، میں اپنے مداحوں اوردوستوں سےگزارش کرتی ہوں کہ ایسا بچگانہ رویہ اختیار کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ اپنے باوقار انداز (ووٹنگ) سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ہمیشہ حمایت کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اداکار نے کہا کہ یہ سراسر غلط حرکت ہے انہوں نے کہا کہ ‘یہ کلچر پاکستانی سیاست کو کہیں نہیں لے کر جائے گا –

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف لندن پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


    ریحام خان نے ٹوئٹر پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی جانی چاہیے، یہ چہرے پہچانے جا سکتے ہیں، یوں اس طرح سے سڑک پر کسی عورت کا پیچھا کرنا اور اسے کیفے میں ہراساں کرنا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے انہوں نے لندن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بدسلوکی کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

    ریحام خان نے مزید کہا کہ ان لوگوں سے متعلق پی پی ایل کو رپورٹ کرنا چاہیےان کا پیچھا کریں اور ان کی شناخت کریں، کیفے کی جانب سے بھی شکایت کی جانی چاہیے، ان کے سماجی رویوں کے خلاف اس قدم پر کارروائی ہونی چاہیے۔

    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان کیا ہے سابق صوبائی وزیر داخلہ، وزیراعظم، شہباز شریف کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ رکھا-

    عطا تارڑکا کہناتھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا،لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کوہراساں کیا گیا،مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو ہوا وہ قابل قبول نہیں،درخواست تیار کی جسمیں برطانوی وزارت داخلہ کو تصاویرکےساتھ تحفظات کا اظہارکیا جائے گا،ذمہ داران کے خلاف کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور نائیکوپ منسو خ کرنے کی استدعا کی جائے گی-

    واضح رہےکہ ایک روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے ایک کیفے میں گھیر لیا تھا، مرد و خواتین کی جانب سےان پر پاکستان کےعوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگایا گیا، ساتھ ہی ان کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا گیا۔

  • گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں

    گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں

    تھا یقیں کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
    تم سے ہو واں گی ملاقاتاں کبھی

    ازقلم: آغا نیاز مگسی

    اردو اور پنجابی زبان کی نامور پاکستانی گلوکارہ ناہید اختر 26 ستمبر 1956 میں ملتان میں محمد اختر کے گھر میں پیدا ہوئیں ۔ ان کی بڑی بہن حمیدہ اختر اپنے دور کی معروف گلوکارہ تھیں جس کو دیکھتے ہوئے ناہید اختر کے دل میں بھی گانے کا شوق پیدا ہوا چنانچہ 1970 میں محض 14 سال کی عمر میں انہوں نے ریڈیو پاکستان ملتان اسٹیشن سے پہلا گانا ریکارڈ کروا کر اپنی گائیکی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔

    وہ اپنی خوب صورت آوز اور خوب خوب صورت شخصیت کی وجہ سے پاکستان کی صف اول کی مقبول ترین گلوکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو گئیں اور ایک وقت میں تو صرف انہی کا طوطی بولتا تھا۔ شہر جنگل ، بازار اور گلی کوچوں میں ان کی آواز کی گونج سنائی دیتی تھی ۔ انہوں نے ریڈیو کے علاوہ فلموں اور ڈراموں کے لیے بھی گیت ، غزلیں اور نغمے ریکارڈ کروائے ۔

    2007 میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انہوں نے 3 بار نگا فلم ایوارڈ بھی حاصل کیاموسیقی کی دنیا میں ناہید اختر کی مقبولیت عروج پر تھی تو ایسے وقت میں ایک صحافی آصف علی پوتا نے ان کا فن گائیکی کے متعلق اخبار کےلیےانٹرویو کیا اس انٹرویو کے دوران دونوں ایک دوسرے کو اپنا دل دےچ بیٹھے اور پھر 1992 میں ان کی یہ محبت شادی میں تبدیل ہو گئی جس کے بہت جلد دو سال بعد ناہید اختر نے گائیکی ترک کر کے گھریلو خاتون بننے کا فیصلہ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    شادی کے بعد ناہید اختر نے اپنی تمام تر توجہ امور خانہ داری اور بچوں کی تعلیم اور تربیت پر دی ۔ 8 جولائی 2017 کو ان کے محبوب شوہر آصف علی پوتا کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا اس وقت آصف علی پوتا باغی کے ایڈیٹر تھے۔ ناہید اختر شادی کے بعد لاہور منتقل ہو گٙئیں تھیں اور اس وقت بھی وہ لاہور ہی میں مقیم ہیں ناہید اختر کے گائے ہوئے کئی گیت، غزلیں اور نغمے مقبول ہوئے جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں ۔

    1 جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
    2 زندہ رہیں تو کیا ہے مر جائیں ہم تو کیا
    3 اللہ ہی اللہ کیا کرو دکھ نہ کسی کو دیا کرو
    3 تھا یقیں کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
    4 چھاپ تلک سب چھین لی رے
    5 . کچھ ان کی جفائوں نے لوٹا
    6 ایسے موسم میں چپ کیوں ہو
    7 . کسی مہرباں نے آ کر میری زندگی سجا دی
    8 یہ رنگینی نوبہار اللہ اللہ
    9 . تم سے الفت کے تقاضے نہ نبھائے جاتے