Baaghi TV

Tag: شیری رحمان

  • اساتذہ و ملازمین کی پُراحتجاج ریلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر "استاد کو عزت دو” کے نعرے

    اساتذہ و ملازمین کی پُراحتجاج ریلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر "استاد کو عزت دو” کے نعرے

    اساتذہ و ملازمین کی پُراحتجاج ریلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ و ملازمین نے آج صبح میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کیئے جانے کے آرڈیننس کے خلاف ریلی کی صورت میں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا-

    شاہراہِ دستور کے دونوں طرف مظاہرین اساتذہ نے احتجاج کیا اور ’استاد کو عزت دو‘ کے نعرے لگائے مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے خاردار تار ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو خار دار تار ہٹانے سے روک دیا۔

    حکومت کا 2022 کو بطور نوجوانوں کا سال منانے کا اعلان

    احتجاج کے باعث شاہراہِ دستور بلاک ہو گئی، اس موقع پر خواتین اساتذہ کو روکنے کے لیے ویمن پولیس بھی تعینات ہےپولیس نے مظاہرین اساتذہ کو پارلیمنٹ کے دروازے پر جانے سے روک دیا اور اساتذہ کو وارننگ دے دی مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

    مظاہرین اساتذہ کا کہنا ہے کہ میئر کے ماتحت ہونے سے ان کے الاؤنسز اور ترقیاں ختم ہوجائیں گی احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اساتذہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی واپسی تک پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی برہمی، اراکین ملاقات کیلئے پہنچ گئے

    دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو احتجاج کاحق نہ دینا کس قسم کا آمرانہ رویہ ہے؟ حکمران اساتذہ کو پرامن احتجاج کا حق نہیں دے رہےحکومت کسی کے بھی جائز مطالبات سننے کو تیار نہیں ہے-

    رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ 126دن مظاہرے کرنے والے آج پرامن اساتذہ کو روک رہے ہیں-

    دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کونسی فہرست میں شامل؟

  • حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے،شیری رحمان

    حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے،شیری رحمان

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے۔ فروری کے بلوں میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا، کیا اس حکومت کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں؟ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی، موجدہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی، حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے، آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کے لئے روز قیمتیں بڑھائی جا رہی ہے۔مہنگائی کی سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ 

  • نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے، شیری رحمان ۔

    نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے، شیری رحمان ۔

    سرکاری ملازمین نے احتجاج کا مظاہرہ کیا۔مظاہرین پر پولس نے تشدد کیا۔
    اس رد عمل پر شیری رحمان نے کہا کہ:
    سرکاری ملازمین کے پر امن احتجاج پر پولس تشدد قابل مذمت ہے، گرفتار ملازمین کو جلد رہا کیا جائے، یہ لاٹھی گولی کی سرکار مذاکرات کرنا جانتی ہی نہیں، نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے،مہنگائی کے باوجود وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،حکومت کی شاہ خرچیاں بند نہیں ہوئی، سادگی کی پالسی صرف سرکاری ملازمین پر لاگو کی گئی، ملازم دشمن سرکار کی ضد ملک گیر مظاہروں کو جنم دے رہی ہے۔ 

  • کیا حکومت کا قومی اسمبلی کےبعد سینیٹ کو تباہ کرنے کا ارادہ ہے؟

    کیا حکومت کا قومی اسمبلی کےبعد سینیٹ کو تباہ کرنے کا ارادہ ہے؟

    سینیٹ اجلاس 

    سینیٹ اجلاس میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں شفافیت پر کسی کو اعتراض نہیں ہے- اس سارے عمل میں شراکت داری کی ضرورت ہے- وزیراعظم اور حکومت پارلیمان کو اعتماد میں لیتے تو ہم میثاق جمہوریت سے آگے جاتے- میثاق جمہوریت کے 70 فیصد فیصلوں پر پیپلز پارٹی حکومت نے عمل کیا-

    ہم سینیٹ انتخابات میں شفافیت چاہتے ہیں- لیکن آپ عجلت میں فیصلے نہیں لے سکتے- ان کے ایم پی ایز ان کے قابو میں نہیں ہیں- ایک طرف معاملہ عدالت میں ہے دوسری طرف آپ ترمیم  لا رہے ہیں- یہ قومی اسمبلی کو تباہ کر کے سینیٹ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں- صدر بائیڈن نے اپنی تقریر میں 11 بار اتحاد کی بات کی- یہاں یہ کہتے ہم ان سے این آر او مانگ رہے- جس کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں وہ یہ بل کیسے لا رہے ہیں-