Baaghi TV

Tag: شہبازشریف

  • شہبازشریف نے میری ذمہ داری لگائی ہے کہ 23 مارچ دما دم مست قلندرہوجائے:مولانا فضل الرحمن

    شہبازشریف نے میری ذمہ داری لگائی ہے کہ 23 مارچ دما دم مست قلندرہوجائے:مولانا فضل الرحمن

    پشاور:شہبازشریف نے میری ذمہ داری لگائی ہے کہ 23 مارچ دما دم مست قلندرہوجائے:مولانا فضل الرحمن نے اپنی نیت ظاہر کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نوازشریف کا وطن، ن لیگی قائد واپس آئیں، موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے ، عوام مسائل کے گرداب میں دھنس گئے ، مہنگائی سے جینا دوبھر ہوگیا ہے اور23مارچ کو شروع ہونے والا مارچ حکمرانوں کی رخصتی کا آغاز ہوگا۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے منی بجٹ پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ منی بجٹ پر قومی اسمبلی میں کوئی بحث نہیں ہوئی،ایک نیا بل تیار کیا جارہا ہے جس میں اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلا جائے جائے،حکومت اب بھی جو قرضے لے رہی ہے وہ کمرشل بنکوں سے لے رہی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو اسلام اباد کی طرف مارچ کریں گے ، اس حوالے سے پنجاب میں شہباز شریف اور کے پی میری ذمہ داری لگائی گئی، مہنگائی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں ، ناجائز اور نااہل حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ، اس صورتحال سے ملک کو نکالنا قومی فریضہ ہے ، بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست بھی اپوزیشن کی فتح ہے ، ثابت ہو گیا کہ عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں ہے ، اگلا مرحلہ حکمران جماعت کے لیے اس سے بھی برا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پہلے دھرنے اور اب میں فرق ہے ، پی پی پی اور اے این پی کو کبھی بھی اپنا مخالف نہیں سمجھا ، حکمران خوش نا رہیں کہ اپوزیشن آپس میں لڑ رہے ہیں ہم دیگر پارٹیوں کو بھی اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں ، ہم ملک میں رہتے ہوئے خود مختار ہیں ، نواز شریف واپس آئیں ان کا وطن ہے ، افغانستان میں امن کی ضرورت ہے اس کے لیے ہمیں بھی کوشش کرنی ہوگی۔

  • نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ

    نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ

    کراچی:نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دے گی۔

    کراچی میں برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی، عدالت عالیہ کو بھی معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑے بھائی کا بیان حلفی جمع کرایا، اگر وہ نوازشرف کو نہیں بلاتے تو جعلی حلف نامہ دینے پر کارروائی ہونی چاہئے۔ نوازشریف کی واپسی کیلئےاٹارنی جنرل کووزیراعظم نے ہدایت دے دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی منڈی کی وجہ سے اشیا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔عالمی سطح پر مہنگائی کے اثرات پاکستان پر پڑے ہیں۔ ہم نےانڈسٹری کو بہتر کیا، 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر چکے ہیں، 55 بلین ڈالر واپس کرنےہیں۔ نجی سیکٹر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر رہا، نجی کمپنیاں خود منافع کما رہی ہیں مگرملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دی، عوام نجی ہسپتالوں سےعلاج کرا سکیں گے۔ سندھ حکومت صوبے میں صحت کارڈ کے منصوبے کا آغاز کرے، احساس راشن پروگرام میں سندھ حکومت حصہ نہیں لے رہی۔

  • قومی اسمبلی:مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش،شہبازشریف کی حمایت بھی حاصل

    قومی اسمبلی:مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش،شہبازشریف کی حمایت بھی حاصل

    اسلام آباد:قومی اسمبلی:مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش،شہبازشریف کی حمایت بھی حاصل,باقی اپوزیشن کی شدید نعرے بازی:،اطلاعات کے مطابق منی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش کر دیا۔اپوزیشن نے قرار داد کی مخالفت کی۔اس مخالفت کے بعد قومی اسمبلی میں بحث ومباحثہ جاری ہے اور حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پرسخت جملوں سے حملے کررہےہیں‌

    باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی حکومت کو درپردہ حمایت حاصل تھی جس کی وجہ سے وہ وعدے کے مطابق اس دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئے

    تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کی زیر صدرت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں رولز معطل کرنے کی قرارداد پیش کردی۔

    رولز معطل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی جس کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی بل 2021 (منی بجٹ) قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بل کی ووٹنگ چیلنج کی گئی اور شدید احتجاج کیا گیا اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے گئے جبکہ بجٹ نا منظور نا منظور کے نعرے بھی لگائے۔

    ذرائع کے مطابق فنانس ترمیمی بل میں زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے 6 آئٹمز پر جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے، امپورٹڈ فارمولا دودھ، سائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے، بل زیرو ریٹڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ساڑھے 9 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا، 59 امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

    بل کے مطابق امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے 215 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بیکری آئٹمز، برانڈڈ فوڈ آئٹمز پر بھی جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے، پاور سیکٹر کے لیے امپورٹڈ مشینری پر دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے، امپورٹڈ موبائل فون پر 17 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کی تجویز ہے، غیر ملکی ٹی وی سیریلز اور ڈرامہ پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، 1000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویزہے۔

    ادھر اس بل پر قومی اسمبلی میں بحث جاری ہے پاکستان کی خود مختاری سرنڈر نہ کیا جائے: خواجہ آصف نوازلیگ کے رکن اسمبلی خواجہ آصف نے کہا کہ آپ نے اپوزیشن اور پاکستان کے عوام کی زبان بندی کرکے پاکستان کی معاشی خودمختاری بیچ رہے ہیں۔ آپ وہ آرڈیننس بحال کر رہے ہیں جو ختم ہوچکے تھے جو آئین کے خلاف ہے، سٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کو دے رہے ہیں، آپ 1200 یا 100 ارب ارب ٹیکس واپس لے کر استثنیٰ دے کر عوام کے اوپر مہنگائی کا پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

    خواجہ آصف کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ یہ تکلیف کیوں ہورہی ہے، کچھ ہفتوں سے طوفان کھڑا کیا گیا عمران خان گیا، انہوں نے عوام کو متحرک کرنا تھا اپنے بندوں کوکرسی پرکھڑا نہیں کرسکے، ان کےصرف تین لوگ کرسی پر کھڑے ہوئے، یہ حکومت کیا گرائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کو شرم نہیں آتی، ان کے وزیردفاع کوئی مالی، کوئی دھوبی، نائی کے اقامے پر نوکریاں کر رہے تھے اور ہمیں قومی سلامتی کا درس دے رہے ہیں، مودی کو شادی پر بلایا، یہ کس منہ سے قومی سلامتی کی بات کرتے ہیں، ہم نے بھارتی پائلٹ کو ذلیل کر کے چائے پلا کر بھیجا، شرم کی بات ہوتی ہے یہ پاکستان کے سرنڈر کی بات کرتے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

    اسدعمرنے اپوزیشن کوایکسپائرسیاست دان قراردیتے ہوئے کہا کہ ایکسپائرآرڈیننس کی بڑی ٹیکنکل بات کی گئی، ایکسپائرسیاستدان کی تقریریں سننا ہم پرلازم ہے یا نہیں۔

    سید نوید قمر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج ایجنڈے میں مدت ختم ہونے کے بعد آرڈیننس لائے جارہے ہیں، اس ایوان میں نئی نئی روایتیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔،مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں مدت سے پہلے آرڈیننس پیش ہوتے ہیں، اس حوالے سے رولز کے مطابق کارروائی چلائی جارہی ہے۔

  • شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:شہزاد اکبر

    شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:شہزاد اکبر

    اسلام آباد:شہباز شریف صاحب کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:میڈیا پربیان بازی سےکام نہیں چلے گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ شہبازشریف نےکہاتھاکہ وہ مجھ پرمقدمہ دائرکریں گے،آج تک ان کے نوٹس کا انتظار کررہا ہوں،چیلنج ہےمجھےکسی عدالت میں بلالیں، میں ثبوت لےکرعدالت میں پیش ہوجاؤں گا ،شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتساب کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو پر مریم اورنگزیب کوتکلیف ہے، شہبازشریف کیخلاف دوسرےکیس میں فردجرم عائدہونےجارہی ہے، 2008اور2018کےعرصےمیں شہبازشریف کےاثاثے 7 ارب بڑھے، ایف آئی اےنےتفصیلی چالان جمع کرایاہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین کے نام پر 28 بے نامی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ملازمین کے نام پر 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، اگر شہبازشریف سمجھتے ہیں یہ مقدمہ جھوٹا ہے تو عدالت میں درخواست دیدیں، عدالتوں میں تمام ثبوت موجود ہیں اور ان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے،شہباز شریف اور ان کے بچوں کو جواب دینا ہوگا۔

    قبل ازیں ترجمان ن لیگ نے نیوز کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے شہزاد اکبر کو برطانوی اخبار کا ٹاؤٹ قرار دیااور کہا کہ شہزاداکبر روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر کاغذ لہراتےتھے ،عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کرائی اور وہ مافیاز کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہبازشریف کو عدالت نےضمانت دی،کیوں نہیں آج تک عدالت میں ثبوت دیئےگئے، ڈیوڈ روز نےسٹوری کیس میں لندن میں آج 5 ویں بار ایکسٹیشن لی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے شہبازشریف اینڈ کمپنی نے اپنے ملازمین کے ذریعے اربوں روپے اپنے اکاونٹس میں منتقل کروا کراس کو خفیہ رکھنے کی کوششوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا  لیکن یہ سارے کردار سامنے آگئے ہیں اور اب شہبازشریف کا بچنا محال لگتا ہے

     

     

  • جنید صفدر کی دعوت ولیمہ:شہباز شریف،حمزہ اور دیگر مہمانوں کی شرکت:لوگ دلہا کوبھول ہی گئے

    جنید صفدر کی دعوت ولیمہ:شہباز شریف،حمزہ اور دیگر مہمانوں کی شرکت:لوگ دلہا کوبھول ہی گئے

    لاہور:جنید صفدر کی دعوت ولیمہ:شہباز شریف،حمزہ اور دیگر مہمانوں کی شرکت:لوگ دلہا کوبھول ہی گئے،اطلاعات کے مطابق جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے جبکہ مہمانوں کی مٹن قورمہ، چکن بریانی،سوپ اور گاجر کے حلوے سے تواضع کی گئی۔

    لاہور کے جاتی امراء میں جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے قریبی عزیز واقارب ،عظمیٰ بخاری ، مرزا محمد جاوید اورڈاکٹر عدنان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں مہمانوں کےلئے مٹن قورمہ ،چکن بریانی ،سوپ اور گاجر کا اسپیشل حلوہ رکھا گیا ،شہبازشریف نے میں نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ مریم نواز نے کالے رنگ کا سوٹ اور حمزہ شہباز نے بلیک کلر کا پینٹ کوٹ پہنا۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پرایک طوفان بدتیمزی ہے ہرصارف اپنی مرضی کا اظہار کررہا ہے،اکثرکا کہنا ہے کہ شادی تو جنید صفدر کی ہے لیکن مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگراحباب شہبازشریف سمیت نے ایسے شاندارسوٹ پہنے ہوئے تھے کہ لوگ دلہے میاں کو بھول ہی گئے

  • حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے ،شہباز شریف

    حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے ،شہباز شریف

    حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے ،شہباز شریف
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ روکنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے منی بجٹ کے ملک اور قوم کے لئے تباہ کن اثرات پر حکومتی ارکان اوراس کے اتحادیوں کے احساس کو جگانے کی کوشش کریں گے موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف اب تک عوام کو نہیں مل سکا عوام کے لئے اعلان کردہ معاشی ریلیف پیکج کا اثر تو نہیں نہیں پہنچا البتہ بجلی گیس اور اشیاءکی قیمت مزید بڑھ چکی ہے

    دوسری جانب منی بجٹ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں نے بھی لائحہ عمل بنا لیا ہے، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بھر پور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے آپس میں رابطے شروع کر دیئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنماوٴں نے آپس میں رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ ایڈجسٹمنٹ اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں، آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں، پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائیں گے پی ٹی آئی حکومت یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلی گئی، پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے ہیں، جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی

    جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 123 بلدیاتی نمائندے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں گزشتہ 74 سال سے کرپٹ حکمرانوں نے ملک سے غداری کی ہے مہنگائی میں روز اضافے کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہے اعتراف کیا گیا کہ چند لاکھ ڈالر کے عوض ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، مشیر خزانہ نے منی بجٹ تیار ہونے کا اعلان کیا ، اورمزید مہنگائی کی بات کی،ہم منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں پنڈورا بکس سے سب کچھ صاف ہوگیا ، حکومتی نمائندے بھی شامل ہیں، کرپٹ مافیا اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، سودی نظام اب تک موجود ہیں،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے بیانات ہوائی فائر کےسوا کچھ نہیں

    آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

    وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

  • عمران خان کی جگہ جومرضی آئےلیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانےکےلیےہرتیرآزمائیں گے:شہبازشریف

    عمران خان کی جگہ جومرضی آئےلیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانےکےلیےہرتیرآزمائیں گے:شہبازشریف

    لاہور: عمران خان کی جگہ جومرضی آئے لیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانے کے لیے ہرتیرآزمائیں گے:،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، اپوزیشن تمام آئینی سیاسی اور قانونی ہتھیار بروئے کار لائے گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا سیالکوٹ واقعہ سے سر شرم سے جھک گئے، حکومت اس واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے۔ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے تو اسے سیاسی رنگ دیا گیا لیکن ہم نے نہ صرف اس واقعہ بلکہ ماضی قریب میں بھی اس طرح کے کسی واقعہ کو کبھی سیاسی رنگ نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان کو خطر ات لاحق ہو سکتے ہیں۔ کورونا نے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے، لیکن آج مہنگائی کے حوالے سے پاکستان دنیا کی فہرست میں تیسر ے نمبر پر ہے۔ اگر جنگی بنیادوں پر کام نہ کیا گیا تو پھر ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا

    شہباز شریف نے کہا کہ ۔آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے پوری قوم کو گلے سے جکڑ لیا ہے، قوم کے ہاتھ اور پاؤں زنجیر سے باندھ دیئے ہیں۔ ہمسایہ ملک80ء کی دہائی میں آئی ایم ایف کے پاس گیا اور آج تیس سال ہو گئے ہیں اس نے اس سے جان چھڑ الی ہے۔ حکومت نے انتالیس مہینوں میں71سالہ تاریخ کا 70فیصد قرضہ لے لیا۔ ہمیں بھی ورثے میں قرضے ملے لیکن ہم نے نہ صرف ادائیگی کی بلکہ دس ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے، روڈ انفراسٹرکچر بنایا۔ اگر بلین ٹری منصوبہ سچ ہوتا تو آج سموگ نہ ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قرضوں پرکمیشن بنایا تھا لیکن اس کی رپورٹ نہیں آئی، ہمارے ادوار میں قرضوں میں کرپشن نہیں ملی اگر ملتی تو یہ رات بارہ بجے بھی لوگوںکو اٹھا کر اس کا بتاتے۔ تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، صورتحال کو فی الفور کنٹرول کرنے کیلئے اجتماعی اذہان کو جمع کرنا ہوگا۔ یہ تاریخ کی بدترین نااہل، نا تجربہ کار اور کرپٹ حکومت ہے۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار سلیکٹڈ حکومت کی بد ترین گورننس نے ہر چیز کوتہ و بالا کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے احکامات پر قوم کو غلام بنا رہے ہیں۔ اگر فی الفور کوئی اجتماعی فیصلہ نہ ہوا تو پاکستان کے مفاد کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے، پھر آپ کو دفاع کو بھی قرضے لے کر فنانس کرنا پڑے گا۔ ایک سے زیادہ آئینی سیاسی آپشنز ہوتے ہیں اور ہم اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مشاورت نہیں کی، اگر آر ٹی ایس بند ہو سکتی ہے تو ای وی ایم بند ہو سکتی ہے۔ اوورسیز ہمارے سروں کے تاج ہیں انہیں ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے حکمران بدنیتی سے دھاندلی کے ذریعے ووٹوں کو بکسوں میں ڈلوانا چاہتے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کریں۔ جو ہمیں دن رات چور اور ڈاکو کہتے ہیں پتہ چلے انہوں نے کس طرح بھارت اور دوسرے ممالک سے فنڈ ز لئے۔ حکومت دروغ گوئی میں سب سے آگے ہے ان کا جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے میں کوئی ثانی نہیں ، انہوںنے ملک کا کباڑہ کر دیا ،معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ عمران خان حکومت کو ایماندار کہنا سفید جھوٹ ہے۔

  • ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات

    لاہور:ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے اور اہم معاملات پرگفتگو بھی کی ہے

    ادھر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شہبازشریف نے ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ساتھ ہی شہبازشریف کی ایرانی وفد کےلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا

    ایرانی قونصل جنرل رضانذیری نے شہبازشریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے پاس آنے میں تاخیر ہوئی لیکن آج ملاقات پر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے:ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں آئے ابھی 20دن ہوئے تھے کہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کا انتقال ہوا تھا:

    ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے اس موقع پر مزید کہاکہ میں جاتی امراءمیں میاں نوازشریف کے پاس انکی زوجہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے گیا تھا: یہ ہماری روایات ہیں جن کے تحت ہم گزشتہ کئی صدیوں سے قائم دائم چلتے آرہے ہیں:

    شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ ہم آپکے اور ایرانی قوم کے شکر گزار ہیں :شہبازشریف نے کہ ایران کا دورہ مجھے آج بھی یاد ہے :میں ایران میں مشہد کے دورے پر صفائی سے بہت متاثر ہوا تھا

    شہبازشریف نے کہا کہ میں نے مشہد کی صفائی کے متعلق وہاں کے افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی لی تھی:ہم نے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے لاہور میں باہمی اشتراک سے جدید طرز پر مذبحہ خانہ قائم کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پاک ایران دوستی کا ثبوت ہے

     

     

     

  • اگریہ حکومت رہی تو پھراگلے مہینے تنخواہیں بھی نہیں‌ دے سکے گی:شہبازشریف

    اگریہ حکومت رہی تو پھراگلے مہینے تنخواہیں بھی نہیں‌ دے سکے گی:شہبازشریف

    لاہور:اگریہ حکومت رہی تو پھراگلے مہینے تنخواہیں بھی نہیں‌ دے سکے گی:،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    حکومت رہی تو آئندہ برس قرض پر سود کی ادائیگی کے بعد دفاع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اورحکومت چلانے کے لئے بھی قرض لینا پڑے گا

    شہازشریف کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں تاریخی اضافہ کے نتیجے میں ڈالرز میں قرض لینا پڑے گاڈالرز میں قرض نہ لیا تو پھر غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گریں جس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی

     

    حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے کہ ماضی کے قرض کی ادائیگی کے لئے قرض لے رہی ہے، معاشی ماہرین اس جھوٹ کا پردہ چاک کرچکے ہیں

    حقائق اور دستاویزات پی ٹی آئی حکومت کے اس جھوٹ کی نفی کررہے ہیں، یہ سب قرض قومی معیشت کی تباہی، غلط فیصلوں اور معاشی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ، قومی آمدن میںکمی، معاشی جمود، شرح سود میں اضافے جیسی غلط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت کو ”قرض پر چلنی والی اکانومی‘ ‘ بنادیا گیا

    نوازشریف دور میں ”قومی معیشت ، قومی آمدن“ بڑھ رہی تھی، شرح ترقی میں اضافے سے معیشت دوبارہ زندہ ہورہی تھی

    آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے، دو شرائط ایسی مانیں گئیں جو پہلے کبھی نہیں مانی گئیں

    موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی پارلیمنٹ سے بل منظور کرانے کی شرط منظور کرکے ملکی مفاد پر گہری ضرب لگائی ہے،شہازشریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کی یہ شرط پارلیمان کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش ہے ،سٹیٹ بنک ایکٹ، سپلمنٹری ٹیکس لاز بل اسی شرط کا حصہ ہے

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بندوق پارلیمنٹ کی کنپٹی پر رکھ کر پاکستان کے عوام کے مفاد کے خلاف قانون سازی کرائی جارہی ہے،ملک پر قرض کا بوجھ 55.5 ٹریلین روپے سے بڑھ جانا ثبوت ہے کہ معیشت نہیں چل رہی، حکومت فیل ہوچکی ہے

    شہازشریف نے کہا کہ تین سال تین ماہ میں 20.5 ٹریلین پبلک ڈیٹ اور ادائیگیوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے،عمران نیازی صاحب نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر دعوی کیا تھا کہ 10 ہزار ارب قرض میں کمی لائیں گے؟ 20.5ٹریلین قرض بڑھنے کے ذمہ دار عمران نیازی صاحب اور ان کی نااہلی وکرپشن ہے موجودہ حکومت کے ہر نئے دن کا مطلب پاکستان کو معاشی ’ڈیڈ اینڈ‘ کی طرف لیجانا ہے

    شہبازشریف نے کہا کہ پانچ سال پی ٹی آئی برسراقتدار رہی تو پاکستان میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ دینے کے لئے بھی پیسے نہیں ہوں گے،پانچ سال پی ٹی آئی نے مکمل کئے تو پاکستان پر قرض اور ادائیگیوں کا کل بوجھ دوگنا سے بھی بڑھ جائے گا، یہ پاکستان کی بقاءکا سوال ہے

     

     

    عمران خان پاکستان میں‌ ریاست مدینہ کی طرزکی حکومت چاہتا ہے:سابق حکمران

  • الٹی گنتی شروع :مریم نوازکی ویڈیو کے بعد آڈیو لیک:سچ کوجھوٹ اور جھوٹ کوسچ بنانے میں میڈیا وارسامنے آگئی

    الٹی گنتی شروع :مریم نوازکی ویڈیو کے بعد آڈیو لیک:سچ کوجھوٹ اور جھوٹ کوسچ بنانے میں میڈیا وارسامنے آگئی

    لاہور:الٹی گنتی شروع :مریم نوازکی ویڈیو کے بعد آڈیو لیک:سچ کوجھوٹ اور جھوٹ کوسچ بنانے میں میڈیا وارسامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم سیاسی جانشین مریم نواز کس طرح میڈیا کواپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہیں اوروزیراعظم عمران خان کے خلاف کس طرح من گھڑت پراپیگنڈہ کرنے میں‌ماہر ہیں اس کا ثبوت ایک آڈیو کے ذریعے قوم کےسامنے آگیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے جس طرح مریم نواز کی ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ نوازشریف کے نافرمان میڈیا کے خلاف ہدایات دے رہی تھیں ، اسی طرح آج ایک آڈیو منظرعام پرآئی ہےجس میں وہی تاریخ وہی انداز اور وہی سازش اختیار کی گئی ہے جوویڈیو میں اختیار کی گئی تھی

     

    اس آڈیو میں نوازشریف کی سیاسی جانشین اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کرنے میں اپنی مثال اپ رکھنے والی ن لیگ کی رہنما مریم نواز کسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتارہی ہیں کہ میڈیا ہمارے اور ہمارے مخالف یعنی عمران خان اور ہمارا موقف قوم کے سامنے پیش کررہا تھا

    مریم اس آڈیو میں کہتی ہیں کہ پہلے میں نے جیو سےبات کی پھر جب محسوس کیا کہ جیو جس طرح میں کہہ رہی ہوں اس طرح خبرکوبنا کر پیش نہیں کررہا تو پھر میں‌نے میر شکیل الرحمن سے پرسنلی بات کی اور ان سے کہا کہ یہ بات ٹھیک نہیں ہے کہ آپ کا چینل دونوں فریقین کا موقف قوم کے سامنے رکھ رہا ہے اس سے ہمیں نقصان ہورہا ہے

    مریم نواز کہتی ہیں کہ میں نے میر شکیل الرحمن سے کہا کہ آپ ہمارا موقف پیش کریں اور عمران خان کا موقف ہٹا دیں ،مریم نواز کہتی ہیں پھر میر شکیل نے ایسے ہی کیا اور ہماری مرضی کے مطابق خبریں اور موقف کو پیش کیا اور عمران خان کے موقف کو ہٹا دیا گیا

    پھر مریم نواز کہتی ہے کہ پھر میں نے ایک اور نجی چینل کے مالک سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ دیکھنا کہ میں‌عمران خان کے ساتھ کیا کرتا ، مریم پھرجس سے ہم کلام ہوتی ہیں ان سے کہتی ہیں‌کہ پھر ہم نے جس طرح‌کہا انہوں‌نے کردکھایا اورپھرعمران خان کو جھوٹا ثابت کردکھایا

    ادھر مریم نواز کی اس آڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد پارٹی کے پرانے نظریاتی کارکنان کے سرشرم سے جھُک گئےہیں اور انکا کہنا ہے کہ مریم نواز کی وجہ سے پارٹی کےلیے اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے، مریم ہی وہ مہرہ ہے جس نے پاکستانی سیاست میں جھوٹ ، فریب اور لعن طعن کو متعارف کروایا اور یہی وہ حرکتیں ہیں کہ آج پوری قوم کے سامنےپارٹی رسوا ہورہی ہے اور وہ ڈھٹائی کے ساتھ اپنے مشن پر لگی ہوئی ہے