Baaghi TV

Tag: صحافی

  • سینیئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج

    سینیئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج

    لاہور: سینیئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مقدمہ ایاز امیر کے ڈرائیور کی مدعیت میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جمعے کی رات کو لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔

    ایاز امیر پر تشدد :حقیقت کچھ اور :باغی ٹی وی سچ سامنے لے آیا

    ایاز امیر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے سامنے بیٹھ کر عمران خان کی پالیسیوں پر ہی تنقید کی تھی جس کی وجہ سے گذشتہ روز سے تحریک انصاف کے کارکنان میں غصہ پایا جا رہا تھا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا تھا

    ایاز امیر دنیا ٹی وی سے پروگرام ختم ہونے کے بعد آواری ہوٹل جا رہے تھے تب یہ واقعہ پیش آیا اور اب اس معاملے کو میڈیا پر غلط رنگ دیا جا رہا ہے میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ایاز امیر کہ گاڑی کو ہٹ کیا گیا پھر تشدد کیا گیا حالانکہ حقیقت اسکے برعکس ہے ایاز امیر کی گاڑی نے ایک کلٹس گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد اس گاڑی میں سوار افراد نے تشدد کیا ۔

    وزیراعظم کی صحافی ایاز امیر پرحملے کی شدید مذمت، اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت

    ایاز امیر پر تشدد کا وزیراعظم شہباز شریف ۔وزیراعلی پنجاب وزیر داخلہ نے نوٹس لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے بھی واقعہ کے بعد ایاز امیر سے ملاقات کی ہے-

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس میں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح دیگر صارفین نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایاز امیر پر تشدد کے پیچھے پی ٹی آئی ہو سکتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی میں عدم برداشت ختم ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خود عدم برداشت کی تلقین اپنے خطابات میں کرتے رہے ہیں عمران خان کا ایک خطاب میں کہنا تھا کہ جو پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں وہ گھروں سے باہر نکل کر تو دکھائیں۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی تھی کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو سبق سکھانا ہے-

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • صحافیوں سے مزید مشاورت کرکےمسودہ قانون کو حتمی شکل دیں گے:مریم اورنگزیب

    صحافیوں سے مزید مشاورت کرکےمسودہ قانون کو حتمی شکل دیں گے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی تنظیموں سے مزید مشاورت کر کے مسودہ قانون کو حتمی شکل دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نواز رضا کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خصوصی ہدایت پر جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل 2022ء وزارت اطلاعات کو موصول ہو گیا۔

    پی ایف یو جے کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں کو در پیش مشکلات اور پیشہ ورانہ مسائل سے آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ کے (ترمیمی) بل 2022ء کو حتمی شکل دینے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں اطلاعات، قانون، انسانی حقوق کی وزارتوں اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو جلد نمٹانے کے لئے کمیٹی میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہیرہ شاہد بھی شامل ہیں، صحافیوں اور صحافتی تنظیموں سے مزید مشاورت کرکے مسودہ قانون کو حتمی شکل دیں گے، صحافیوں کا تحفظ اور پیشہ ورانہ سازگار ماحول فراہم کرنا اتحادی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داری سنبھالتے ہی میڈیا مخالف قوانین اور ضابطوں کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا، صحافت زنجیروں میں لپٹی ہو تو جمہوریت بھی پابند سلاسل ہوتی ہے، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کسی پر احسان نہیں بلکہ آئین کا بنیادی تقاضا اور حق ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی صحافت کا احترام جمہوریت کی بنیاد ہے، میڈیا کی آزادی سے ہی سیاست بھی زندگی پاتی ہے، میڈیا کے اداروں اور صحافیوں کو فیک نیوز اور پراپگنڈہ نیوز کو روکنے کے لئے اپنا فعال کردارادا کرنا ہوگا، میڈیا کی آزادی اور احساس ذمہ داری میں توازن سے معاشرے میں بڑھتی تقسیم کو روکا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف رائے اور نفرت کے درمیان فرق سمجھانے اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صحافی تنظیموں کی سفارشات کی روشنی میں مل کر صحافیوں کے مسائل حل کریں گے۔

  • پی ٹی وی صادق آباد کا رپورٹر اغوا

    پی ٹی وی صادق آباد کا رپورٹر اغوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے،جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پنجاب کے علاقے سے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے رپورٹر شیر محمد ساہی کو دن دہاڑے اغوا کر لیا گیا، شیر محمد ساہی کو نواز آباد کے قریب سے اغوا کیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، شیر محمد ساہی کی گاڑی تھانہ شاہ والی کی حدود سے برآمد ہو گئی ہے، پولیس نے شیر محمد ساہی کی بازیابی کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ روز اغوا ہونے والے شیر محمد ساہی کے حوالہ سے ابھی تک پولیس کو کوئی اطلاع نہیں مل سکی

    کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

    محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • کیا حامد میر ملک چھوڑ کر باہر جانے والے ہیں؟

    کیا حامد میر ملک چھوڑ کر باہر جانے والے ہیں؟

    سوشل میڈیا پر آئے روز آپ کو کچھ نہ کچھ ایسا دیکھنے کو ملتا ہے کہ جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا ماسوائے فیک نیوز پھیلانے کے اسی طرح آج کل سینئر صحافی حامد میر سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر کہیں باہر جارہے ہیں۔
    اسی فیک خبر کا سہارا لیتے ہوئے ایک خودساختہ ٹی وی اینکر حفصہ فیاض نے دعوی کیا کہ: اینکرپرسن سلیم صافی کا استعفی دینے کی اطلاعات ہیں جبکہ صحافی حامد میر کا ایک ماہ چھٹی لیکر باہر جانے کی بھی اطلاع ہے۔

    اس خاتون نے مزید دعوی کیا کہ: ایک معروف چینلز کے تین سینئر اینکرز بھی استعفی دے چکے اور کسی بیرون ملک چلے گئے۔

    اس خاتون کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ: "عمران خان کے دور حکومت میں مجھ پر نو ماہ پابندی رہی لیکن میں پاکستان سے نہیں بھاگا تو اس دور میں کیوں بھاگوں گا؟ ہر دور میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، آج کل بھی کچھ مشکلات ہیں لیکن میں چھٹی لیکر کہیں نہیں جا رہا ہوں۔”
    حامد میر نے مزید کہا کہ: عمران خان کے دور میں بھی کچھ سیاستدانوں کے انٹرویو سنسر کرائے جاتے تھے اس دور میں بھی کچھ شخصیات کے انٹرویو کرنا مشکل ہے مثال کے طور پر منظور پشتین کا انٹرویو نشر کرنا بہت مشکل ہے منظور پشتین پر وہی مقدمات ہیں جو عمران خان پر بھی ہیں لیکن ایک ٹی وی پر آ سکتا ہے دوسرا نہیں۔


    حامد میر کی تردید کے بعد شبیر جان نے انہیں لکھا کہ: عمران خان کے دور میں آپ پر پابندی جیو نے لگائی تھی ناکہ عمران خان نے اور اگر جیو نے نہیں لگائی تو پھر جنرل رانی نے لگائی ہوگی جس کا آپ نے اپنے بیان میں ذکر کیا تھا۔

    اسلام آباد کے صحافی سید عون شیرازی کہتے ہیں کہ: جس حامد میر کو میں جانتا ہوں اُسکا جینا مرنا اسی ملک میں ہے کیونکہ حامد میر جی دار آدمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: حامد میر پر ہر دور میں الزامات لگائے جاتے ہیں اور انہیں سرخرو ہونےکی عادت ہے۔

  • آج دنیا بھر میں باپ سے اظہار محبت  کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر میں باپ سے اظہار محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج باپ سے اظہار محبت کا عالمی دن دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی منایا جارہا ہے۔ فادر ڈے یعنی باپ سے اظہار محبت کاعالمی دن ہر سال انیس جون کو منایا جاتا ہے۔

    ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ضیاءالدین یوسف زئی نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ: "میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مختلف انداز میں کس طرح تعلق قائم رکھا جانا چاہئے۔ کیونکہ ہربچہ مختلف ہوتا ہے اور ہر دن آپ کچھ نیا سیکھتے ہیں کےاپنے بچوں کیلئے کیسے ایک بہترین والدین بن سکتے ہیں۔”

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے باپ سے اظہار محبت کرتے ہوئےلکھاکہ: آج میں جو کچھ ہوں وہ اپنے والد کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے ہمارے خواب کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی خواہشات کی قربانی دی۔ اللہ میرے والد کو اچھی صحت دے ۔ ہم اپنے باپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔


    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف لکھتی ہیں کہ: "آپ کی چھوٹی بچی آپ کے کندھوں پر بیٹھنے سے لے کر آپ کے کارکن کے طور پر آپ کے ساتھ کھڑے ہونے تک، یہ ایک ایسا سفر ہے جس کے علاوہ میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔ میری دعا ہے اللہ آپ کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آپ کے ملک کو آپ کی ضرورت ہے، مجھے آپ کی ضرورت ہے۔”


    وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا ایک پیغام میں کہنا تھا کہ: میرے عقل مند، صابر اور بہادر والدآصف علی زرداری کو فادر ڈے مبارک ہو، جنہوں نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاآغازکیااور شہید ذولفقارعلی بھٹوکےبعد اپنی مدت پوری کرنےوالےپہلے سویلین صدر اور 1973 کاآئین بحال کیا۔ ابھی بہت کچھ کرناہے۔ اور کوئی آمر، جیل اور ظلم و اذیت انکی مسکراہٹ نہیں چھیں سکے۔

  • قانونی تحفظ کے لئے وزارت اطلاعات کو صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی ہدایت

    قانونی تحفظ کے لئے وزارت اطلاعات کو صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرزسے متعلق کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    عدالت نے صحافیوں کے قانونی تحفظ کے لیے وزارت اطلاعات کو صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی ہدایت کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ صحافتی تنظیمیں وزارت اطلاعات کے ساتھ بیٹھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار ہفتے میں چیئرمین آئی ٹی این ای کی تعیناتی کی ہدایت کر دی،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر آپ اپنے ایشوز ڈسکس کیوں نہیں کر لیتے،وکیل نے استدعا کی کہ کیس جلدی سماعت کے لیے مقرر کر دیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار سال بعد چھٹی جا رہا ہوں جلدی میں دستیاب نہیں ہوں جو چھٹی نہ کرے اس کا کام متاثر ہوتا ہے میں تو 4 سال بعد جا رہا ہوں

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    آئین شکنی، اب لگے گا عمران خان اور اسکے ہمنواؤں پر آرٹیکل 6، تیاریاں شروع

    سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

    گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

    مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹی وی چینلز کو لائسنس دینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی پیمرا کو مزید لائسنس جاری کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی گئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی پیمرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کردی پیمرا کی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے گئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی

  • کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے

    کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے

    کراچی : شہر قائد میں ناظم آباد سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس افراد اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ اپنی رہائشی گاہ قریب خریداری کر رہے تھے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ انھیں کن افراد نے اغوا کیا ہے۔

    ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

    نفیس نعیم کو پولیس موبائل میں ڈال کر لیجانے کی اطلاع موقع پر موجود افراد نے اہلخانہ کو دی نفیس نعیم کے اغوا پر صحافی تنظیموں کی جانب سے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انھیں بازیاب کرایا جائے-

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نفیس نعیم کے اغوا ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس اور متعلقہ اداروں کو صحافی کی جلد بازیابی کی ہدایت ہے وزیرداخلہ رانا ثناءللہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ نفیس نعیم کی بازیابی کے لیے تمام تروسائل کو بروئے لائے جائیں۔

    بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی


    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے نامہ نگار نفیس نعیم کو ناظم آباد میں سادہ لباس والوں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے دھمکیاں یا نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے، اور قصورواروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

    اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

  • سمیع ابراہیم ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروائیں، عدالت کا حکم

    سمیع ابراہیم ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروائیں، عدالت کا حکم

    سمیع ابراہیم ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروائیں، عدالت کا حکم

    صحافیوں کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں 21 جون تک توسیع کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سمیع ابراہیم کو حکم دیا کہ آپ بیان ریکارڈ کرا دیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ اشتعال کس کو دلا رہے ہیں یہ تو بتا دیں جرم کہاں بنتا ہے؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ یہ اداروں کے سربراہ کو اشتعال دلا رہے ہیں ،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ کیسے اشتعال میں آگئے ؟کیسے کوئی ان کو اشتعال دلا سکتا ہے جو کچھ سمیع ابراہیم نے کہا صحافتی آداب کے خلاف ہو سکتا ہے جرم کیسے بن گیا ؟ آپ کوئی مورل پالیسنگ تو نہیں کریں گے ؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ آپ نے ایک ذمہ ادار ایجنسی کا کردار ادا کرنا ہے ،یہ جو باتیں آپ کر رہے ہیں یہ کوئی جرم نہیں بنتا ، کیا آپ کو لگتا ہے جو کہا گیا کیا پی ایف یو جے اس کو سپورٹ کرے گی ؟ ایسی باتوں سے اداروں کو اشتعال نہیں دلایا جا سکتا، کیا ایف آئی اے نےادارو ں کے سربراہ یادوسروں سے پوچھا کہ وہ اشتعال میں آئے ہیں؟ اگر صحافی نے لحاظ نہیں کیا یا لاپرواہ بھی تھا تو یہ سب جرم کیسے بن گیا ؟ ایف آئی اے کی باتوں سے نہیں لگتا کہ کوئی جرم سرزد ہوا ہے،

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    فواد چودھری بدنامی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، ایسا کس نے کہہ دیا

  • صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اولین ترجیح ہے،سجیلہ نوید

    صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اولین ترجیح ہے،سجیلہ نوید

    وزارت اطلاعات و نشریات پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں موبائل جرنلزم کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

    مذکورہ ورکشاپ کے پہلے روز پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ورکشاپ کے پہلے روز ورچوئل یونیورسٹی کے ٹرینرز ذیشان نذیر اور اظہر سمرانےصحافیوں کو موبائل سے ویڈیو بنانے اسکی ایڈیٹنگ کرنے سمیت تکنیکی معاملات کو بہت اچھے انداز میں سمجھایا جبکہ مختلف موضوعات پر دوران ورکشاپ شرکاء سے ویڈیوز بھی بنوائیں۔

    ورکشاپ کے آغاز میں ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور سجیلہ نوید نے کہا کہ صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ان کی اولین ترجیح ہے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کی ورکشاپس کرواتی رہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے استعداد کار میں اضافے کے لیے آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات و نشریات، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایسے منصوبے جاری رہیں گے. ورکشاپ کا دوسرا سیشن ہفتہ کو ہوگا۔

  • جتنی جنگ اقتدارکیلیے ہورہی آدھا زور لگا لیں تومسائل حل ہو سکتے ہیں،عدالت

    جتنی جنگ اقتدارکیلیے ہورہی آدھا زور لگا لیں تومسائل حل ہو سکتے ہیں،عدالت

    جتنی جنگ اقتدارکیلیے ہورہی آدھا زور لگا لیں تومسائل حل ہو سکتے ہیں،عدالت

    صحافیوں کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کے خلاف کیسز پر سماعت ہوئی

    صحافی ارشد شریف ، معید پیر زادہ ، سمیع ابراہیم و دیگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،عدالتی معاون پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،عدالتی معاون صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے اچھے طریقے سے 3 سال کورٹ کی معاونت کی،کیا وجہ ہے جو حکومت میں آتا ہے پچھلے والی باتیں بھول جاتا ہے،حکومت کو تو چاہیے کہ اس قسم کے کیسز میں صحافتی باڈیز سے بات کرے ،بلوچ اسٹوڈنٹس کو کل والے ڈنڈے مار رہے تھے آج بھی ان کی کوئی آواز نہیں ریاست کی کوئی ذمہ داری ہے؟ لاپتہ افراد کی کوئی آواز نہیں ہے ،سیکرٹری داخلہ کی جانب سے عدالت کے سامنے جواب جمع نہیں ہو سکا جتنی جنگ اقتدار کے لیے ہورہی ہے آدھا زور لگا لیں تو ان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ریاست خود اپنا کردار ادا نہیں کرتی ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت جو بھی کرے گی آئینی ذمہ داری کے تحت کرے گی حکومت ایسا میکنزم بنا لے کسی صحافی کے ساتھ مسئلہ ہو تو ایک ہی جگہ شکایت درج ہو، عدالت نے افضل بٹ اور ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر سے تجاویز طلب کر لیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت تجاویز کی روشنی میں آرڈر پاس کردے گی، سابق صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ ہمیں مشاورت کے لیے دو دن کا وقت دے دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کا جواب بھی نہیں آیا وہ آ جائے پھر عدالت کیس آگے بڑھائے ،جس کا جو کام ہے اس نے کرنا ہوتا ہے یہ عدالت نہیں کہے گی ہم پر پریشر ہے ،صحافیوں کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کے خلاف کیسز پر سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافی صابر شاکر کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی صابر شاکر پر فوجداری مقدمات درج کئیے گئے ہیں، اہلیہ نے پولیس کیطرف سے صابر شاکر کو حراساں کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے،عدالت نے حکم دیا کہ صابر شاکر واپس آنے کی تاریخ سے عدالت کو مطلع کرینگے تو مناسب حکم جاری کرینگے،

    سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، صابر شاکر کی اہلیہ کے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ صابر شاکر کب پاکستان آ رہئے ہیں، وکیل نے کہا کہ صابر شاکر کے خلاف کئی ایف آئی آر مختلف علاقوں میں درج ہیں، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،وکیل نے کہا کہ دو ہفتوں کے بعد صابر شاکر پاکستان آئین گے، عدالت نے کہا کہ جب تاریخ صابر شاکر کی مقرر ہو تو عدالت کو بتائیں، عدالت نے سماعت ملتوی کر دی،

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل