Baaghi TV

Tag: شیخ رشید

  • 190 ملین پاؤنڈ  کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

    190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں-

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اورانہوں نے مجھے گلے لگایا بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا جس پر میں نے کہا ہائیکورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گااور ساتھ ہی ایک شعر’یہ تو چلتی ہے تجھےاونچا اڑانے کے لیے’ بھی کہا ۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ دونوں پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

    1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

  • جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

    جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں، مقدمے کے 95 گواہان میں سے کسی نے بھی انہیں نامزد نہیں کیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں، 6 ماہ کے بعد محض 8 فروری کے الیکشن سے باہر کرنے کے لیے نام ڈالا گیا تھا، ہمراہی ملزم صداقت علی عباسی کے اے سی اسلام آباد کے روبرو 164 کے جبری بیان کو بنیاد بنا کر اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔

    ہانیہ عامر کی امریکا میں ایونٹ سے نکالنے جانے پر وضاحت

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق ایک ملزم کا بیان دوسرے ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا، صداقت عباسی پہلے ہی اپنے بیان کی تردید کرچکے ہیں، میرا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، انہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265K کے تحت بری کیا جانا چاہیئے تھا، اگر فرد جرم کے لئے ٹھوس مواد موجود نہ ہوں تو فرد جرم نہیں لگائی جاسکتی۔

    نومئی مجرمان کو سزائیں،عمران خان کا خوف،پی ٹی آئی نے کارکنان کو چھوڑا لاوارث

    شیخ رشید احمد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر پیٹشن کے ساتھ حکم امتناعی کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے اور پیٹشن کی جلد سماعت کی بھی درخواست دی گئی ہے۔

  • مذاکرات کو مذاق کی رات نہیں بنانا،شیخ رشید

    مذاکرات کو مذاق کی رات نہیں بنانا،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بیل چڑھتی نظر نہیں آ رہی، دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں،

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جیلیں آباد اور غریب لوگ برباد ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے جیلوں کے دروازے کھلیں اور جوڈیشل کمیشن بنے، مجھ پر اتنے کیسز بنا دیئے گئے کہ زندگی سے اکتاہٹ پیدا ہو چکی ہے۔میں نے تو 40 دن کا چلہ کاٹا ہے، پھر دو بار سسرال (جیل) بھی گیا۔ چند دنوں میں عالمی اور اخلاقی دباؤ حکومت پر بڑھنے والا ہے، پاؤں پڑی ، صدقے پر چلنے والی حکومت ہے، چاہتا ہوں مذاکرات کا نتیجہ نکلے، ایک شخص سے تعلق ہے وہی نبھانے کی کوشش کررہا ہوں،آئندہ دنوں میں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ حکومت پر عالمی دباؤ بڑھے گا، اس حکومت کے ساتھ کسی کی سپورٹ نہیں ہے، پاکستان میں مذاکرات کو مذاق کی رات نہیں بنانا،کامیاب کرنا ہے، حکومتیں معافی دیتی ہیں،قیدیوں کو معافی ملنی چاہئےاسکی استدعا ہونی چاہئے، پی ٹی آئی کی کیا سوچ ہے، حکومت کہاں پھنسی ہوئی ہے سب کو پتہ ہونا چاہئے،ہماری معیشت مزید بیٹھی تو لوگوں میں تباہی و بربادی پھیلے گی، دعا ہے مذاکرات کامیاب ہوں اور جیلوں کے دروازے کھلیں،غریب لوگ جیلوں میں ہیں، میرے جیسا بندہ پیشیاں بھگت بھگت کر تھک گیا، اصل حکمرانوں سے درخواست ہے کہ سیاسی قیدی،غریبوں کو رہا کریں،اسٹاک ایکسچنیج کی بجائے کسی ریڑھی والے سے پوچھیں ،عوام نالاں ہے، عوام سے پوچھیں ،میں پی ٹی آئی میں نہیں، ایک بندے سے تعلق ہے وہی نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں.

    نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں، اسد قیصر

    صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ نے دیا جھٹکا

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا،شیخ رشید

    حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا،

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے مذاکرات کی انہوں نے ایک کمیٹی بنائی ہے لیکن نکلنا کچھ نہیں کیونکہ قبر ایک اور بندے دو ہیں اور صرف ایک نے اندر جانا ہے،اگر مذاکراتوں سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں، اور بغداد کی راتیں ہیں اس ملک میں،26 تاریخ ایک خوفناک،وحشت ناک اور دہشت ناک ظلم و ستم کا دن تھا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پہلے ہی کہا تھا 30 دسمبر تک عدم استحکام ہو گا،خونی 26 نومبر گزری ہے، سیاسی طور پر انتہائی عدم استحکام ہے، حالات بہتری کی طرف جانے چاہئے، تحریک انصاف جانے اور حکومت جانے،مذاکرات کا حامی تھا اور رہوں گا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے آیا ہوں ہر بندہ کہتا ہے خدا پاکستان کو محفوظ رکھے،عمران خان سے لمبی ملاقات ہوئی، باہر آ کر میں نے سوچا شارٹ ہی رکھو تو بہتر ہے،عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ میں اور آپ ایک ہیں اور ہمارا مقصد ایک اور ایک 11 ہے جو بہتری کا نمبر ہے،بہتری کے‌حالات نکلنے چاہئے. حالات سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہیں، میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں، مذاکرات بہت اچھی چیز ہے، دنیا میں جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں، میرا صرف ایک آدمی سے تعلق ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی ہے باقی میں کسی کو نہیں جانتا،

  • شیخ رشید  نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

    شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 24نومبر سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کی اور خواہش ہے کہ تعلقات بہتر ہوں، لیکن اس بارے میں کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات میں کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔ اگر وہ گناہگار ہیں تو انہیں سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ فوج کو ان کی ضرورت نہیں ہے، 24 نومبر کو پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی عقیقے کی دعوت بھی دے تو شہباز شریف وہاں چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جسکے بارے گزشتہ روز بشری بی بی نے رہنماوں کے ساتھ اجلاس بھی کیا.

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

  • پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ،پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انھیں پتہ ہے کچھ بڑا ہونے والا ہے کچھ بڑا ہونے والا ہےاسی لیے کسی کا پاؤں ٹوٹ گیا ہے کسی کو فیکچر ہو گیا ہےکسی کے پیٹ میں درد ہے سب باہر بھاگ رہے ہیں ، اس ملک میں جمہوریت ہے صدرات ہے معلوم نہیں کیا ہے ،لعنت اس قوم کا قومی نعرہ بن گیا ہے، ایران بھارت نے فوج کو تیاری کا حکم دیا ہے ، ہمارے ملک میں کسی کے پاوں میں موچ ہے، قوم پر اتنا ظلم نہ ڈھائو کہ بغاوت ہو جائے، شکر ہے انتظار پنجھوتہ مل گیا ، اس حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ، پی آئی اے کو بیچ رہے ہیں اپنے فلیٹس کیوں نہیں بیچتے ،ریڑھی اور قلفی والا تو اندر کھڑا ہے، اگر مجھے سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے کہ ان کے دوروں سے ایک ڈالر بھی آیا ہے ،چین کے بیان بارے میں انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ جس ہاوسنگ سوسائٹی کی کرین جہاں تھی وہیں کھڑی ہے ،امریکن الیکشن پوری دنیا پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 14، 14 کیسز ہیں، کیس بھی تھوک کے بھاؤ ہیں،اتنا ظلم کیا جا رہا ہے،زیادتی کر رہے ہیں، پتہ نہیں ملک میں کون سا نظام ہے،قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، ہم نے 40 دن کا چلہ کاٹا، صحت اب تک ٹھیک نہیں ہے، شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے، ان کی بھی کیا اسٹوری بنائی ،جو اسٹوری نویس ہے اس کو میں داد دیتا ہوں، بزدل سو بار مرتا ہے اور بہادر ایک بار مرتا ہے، پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، لوٹ کا مال ہو، ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں، دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں،دنیا کے حالات دیکھیں ایران نے اپنی فوج کو تیاری کو حکم دیا ہے، امریکا کا الیکشن بھی آ گیا، اتنا قوم پر ظلم نہ کریں کہ قوم بغاوت پر اتر آئے،

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

  • 26ویں ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی ،شیخ رشید

    26ویں ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی ،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے تو ان کو لگ پتا جائے گا مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی اور انہیں کچھ نہیں ملے گا،یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل کو چالان کی نقول تقسیم کی گئیں،8 نومبر کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی۔ ملزمان پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

  • مولانا  نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے، شیخ رشید

    مولانا نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے-

    باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راوئنڈ جیت لیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے، مفتی محمود مرحوم نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی، ووٹ کو عزت دینے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے، ووٹ کا جمعہ بازار بنا ہوا ہے، یہ 25 کروڑ عوام کو کیسے اعتماد میں لیں گےکسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں ہے، جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا رات کے اوقات میں مارا گیا، امید ہے کہ 30 ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

  • نام نہاد اسمبلیاں مزید بحران کا شکار بھی ہو سکتی ہیں،شیخ رشید

    نام نہاد اسمبلیاں مزید بحران کا شکار بھی ہو سکتی ہیں،شیخ رشید

    ‏ شیخ رشید نےکہا ہے کہ تمام آئینی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پابند ہے۔

    باغی ٹی وی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا ہے شیخ رشید نے لکھا کہ تمام آئینی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پابند ہے، آئین کی واضع تشریح کا اختیار بھی سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے۔

    عوام مسلم لیگ کے سربراہ نے ایکس بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کی 63A کی واضع تشریح نے حکومت کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا جبکہ حکومت کی منصوبہ بندی بھی دھری کی دھری رہ گئی ہے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت خود اپنے ہی پھندے میں پھنسنے جارہی ہے، اگر سپریم کورٹ نے یہ کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا تو پھر مزید پچیدگیاں پیدا ہو جائیں گی۔

    شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک سیاست میں شدید قسم کا اتار یا چڑھاؤ آ سکتا ہے، جمہوریت تماشہ بھی بن سکتی ہےنام نہاد اسمبلیاں مزید بحران کا شکار بھی ہو سکتی ہیں۔

  • شیخ رشید کے بلاول کیخلاف نازیبا الفاظ،سندھ حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

    شیخ رشید کے بلاول کیخلاف نازیبا الفاظ،سندھ حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

    سپریم کورٹ، بلاول بھٹو کے خلاف نامناسب الفاظ کے استعمال سے متعلق کیس،سندھ حکومت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    سندھ حکومت نے شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ،سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ خلاف قانون ہےکالعدم قراردیاجائے ،چیمبر میں سماعت کر کے جج نے اپنا مائنڈ اپلائی نہیں کیاشیخ رشید نےبلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی،ہائیکورٹ کا مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے

    واضح رہے کہ 25 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف سندھ اور بلوچستان کے تھانوں میں درج مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کے کیس میں شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا یا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دیئے ہیں، عدالت نے جب فیصلہ سنایا تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کمرہ عدالت میں موجود تھے.

    چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، شیخ رشید

    لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    ایک ہی الزام،شیخ رشید پر متعدد مقدمے،عدالت نے رپورٹ کی طلب

    طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، عدالت کے استفسار پر شیخ رشید کا جواب

    شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا ،نہیں معلوم کیا ہونے جا رہا،شیخ رشید

    شہریار ریاض کو پی ٹی آئی نے3 کروڑ میں ٹکٹ دیا، شیخ رشید کا ویڈیو بیان وائرل

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا