Baaghi TV

Tag: شیخ رشید

  • شیخ رشید نے تو حد ہی کردی ، بلے بلے ہوگئی

    شیخ رشید نے تو حد ہی کردی ، بلے بلے ہوگئی

    کراچی:ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری والی خبر ، اطلاعات کے مطابق آج 15 اکتوبر سے بوگیاں لگائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق جناح ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی بوگیوں میں اضافہ کر دیا گیا، وزیر ریلوے نے آج 15 اکتوبر کے لیے جناح ایکسپریس کا آدھے کرائے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    خواتین کو وراثت اور پھراسکے تحفظ کا بل منظور

    ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ منگل کے دن جناح ایکسپریس کا کرایہ آدھا وصول کیا جائے گا، کراچی سے لاہور تک کرایہ 1825 سے کم کر کے 950 کر دیا گیا، جناح ایکسپریس کے کرائے میں یہ کمی صرف آج 15 اکتوبر کے لیے ہے۔

    وزیراعظم کا سب چور مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں‌!جہانگیرترین نے بتادیا

    یاد رہے کہ دو دن قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کے ڈبے لگائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر ایک ہزار دکانیں بھی بنائی جائیں گی۔یہ بھی یاد رہےکہ شیخ رشید نے یہ وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدے کی پاسداری کرکے سچ کردکھایا

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

  • شہاز شریف مجھ سے رابطے میں‌ رہتے ہیں‌، شیخ رشید نے دعویٰ کردیا

    شہاز شریف مجھ سے رابطے میں‌ رہتے ہیں‌، شیخ رشید نے دعویٰ کردیا

    لاہور : شیخ رشید پھر پشین گوئیاں اور سیاسی راز فاش کرنے لگے ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف سے اپنے رابطوں کا انکشاف کردیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن دھرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

    وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ناموس رسالت اور کشمیر کا کیس کامیابی سے لڑا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ماضی میں کشمیر کے موضوع پر ملی بھگت سے تقاریر ہوتی رہیں۔

    “دال میں کچھ کالا ضرور ہے! بہانہ خودمختار گورننگ باڈی مگر نشانہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف،کیا ہونے جارہا ہے خبرآگئی” لاک ہے

    دال میں کچھ کالا ضرور ہے! بہانہ خودمختار گورننگ باڈی مگر نشانہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف،کیا ہونے جارہا ہے خبرآگئی

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دھرنا آگے لے جانے کی تاریخیں دے رہےہیں، اس لیے مولانا فضل الرحمٰن سےکہا ہے کہ وہ فیصلے پرنظر ثانی کریں، نواز شریف اور زرداری قیدی ہیں، مگر ان سے سڑکیں نہیں بنوائیں گے۔

  • شیخ رشید کا مفت مشورہ ، ریکوڈیک اور آئی ایم ایف جتنے پیسے مانگ لیے

    شیخ رشید کا مفت مشورہ ، ریکوڈیک اور آئی ایم ایف جتنے پیسے مانگ لیے

    لاہور : شیخ رشید نے کرپشن کیس میں‌گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف یا ریکوڈک جتنے پیسے دیدیں تو ملک کی خدمت کے ساتھ ان کی رہائی بھی ہو گی، شیخ رشید نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہونے کی اپیل بھی کر دی۔

    ملتان گھنٹہ گھر کی 135 سال پرانی تاریخی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    ذرائع کے مطابق میو گارڈن لاہور میں سی ای او ریلوے آفتاب اکبر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عشائیہ سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاسی ڈیل کا عندیہ دیدیا، کہا کہ عمران خان کسی کرپٹ سیاستدان کو این آر او نہیں دے گا ساری اپوزیشن کو مسئلہ کشمیر پر ایک پیج پر ہوجانا چاہیے۔

    قندوز کے بعد افغان طالبان کی پل خمری پر قبضے کی خبریں

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے باہر کشمیر ریلی میں کرنٹ لگنے کے بعد انکی توانائی میں اضافہ ہواہے، انہوں نے کہا کہ اگر ایک سال میں ریلوے میں کوئی کرپشن ہوئی تو وہ خود اس کے ذمہ دارہوں گے۔

     

    16 سالہ لڑکی نے زہریلا کیمیکل کیوں پیا ، پولیس نے حقیقت کھول دی

    دوسری طرف شیخ رشید نے دعوی کیا کہ رواں سال کے اختتام پر ریلوے کا خسارہ ختم کر دیں گے اور ایک سال میں پچپن ارب روپے کمائے ہیں ان کے اب دو ہی ٹارگٹ ہیں کہ آٹھ سے سولہ فریٹ ٹرینیں بڑھائیں گے۔ ایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی قیادت میں مکمل ہوگا۔

  • شیخ رشید نے بڑا یوٹرن لے لیا ، کیوں لیا ؟ وجہ نے حیران ہی کردیا

    شیخ رشید نے بڑا یوٹرن لے لیا ، کیوں لیا ؟ وجہ نے حیران ہی کردیا

    راوالپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے نے کچھ عرصہ قبل چلائی گئی 2 نئی ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، بند کی جانے والی ٹرینوں کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور آنے والی دونوں ٹرینیں راولپنڈی ایکسپریس 15 ستمبر 2019ء سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے ریزرویشن آفس کو دونوں ٹرینوں کی بکنگ بند کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ پنڈی ریل کار کا افتتاح عمران خان نے 15 ستمبر 2018ء کو وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر ہی کیا تھا، فیصلہ ٹرینیوں کی کم آکوپینسی کے باعث کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے جانے والی 109 اپ کی آکوپینسی 56 فیصد جبکہ راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرین 110 ڈاؤن کی آکوپینسی 36 فیصد رہی، مجموعی طور پر ایک سال میں دونوں ٹرینوں کی آکوپینسی 46 فیصد رہی جسکے باعث محکمہ کو بہت زیادہ خسارہ ہو رہا تھا۔

  • راولپنڈی پارک کی از سر خود نو تعمیر  شیخ رشید نے عوام کے دل جیت لیے

    راولپنڈی پارک کی از سر خود نو تعمیر شیخ رشید نے عوام کے دل جیت لیے

    راولپنڈی(رپورٹ باغی سپیشل) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک منگٹال میں جب شیخ رشید جیت کر قومی اسمبلی پہنچے تو انہیں لیڈیز پارک کا منصوبہ ملا لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا جب اگلی حکومت 2013 میں مسلم لیگ ن کی آئی تو ان کے ایم پی اے اور ذمہ داران کو جو رقم ملی انہوں نے صرف چاردیواری کرکے باقی رقم ہڑپ کرلی لیکن اب دوبارہ شیخ رشید وزیر ریلوے بنے تو انہوں نے اس پارک کی از سر خود نو کی تعمیر کا حکم دیا, اہل علاقہ نے باغی ٹی وی کو بتایا کے ہمارے علاقے میں کوئی پارک نہیں تھا ہمیں خوشی ہوئی کے پارک بن رہا ہے لیکن جب دیکھا یہ صرف نام کا ہی تھا اور یہاں دیواریں کھڑی کردی گئی اور یہ نشئ افراد کی آماجگاہ بن گیا اور اس کے اطراف میں کوڑا کا ڈھیر لگانا شروع کردیا گیا اب شیخ رشید صاحب کے شکر گزار ہیں وہ اس پارک کو اصلی حالت میں بحال کررہے ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پارک کے نام سے جو گزشتہ حکومتوں نے پیسے کھائے اس کا احتساب کیا جائے