Baaghi TV

Tag: شہبازشریف

  • کرپٹ اوربدعنوانوں کےپاس کچھ ہےتوعدالتوں میں پیش کریں   :پراپیگنڈہ کوئی دلیل یا ثبوت نہیں:چیئرمین نیب

    کرپٹ اوربدعنوانوں کےپاس کچھ ہےتوعدالتوں میں پیش کریں :پراپیگنڈہ کوئی دلیل یا ثبوت نہیں:چیئرمین نیب

    اسلام آباد:کرپٹ اوربدعنوانوں کے پاس کچھ ہے توعدالتوں میں پیش کریں:پراپیگنڈہ کے ذریعے دباو نہیں ڈالا جاسکتا:چیئرمین نیب نے کرپٹ افراد کی سازشوں پر پانی پھیر دیا،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے ٹھوس دستاویزی شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کررکھے ہیں جن کی موثر پیروی کی وجہ سے نیب کے خلاف ایک منظم اور مربوط پروپیگنڈا مہم جاری ہے۔

    نیب کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں 1194 ملزمان کو احتساب عدالتوں نے آئین،قانون اور نیب کی طرف سے جمع کروائے گئے ناقابل تردیدشواہد اورثبوتوں کی بنیاد پر سزائیں سنائی ہیں،وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ نیب پر تنقید سے نیب افسران کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ہیں۔

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب مزید موثر انداز سے قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گا، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے جبکہ نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ نیب نے گزشتہ چار سال میں بڑی مچھلیوں کو نہ صرف بلایا بلکہ ان سے ملک کی لوٹی گئی رقوم کا بھی پوچھا،جن کو ماضی میں بلانا بھی محال تھا جبکہ جو کرے گا وہ بھرے گا،نیب جب ان عناصر کو ملک کی لوٹی دولت کا حساب یا منی ٹریل دینے کا کہتا ہے تووہ حساب دینے کے بجائے کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے مگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

     

  • پٹرول پمپس کی ہڑتال کےپیچھےکیاسازش ہےحماداظہر      نےسچ سچ بتادیا:شہبازشریف بھی چُپ نہ رہ سکے

    پٹرول پمپس کی ہڑتال کےپیچھےکیاسازش ہےحماداظہر نےسچ سچ بتادیا:شہبازشریف بھی چُپ نہ رہ سکے

    اسلام آباد:پٹرول پمپس کی ہڑتال کے پیچھے کیا سازش ہے حماد اظہر نے سچ سچ بتا دیا،اطلاعات کے مطابق حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

    پاکستان بھر میں آج پٹرول پمپس کی ہڑتال پر بڑے دُکھ کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے، آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

    دوسری طرف پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کے لیڈرش لیگ کے سرپرست شہباز شریف نے کہا ہے کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں، ملک میں گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کر رہے ہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے،

    شہبازشریف کہتے ہیں‌ کہ پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

     

     

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

    ڈاکٹر آیت اللہ درانی جمہوریت کے سچے سپاہی، دیندار اور علم وعمل والے کھرے انسان تھے .انہوں نے جمہوریت، پاکستان اور بلوچستان کے حقوق اور عوام کی فلاح کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں . وہ دھیمے مزاج کے بامروت لیکن اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے والے ہونے بہادر شخص تھے .

    ان کی وفات جمہوریت، پاکستان اور معاشرے کا بڑا نقصان ہے. اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار تعزیت وافسوس

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار تعزیت وافسوس

    اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں . مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے. کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوں کو غلط ثابت کرچکی ہے، اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے. حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہئے تھی . گھروں میں قرنطینہ 1040ڈاکٹرز ، دیگر طبی عملہ اورہسپتالوں میں زیرعلاج 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرزکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ، شہبازشریف

    خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ250ڈاکٹرز اور 98نرسوں سمیت 553ہیلتھ کیئر ورکرزسے یک جہتی کرتے، متاثرہ 100 خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں . ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لئے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازلہ کیاجائے .کورونا وباءمیں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیاجائے، آگاہی دی جائے. کورونا وبا کے پھیلاو اور لاک ڈاون میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے . اللہ تعالی کورونا متاثرین کو صحت کاملہ، مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف.

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا لینڈ سلائیڈنگ اور شاہراہ نیلم کا حصہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیم میں گرنے پر اظہار تشویش

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا لینڈ سلائیڈنگ اور شاہراہ نیلم کا حصہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیم میں گرنے پر اظہار تشویش

    لینڈ سلائیڈنگ سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہنگامی اقداما ت کئے جائیں ۔

    شہریوں کو متاثرہ علاقہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیاجائے ۔

    علاقہ کے مکینوں اور اہم تنصیابات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

    اللہ تعالی اہل وطن کو بلاوں اور وباوں سے نجات دے۔ آمین

    وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی انتظامی صلاحیتوں پر اعتماد ہے ۔

    کورونا وباءکی طرح اس صورتحال سے بھی احسن انداز میں نبردآزما ہوں گے۔

    یہ کہنا تھااکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا

  • شاہد خاقان عباسی کے نمبر پورے لیکن اٹھارویں ترمیم پر کمیٹی بنانے میں ناکام

    شاہد خاقان عباسی کے نمبر پورے لیکن اٹھارویں ترمیم پر کمیٹی بنانے میں ناکام

    پاکستان مسلم لیگ ن کو ملک کی دوسری اور پھر کچھ وقت کے لیے سب سے بڑی جماعت رہنے کا درجہ حاصل رہا ہے۔ ملک کی دیگر جماعتوں کی طرح مسلم لیگ ن میں بھی فیصلوں کا اختیار فرد واحد میاں محمد نواز شریف ہی کے پاس رہا ہے۔ ملکی سیاست سے نواز شریف کے باہر ہونے کی وجہ سے پارٹی میں قیادت کے بہت سے امیدوار منظر عام پر آچُکے ہیں۔ نواز شریف کے بعد زیادہ تر معامالات ان کے چھوٹے بھائی میاں محمد شہباز شریف سنبھالا کرتے تھے۔
    کہتے ہیں نہ کہ حالات و واقعات اور موسم کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔
    نواز شریف کو عدالت نے 2018 کے انتخابات سے کچھ ہی وقت پہلے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے تاحیات نااہل قرار دے دیا۔

    اس فیصلے نے مسلم لیگ ن کی طاقت اور حیثیت دونوں ہی کو کمزور کر دیا ہے۔
    اس دوران نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے “وٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگایا۔ اسی نعرہ کو لے کر ریلیاں نکالی گئیں لیکن طاقت کے مرکز کے ساتھ بات چیت بھی چلتی رہی۔ پھرعلاج کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن چلے جاتے ہیں۔ شہباز شریف بھی بھائی کے ساتھ ہی جاتے ہیں پاکستان میں پارٹی کی باگ دوڑ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی سنبھالتے ہیں۔ پارٹی قیادت کے لیے پاکستان اور لندن میں کھینچا تانی بھڑتی چلی گئی۔ لندن میں اسحاق ڈار گروپ بندیاں کرنے لگے گو نواز شریف سے ان کے تعلقات ماضی جیسے نہیں رہے۔
    پاکستان میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال متحرک ہوئے۔

    ساتھ ہی شہباز شریف کی قیادت میں خواجہ آصف اور چند لوگ سرگرم ہیں۔
    شہباز شریف نے لندن سے واپس آکر یہ تاثر دینے کی کوشش کی انہیں اہم زمہ داریاں دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔ ان کے اس پیغام کے بعد پارٹی کی رہی سہی ساکھ بھی مجروع ہو گئی۔ ملک میں اس وقت اٹھارویں ترمیم اور نیب میں ترامیم پر سیاست چل رہی ہے۔ اس صورت حال میں شہباز شریف نے اٹھارویں ترمیم اور نیب ترامیم پر پارٹی رہنماؤں کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ہوئی ہے۔ تیزی سے بدلتی سیاسی صورت حال میں مسلم لیگ ن کے اندر قیادت کے حصول کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بڑی کوشش کی کہ اٹھارویں ترمیم اور نیب پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ مجوزہ کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شامل ہوں جو ان دونوں ایشوز پر مقتدر حلقوں سے مذاکرات کرے گی۔ پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی نے شاہد خاقان عباسی کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا معاملہ اگلے اجلاس تک بڑھا دیا کیونکہ اس ایڈوائزری کمیٹی میں سب شاہد خاقان عباسی کے ساتھ نہیں ہیں ۔ اس کے باوجود شاہد خاقان عباسی مسلسل کوششوں میں لگے ہیں کہ کسی طرح کمیٹی بن جائے اور پھر وہ مرکزی دھارے میں آجائیں۔
    موجودہ صورت حال میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں کے نزدیک اگر ابھی خاموشی اختیار کی گئی تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔ یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے یہ دو گروپ آمنے سامنے آچکے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کی سیاست میں نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ مسقبل کی سیاست میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے شہباز شریف کے نمبر کہیں نہیں اور شاہد خاقان عباسی اپنے نمبر تقریباً پورے کروا چکے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگانے والی مریم نواز بھی دوڑ میں بہت پیچھے رہ چکی ہیں۔ پارٹی کے لوگ بھی اب یہی کہنے لگے ہیں کہ بہت ہو گئی سیاست اور جماعت کے فیصلے اب ملک کے اندر ہی ہونے چاہئیں۔ اسی لیے موجودہ صورت حال کا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں اور ان کا مخالف گروپ بھی اب بھرپور متحرک ہو چکا ہے۔

  • شہباز شریف نے امریکی سفیر پال جونز کو خط میں کیا لکھا؟

    شہباز شریف نے امریکی سفیر پال جونز کو خط میں کیا لکھا؟

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پاکستان میں امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز کو جوابی خط ۔

    رمضان کے مہینے کی مبارکباد پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رمضان المبارک صبر، خیرسگالی اور سخاوت کے اوصاف کو فروغ دیتا ہے ۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے میں آپ کی قابل قدر اور مثبت کردار کو سراہتے ہیں ۔ کورونا کے خلاف ہماری مشترکہ جنگ میں امریکی تعاون قا بل تحسین ہے ۔ وباءکے پیش نظر صحت کے بحران کے علاوہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی معاشی تعاون کے خواہاں ہیں ۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ دونوں ممالک بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرتے رہیں ۔ کورونا وباءسے نمٹنے میں بھرپور امریکی مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ دونوں ممالک کے درمیان فعال اور متحرک دوطرفہ تعلقات استوار ہیں جن کا ثبوت حالیہ بحران میں تعاون ہے ۔
    کورونا وباءسے امریکہ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے ۔ امید ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں کو کورونا وباءسے جلد نجات مل سکے گی۔ آپ کی فکر مندی اور فراخدلی لائق تحسین ہے : قائد حزب اختلاف شہبازشریف

    شہبازشریف نے امریکی سفیر اور ان کے اہلخانہ کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہارکیا۔