Baaghi TV

Tag: شیر افضل مروت

  • ہمارا ڈر ختم ہو گیا ہے،ہمیں ڈرانے کی کوشش میں حکومت خود ڈر جائے گی،شیر افضل مروت

    ہمارا ڈر ختم ہو گیا ہے،ہمیں ڈرانے کی کوشش میں حکومت خود ڈر جائے گی،شیر افضل مروت

    شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں، اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کو پریشان کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار اگر حتمی احتجاج میں ہم ناکام ہوگئے تو پھر چھ ماہ تک ماحول نہیں بن سکے گا، پاکستان کے کسی بھی علاقے سے دو سے تین لاکھ لوگ نکل آئے تو کافی ہوں گے،ہم نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کے ذہن میں بٹھانا ہے کہ یہ فائنل احتجاج ہے، اس لیے تیاری کے ساتھ آنا ہے کیونکہ گرفتاری کے ساتھ کسی بھی طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    شیر افضل مروت نے کہااکہ بنگلہ دیش میں تین لاکھ شہری باہر نکلے اور حکومت کا تختہ الٹ دیا، پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا، آج ہمارے تین اہم رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کرکے حکومت اپنا چہرہ دنیا کے سامنے لائی، عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ہے، دفعہ 144 کا جیل کے احاطے میں اطلاق نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں، اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کو پریشان کرنے کے لیے لایا گیا ہے،لوگوں کو اس سے قبل تھانے، کچہری اور جیل سے ڈر لگتا تھا لیکن اب دو ڈھائی سالوں میں وہ ڈر ختم ہوگیا ہے، اب ہمیں ڈرانے کی کوشش میں حکومت خود ڈر جائے گی۔

  • شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

    شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے آج نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ شیر افضل مروت نے عمران خان کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور صوبے کا وزیراعلی ہے اس لیے اس کا احتجاج کی قیادت کرنا ہمارے بیانیہ کے خلاف جاتا ہے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک صوبے نے وفاق پر چڑھائی کر دی ہے

    عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میرا سب سے جی دار سپاہی ہے اور یہ کہ خیبر پختون خواہ کے وسائل کے بغیر کوئی بھی احتجاج ممکن نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ہماری حکومت ہے اور وہ اسلام اباد کے نزدیک ہے۔ ہمیں خیبر پختون خواہ سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنا آسان پڑتا ہے۔ اور ہمیں اس علاقے سے اور طرح کی سپورٹ بھی حاصل ہوتی ہے۔ مروت تم اس بات کو سمجھو کہ میں نے بشری بی بی کو بھی خیبر پختون خواہ میں ہی بھجوایا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اوپن سیکرٹ نامی اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ سن کر شیر افضل مروت نے عمران خان کو بتایا کہ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ بشر یٰ بی بی بھی علی امین گنڈا پور سے سخت ناراض ہوئی ہیں اور خیبر پختون خواہ چیف منسٹر ہاؤس چھوڑ کر لاہور زمان پارک جانے کا ارادہ کر چکی ہیں،عمران خان نے تفصیل پوچھی تو شیر افضل مروت نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور جذباتی آدمی ہے اور دماغ سے نہیں سوچتا۔ وہ احتجاج کو دنگل سمجھتا ہے اور پہلوان کی طرح جسم پر تیل لگا کر کبڈی کے میدان میں اترتا ہے۔ اس طرح احتجاج نہیں ہوتا اور تحریک کامیاب نہیں ہوتی۔ ہمیں ایک پلان بنانا چاہیے اور سٹریٹجی کے مطابق اس پر عمل کرنا چاہیے۔ شیر افضل مروت نے مزید بتایا کہ چونکہ علی امین گنڈا پور وزیراعلی ہے تو وہ تمام فیصلے خود کرتا ہے۔ نہ تو وفاق کی قیادت سے مشورہ کرتا ہے اور نہ ہی وفاق کی قیادت اس پر پوری طرح اعتماد کرتی ہے۔ اسی لیے مستقبل کے فیصلے کرنے کے لیے ہمیں علی امین گنڈا پور پر انحصار کم کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دینی چاہیے جو تمام فیصلے کرے،اوپن سیکرٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے جزوی طور پر علی امین گنڈا پور کا پروگرام واڑ دیا

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

    پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے،

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھا مولانا فضل الرحمان پر کیا مؤقف ہے، ہمارے ساتھی نے بتایا کہ مولانا کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں، میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا، آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے سٹریٹجی بنائیں گے، ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے،

    عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

    عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    دوسری جانب شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤنگا،پہلے دس دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا، اگلے دس دن صرف ایک گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکلنے کی اجازت تھی، قاضی فائز عیسی کے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس نے تو جسٹس منیر کی بھی یاد کو بھلا دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، قاضی فائز عیسی نے نیب ترمیم اس لئے منظور کی کہ اس میں وہ خود بینیفشری تھا، قاضی فائز عیسی کی بھی لندن میں 03 پراپرٹیز تھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فیملی اور وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیا گیا، نوازشریف ،شہباز شریف اور زرداری کو 40 ،40 لوگ ملتے تھے، انھیں گھر کے کھانے سمیت ائیر کنڈیشنر کمرے ملے تھے، میاں نوازشرہف جب وزیراعظم تھا تو اس نے 22 غیر ملکی دورے کئے، آصف علی زرداری 51 بار دوبئی گیا، ملک آئی ایم ایف کا مقروض ہے اور یہ سرکاری اخراجات پر دورے کرتے رہے،نوازشریف اور آصف زرداری اسرائیل کے خلاف ایک بیان بھی جاری نہیں کرسکتے ، انکے مفادات مغرب سے ہیں اس لئے اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرینگے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وہ ملٹری کورٹس سے نہیں ڈرتے ،

  • فواد چوہدری چاہت فتح علی کے ساتھ طبلہ بجانا سیکھ لے، شیر افضل مروت

    فواد چوہدری چاہت فتح علی کے ساتھ طبلہ بجانا سیکھ لے، شیر افضل مروت

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو مشورہ دوں گا کہ آج کل وہ فارغ ہیں تو چاہت فتح علی خان کے ساتھ بیٹھ کر طبلہ بجانا سیکھ لیں،

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری پر کڑی تنقید کی اور آڑے ہاتھوں لیا ہے، فواد چوہدری پی ٹی آئی کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کو کھری کھری سنائیں،اور کہا کہ فواد چودھری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے، ان کے واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں۔

    پیارے ڈبو، آپ کے ڈی این اے اور خصلتوں کے مطابق ایک پیشہ اور کردار تجویز کیا ،شیر افضل مروت
    بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پیارے ڈبو:
    میں نے آپ کے ڈی این اے اور خصلتوں کے مطابق ایک پیشہ اور کردار تجویز کیا تھا، لیکن آپ کا ردعمل گھر میں آپ کی اور آپ کے والدین کی تربیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ میں اپنے کل کے ٹاک شوز میں آپ کی شرافت پر مزید روشنی ڈالوں گا۔

    فواد چوہدری نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی کوششیں شروع کر دی ہیں تا ہم اس کا حتمی فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، فواد چوہدری مشکل وقت میں پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے تھے، فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کارکنا ن نے بھی کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ایسے”لوٹے” کو پارٹی میں نہیں واپس لینا چاہئے،سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی واپسی کے امکانات اس وقت تک کم ہیں جب تک پارٹی کی موجودہ قیادت ان کے کردار پر غور نہ کرے۔ سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے،قوی امکان ہے کہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی نہیں ہو سکے گی

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں،شیر افضل

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں،شیر افضل

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں ، اب جو کرنا ہے خود کریں گے۔

    باغی ٹی وی: پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے خان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں پارٹی توقع کر رہی تھی کہ ہم پولیس والوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گےجن پولیس افسران نے پی ٹی آئی کے خلاف ظلم کیا تھا انہیں ہم نے انعامات سے نوازا، میں ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنوں گا جو لولا لنگڑا ہو۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ اب فری خان دو مہم شروع کریں گے، عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع ںہیں، اب جو کرنا ہے خود کریں گے، اگر لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو 2 مقدمات سےبری کردیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ کیسز کی سماعت محمدعباس شاہ سنیئر سول جج نے کی۔

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    دونوں مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم شیر افضل پیش ہوئے۔عدالت نے شیر افضل مروت کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی حد تک کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

    زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

  • شیر افضل مروت کا  خود کو   زہر دیئے جانے سے  متعلق  خبروں پر ردعمل

    شیر افضل مروت کا خود کو زہر دیئے جانے سے متعلق خبروں پر ردعمل

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے خود کو زہر دیئے جانے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے جاری ویڈیو میں کہا کہ گزشتہ کئی روز سے میری صحت کے حوالے سے کئی خبریں زیر گردش ہیں، میری دھرنوں میں عدم شرکت کو بھی غلط طریقے سے اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ مجھے زہر دیا گیا ہے ، میں نے ٹیسٹ کروایا ہے جس کے نتائج میں ایسی کوئی علامات نہیں ملی ہیں۔

    شیر افضل مروت نے کہا میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب اسلام آباد پولیس نے ہمیں غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور پھر جب ہم ضمانت پر رہا ہوئے تو اس کے اگلے روز سے میری طبیعت ناساز ہے، پہلے مجھے کورونا ہوا وہ ٹھیک ہوا تو انفلوئنزا اور پھر مجھے ٹائیفائیڈ ہوگیا، اس کے بعد میرے جگر کے ٹیسٹ ہوئے اور وہ بھی ٹھیک نہیں آئے، ان بیماریوں کے باعث میرا وزن 10 کلو کم ہوگیا، جگر کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں کے باعث میری طبیعت خراب ہے ان حالات میں مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور جو بیماریاں مجھے لاحق ہیں ان کا میں بتاچکا ہوں، باقی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    دھرنوں میں عدم شرکت کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں آئین کی بالادستی اور حکمرانی کیلئے احتجاج پر زور دیا ہے اور مجھے شرمندگی ہے کہ جب یہ وقت آیا تو مجھے میری صحت نے شرکت کی اجازت نہیں دی جس طر ح 9 مئی کے بعد عوام کو ڈرایا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ڈی چوک، لاہور اور پنڈی کے جلسے میں جرات کا مظاہرہ کیا، میں نے کوئی جلسہ کنونشن مس نہیں کیا میرا آپ سے وعدہ ہے کہ طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد آئندہ بھی ہر جلسے جلوس میں پہلے کی طرح کھڑا رہوں گا۔

  • شیر افضل مروت ، زین قریشی ، و دیگر کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شیر افضل مروت ، زین قریشی ، و دیگر کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم این ایز کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا

    ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،شیر افضل مروت ، زین قریشی ، و دیگر کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا، قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد،شعیب شاہین اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ ،اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو عدالت پیش کر دیا،شیخ وقاص اکرم، زین قریشی کو بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا،عامر ڈوگر کو بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا، عامر,نسیم علی شاہ,احمد چھٹہ, سید احد شاہ کو پولیس نے انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کردیا گیا

    عدالت پیشی کے موقع پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ریاست ہوش کے ناخن لے ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہ لے جائے ایک کال کی دیر ہے پھر نا کہنا، آئی جی اسلام آباد اور مجسٹریٹ کو شرم آنی چاہیے، پولیس کا غیر قانونی استعمال کرکے انکا امیج خراب کررہے ہیں،سنگجانی کا مقدمہ جو بنایا گیا اس پر آئی جی کو شرم آنی چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے بڑی شرم کی بات ہے کہ ایوان پر اور اس کے تقدس پر اداروں نے حملہ کیا، جلسے کی تقاریر سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو تکلیف ہوئی جسکے بعد آئی جی اسلام آباد متحرک ہوئے اور گرفتاریاں کی گئی

    کمرہ عدالت میں کارکنوں کے شور پر جج اور شیر افضل مروت نےوکلاء کو خاموش کرنے کی ہدایت کی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ کوئی شور یا بات نہیں کرے گا وکلا دلائل دیں گے، عدالت نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ ان پر کیا الزام ہے؟ پراسکیوشن نے شیر افضل مروت اور شیخ وقاص پر درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی،پولیس نے 5 ایم این ایز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی

    16 سال جج رہا ، 32 سال وکیل رہا ،یہ قرآن اٹھا دیں کہ یہ وقوعہ ہوا ،شیر افضل مروت
    شیر افضل مروت نے عدالت میں کہا کہ مقدمے کا پولیس کے پاس کوئی ایک گواہ ہے ؟ پولیس اتنی گر سکتی ہے یہ آج صبح کی ایف آئی آر ہے ، یہ قرآن اٹھا دیں کہ یہ وقوعہ ہوا ہے ،اگر ایک گواہ آکر کہہ دے تو اللہ کی قسم میرا ریمانڈ دے دیں پورے اسلام آباد کو انہوں نے بلاک کیا ہوا تھا ، سڑکیں بند کرنے کی وجہ سے اس جلسہ میں دیر ہوئی ، 16 سال میں جج رہا ہوں اور 32 سال وکیل رہا ہوں ، میں پولیس پر پستول رکھونگا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھر میں اسلام آباد پولیس نے چوری تک کی،ان کا پورا کیس زبانی الزامات پر مبنی ہے، جو الزامات مجھ سمیت دیگر پارٹی قائدین پر لگائے گئے ہے قرآن لا کر رکھ دیں کہ یہ سچ بولتے ہے تو اللہ کی قسم ہم ہر سزا قبول کریں اگر یہ جھوٹ بول رہے ہیں جج صاحب تو آئی اجی اسلام آباد کو طلب کر کے کڑی سزا دی جائے اگر آپ کی کرسی اور عہدے میں کچھ باقی ہے،

    شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم 75ایم این ایز تھے آگے پولیس تھی میں نے کہا آؤ پھر ایک ایک ہاتھ کر لیتے ہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ تو آپکا پروگرام تھا؟شیر افضل مروت نے کہا کہ جی بالکل پورا پلان تھا میرا میرے ساتھیوں نے میری بات نہیں مانی،اس بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے،شیر افضل مروت نے کہا کہ جلسے کی کارروائی پوری دنیا کے سامنے ہے،اگر سچے ہیں تو قرآن اٹھا لیں،مدعی یا مقدمات کا کوئی گواہ عدالت میں موجود ہے تو میں اپنا جرم قبول کر لوں گا،پولیس عدالت کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلاتی ہے،میں اسمبلی سے نکل رہا تھا اور وہاں سے گرفتار کیا گیا،جلسے والے دن انھوں نے پورا اسلام آباد بند کر دیا،جسکی وجہ سے 3 گھنٹے کارکُنان دیر سے آئےاگر یہ رکاوٹیں نہ لگاتے تو ہم ٹائم پر جلسہ ختم کر کہ چلے جاتے

    شیر افضل مروت نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے ہمیں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو ڈسچارج کیا ، بیرسٹر گوہر ان شواہد پر ڈسچارج ہوئے جس پر ہمیں یہاں آپ کے سامنے پیش کیا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف تھی، ان کے پاس نہیں، شیر افضل مروت نے کہا کہ کلاشنکوف آپ بنارہے، میرے پاس پستول ہے، شعیب شاہین تو بٹیر نہیں رکھتا پستول کہاں سے رکھے گا، وہ شریف آدمی ہے، میں پستول رکھتا ہوں کیوں کہ میں دشمن دار آدمی ہو، مگر جلسہ گاہ میں میرے پاس پستول نہیں تھا۔ شیر افضل مروت کے دلائل مکمل ہو گئے،وکیل صفائی عادل عزیز قاضی نے اپنے دلائل شروع کردئیے،وکیل صفائی نے کہا کہ جن شواہد پر بیرسٹر گوہر کو ڈسچارج کیا اسی پر باقی ملزمان کو ڈسچارج کریں،جلسے والے دن ایک واقع ہوا اور وہ پورے میڈیا پر چلا، وکیل صفائی نےشیر افضل مروت، شیخ وقاص، زین قریشی، عامر ڈوگر، نسیم شاہ و دیگر کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کی،

    پولیس نے بتایا کہ ہم نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر کو مقدمہ میں ڈسچارج کر دیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر کو رہا بھی کر دیا ہے۔بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ 10 ستمبر کو پارلیمنٹ سے نکل گئے تو گرفتار ہوگئے، اسی کیس میں ہم پولیس کے خلاف 193 کا استغاثہ کرتے ہیں، پراسیکوشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر کی گرفتاری سے انکار کیا گیا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرسٹر گوہر گرفتار ہی نہیں،شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے ابھی تک 6 ارکانِ قومی اسمبلی لاپتہ ہیں،عامر ڈوگر نے کہا کہ میں پارٹی کا چیف وہیپ ہو، مجھے گرفتار کرلیا گیا مگر میرا نام ایف آئی آر میں نہیں،شیر افضل مروت نے کہا کہ 9 ستمبر کو ہم قومی اسمبلی گئے تب کوئی گرفتاری نہیں تھی کیونکہ مقدمہ نہیں تھا، بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کو پورے پاکستان نے دیکھا، یہاں ایسے لوگ گرفتار ہیں جو ایف آئی آر میں موجود ہی نہیں،

    شعیب شاہین کی تھانہ نون کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ باقیوں کی حد تک میں آرڈر کرونگا، شعیب شاہین کو تھانہ نون کی حد تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ و دیگر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا.

    دوران سماعت ایم این اے احد چٹھہ اور اویس جکھڑ کی طبیعت خراب ہوگئی،کمرہ عدالت میں شدید رش اور حبس کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی ،عدالت نے دونوں ایم این ایز کو باہر بٹھانے کی ہدایت کردی

    ملیالم فلم انڈسٹری مالی ووڈ میں "می ٹو” کے چرچے،جنسی استحصال کے 17 واقعات رپورٹ

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

  • میرا ارادہ تھا کہ میں ترنول جاؤں …شیر افضل مروت کا رہائی کے بعدبیان

    میرا ارادہ تھا کہ میں ترنول جاؤں …شیر افضل مروت کا رہائی کے بعدبیان

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا گیا تھا تا ہم اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے

    شیر افضل مروت کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے،ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ شیر افضل خان مربت کو پولیس کی بھاری نفری گرفتار کر کے گولڑہ تھانے لے گئی ہے ،بعد ازاں تھانے سے شیر افضل مروت کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا تا ہم اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے،

    تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا ،انتظامیہ نے جلسے کا این او سی منسوخ کیا تو جلسہ ملتوی کر دیا گیا، جلسے کی ذمہ داری شیر افضل مروت کے پاس تھی، شیر افضل مروت گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھے تا ہم پولیس نے انہیں تلاش کر لیا

    پولیس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا،سب ورکرز کو کہتا ہوں ای الیون مرکز پہنچیں، شیر افضل مروت
    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کیا، پولیس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا،سب ورکرز کو کہتا ہوں ای الیون مرکز پہنچیں،

    رہائی کے بعد شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرا ارادہ تھا کہ میں ترنول جاؤں اور جو لوگ دور دراز کے علاقوں سے وہاں آئے تھے ان کا شکریہ ادا کروں، کیونکہ میرے پاس دو آپشن تھے،یا خان کا حکم نہ مانتا اور جلسے کی کال دے دیتا اور یا پھر جا کر شکریہ ادا کرتا، جو لوگ آئے، اور انکو بتا دیں کہ خان کا حکم ہے، جلسہ نہیں ہو گا، میری پارٹی میں بڑی نازک پوزیشن ہے، پارٹی کے ساتھ چلنا ضروری ہے، میں چاہتا تھا وہاں جاؤں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کروں، میں نے ناشتہ کر لیا تھا تیار ہونا تھا کہ اس دوران اہلکار کمرے میں گھس گئے، ایس ایچ او گولڑہ ساتھ تھے، بیس پچیس اہلکارٹوٹل تھے جن میں سے سات آٹھ کمرے میں آئے،اور مجھے ساتھ لے گئے

  • شیر افضل مروت کی عمران خان سے ملاقات،بڑی ذمہ داری مل گئی

    شیر افضل مروت کی عمران خان سے ملاقات،بڑی ذمہ داری مل گئی

    سابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے بعد شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے خان اور ہماری محبت کو کوئی دور نہیں کر سکتا، عمران خان سے ملاقات میں تمام گلے شکوے دور ہوگئے ہیں ، سب نے کہا شیر افضل کو پارٹی نکال دیا ، نکال دیا ، وہ نکالنے والا نوٹیفیکیشن تو وڑ گیا ،آج تین ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ بڑھایا تو خان صاحب نے گلے لگا لیا، دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا ،بیرسٹر گوہر کے سامنے 22اگست کے جلسے سے ذمہ داری سونپی ہے ،عمران خان سے کہا ہے کہ اگر مجھ سے کوئی گلہ ہے تو بیرسٹر گوہر یا علی امین سے پوچھیں،خان صاحب نے اس بات پر اتفاق کیا ہے۔عمران خان نے مجھے کہا تم آیا کرو کیوں نہیں آتے ملنے،میں نے خان کی ہدایات پر تمام اختلافات ختم کر دیئے ہیں،میرے لئے سب کی معافی ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان شیر افضل مروت سے ناراض تھے، ایک بار شیر افضل مروت اڈیالہ گئے تو عمران خان نے ملنے سے انکار کر دیا تھا، بعد ازاں شیر افضل مروت کوپارٹی سے بھی نکال دیا گیا تھا تا ہم آج عمران خان اور شیر افضل مروت کی ملاقات ہوئی جس میں ناراضگی ختم ہو گئی ہے.

    گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ تاہم، شیر افضل نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی برطرفی کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔

    شیر افضل مروت پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں،عمران خان

    واضح رہے کہ شیر افضل مروت عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل گئے تھے تا ہم ملاقات نہ ہو سکی جس پر شیر افضل مروت نے دھواں دھار پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ اب میں ملنے نہیں جاؤں گا، شیر افضل مروت کی عمران خان نے سعودی عرب بارے بیان دینے پر سرزنش بھی کی تھی،میڈیا ٹاک کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکالتے ہوئے سائیڈلائن کردیا،پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

    پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

    حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

    شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

    سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

    میرا بیان میرے ذاتی خیالات پرمبنی تھا،شیر افضل مروت

    کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

    شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

  • فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں اگر ڈرا ہوا ہوتا تو نو مئی کے سانحہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا مطالبہ نہ کرتا،

    اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف نیا ریفرنس 23 نومبر کو چیف جسٹس کے ریمارکس پر بنایا گیا، زیر سماعت ریفرنس پر چیف جسٹس کیسے ریمارکس دے سکتے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دے کر اُس جج کو واضح پیغام دیا ہے،اسٹیبلشمنٹ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ہوش کے ناخن لے دیکھ لیں ملک تباہی کی طرف جارہا ہے،سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی اب تک 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو گیا ایسی صورتحال میں سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی،نواز شریف بیان جاری کرنے سے پہلے اکنامک سروے رپورٹ پڑھ لیتے وہ جھوٹ نہیں ہے2018 کے انتخابات میں کے بعد یہ لوگ ساڑھے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باعث آئی ایم ایف سے رجوع کیا تھا،

    زلفی بخاری سے رابطہ کیسے،عمران خان نے خود بتا دیا
    عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ جیل میں جیمرز لگے ہوئے ہیں ، موبائل نہیں چلتے، زلفی بخاری سے رابطے کے لئے فون کی ضرورت نہیں، وکلا موجود ہیں، ان کے ذریعے پیغام بھجوا سکتا ہوں،ملک پہلے ہی بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے سوشل میڈیا عوامی آواز ہے اس پر پابندی نہ لگائی جائے، صحافی نے سوال کیا کہ جیل میں آپکی سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مذاق ہے میرے سیل کے پاس جیمرز لگے ہیں،جیل میں موبائل کام نہیں کرتے،

    صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت آپ سے ملنے آئے ہیں وہ کہتے ہیں آج سارے گلے شکوے ختم ہو جائیں گے غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی، جس پر عمران خان نے کہا کہ میں شیر افضل سے ملنے کے لیے تیار ہوں جب بھی وہ آئے،

    عمران خان نے حسین حقانی پر بھی الزام لگا دیا
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ فیض حمید سازش کر رہا ہے، فیض حمید کو نواز شریف کے کہنے پر ہٹایا گیا ،
    فیض حمید کی گرفتاری سے خوف زدہ نہیں ہوں ،پی ٹی آئی کے خلاف تین سازشیں ہوئی ہیں ،مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی سازش کی گئی ،پہلی سازش وزیر آباد اور دوسری سازش جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی ، 35 ارب ڈالر پر حسین حقانی کو باہر سے ہائر کیا گیا، اس کے ذریعے ہمارے خلاف لابنگ ہوئی ،حسین حقانی کے ذریعے باہر سے ڈونلڈ لو سے سازش کروائی گئی ،میں نے چیف جسٹس کو کہا کہ سازش کے خلاف انکوائری کی جائے ،سازش کے خلاف انکوائری نہیں کی گئی ہمارے خلاف مقدمات بنا دیئے گئے ،ظلم ہمارے ساتھ ہوا ہے ہم تو مظلوم ہیں،9 مئی کا کیس ایک گھنٹے میں ختم ہو سکتا ہے، کس کے حکم پر مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھے اغواء کیا گیا ،1 گھنٹے میں پتہ چل سکتا ہے کہ سی سی ٹی وی کس نے چوری کی،

    چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی پر تحفظ دے رہا ہے،عمران خان
    عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے ساتھ سب سے بڑا فراڈ 8 فروری کو ہوا، چیف جسٹس نے سب بلاک کیا ہوا ہے، چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی پر تحفظ دے رہا ہے، اب کوشش ہو رہی ہے کہ چیف جسٹس کو مدت ملازمت میں توسیع دی جائے ،بشری بی بی کو 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں،عمر ایوب اور شبلی فراز کو کہا گیا کہ خان سے سیاسی بات نہیں کریں گے ، آکسفورڈ یونیورسٹی میں وی سی کے انتخابات پر زلفی بخاری کو پیپرز جمع کروانے کا کہہ دیا ہے،

    بجلی کا بل بنا موت کا پیغام،10ہزارکے بل نے قیمتی جان لے لی

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف