Baaghi TV

Tag: شوبز

  • بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتار

    بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتار

    کولکتہ: بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ روپا دتہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتارہو گئیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ انٹرنیشنل کولکتہ بک فیئر 2022 کا بتایا جا رہا ہے تاہم اداکارہ روپا دتہ کو بدھان نگر پولیس نے ہفتے کی شام گرفتار کیا تھا۔

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    رپورٹ کے مطابق کتاب میلے میں ڈیوٹی کے دوران ایک پولیس افسر نے ایک خاتون کو کوڑے دان میں بیگ پھینکتے ہوئے دیکھا پولیس کو شک ہوا اور فوراً پوچھ گچھ شروع کر دی دوران تفتیش چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا خاتون کی تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے کئی اور پرس برآمد ہوئے رپورٹ کے مطابق پولیس کو خاتون سے 75 ہزار روپے بھی ملے۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون ایک اداکارہ ہیں جو بنگالی فلموں میں کام کرتی ہیں کچھ سال پہلے روپا نے ہندی فلمساز انوراگ کشیپ پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

    خاتون کو تھانے لایا گیا اور یہاں پوچھ گچھ کے دوران اس نے جیب تراشی کے معاملے کا اعتراف کیا یہ بھی بتایا کہ اس نے کئی میلوں اور تقریبات میں شرکت کی ہے، جہاں وہ پرہجوم جگہوں پر گئی اور لوگوں کے پرس چرائے۔

    ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

    اداکارہ کے مداح حیران ہیں کہ اتنی مقبول اداکارہ پاکٹ مار کیسے ہوگئی؟ روپا دتہ کئی فلموں اور ٹی وی سیریلز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    روپا دتہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق وہ خود کو ایک مصنف، ہدایت کار اور سماجی کارکن کے طور پر بھی پیش کرتی ہیں روپا دتہ ایکٹنگ اکیڈمی کی مالک بھی ہیں انھوں نے یہ اکیڈمی 2019 میں کھولی تھی۔

    روپا دتہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو میں ایک لنک بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق وہ 10 سال کی عمر سے کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے ایک فاؤنڈیشن بھی شروع کی ہے، جس کے ذریعے وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

  • قندیل بلوچ میرے خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ،صبا قمر

    قندیل بلوچ میرے خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ،صبا قمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ ان کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے سپر ہٹ پروجیکٹ ’’باغی‘‘ جو کہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا قندیل کے کردار کو میں نے اتنا دل سے کیا کہ وہ کرنے کے بعد میں پورا ایک سال کچھ کر نہیں سکی۔ میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    صبا قمر نے کہا میں نے شاید یہ بات کبھی کسی پلیٹ فارم پر نہیں بتائی کہ میں رات کو سوتی تھی توقندیل بلوچ مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں نیند سے اٹھ جاتی تھی کتنی بار میں اپنی ماں کے پاس گئی اور میں نے کہا امی مجھے وہ نظر آئی ہے۔

    صباقمر نے کہا یقین مانیے میرے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے تھے جب وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ، کررہی ہو تم انصاف دلاؤ پھر میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا۔

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    اداکارہ صبا قمر نے کہا شروع میں جب میں نے ’’باغی‘‘ پروجیکٹ لیا تو میں اتنی سنجیدہ نہیں تھی کہ چلو یہ تو ہٹ ہے دنیا قندیل کو دیکھتی تھی پسند کرتی تھی لیکن جب یہ سب ہونے لگا میرے ساتھ تو پھر میں نے اس کو ذمہ داری سمجھا کہ مجھے صحیح سے اسے لوگوں تک پہنچانا ہے۔

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

  • کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کو خاتون نے ان سے شادی کے لیے 20 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی اداکارہ عنایت ورما دھماکا فلم میں کارتک کا ڈائیلاگ بولتی نظر آرہی ہیں۔

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    عنایت ورما نے کہا کہ میں ہوں ارجن پانڈے، جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا یہ سن پر دونوں فلمی شخصیات ہنس پڑیں جس کے بعد اسی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک خاتون مداح نے کارتک آریان کو شادی کی آفر کی-

    خاتون مداح نے لکھا اچھا مجھ سے شادی کرلو، 20 کروڑ روپے دوں گی جس پر کارتک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کب اور ساتھ ہی قہقہے والا ایموجی بھی لگایا۔

    منشیات کیس : آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا


    خیال رہے کہ کارتک آریان ان شوبز شخصیات میں شامل ہیں جو اپنے پرستاروں کو خوب چاہتے ہیں حالیہ دنوں دو لڑکیوں کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو مذکورہ اداکار کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر انہیں پکار رہی تھیں بعد ازاں کارتک اپنے گھر سے باہر آئے اور دونوں خاتون مداحوں سے ملاقات کی اور پھر تصویریں بھی بنوائیں۔

  • ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

    ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

    ممبئی: سپر ہٹ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو اور تیلگو اداکار پربھاس کو شادی کے 5000 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس بالی ووڈ کے ایکشن تیلگو ہیروز میں سے ایک ہیں اور انہیں بالی ووڈ کا دوسرا سلمان خان بھی کہا جاتا ہے، بھارت اور دنیا بھر کی لڑکیاں ان کی اتنی دیوانی ہیں کہ اب تک انہیں کئی پروپوزل مل چکے ہیں۔

    اداکار پربھاس نے اپنی آنے والی فلم ’’رادھے شیام‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے بعد انہیں 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے۔

    پنجاب الیکش: نوجوت سنگھ سدھو کو شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل میڈیا پر میمزوائرل

    اداکار پربھاس نے کہا کہ شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے بڑی الجھن بن گئیں میں شادی ضرور کروں گا لیکن معلوم نہیں کب میری ماں چاہتی ہیں کہ میں جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں، تاہم میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اس بارے میں ’’باہو بلی‘’ کے بعد سوچوں گا-

    اداکار نے کہا کہ وہ محبت کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔

    سوناکشی سنہا نے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیا

    آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان

  • جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں-

    باغی ٹی وی :حلا ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے انکشاف کیا کہ میں دو سالوں سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی، دراصل جو کچھ میری زندگی میں ہورہا تھا وہ سمجھ سے بالاتر تھا گزشتہ دو، تین سالوں سے وہ کسی قسم کا کام نہیں کررہی ہیں-

    اداکارہ نے کہا کہ تھوڑے ہی عرصے میں میرے ساتھ کافی کچھ ہوا، میں نے نام تبدیل کرلیا، پھر میں بالی وڈ چلی گئی، فلموں میں بھی کام کرلیا، ایسا لگ رہا تھا میرے پاس سب کچھ ہے اور پھر مجھے اس کی عادت ہوگئی لیکن چیزیں ہمیشہ ایک سی نہیں رہتیں۔

    یاد رہے کہ سارہ لورین کو ان کے مداح مونا لیزا کے نام سے جانتے تھے البتہ بالی وڈ میں جانے کے لیے اداکارہ کو اپنا نام تبدیل کرنا پڑا تھا، سارہ کا خیال تھا کہ لوگ اطالوی آرٹسٹ کی مونا لیزا کے نام سے مشہور پینٹنگ کی وجہ سے مستقبل میں ان کا مذاق اڑائیں گے لہٰذا انہوں نے اپنا نام تبدیل کردیا۔

    سارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن بالی وڈ سے یہاں آنا اور پھر اتنی بڑی تبدیلی نے مجھے پریشان کردیا جس کی وجہ سے دو سال کام نہیں کیا، میری حالت ایسی ہوگئی تھی کہ میں کیمرے کا سامنا نہیں کر پاتی تھی۔

    اداکارہ نے ڈپریشن سے متعلق بتایا کہ آدھے لوگوں کو پتا نہیں ہے لیکن میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں، لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں اور میں ان باتوں پر مسکراتی رہتی ہوں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے میں 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں، جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں، یہ پہلی بار اس وقت ہوا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا۔

    سارہ نے بتایا کہ جب میں بھارت سے پاکستان لوٹی تو اس وقت کافی پریشان تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرنا چاہیے، چیزیں تبدیل ہوچکی تھیں، اس وقت بھی میں 6 سے 7 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد میری زندگی خود بخود بہتر ہوتی چلی گئی۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کا نام کافی سوچ بچار اور کنسلٹنٹ کے مشورے سے سارہ لورین رکھا گیا لیکن وہ اپنے نام سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھیں مجھے یہ نام پسند نہیں تھا اور ابھی تک لوگوں کو اس نام کے بارے میں پتہ بھی نہیں تھا لیکن ایک واقعہ ایسا ہوا جس نے مجھے میرے نام سے محبت کروادی۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ

    اداکارہ نے مذکورہ واقعے کو بالی وڈ کا یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ سارہ لورین کے لیے اللہ تعالیٰ نے سلمان خان کا انتخاب کیا جو کہ خوشگوار لمحہ تھا ۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم ایک ایوارڈز کی تقریب میں تھے جہاں دیگر معروف اداکار بھی تھے اور پوری دنیا کے سامنے جس نے مجھے اس نام سے پکار کر اسٹیج پر بلایا وہ سلمان خان تھے، جب انہوں نے میرا نام پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی اس کے بعد میں نے اپنے نام کو تسلیم کرنا شروع کیا اور کہا اب سب مجھے اس نام سے بلا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سارہ لورین نے بالی وڈ میں 2010 میں پوجا بھٹ کی فلم ‘کجرارے’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ساتھ ہمیش ریشمیا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، بعد ازاں انہوں نے برکھا اور مرڈر تھری جیسی فلموں میں کام کیا اس کے علاوہ سارہ لورین کے پاکستانی ڈراموں میں شہ بانو، رابعہ زندہ رہے گی، انوکھی، کاجل اور مہربانو شامل ہیں۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

  • حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں کام کرکے انہیں پہچان اور بہت سارا پیار ملا اور امید کرتی ہوں کہ دوبارہ ہندی فلم انڈسٹری میں کام کروں گی-

    باغی ٹی وی : صبا قمر نے بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ (پی ٹی آئی) کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’مسز شمیم‘ کی کہانی ’مردانگی‘ کے گرد گھومتی ہے، تاہم ویب سیریز بولڈ نہیں بلکہ بہت حساس ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر اور ہم جنس پرست کرداروں کے ساتھ بھی کام کریں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ’مسز شمیم‘ ہم جنس پرستی کی کہانی نہیں صبا قمر نے ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ ویب سیریز کے کردار کو اب تک کا منفرد کردار قرار دیا اور کہا کہ انہیں مذکورہ کردار کی پیشکش ہوتے ہی اس سے پیار ہوگیا اور وہ اس میں کھوگئیں۔

    صبا قمر نے کہا کہ میں اپنی پہلی فلم میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں،فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں کام کرکے انہیں پہچان اور بہت سارا پیار ملا ہندی میڈیم کے بعد جب اداکارہ ودیا بالن نے میری تعریف کی تو اس وقت لگا جیسے میں چاند پر ہوں۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے فلم فیئر ایوارڈز میں ودیا بالن، سری دیوی، کنگنا رناوت اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تو اس وقت میری خوشی دیدنی تھی۔ انہوں نے بالی وڈ میں مزید کام کرنے سے متعلق کہا کہ میں ایک مثبت سوچ کی مالک ہوں اور اچھے کی امید کررہی ہوں، اگر خدا نے چاہا تو مستقبل میں مزید فلمیں کروں گی۔

    صبا قمر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے بعد دوبارہ بھارت میں کام نہیں کرسکیں، تاہم اب وہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’زی فائیو‘‘ کے شو ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ میں کام کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ

    صبا قمر نے دوران انٹرویو بتایا کہ وہ خوش ہیں کہ بالآخر پاکستانی اور بھارتی انڈسٹری گھریلو اور کچن سے متعلقہ کہانیوں والے ڈراموں سے ہٹ کر حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا جیسے بھارت میں آپ جن کرداروں کو پردے پر دکھاتے ہیں، آپ ان کرداروں کو زندگی دے رہے ہورہے ہوتے ہیں، لوگوں میں شعور اجاگر کررہے ہوتے ہیں اور ایسا کرنا ضروری ہے۔

    صبا نے کہا ہم ہیرو ہیروئن کے بہت کردار ادا کرچکے حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ اصلیت میں ہم بہت ساری مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور ہمیں ان مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

    عورت مارچ تنازعات کو ہوا دیتا ہے،وینا ملک

    صبا قمر نے پاکستانی انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب کچھ عرصے سے مسائل پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں پاکستان میں ٹی وی پر ہم پر کچھ پابندیاں ہیں ہم بولڈ مناظر نہیں دکھاسکتے، ہم حدود پار نہیں کرسکتے لیکن اس سب کے باوجود ہم مسائل پر بات کرتے ہیں اور لوگ ان سے سیکھ رہے ہیں۔ صبا قمر نے ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس شو میں معاشرے میں موجود مردانگی کے تصورات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    بلال مقصود نے اردو میں بچوں کیلئے اینیمیٹڈ نظمیں جاری کردیں

  • سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ

    کراچی: سوشل میڈیا صارفین اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کچھ روز قبل ماڈل منال سلیم نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے نامناسب اور ناقابل برداشت رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ اور انہوں نے اپنے تمام کلائنٹ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان سے کسی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کرنے کا نہ کہیں کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں ’’دو ٹکے کی ماڈلز‘‘ سمجھتی ہیں۔ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔

    ماڈل منال سلیم کی یہ پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد کئی میک اپ آرٹسٹ ان کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ منال سلیم اداکارہ ثنا جاوید کی بات کررہی ہیں اور پھر کئی میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے خوفناک تجربے کو شیئر کیا اور انہیں انتہائی غیر پیشہ ورانہ اداکارہ قرار دیا۔

    میک اپ آرٹسٹوں نے ایسی کئی مثالیں شیئر کیں جہاں انہیں ثنا جاوید کے بدترین سلوک کو برداشت کرنا پڑا تھا۔ معروف میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر، ریان تھامس اور دیگر نے سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی ان کے ساتھ بدسلوکی کی کہانیاں شیئر کیں۔


    سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی جانب سے ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے بارے میں لوگ باتیں کررہے ہیں اور اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ ثنا جاوید کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کر رہے ہیں-


    سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ انڈسٹری اورعوام دونوں کو ثنا جاوید پر پابندی لگانی چاہئے اور ثنا جاوید کو ان تمام لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے جن کے ساتھ انہوں نے برا سلوک کیا۔
    https://twitter.com/MashaallK/status/1501158665528688649?s=20&t=aqorRwLxlVaa5z6eOOvI-A
    https://twitter.com/meeruansari/status/1501590887050133506?s=20&t=aqorRwLxlVaa5z6eOOvI-A
    https://twitter.com/HVMSAFAR/status/1501603663587864583?s=20&t=aqorRwLxlVaa5z6eOOvI-A


    لوگوں نے ثنا جاوید کو کام دینے والے اداروں پر بھی غصے کا اظہار کیا کہ آپ لوگ اتنی مغرور اور بدتمیزی لڑکی کو کام کیوں دے رہے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ ثنا جاوید کی شکل خوبصورت ہے لیکن وہ اندر سے بہت بدتمیز اور بدلحاظ ہیں۔


    https://twitter.com/shazamizhere/status/1501749472577130500?s=20&t=aqorRwLxlVaa5z6eOOvI-A
    واضح رہے کہ ماڈل منال سلیم اور دیگر میک اپ آرٹسٹوں کے الزامات پر فی الحال تو ثنا جاوید کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا، تاہم انہوں نے لوگوں کی بے تحاشہ تنقید کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تبصروں کا سیکشن بند کردیا ہے۔


  • عورت مارچ  تنازعات کو ہوا دیتا ہے،وینا ملک

    عورت مارچ تنازعات کو ہوا دیتا ہے،وینا ملک

    کراچی: اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے تاہم پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اداکارہ وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جوخواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔

    وینا ملک نے خواتین کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے صحت کے مسائل ہیں، مساوی تنخواہ کے مسائل ہیں اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں لیکن جب آپ سنجیدہ نہیں ہوتے تو آپ سڑکوں پر نکل کر چیختے ہیں۔

    آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان

    اداکارہ نے کہا جب آپ سنجیدہ ہیں تو جائیں نظام میں جائیں اور قوانین کو تبدیل کریں اور یہ طریقہ درحقیقت لوگوں کی مدد کرے گا۔ میرا یہی موقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔

    یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا…

  • سوشل میڈیا صارفین کا کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ

    سوشل میڈیا صارفین کا کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ

    ممبئی: بھارتی سوشل میڈیا پر صارفین کامیڈین کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اکثر مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتے ہیں حال ہی میں کپل شرما ایک اور تنازع کا شکار ہوگئے جس کے بعد لوگ ان کے شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں سے ملاقات ہوگی،نصیرالدین شاہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ کپل شرما شو کی انتظامیہ نے اپنے شو پر ان کی ٹیم کو بلانے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کی فلم میں بڑے کمرشل اداکار شامل نہیں ہیں۔

    فلمساز کے ان دعووں نے سوشل میڈیا صارفین کومشتعل کردیا جس کے بعد لوگ کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ ’’بائیکاٹ کپل شرما شو‘‘ بھارتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    ایک صارف نے کپل شرما کو بولی ووڈ کا سرکس ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شو میں پیسے بنانے کے لیے غریب لوگوں کی بےعزتی اور توہین کرتے ہیں۔ کوئی مہذب معاشرہ اس دوہرے معیار کی اجازت نہیں دے گا۔


    ایک خاتون صارف نے ’’بائیکاٹ کپل شرماشو‘‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس شو میں دیکھنے لائق کچھ بھی نہیں۔ مزید صارفین نے بھی کپل شرما شو کے بارے میں کہا کہ ان کے شو میں لوگوں کے بارے میں صرف توہین آمیز تبصرے کیے جاتے ہیں۔


    https://twitter.com/shaileshmaradi/status/1501093983849574402?s=20&t=VjKK9Pb8tH_AAY7pWgITMA

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

  • مداح کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش،اداکارہ کا ردعمل

    مداح کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش،اداکارہ کا ردعمل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو ایک مداح نے فوٹو لیتے ہوئے عقب سے چھونے کی کوشش کی جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گئے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کو ایک تقریب میں مداح کی نامناسب حرکت کا سامنا کرنا پڑا جس سے اداکارہ بے خبر تھیں ایک تقریب کے موقع پر فوٹوسیشن کے دوران کسی پرستار نے مہوش حیات کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی تاہم ساتھ ہی موجود ریحان نامی شخص نے اسے روک دیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود بھی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک تقریب میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی وہاں کھڑے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے مہوش حیات کے قریب آتا ہے، وہی شخص اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کو وہاں اداکارہ کے پیچھے کھڑا ہوا دوسرا شخص ناکام بنا دیتا ہے اور مداح مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھے بغیر ان کے ساتھ تصویر بنوا دیتا ہے۔

    مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حیران ہوں کہ کس طرح مداح فنکاروں کو چھونے کی کوشش کو آسان لیتے ہیں۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ عقب میں کیا ہوا لیکن میں ریحان کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے محفوظ رکھا، ریحان جیسے شخص سے دیگر افراد کو بھی سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا ہوتا ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے ہم ایف ایم کے عہدیدار ریحان کا شکریہ بھی ادا کیا-

    ریحان نے بھی اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ بعض لوگوں کو دوسرے سے ملاقات کرتے وقت اخلاقیات کا سبق سیکھ لینا چاہیے کچھ لوگوں کو خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ملاقات کے وقت احسن انداز میں ملنے کی تربیت لینی چاہیے اور اقدار کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

    انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والے چچا کو مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے سے روکا تھا۔