Baaghi TV

Tag: شیر افضل مروت

  • شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

    شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے معاون خصوصی کےعہدے سے ہٹا دیا ہے

    اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے،محکمہ انتظامیہ کے پی نے معاون خصوصی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے،خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کردیا،خالد لطیف سے محکمہ واپس لینے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں کے پی کی صوبائی کابینہ بارے بریفنگ دی تھی، عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو کابینہ میں تبدیلی کا اختیار دے دیا تھا، خالد لطیف بارے کہا گیا تھا کہ وہ دیگر محکموں میں مداخلت کر رہے ہیں،

    ایک ہی گھر کے دو افراد کا سرکاری عہدوں پر ہونا مناسب نہیں تھا ،شیر افضل مروت
    شیر افضل مروت کے بھائی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹائے جانے پر شیر افضل مروت کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے، شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کیلئے میری نامزدگی کے باعث خالد لطیف خود مستعفی ہوئے، ایک ہی گھر کے دو افراد کا سرکاری عہدوں پر ہونا مناسب نہیں تھا ، میرے بھائی نے مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کو استعفیٰ بھجوایا،

    سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

     شیر افضل مروت نے رجیم چینج میں سعودی عرب کی مداخلت سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کی 

    شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

    سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

    اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماشیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا، خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں ،

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حوالے سے میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے میری سرزنش کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان مناسب نہیں تھا ،بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا ،پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا جارہا تھا، پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیرمین شپ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیر افضل مروت تھے اور ہیں،بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب کو ہدایات جاری کی ہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا میری بہنوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمات اس لیے درج ہیں کہ یہ میرے اپنے ہیں ،ہائی کورٹ میں کیسسز نہ لگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیسز نہ لگنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،ہر پارٹی میں مخالفت ہوتی ہے تو میری پارٹی میں بھی میری مخالفت ہوئی ہے، عمران خان نے کہا ہے کوئی مفاہمت نہیں کوئی ڈیل نہیں، عمران خان نے کل مُلک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں قصور میں درج مقدمہ میں شیر افضل مروت کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق محمود نے استفسار کیا کہ افضل مروت صاحب! کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا-

    جس پر شیر افضل مروت نے کہاکہ پورے ملک میں میرے خلاف پرچے ہو رہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ مقدمہ قصور میں درج ہوا تھا؟ شیر افضل مروت نے کہا جی ہاں قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،عدالت نے شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا –

    وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    عدالت نے شیر افضل مروت کی 10ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی اور پی ٹی آئی رہنما کو 2ہفتے میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

    حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

    ضمنی الیکشن:شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے نامزد کیا، پارٹی رہنما میرے نام کی مخالفت کر رہے لیکن عمران خان نہیں مانے،شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنماؤں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر غلط بیانی کی، ایک ہفتہ قبل پارٹی کے دوست عمران خان سے جیل میں ملے اور کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی پی اے سی چیئرمین کے لئے شیر افضل مروت کا نام نہیں مان رہے،متبادل نام دیں لیکن عمران خان نے ان رہنماؤں کی چال انہی پر الٹ دی،یہ روایت ہے چیئرمین پی اے سی کو اپوزیشن نامزد کرتی ہے، اسپیکر مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد نہیں کرتے تو اپوزیشن کوئی کمیٹی نہیں لے گی،عمران خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے اندر جو بھی یہ کر رہے ہیں اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں، عمران خان نے میرا نام لیا، اب یہ رہنما مجبور کر رہے تھے نام تبدیل کریں، اسپیکر قومی اسمبلی کو میرے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا تھاتاہم دوسری جانب نور عالم خان بھی چیئرمین پی اے سی کے امیدوار ہیں، نور عالم خان اتحادی حکومت میں بھی پی اے سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار آزاد ہیں، جبکہ نور عالم خان جے یو آئی کے رکن ہیں، اسلئے قوی امکان ہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ جے یو آئی کو دے دی جائے گی

  • شیر افضل مروت کا سعودی عرب بارے بیان پاکستان دشمنی ہے،حافظ مسعود اظہر

    شیر افضل مروت کا سعودی عرب بارے بیان پاکستان دشمنی ہے،حافظ مسعود اظہر

    سعودی وفود کے پاکستان کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کا سعودی عرب کے خلاف بیان شررانگیزی ، احسان فراموشی اور پاکستان دشمنی ہے قومی سلامتی کے ادارے شیر افضل کے بیان کا نوٹس لیں ۔ سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔

