Baaghi TV

Tag: شیری رحمان

  • قومی اسمبلی اجلاس: مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ شیری رحمان

    قومی اسمبلی اجلاس: مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ شیری رحمان

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا کہ: ہمیں آئی ایم ایف کے اس مشکل بجٹ کے ساتھ باندھنے کے اصل ذمہ داری تباہی سرکار پر عائد ہوتی ہے جو آئے تھے سو دن میں تبدیلی لانے اور جنہوں نے کشکول توڑنے کی بات کی تھی۔ لیکن سارا مسئلہ ان کی شاہ خرچیاں، تقسیم کی سیاست اور ان کی اپنی انا کی وجہ سے ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا: جو سیاست دان ایک دن بھی اپنی انا سے ذرا ہٹ جائے تو وہ مشکل فیصلے کرتے ہیں۔ اور آپ کا کیا خیال ہے کہ اس صورتحال میں ہمیں حکومت کرنا اور کسی کے ساتھ بندھ جانا ہمیں پسند ہے؟ نہیں ایک ہمارا یہ فیصلہ ہے اور دوسرا وہ تھا کہ ہم اپنے ملک کو دیوالیہ ہونے دیتے عمران خان جیسے نااہل حکمران کے ہاتھ میں لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ بھلے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑیں مگر ملک کو بچانا ہے۔ سری لنکا کی آپ کے سامنے ہے جو دیوالیہ کی طرف جا چکا ہے۔

    شیری رحمان اپنے خطاب میں کہتی ہیں: تحریک انصاف کی حکومت کو آلو اور ٹماٹر کی قیمت سے کوئی سروکار نہیں جو اصل مسئلہ ہے اس ملک کا اور یہ حکومت اگر مشکل فیصلے نہ کرتی اور اپنی سیاسی ساکھ کو داو پر نہ لگاتی تو پاکستان سیدھا دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔

    شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ: عمران خان پڑھے لکھے لوگوں کو گمراہ کررہا ہے لہذا اب ہماری اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی کیونکہ غریب نے پیٹ پر پتھر باندھے ہوئے ہیں اور اس قربانی سے ملک کو بچانا ہوگا۔

    ان کا تقریر کے آخر میں کہنا تھا کہ: ہمیں ایک غریب آدمی کیلئے انکی ضروری اشیاء خوردونوش جیسے دال، روٹی اور پٹرول کیسے سستا کرنا ہے اور ان کے گھروں میں صاف پانی کیسے آئے گا  اس سب پر مل جل کوئی حل نکالنا ہوگا اور یہ بحران تب ہی ختم ہوگا جب ہم آپس میں مل بیٹھیں گے۔

  • شیخ رشید کا بیان عالمی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے،شیری رحمان

    شیخ رشید کا بیان عالمی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے،شیری رحمان

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کا بیان عالمی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ سابق ویز داخلہ نے اعتراف کیا کہ حکومت اور عمران خان کو عدم اعتماد کا 4 ماہ پہلے علم تھا، یہ کون سی عالمی سازش تھی جس کا عمران خان اور حکومت کو4 ماہ پہلے ہی علم ہوگیا تھا،اگر یہ عالمی سازش تھی تو عمران خان نے اسے روکنے کے لیے کیا اقدامات لیے؟-

    عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھائیں ، شیخ رشید کا اعتراف

    عالمی سازش تھی تو پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟،سابق وزیر داخلہ کا بیان عالمی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے،عمران خان نے عدم اعتماد کے معاملے کو سازش کے بیانیے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی،عمران خان سفارش کے نام پر ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں-

    وزیر خزانہ آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ کل پیش کریں گے

    قبل ازیں سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک انکشاف کیا تھا کہ مجھے تو انٹیلی جنس بیورو نے 4 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں ۔جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نےعمران خان کویہ سب بتایا لیکن یہ جان کرمجھے بہت حیرانگی ہوئی کے وه تو پہلے سے ہی سب کچھ جانتے تھے میں نے اس حوالے سے دوتین ماہ انتظار بھی کیا کہ آئی بی کی رپورٹ بعض اوقات سنی سنائی بھی ہوتی ہے عمران خان سب جانتا تھا کہ یہ ملبہ گرنا ہے جس کو ہم کہتےہیں بارودی سرنگیں بچھا گئےعمران خان نے جب قیمتوں میں کمی کی تھی تو اس کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور تھا ۔

    انصاف کا تقاضہ تھا چیئرمین نیب اپنے اثاثوں کاحساب دیتے، شاہد خاقان عباسی

  • ہم بطور پاکستانی عالمی موسمیاتی ایمرجنسی کے صف اول میں کھڑے ہیں،شیری رحمان

    ہم بطور پاکستانی عالمی موسمیاتی ایمرجنسی کے صف اول میں کھڑے ہیں،شیری رحمان

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : شیری رحمان نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوام میں شعور اور آگاہی پھیلنا ہے،نہ صرف پاکستان اور جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا ماحولیتی تبدیلی کے غیر معمولی اثرات سے متاثر ہو رہی ہے،ماحولیاتی تبدلی 21ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے-

    شیری رحمان نے کہا کہ ہم بطور پاکستانی عالمی موسمیاتی ایمرجنسی کے صف اول میں کھڑے ہیں، پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جن کو ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات اور خطرات لاحق ہیں، ہمیں غیر معمولی درجہ حرارت اور شدید خشک سالی کا سامنہ ہے-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے جنگلات جل رہے، گلیشیئر پگل رہے اور دریا خشک ہو رہے ہیں، ہم نے پانی کے استعمال میں احتیات برتنی ہوگی،اگر ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم نہیں کیا تو یہ ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو نقصان ہوگا، ہم اپنی زمین اور قدرتی ماحولیات کے ساتھ بہت ناانصافی کرتے ہیں-

    جولوگ قرآن کی تعلیمات پرعمل پیرا ہیں وہی دین اوردنیا کمارہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سمندر، ہوا اور اپنی زمین کو آلودہ نہیں کرنا چاہیے،ہمیں کلائمیٹ کرائیسس کو نمٹنے کے لیے کلائمیٹ کلچر کو اپنا ہوگا، ہر پاکستانی شہری کو ماحولیات کا تحفظ اور اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صاف ستھرا اور صحت مند ماحول تب ہی ممکن ہے جب ہر شہری اپنی قومی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے گا، اس کرہ ارض پر ایک ہی پاکستان ہے، ملک کے ماحولیات کی حظاظت کر کے ہی ہم اس کو بچا سکتے ہیں-

    وزیر داخلہ کا عمران خان کی اسلام آباد واپسی پر گرفتاری کا عندیہ

  • پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، شیری رحمان

    پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، شیری رحمان

    اسلام آباد: ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ ہمارا میزبان ہے، اسکردو سے لیکر دریائے سندھ کا سفر کر کے بہت اچھا کام کیا ہے، جب سول سوسائٹی کچھ کرنے نکلتی ہے تب ان کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، ہر قسم کی زندگی ماحولیاتی اثرات کی لپیٹ میں ہیں، سندھ اور بلوچستان خشک سالی کا شکار ہیں، ہمیں فوری اقداماٹ اٹھانے پڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دریا کو بھی آلودگی سے بچانا ہے، دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں اور آبادیاں دریاؤں کے گرد ہیں، انڈس ڈیلٹا اب ختم ہوچکا ہے، انڈس ڈیلٹا تباہ ہونے سے سمندری پانی زیر زمین پانی خراب ہو رہا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ دنیا بھر کے دریا بڑا اثاثہ ہوتے ہیں، میرے بچپن میں کوٹری کی طرف دریا دیکھنے جاتے تھے، اس وقت دریا سندھ کوٹری کے مقام پر ٹھاٹھیں مار کر بہتا تھا، اب پلا مچھلی بھی ختم ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشئیر ختم ہو رہے ہیں، پاکستان سخت خشک سالی کا شکار ہے، اس کا سندھ سب سے زیادہ شکار ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ جھپیر پر ونڈ کاریڈور سے 40 ہزار میگا واٹ بجلی ملکی بجلی کی ضروریات پورا کر سکتی ہے، سولر انرجی کی طرف بھی جانا ہوگا۔

  • توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    سرکاری سرپرستی میں سیاسی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کےقانون کا نہایت اشتعال انگیز استعمال پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوبین کےسامنے رکھ دیا

    سینئر مرکزی رہنما، رکن کور کمیٹی اور سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے خصوصی خطوط بھجوا دیے ،ایک خط اظہارِ رائے کی آزادی کے حقوق کےتحفظ و فروغ کیلئےاقوامِ متحدہ کےخصوصی مندوب کو انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 34/18 کے تحت بھجوایا گیا انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 40/10 کے تحت دوسرا خط مندوب برائےتحفظِ آزادئ عقائد کو بھجوایا گیا اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن، عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ہے،

    ڈاکٹر شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کا بنیادی فرض ہے، لیکن امریکی سازش سے بےضمیر حکومت جو عوامی تائید سے محروم ہے وہ فاشسٹ اقدامات سے اپنے اقتدار کا دوام چاہتی ہے اس حکومت میں دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو امن کا نگراں وزیر مقرر کیا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزد قاتل توہین مذہب کا کارڈ استعمال کررہا ہے اس کا مقصد ملک کو داخلی انتشار کی جانب دھکیلنا ہے امپورٹڈ حکومت میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ہم جمہوری حقوق پر شب خون مارنے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کرائم منسٹر وغنڈہ گرد حکومت کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

  • محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

    محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے۔

    شیخ رشید احمد کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی گرفتار

    انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی صحت اور حفاظت کے لیے آئی ایل او کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محنت کش طبقےکے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،مزدوروں کی فلاح و بہبودصوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،محنت کشوں خصوصاً کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے موثر قوانین سازی کر رہے ہیں-

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صنعتوں کیلئے درکار تربیت یافتہ افرادکی تیاری کا اہتمام کیا ہے، صوبائی حکومت محنت کشو ں کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کر رہی ہے-

    وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے یوم مزدور پر پیغام جاری کیا کہا کہ یوم مزدور پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراج پیش کرتی ہوں زراعت، صنعت، ہر شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی وجہ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے،موجودہ حکومت نے ماہانہ اجرت 25 ہزار کرنے کا اعلان کیا جو ایک خوش آئند شروعات ہے-

    انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا تحریک انصاف نے لیبر مارکیٹ میں اصلاحات اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا،پیپلز پارٹی نے 1972 میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزدور پالیسی دی،18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت اپنی صوبائی لیبر پالیسی تشکیل دے چکی ہے،سابق حکومت کی تباہ کاریوں کو درست کرنے کیلئے مزدور دوست پالیسیز لانے کی ضرورت ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

  • تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے،

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے،
    پاکستان اور بھارت کی سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،
    قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے،پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے،اس سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مارچ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،مارچ میں ہی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں،سال 2018 میں بھی اپریل کے مہینے میں نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر بنا جب پارا 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا،

    ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، رواں ہفتے ہیٹ ویو کے باعث دن کا درجہ حرارت 8 سے9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں جاری ہیٹ ویو کے باعث سورج کے مزاج مزید برہم ہیں لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہیٹ ویو کا سلسلہ 2 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کےدوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 30 برسوں کے دوران ماہ اپریل کے دوران سب سے زیادہ گرمی 2010 میں ریکارڈ کی گئی تھی ماہرین موجودہ صورت حال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

    جب کسی علاقے، شہر یا ملک میں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث اوسط یا عمومی درجہ حرارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جائے تو موسم کی اس کیفیت کو گرمی کی شدید لہر (Heat Wave) کا نام دیا جاتا ہے، اسے اردو میں ہم لُو کہہ سکتے ہیں-

    موسم گرما کا ابھی آغاز ہوا ہی ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں اور ابھی گرمیوں کی شدت کے مہینے یعنی جون اور جولائی آنے باقی ہیں، ایسے میں اس تپتی لُو، دھوپ اور ہیٹ ویو سے بچنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے چند مثبت عادات اپنا کر گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

    ہیٹ ویو کے باعث ’ہیٹ اسٹروک‘ یعنی گرمی کی شدت کے باعث حالت غیر ہو جانا ، ڈی ہائیڈریشن اور غنودگی کی شکایت پیدا ہوتی ہیں-ہیٹ اسٹروک کی علامات کچھ اس طرح ہیں:سانس لینے میں دقت محسوس کرنا، دل کی دھڑکن اور سانس کا بڑھ جانا، پسینہ آنا رُک جانا، متلی محسوس ہونا، قے کرنا، بے ہوشی کے دورے پڑنا، سر میں شدید درد محسوس کرنا، جسم میں پانی کی کمی ہو جانا، جلد کا گرم اور سرخ ہو جانا۔

    اس کے لئے چند احتیاطی تدابیردرج ذیل ہیں:

    طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم کے دوران پانی کا استعمال بڑھا دیں، جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے او آر ایس اور لیموں کا پانی پیئیں کیونکہ پانی آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھتا ہے چنانچہ گرمی کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق ایک دن میں 6 سے 7 لیٹر پانی پیئیں جبکہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔حالت غیر محسوس ہونے پر فوراً نہائیں، پنکھے کا رخ اپنی طرف کر لیں تاکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو سکےانتہائی شدید درجہ حرارت 106C-108C کی صورت میں اپنی گردن، بغلوں، گھٹنوں اور پیٹھ پر برف کے ٹکڑے رکھیں۔

    ہیٹ اسٹروک سے اُٹھنے والا بخار، دوائی سے ٹھیک نہیں ہوتا اس لیے خود سے کوئی علاج نہ کریں علامات دور نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال کا رُخ کریں۔ماہرین کے مطابق دن کے اوقات میں اگر باہر جانا ہو تو زیادہ دیر تک بند گاڑی میں بیٹھنے سے گریز کریں، کبھی بھی بچوں یا جانوروں کو گاڑی میں نہ چھوڑیں یہ عمل ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

    گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن اسکرین، دھوپ کے چشمے اور کیپ کا استعمال کریں سورج کی براہِ راست تپش سے جتنا زیادہ محفوظ رہیں اتنا بہتر ہے، باہر نکلتے وقت سر اور منہ کو گیلے کپڑے سے ڈھانپنا اور بھی بہتر ہوگا زیادہ بہتر ہے کہ کام صبح سورج نکلنے سے پہلے یا شام کے وقت نمٹا لیں۔

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

  • بھارتی میزائل کا معاملہ،ایکشن لینے میں تین دن کیوں لگے؟ شیری رحمان

    بھارتی میزائل کا معاملہ،ایکشن لینے میں تین دن کیوں لگے؟ شیری رحمان

    بھارتی میزائل کا معاملہ،ایکشن لینے میں تین دن کیوں لگے؟ شیری رحمان

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا،

    چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر شیری نے بھارتی میزائل کا معاملہ کمیٹی میں اٹھا دیا،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا بہت ہی تشویشناک ہے،اس سے دونوں جوہری ممالک کے بیچ خطرناک کشیدگی شروع ہو سکتی تھی، پاکستان کو اس معاملے پر ایکشن لینے میں تین دن کیوں لگے؟ یہ بھارت کا پاکستان کو ایک پیغام تھا، کوئی ٹیکنیکل خرابی نہیں تھی،میزائل کا ایک نظام ہوتا ہے، برہموس منی کا میاں چنوں میں گرنا کوئی مذاق نہیں،یہ ایک حساس معاملے ہے اس کا ٹریکنگ اور الرٹ لیول کیا تھا؟بھارت نے جو وضاحت پیش کی وہ مضحکہ خیز اور نا قابل قبول ہے،خارجہ پالیسی غصے یا موڈ پر نہیں بنتی بلکہ ملک کے مفاد کے مطابق بنتی ہے،

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین سے زیادہ بحران افغانستان میں ہیں،افغانستان میں بھوک اور بدحالی کی وجہ سے لوگ اپنی بچیاں بیچ رہے، 40 سے زائد ممالک 20 سال تک افغانستان میں رہے،نیٹو ممالک افغانستان کو بحران میں چھوڑ گئے ہیں، ہمیں اس کا نوٹس لینا چاہئے،ہمیں دنیا بھر کی مارکیٹ تک رسائی چاہئے،ہماری خارجہ پالسی پاکستان کو معاشی خودمختار بنانے کےلئے ہونی چاہئے،ہمیں اپنے ملک کا سوچنا چاہئے،ہماری خود کفالت ختم ہو گئی ہے، اہم گندم تک امپورٹ کر رہے، پہلے روپیہ کو مستحکم کریں اور اپنی معیشت کو خودمختار بنائیں،

    دوسری جانب پاکستان نے بھارتی میزائل کے پاکستان کی حدود میں گرنے کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کو ٹیلی فون پر بریفنگ دی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ٹیلیفون کیا اور بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے سے متعلق بتایا اور کہا کہ یہ پاکستان کی فضائی حدود کی صریحاً خلاف ورزی ہے واقعہ بھارت کے تحفظ ہوا بازی اورعلاقائی امن و استحکام سے لا پرواہی کی عکاسی کرتا ہے ، واقعہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا تسلسل ہے،اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری واقعہ پر توجہ دے پاکستان پوری طرح تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے

    قبل ازیں میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان نے نوٹس لے لیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سنگین واقعے نے میزائلوں کے تکنیکی تحفظات سےمتعلق کئی سوالات کو جنم دیا سنگین معاملے کو بھارتی حکام کی پیش کی گئی سادہ وضاحت سے حل نہیں کیا جا سکتا،بھارت کو معاملے پر کچھ سوالوں کے جوابات دینا ہوں گے پاکستان نے بھارت کے سامنے سات سوال رکھ دیئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت واقعے کو روکنے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے،بھارت پاکستانی حدود میں گرنے والے میزائل کی قسم سے متعلق واضح کرے،بھارت بتائے میزائل حادثاتی طورپر پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ ،میزائل خودتباہی کے نظام سے لیس تھا توخود تباہ کیوں نہ ہوا؟ بھارت میزائل کی حادثاتی لانچنگ پر پاکستان کو مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا؟ کیا بھارتی میزائل معمول کی نگرانی کے لیے بھی تیار کیے گئے ہیں؟ میزائل واقعے پر پاکستانی ردعمل سے پہلے بھارت نے کیوں خود غلطی تسلیم نہیں کی؟ کیا میزائل کو بھارتی مسلح افواج نے ہینڈل کیا تھا یا کچھ بدمعاشعناصر نے ؟ میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف، پاکستان نے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا اندرونی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کافی نہیں،حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں مترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری جوہری ماحول میں سنگین واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے،

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

  • پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا گیا: شیری رحمان

    پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا گیا: شیری رحمان

    اسلام آباد: پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا گیا:اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔

    شیری رحمان نے اپنے پیغام میں حکومت پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں ارکان پارلیمان اور وزراء کے حصہ لینے متعلق صدارتی آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کرے،

     

     

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو قوائد و ضوابط میں تبدیلی کی صرف سفارش کر سکتی ہے،وفاقی حکومت مسلسل الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،

    شیری رحمان نے مزید کہاکہ صدر پاکستان الیکشن ایکٹ میں اپنی مرضی کی تبدیلی نہیں کر سکتے، وزراء کو الیکشن مہم چلانے کی کیسے اجازت دی جا سکتی ہے؟
    وزراء کے پاس مالی وسائل ہوتے ہیں، جن کو الیکشن انتخابات پر اثرانداز ہونے کے استعمال کیا جا سکتا ہے، تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے،

    شیری رحمان الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی متعلق صدارتی آرڈیننس الیکشن چوری کرنے کی ایک نئی سازش ہے، شیری رحمان نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جھٹکا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس قدر خوفزدہ ہیں، وزرا کو انتخابات کی مہم میں شامل ہونے کی اجازت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے کی بڑی مثال ہے۔

  • وزیراعظم آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانےکے مشورے دے رہے ہیں،شیری رحمان

    وزیراعظم آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانےکے مشورے دے رہے ہیں،شیری رحمان

    سینیٹر پیپلزپارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانے کے مشورے دے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : پیٹرول کی قمیتعں میں اضافے پر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہے،پیٹرول کی قیمت پہلے ہی 148 روپے فی لیٹر ہے 3سال میں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا-

    نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا عدالت پہنچ گئے


    انہوں نے کہا کہ حکومت پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا کہ دو سال مزید رہے تو پیٹرول خریدنا مشکل ہو جائے گا،مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی، بدانتظامی اور کرپش کے خلاف پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کر رہی ہےحکومت کے خلاف ہر شہری پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہوگا وزیراعظم آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانے کے مشورے دے رہے ہیں-

    وزیر اعظم نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا اجراء کر دیا

    سیری رحمان نے کہا کہ اس وقت مجموئی مہنگائی کی شرح 13 فیصد، ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 18.42 فیصد اور کم آمنے والے طبقے کے لئے مہنگائی 20 فیصد سے اوپر ہے۔ اس صورت حال میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہے، عام آدمی کی مشکلاتون کا ان کو اندازہ بھی نہیں

    عمران خان میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ملکی تباہی سے خوفزدہ ہیں، شہبازشریف

    واضح رہے کہ 16 فروری سے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی اسی طرح سمری میں ڈیزل کو ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا بھی کہا گیا ہے اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم