Baaghi TV

Tag: شوکت ترین

  • شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ٹکٹ جاری دیا گیا

    شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ٹکٹ جاری دیا گیا

    اسلام آباد:شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ٹکٹ جاری دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

    شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کے لیے انہیں سب سے پہلے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انہیں سینیٹر بنوانے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے،

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کردیا ، وہ خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ جس کے لیے مشیر خزانہ کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محمد ایوب نے سینیٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد انہیں وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنایا گیا تھا، ان کی اس سیٹ پر شوکت ترین سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

    الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2021 تک ہے، 11 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کو اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کے وزیر خزانہ بنایا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سینیٹر اسحق ڈار کی سیٹ کی ڈی نوٹیفائی کر کے ان کی جگہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان نہ مل سکا جس کے باعث انہیں مشیر خزانہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

  • آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں،شوکت ترین

    آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں،شوکت ترین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں،

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کوٹیکسز بڑھانے سے انکار کیا، احساس پروگرام کےتحت ہمارے پاس ڈیٹا اکھٹا ہو چکا ہے،ایس ایم ایز کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،بہت محدود لوگوں کو بینک لون دیتے ہیں جو ستم ظریفی ہے،حکومت کو امیر غریب کا پتہ چل گیا ہے،ڈیٹا موجود ہے ، نئی 223 کمپنیوں نے چھوٹے سرمائے سے آغاز کیا تومعیشت میں بہتری ہو گی،ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ روپے کی قدر بہتر ہو،ہمیں اسٹاک مارکیٹ پرلوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہو گا،ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن تیزی سے ہو رہی ہے ماضی کے مقابلے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا،

    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ افواہیں تھیں لاکرز سیل ہوجائیں گے ،ایسا کچھ نہیں ہوگا،آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ٹیکسزمیں اضافہ نہیں ہو گا چھوٹ ختم ہو گی ٹیکسز نہیں بڑھیں گے ،جو پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس عائد نہیں ہوگا،عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں،کیا کھاد پر سبسڈی ہمارے کسانوں تک پہنچ رہی ہے؟ کھاد پر سبسڈی سے بھی یوریا کی بوری کسان کو 2200 میں مل رہی ہے، ہم کسانوں کو ڈائریکٹ ٹارگٹڈ سبسڈی دینے جا رہے ہیں،پہلی جیم بورڈ لسٹنگ کا مارکیٹ میں ہونا اہم اور قابل ستائش ہے اسٹاک مارکیٹ کا جیم بورڈ ایس ایم ای سیکٹر کو سرمایہ فراہم کرے گا، اسمال میڈیم انٹرپرائزز جی ڈی پی گروتھ میں معاون بن رہی ہے،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،اسٹاک ایکس چینج میں لاکھوں افراد سرمایہ کاری کرتے ہیں،

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

    کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

    کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

    کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی

    پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی شوکت ترین

  • آن لائن کمپنی دراز کا مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    آن لائن کمپنی دراز کا مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آن لائن کمپنی دراز گروپ کے سی ای او نے مزید سرمایہ کاری اورای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آن لائن کمپنی دراز گروپ کے سی ای او بجارک میکلسن کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شوکت ترین، چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے جناب عامر ہاشمی شریک تھے۔ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ای کامرس کیلئے بہت وسیع مارکیٹ رکھتا ہے، ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پالیسی کے تحت مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، جس پر کمپنی سی ای او نے مزید سرمایہ کاری اورای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    اِس ملاقات کا خاص موضوع ڈیجیٹلائزیشن رہا، جسے سرکاری ایجنڈے میں کلیدی اہمیت حاصل ہے اوریہ کہ حکومت اور ای کامرس سے تعلق رکھنے والے کاروباری ادارے کس طرح مل کر کام کرسکتے ہیں تاکہ ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے ساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع بھی پیدا کیے جا سکیں۔

    دراز چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو ٹیکنالوجی، ٹریننگ اور بڑے کسٹمرز تک رسائی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دے کر اْن کی ترقی میں مدد کر سکتا ہے۔ بات چیت کے دوران دراز نے وزیر اعظم کواپنے ویژن کے بارے میں بتایا جس کے تحت، آئندہ دو برسوں کے دوران اس پلیٹ فارم پر ای-کامرس کے بارے میں تربیت یافتہ SMEs کی تعدار بڑھ 300,000 ہو جائے گی جبکہ روزگار کے کل مواقع دس لاکھ ہوجائیں گے اور اس طرح روزگار کے ایک کروڑمواقع پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم کا ایجنڈا پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    دراز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،بیارکے میکلسن نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے ساتھ اِس ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور بتایا کہ درازکس طرح حکومت کے ساتھ شراکت میں کام کر سکتا ہے۔ملاقات کے دوران میکلسن نے کہا:”ایک کمپنی کے طور پر ہمارا مقصد اْن کمیونٹیز کو ترقی دینا ہے جہاں ہم کام کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ہمیں توقع ہے کہ حکومت کے ساتھ اپنے مضبوط عملی تعلقات کے ذریعے یہ بات یقینی بنائیں گے کہ اْن کے مقاصد کو پورا کر سکیں۔“

    یاد رہے رواں سال اگست میں پاکستانی ای کامرس کمپنی دراز کے نمائندوں نے شوکت ترین سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دراز جیسے پلیٹ فارم کی معاونت سے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ اس طرح کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