    انھوں کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے پاکستان میں نام نہاد رجیم چینج کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہراکر انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اسلئے کہ سعودی عرب نے آج تک کبھی بھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے بلکہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ہے اور حرمین الشریفین کے امام پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں کرتے ہیں جو کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بے پایاں محبت کا ثبوت ہے ۔ سعودی وفود کے دوروں کا مقصد پاکستان کو معاشی ، اقتصادی اور مالی بحرانوں سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔حالیہ سالوں میں بھی سعودی عرب متعدد بار اربوں ڈالرز فنانسنگ کرکے پاکستان کی معیشت کو سہارا دے چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ سعودی عرب نے پاکستان کےلئے مدد کی ہو بلکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہر مشکل وقت میں سعودی حکمرانوں نے پاکستان کی مدد کی ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے گوادر میں آنے والے سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کےلئے صرف سعودی عرب نے ہی امدادی سامان پہنچایا تھا ۔ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں ۔ دونوں ملکوں کی باہم دوستی کا یہ رشتہ اسی وقت قائم ہوگیا تھا جب پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ایسے حالات پی ٹی آئی کے رہنما کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف بیان بدترین احسان فراموشی اور پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ۔قومی سلامتی کے اداروں کو چاہئے کہ وہ شیر افضل مروت کے اس بیان کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی کریں۔

    سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • خواجہ آصف  کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دیئے جاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے-

    باغی ٹی وی : وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے، یہ ایک مہم کے تحت کیا جاتا ہے، ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے،ملک دشمنی کا رویہ پہلے بھی رکھا گیا، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں، یہ پراپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں،ہمارے لئے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے۔

    ن لیگی رہنما نے پی آتی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل میں مزید کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہئے، نواز شریف مسلم لیگ کے قائد، صدر سب کچھ ہیں، ان کو کسی ٹائٹل کی ضرورت نہیں۔

    جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی،منظوری کیلئے …

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ہے۔واضح رہے کہ 16 اپریل کو شیر افضل مروت نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا۔

    آرمی چیف کی ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    سعودی عرب میں قرآنی آیات کا مذاق اُڑانے والا ملعون شخص گرفتار

  • کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

    کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے سامنے پھٹ پڑے

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی دھمکی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کی بہت ساری قربانیاں ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم سے کریں،جو لوگ پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرچکے اور بیانات دے چکے، ان کا واپس آنےکا فیصلہ عمران خان کریں گے، جب عمران خان رہا ہوں گے تو اس وقت دیکھیں گےکس کس کو پارٹی میں واپس آنا ہے،

    اس موقع پر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں، انہوں نے خرم ذیشان کیلئے آواز اٹھائی ہے، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کیا جانا عمران خان کے فیصلے کی توہین ہے،

    ایک صحافی کے سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میں آپ کی بات کو درست قرار دیتا ہوں، میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کررہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا، یہ لوگ میرے بغض میں کررہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ درست ہے پارٹی کے اندرکچھ لوگ مجھے فرنٹ فٹ پر نہیں دیکھناچاہتے،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہیں یہ ہماری پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہیں ،عمران خان کو شیرافضل مروت پر فخر ہے۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کی بات مکمل ہونے کے بعد کہا کہ میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کررہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا،عمران خان کو بھی بتاؤں گا.

    شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    بشریٰ بی بی کا ٹیسٹ کروایا جائے،وہی مانیں گے، بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں آج اہم ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔لوگ کہا کرتے تھے زمین مفت الاٹ ہوئی تھی۔آج نیب کے گواہ نے خود عدالت کو بتایا زمین کی خریداری کا ریکارڈ موجود ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ اپنے وعدہ معاف گواہوں کے خلاف کیس دائر کرینگے۔انہوں نے چیئرمین نیب کے خلاف بھی کیس دائر کرنے کا کہا ہے۔بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق ہمارامطالبہ ہے بی بی کا ٹیسٹ کروایا جائے۔ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ کو ہم مانینگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی زمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ہم اپنا کردار بحیثیت اپوزیشن ادا کرنا چاہتے ہیں۔سینیٹ کے انتخابات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ہمارے کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے۔کے پی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کے پی میں سینیٹ انتخابات تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات نہ کروائے جائیں۔بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

    آل شریفین کی خیبر پختونخوا سے دشمنی خاصا،نواز شریف نے پٹھانوں کو بیوقوف کہا تھا،رؤف حسن
    دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاستدان نااہل ہیں پاکستان ایک وفاق ہے اور اس کی چار اکائیاں ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات پر تنقید ہوئی،ہم نے وفاق کیساتھ ورکنگ تعلق رکھنا ہے، ہم نے تنقید کو مثبت انداز میں برداشت کیا، ہمیں امید ہے وفاق بھی اپنے وعدے پورے کرےگا، وفاق نے خیبرپختونخوا کے فنڈز ابھی تک ریلیز نہیں کیے، مریم نواز کی پریس کانفرنس پر آج بات کرونگا، مریم نواز نے خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں اور سمگلروں کی آماجگاہ ڈکلیئر کیا ہے،آل شریفین کی خیبر پختونخوا سے دشمنی خاصا رہا ہے،نواز شریف نے پٹھانوں کو بے وقوف کہا تھانواز شریف نے طالبان سے درخواست کی تھی کہ آپ پنجاب کو نقصان نہ پہنچائیں، لانگ مارچ کے دوران انہوں نے پنجاب کا بارڈر سیل کیا تھا،پاکستان میں دہشتگردی آج سے نہیں ہے، پاکستان میں جان بوجھ کر سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا، پی ٹی آئی پر الزام لگا رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی ،امیر مقام خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی دھمکی دے رہے ہیں،امیر مقام کو آئین پڑھنے کی ضرورت ہے، گورنر راج قائم کرنے کیلئے پہلے اسمبلی جانا ہوتا ہے، انہوں نے غیر آئینی باتیں شروع کردی ہے، الیکشن بھی غیر آئینی حکومتوں نے کروائے، الیکشن سے پہلے انہوں نے ججز اور جرنیل کی تصویریں جلسوں میں آویزاں کئے، انہوں نے ججز اور جرنیلوں کو گالیاں دی، تارڑ منی بیک لے کر بلوچستان گئے تھے اور ججز کو خرید رہے تھے، انہوں نے کسی شخص اور ادارے کو نہیں بخشا ، 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے، فارم 45 کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف دونوں سیٹیں ہار چکے ہیں،

    تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کر دیا
    پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کر دیا،سینیٹر علی ظفر سینٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے امیدوارہونگے،سینیٹر عون عباس بپی تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کئے گئے ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی نے ان ناموں کے اعلان بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد کیا

  • اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے،شیر افضل

    اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے،شیر افضل

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، ہمیں 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں،دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں انہوں نے مخصوص نشستوں پرحلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپور کے بیانیے کی بھی تائید کرتے ہوئےکہا کہ مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کو کیسے دی جاسکتی ہیں ہم اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، ہمیں 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں، دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے، ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپورکےبیانیے کی تائید کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے، ایک طرف سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو ”رانگ نمبر“ قرار دیا تو جواباً شیر افضل مروت نے انہیں 5 اپریل تک انتظار کرنے کا کہہ دیا۔

    سلمان احمد نے ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا، خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں، انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں-

    جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ ’آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں، آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا-

  • 8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آٹھ ججز کو مشکوک خط موصول ہونے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر لگا دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں ججز خط معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ججز کے خط سے متعلق فل کورٹ سماعت ہونی چاہئے، عدلیہ میں مداخلت دو سال سے ہو رہی ہے، عدالتوں سے من مانے فیصلے کروائے جارہے ہیں، اس معاملے پر فل کورٹ بن جائے تو بہتر ہے، لیکن موجودہ بینچ کا فیصلہ بحالت مجبوری قبول ہوگا آٹھ ججز کو دھمکی اور پاؤڈر والے خط عین متوقع تھے، ’مجھے ذاتی طور پر یہ فیل ہوتا ہے کہ اس میں ”ن“ کی شرارت ہوگی، کیونکہ یہ ایسی فتنہ گری کی عادی رہی ہے،آپ بغیر ثبوت کے اتنا بڑا الزام لگا رہے ہیں تو اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خان پر اتنے الزامات لگے اب آپ کو میرے لیے ثبوت کی ضرورت پڑ گئی، ثبوت میں دیتا ہوں، ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اس کی اینٹ سے اینٹ بجائی، پہلے بھی ججز سے متعلق گالم گلوچ کی جاچکی ہے، جسٹس بندیال پر بھی الزام تراشی کی گئی، یہ یا تو بریف کیسوں سے کام چلاتے ہیں دشمنی سے کام چلاتے ہیں-

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں …

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری عدالت پہنچی دو ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھوئے،عدالتی ذرائع نے بتایا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے 8 خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں، یہ خطوط چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔

  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن  کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا

    اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے، عمران خان نے کور کمیٹی کی سفا رشات کو منظور کرتے ہوئے ملاقاتیوں کے لیے نئے ناموں کی فہرست دے دی ہے جس میں عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو شا مل کیا گیا ہے، شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے نکال دیا ہے-

    کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی، پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا، شیر افضل مروت اور عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے فوکل پرسنز مقرر ہوئے جبکہ اس حوالے سے کور کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    غیرملکی این جی او کی گاڑی پر حملے پر تحقیقات کر رہےہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے منگل کو اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کو شیر افضل کو پیغام دینے کی ہدایات کی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا سوشل میڈیا ٹیم بند کریں اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی انحصار کیا جائے،جبکہ عمران خان نے جمعرات کو صرف سیاسی شخصیات سے ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوکل پرسنز کو جمعرات کو صرف اور صرف سیاسی لوگوں کے نام بھیجنے کی ہدایات کی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن کمشنر بہاول پور نے اوچ شریف شہر …

    دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے اور عمیر نیازی کی جگہ شبلی فراز اور عمر ایوب کو جیل میٹنگز کے لیے فوکل پرسن بنائے جانے سے متعلق خبروں کے ایک حصے میں پیدا ہونے والا تاثر اذیت ناک ہے اور پارٹی کے اندر تقسیم اور گروہ بندی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یقیناً یہ افواہیں جھوٹی ہیں مسٹر شبلی اور عمر ایوب خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے نوٹیفائیڈ فوکل پرسنز کو نہیں ہٹایا گیا ہے۔ خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔ ہم میں سے جو لوگ یہ جھوٹی خبریں لگا رہے ہیں وہ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں-

    عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ …