Baaghi TV

Tag: صحافی

  • صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

    صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

    صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اطہر متین کو ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی،تیس بور کا چھرہ اطہر متین کے سینے کے سیدھے ہاتھ پر لگا مکمل پوسٹ مارٹم کی گھر والوں نے اجازت نہیں دی اطہر متین لاش کو عباسی شہید اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آبادمیں صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیں گے ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ،فوٹیج کے مطابق ایک ملزم ہیلمٹ اور دوسرے نے کیپ پہنا ہوا ہے فوٹیج کے مطابق واقعہ صبح 8 بج کر 29 منٹ پر پیش آیا،

    صحافی اطہر متین قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،ٹیم میں ایس ایس پی ایس آئی یو اور ایس ایس پی سینٹرل بھی شامل ہیں

    وزیر اعظم عمران خان نے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس کا اظہار اور واقع کی سخت مذمت کی اور کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران اطہر متین کا بہیمانہ قتل باعثِ صدمہ ہے امید ہے، واقعے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو سٹریٹ کرائمز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سینئر صحافی اطہر متین کا دن دہاڑے قتل صوبائی حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔ کراچی کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کریں گے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے،پولیس موٹرسائیکل سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کرے گی،سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں، ایس ایس پی سینٹرل اور ڈی آئی جی سے بات ہوئی ہے، ایسے واقعات کو روکنا پولیس کی ذمہ داری ہے،بڑے شہروں میں کہیں بھی زیروکرائم نہیں ہوتا،اطہرمتین صاحب بہت بہادر انسان تھے، جب انہوں نے دیکھا کہ ڈاکو شہری کو لوٹ رہے ہیں تو انہوں نے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے انہوں نے گھبراہٹ میں گولیاں چلائیں، ایک جان لیوا گولی اطہر کے سر میں لگے۔تین گولیاں کل لگیں وہ شہید ہو گئے،سندھ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ قاتلوں کو پکڑا جاسکے

    ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متعین کی ہلاکت افسوسناک ہے اطہر متعین کے قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے،اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے اسٹریٹ کریمنلز کا پرانا ریکارڈ چیک کرکے شناخت کرنی چاہیے ایسی بستیاں جہاں یہ اسٹریٹ کریمنلز رہتے ہیں کارروائی کرنی چاہیے ،اسٹریٹ کرائم کی ایک وجہ بے روزگاری بڑھنا بھی ہے،

    قبل ازیں شہر قائد کراچی میں نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا ،واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اطہر متین کو گولیاں مار دی گئی ہیں، گولیان لگنے سے اطہر متین کی موت ہو گئی ہے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ناظم آباد کی مین شاہراہ پر پوا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے تو اطہر متین نے شہری کو بچانے کے لئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے وہ گر گئے اسی دوران ایک ملزم نے فائر کھول دیا ،گولیان لگنے سے کار میں سوار اطہر متین موقع پر ہی چل بسے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے، تا ہم حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، پولیس کے مطابق صحافی اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، انہیں ایک گولی لگی جس سے ان کی موت واقع ہوئی،جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے۔

    اطہر متین نجی ٹی وی سماء سے منسلک تھے اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے جب کہ وہ معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے بھائی تھے

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات زوبیہ خورشید راجہ کا کہنا ہے کہ سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ ملزمان نارتھ ناظم آباد میں ایک شخص کو لوٹ رہے تھے کہ اطہر نے ان کو اپنے کار سے hit کرکے شہری کو بچائے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہوں,سندھ پولیس فوری ایکشن لے, صحافت پر حملہ ناقابل برداشت ہے.

    کراچی سے صحافی فیض اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا بے قابو جن اطہر متین کو بھی نگل گیا،سماء ٹی وی کیمطابق اطہر بھائی نے موٹر سائیکل سواروں کو شہری سے لوث مار کرتے دیکھا تو اپنی کار سے انہیں ٹکر مارکر گرانے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور اطہر بھائی لقمہ اجل بن گئے ،ایک شاندار انسان بےبسی سے سڑک پہ قتل ہوگیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا صحافی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے ،

    وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں صحافی کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے شیخ رشید نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل بہیمانہ واقعہ ہے،

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کراچی میں سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی مذمت کی ہے،حسان خاور نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ اطہر متین فرض شناس صحافی تھے، قتل پر دلی دکھ ہوا۔ سندھ حکومت اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنائے۔ صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہرمتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں اطہر متین کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اینکر طارق متین کےبھائی اورسماء ٹی وی کے سنیر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا -اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور انکے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین ،سندھ حکومت فوری طور پرقاتلوں کو گرفتارکر کےقرار واقعی سزا دلوائے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اورایڈیشنل آئی جی کراچی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیئے فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ سندھ حکومت لاقانونیت کے خاتمے کے لیئے پریکٹیکل اقدامات کرے۔

    محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

    محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

    سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

    https://login.baaghitv.com/kisi-judge-ko-dhamki-nahi-di-ja-sakti-reporttlaababa/

  • مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن اور محسن بیگ کے واقعات کے ساتھ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید کچھ صحافی نشانے پر ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری اداروں کو ہدایات دینے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔ امید ہے #PMImranKhan اس کا نوٹس لیں گے-

    عمران خان کی حکومت پر تنقید کرنیوالے صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم مخالفین پر کیچڑ اچھالتی رہے تو اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوتی، ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواستیں پینڈنگ پڑی رہتی ہیں لیکن ایک وفاقی وزیر کی درخواست پر آدھے گھنٹے میں ایف آئی اے اسلام آباد میں سینئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر لیا گیا، اور ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیا

    تحریک انصاف کی حکومت کے لوگ دوسروں پر تنقید تو کرتے رہتے ہیں لیکن خود میں سننے کی ہمت نہیں رہی، عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا لیکن تحریک لبیک جب لاہور سے اسلام آباد دھرنا دینے نکلی تو انکو روکا گا، حافظ سعد رضوی کو گرفتار کیا گیا، تحریک لبیک کی کوریج کرنیوالے میڈیا اداروں کو دھمکیاں دی گئیں ، انکے یوٹیوب چینلز سے ویڈیوز ڈیلیٹ کروائی گئیں، دوسری جانب تحریک انصاف کے سوشل میڈیا رضاکار انکے کارکنان جو مرضی کرتے رہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،

    محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

    محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

    سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

  • شہر قائد،امریکہ نے نجی ٹی وی کا مبینہ رپورٹر گرفتار کروا دیا

    شہر قائد،امریکہ نے نجی ٹی وی کا مبینہ رپورٹر گرفتار کروا دیا

    شہر قائد،امریکہ نے نجی ٹی وی کا مبینہ رپورٹر گرفتار کروا دیا

    کراچی میں امریکی قونصل خانے کی شکائت پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کارروائی کراچی کے نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

    امریکی قونصل خانے نے بذریعہ خط ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون کوملزم کےخلاف کارروائی کی درخواست کی تھی ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے دو مرتبہ نجی ٹی وی کا رپورٹر بن کر دو مرتبہ امریکی ویزا حاصل کیا۔ایف آئی اے نے اعجاز چیمہ کو گرفتار کیا ہے جو سیالکوٹ کا رہائشی ہے اور نجی ٹی وی کا رپورٹر بن کر اس نے ویزہ لیا تھا ملزم کو ایس ایچ او انسپکٹر وقار اعوان کی سربراہی میں ٹیم نے کراچی سے گرفتار کیا اعجاز چیمہ نامی ملزم نے 2019 میں حاصل کردہ ویزے پر بطور سینئیر رپورٹر اقوام متحدہ اجلاس کی کوریج بھی کی سیالکوٹ کے رہائشی ملزم نے 2020 اسی ٹی وی چینل کا سینئر نیوز میڈیا کارسپنڈنٹ بن کر دوسری بار ویزا حاصل کیا

    امریکی قونصل خانے کی جانب سے جب رپورٹر کے بارے میں تحقیقات کیں تو نجی ٹی وی نے اس رپورٹر کی جانب سے پیش کئے گئے لیٹر سے اظہار لا تعلقی کر دیا جس کے بعد امریکی قونصل خانے نے ایف آئی اے حکام کو خط لکھا اور تمام تفصیلات سے آگاہ کیا، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    لاہور:صحافی حسنین شاہ کوکیوں اور کس نے کس کے ذریعے قتل کروایا؟سی سی پی او لاہورسب کرداروں کو بے نقاب کردیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور فیاض احمد دیو نے انکشاف کیا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا جبکہ ان کے قتل کے الزام میں 4 افراد پکڑے گئے۔

    سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد، ایس ایس پی مستنصر فیروز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سٹی حفیظ بگٹی کے ہمراہ پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کی۔

    سی سی پی او کا کہنا تھا کہ صحافی حسنین شاہ کا مرکزی ملزم عامر بٹ اور اس کے بھائی شاہد بٹ سےلین دین کا تنازع تھا، عامر بٹ نے بھائی سے مل کر حسنین شاہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور فرحان شاہ کے ذریعے شوٹر منگوائے۔

    سی سی پی اولاہور نے کہا کہ عامربٹ اورحسنین شاہ کے درمیان کچھ مالی معاملات تھے، جولوگوں کی جان سےکھیلنےکی کوشش کریں گےان کاپیچھا کریں گے، ہم نےکسی کوبھی شہرمیں بدمعاشی کرنےنہیں دینا، لاہورمیں گزشتہ مہینےجرائم میں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

    ڈی ائی جی آپریشنز ڈاکٹرعابدخان نے بتایا کہ صحافی حسنین شاہ کےقتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، عامر بٹ اورحسنین شاہ کے درمیان لین دین کے معاملے پرتلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم عامربٹ نےاپنے بھائی اور دوست کے ساتھ ملکرقتل کا منصوبہ بنایا۔

    ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ عامر بٹ نے حیدر شاہ کو اور امجد پاشا کو مقتول کی نشاندہی کی ذمہ داری دی، گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ کے کہنے پر شوٹرکو 5لاکھ کےعوض ہائرکیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں۔

  • صحافی حسنین شاہ قتل کیس،مرکزی ملزم گرفتار کر لیا،پولیس

    صحافی حسنین شاہ قتل کیس،مرکزی ملزم گرفتار کر لیا،پولیس

    صحافی حسنین شاہ قتل کیس،مرکزی ملزم گرفتار کر لیا،پولیس
    صحافی حسنین شاہ قتل کیس ،مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو جیل روڈ پر کار شو روم سے گرفتار کیا ،مرکزی ملزم کو تفتیشی ٹیم نے گرفتار کیا،ملزم عامربٹ کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کیا

    قبل ازیں کیپیٹل نیوز کے صحافی کے قتل کا معاملہ پولیس قاتلوں تک پہنچ گئی3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔مقتول حسنین شاہ کو ایک جیولر گروپ نے قتل کروایا۔مقتول کا ان سے لین دین کا جھگڑا چل رہا تھا۔جیولر گروپ شہر میں زیورات دے کر سود کا کام کرتا تھا۔جیولر گروپ نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے صحافی حسنین شاہ کا قتل کروایا۔ قتل میں ملوث جیولر گروپ کے مالک اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے مقتول کو پیر کے روز پریس کلب کے بایر قتل کیا گیا تھا۔حسنین شاہ کو قتل کروانے والے ملزم عامر بٹ کی تلاش جاری ہے ملزمان کو آپریشنز پولیس نے گرفتار کیا

    دوسری جانب ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا ، توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ حسنین شاہ قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری بارے ایوان کو آگاہ کیا جائے،

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حسنین شاہ کی موت ہو گئی حسنین شاہ اپنی گاڑی پر سوار کلب آ رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، صحافیوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی-

    حسین شاہ کرائم رپورٹر تھے ان کا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔ نامعلوم افراد فائر کرکے فرار ہوگئے،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس موٹر سائیکل پر ملزمان آئے اور گولیاں چلائیں

    لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی-

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

    حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف

  • مہنگائی سے متعلق سوال،جوبائیڈن نے طیش میں آ کر صحافی کو گالی نکال دی

    مہنگائی سے متعلق سوال،جوبائیڈن نے طیش میں آ کر صحافی کو گالی نکال دی

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن مہنگائی سے متعلق سوال پر طیش میں آگئے اور مائیک کھلے ہونے کا احساس کیے بغیر صحافی کو گالی دیدی جو ریکارڈ بھی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے"فوکس نیوز” کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اور اختتام پر ان کے سخت ناقد چینل فوکس نیوز کے صحافی نے مہنگائی سے متعلق سوال کردیا۔

    شامیوں نے سردی سے بچنے کیلئے میزائلوں کے خول کو ہیٹر میں تبدیل کردیا

    صدر بائیڈن نے فاکس نیوز کے وائٹ ہاؤس کے نمائندے پیٹر ڈوسی کو مہنگائی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا بائیڈن نے پیر کو مسابقتی کونسل اور اپنی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی تاکہ امریکی خاندانوں کے لیے قیمتیں کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

    ان کے تیار کردہ ریمارکس کے بعد، لائیو سٹریم کے 8 منٹ کے قریب، پریس کے ارکان نے سوالات کرنا شروع کر دیے بائیڈن نے پہلے رپورٹر پر غصے کا اظہار کیا جس نے روس اور یوکرین کے درمیان تناؤ بڑھتے ہی یورپی رہنماؤں کے ساتھ انتظامیہ کی کال کے بارے میں پوچھا۔

    بائیڈن نے کہا میری ایک بہت، بہت، بہت اچھی ملاقات ہوئی، تمام یورپی رہنماؤں کے ساتھ مکمل اتفاق ہے، اس پر بعد میں بات کریں گے۔ شکریہ۔””تو کیا آپ مہنگائی پر سوال اٹھائیں گے؟” ڈوسی نے پھر پوچھا۔ "کیا آپ کے خیال میں وسط مدتی مدت سے پہلے افراط زر ایک سیاسی ذمہ داری ہوگی؟”

    7 سالہ بچی کا ملکہ برطانیہ کے نام منفرد خط

    جب ڈوسی اور دوسرے نامہ نگاروں کو بھگا دیا جا رہا تھا ، بائیڈن نے فاکس نیوز کے نمائندے پر ایک سوائپ کیا۔


    فوکس نیوز کے صحافی کے سوال ’’کیا مہنگائی کی ذمہ دار حکومت نہیں ؟ ‘‘ کے جواب میں انھوں نے طنزیہ کہا کہ نہیں مہنگائی ایک اثاثہ ہے۔ اس کے بعد سب اُٹھ گئے۔


    اسی دوران جوبائیڈن یہ سمجھے کہ مائیک بند کردیا گیا ہے اور انھوں نے آہستہ سے صحافی کو احمق کہا اور نازیبا الفاظ ادا کیے جو اس وقت شور شرابے میں کسی کو سنائی نہیں دیئے۔

    البتہ جب بعد میں پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ سنی گئی اور ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں تو بھانڈہ پھوٹ گیا۔

    برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر صدرکو اغوا کرلیا

    ڈوسی نے "دی فائیو” پر چند لمحوں بعد بائیڈن کے تبصروں پر ہنستے ہوئے کہا "ہاں، ابھی تک کسی نے بھی اس کی حقیقت کی جانچ نہیں کی اور کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔”


    بعد میں، ٕبائیڈن نے مبینہ طور پر ڈوسی کو بتایا کہ ان کے تبصرے "ذاتی کچھ نہیں” تھے اور انہوں نے فوکس نیوز کے رپورٹر کو باقی پریس کور سے مختلف موضوعات کے بارے میں پوچھنا جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

    پچھلے ہفتے ، بائیڈن نے اسی طرح فوکس نیوز کے وائٹ ہاؤس کے نمائندے جیکی ہینریچ کو روس-یوکرین کے بڑھتے ہوئے تنازعہ کے بارے میں اپنی پریس کانفرنس میں اپنے متنازعہ ریمارکس کے بعد دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے پر تنقید کی۔

    ٹونگامیں پھٹنےوالاآتش فشاں ایٹمی دھماکے سے زیادہ طاقتور ہے،ناسا

    ہینرک نے پوچھا تھا کہ "آپ پیوٹن کا پہلا اقدام کرنے کا انتظار کیوں کر رہے ہیں جناب؟” بائیڈن نے قہقہہ لگایا، نرمی سے جواب دیا، "کیا احمقانہ سوال ہے۔”بعد میں وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کے تبصرے کو واپس لے لیا۔

    اپنی انتظامیہ کے اوائل میں، بائیڈن نے اپنے عملے کو متنبہ کیا کہ وہ ساتھیوں اور پریس کے ارکان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئیں”جب میں یہ کہتا ہوں تو میں مذاق نہیں کر رہا ہوں اگر آپ کبھی میرے ساتھ کام کر رہے ہیں اور میں نے سنا ہے کہ آپ کسی دوسرے ساتھی کے ساتھ بے عزتی کرتے ہیں یا کسی سے بات کرتے ہیں، تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، میں آپ کو موقع پر ہی برطرف کر دوں گا۔ کوےئی اگر مگر نہیں بائیڈن نے کہا۔ "ہر کسی کے ساتھ شائستگی اور وقار کے ساتھ پیش آنا دوسروں کا حق ہے۔”

    شام :داعش نے سینکڑوں بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

  • حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف

    حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف

    حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف
    لاہور میں صحافی قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی

    رپورٹ کے مطابق حسنین شاہ کو شملہ پہاڑی کے قریب نشانہ بنایا گیا حسنین شاہ کو دو موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں ماریں ،حسنین شاہ کے سینے اور پیٹ میں 10 سے زائد گولیوں کے نشان تھے حسنین شاہ کو پیشہ ور قاتل کی مدد سے نشانہ گیا،حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے حسنین شاہ کے موبائل کی سی ڈی آر بھی نکلوا لی گئی ہے واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 4 مشکوک افراد زیر حراست لئے ہیں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے ،فوٹیجز سے پتہ چلا ہے کہ شوٹرز حسنین شاہ کو قتل کرنے کے بعد برانڈرتھ روڈ تک گئے مزید سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ لینے کا سلسلہ جاری ہے

    دوسری جانب ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا ، توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ حسنین شاہ قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری بارے ایوان کو آگاہ کیا جائے،

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حسنین شاہ کی موت ہو گئی حسنین شاہ اپنی گاڑی پر سوار کلب آ رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، صحافیوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی-

    حسین شاہ کرائم رپورٹر تھے ان کا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔ نامعلوم افراد فائر کرکے فرار ہوگئے،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس موٹر سائیکل پر ملزمان آئے اور گولیاں چلائیں

    لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی-

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

    https://login.baaghitv.com/sahafi-ka-qatal-nimaz-jionaza-ghoga-aaj-muft-muqdam-larnay-ka-aelanaa/

  • کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    اسلام آباد :کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کشمیر پریس کلب ( کے پی سی) پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے خلاف بڑھتی ہراسانی، غیر قانونی گرفتاریوں اور جعلی فوجداری مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پریس کلب پر ہونے والا حملہ بھارتی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتا ہے جب کہ بھارت نے گھناؤنے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو زبردستی خاموش کرانے کے لیے وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ سمیت سخت اور غیر انسانی قوانین کا بڑھتا ہوا استعمال بھارت کی ’نوآبادیاتی ذہنیت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتی۔

    دوسری جانب پاکستان نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے دیگر کارکنوں کو ’ہراساں کرنے اور غیر قانونی گرفتاریوں‘ کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں مقامی انتظامیہ کی مبینہ مدد سے صحافیوں کے ایک گروپ نے کشمیر پریس کلب پر ’زبردستی اور غیر قانونی قبضے‘ کرلیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی صحافیوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کر رہے ہیں:ہیومن رائٹس واچ

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی صحافیوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کر رہے ہیں:ہیومن رائٹس واچ

    نیویارک:انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں صحافیوں کو حکام کی طرف سے بڑے پیمانے پر دھمکیوں اور خوف و ہراساں کا سامنا ہے جس میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت چھاپے اور گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ 2022جس میں 2021کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس نے گزشتہ برس ستمبر میں چار کشمیری صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کے فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس جون میںآزادی اظہار کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور صوابدیدی حراست پر ورکنگ گروپ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کو کور کرنے والے صحافیوں کی حراست اور دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر 2021 میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھارت نے ان کے جنازے میں بڑے پیمانے پر لوگوںکی شرکت کو روکنے کے لیے دو دن کے لیے تقریباً مکمل مواصلاتی بلیک آوٹ نافذ کیا۔ سید علی گیلانی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انہیں آخری رسومات ادا کرنے کا حق نہیں دیا گیا۔

    گزشتہ برس جولائی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چار ماہرین نے بھارتی حکومت کو خط لکھ کر محمد اشرف خان صحرائی کی دوران حریت وفات کی تحقیقات پر زور دیا تھا جنہیں جولائی 2020 میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ برس مارچ میں اقوام متحدہ کے پانچ ماہرین کے نے بھارتی حکومت کو خط لکھ کر کشمیری سیاست دان وحید پری کی نظربندی، ایک دکاندار عرفان احمد ڈار کی حراست میں قتل اور نصیر احمد وانی کی جبری گمشدگی کے بارے میں معلومات طلب کیں۔

    انہوں نے جابرانہ اقدامات اور مقامی آبادی کے خلاف بنیادی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ دھمکیوں، تلاشیوں اور ضبطیوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ فروری 2021 میں بھارتی حکومت نے بالآخر مقبوضہ جموں و کشمیر میں 18 ماہ سے نافذ انٹرنیٹ بندش ختم کر دی جو نئی اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد نافذ کی گئی تھی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کالا قانون آرمڈ فورسز ایکٹ جو مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں نافذ العمل ہے بھارتی فورسز اہلکاروں کو استثنیٰ فراہم کرتا ہے۔

  • سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

    سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

    واشنگٹن: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق 2021 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 45 صحافی مارے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ کسی بھی سال کے لیے ریکارڈ کی گئی ’سب سے کم اموات میں سے ایک‘ ہے اگرچہ ہلاکتوں میں کمی خوش آئند خبر ہے لیکن مسلسل تشدد کے پیش نظر یہ ایک مختصر سا سکون ہے-

    اس سے قبل رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے دو ہفتے قبل سال 2021 میں دنیا بھر میں 46 صحافیوں کے ہلاکت رپورٹ کی تھی آر ایس ایف کے مطابق 1995 کے بعد سے یہ تعداد اب تک کی سب سے کم تعداد قرار پائی ہے-

    آئی ایف جے نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز ’ممالک میں بدعنوانی، جرائم اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو بے نقاب کرنے پر اکثرقتل کردیئےجاتے ہیں علاقائی طور پر ایشیا پیسفک صحافیوں کے لیے خطرناک رہا جہاں 50 صحافی اپنی جان سے گئے اوردوسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں 10 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ افریقا میں 8 صحافی قتل کردیے گئے۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    یورپ میں 6 صحافی مارے گئے جب کہ مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں صرف ایک صحافی مارا گیا۔ آئی ایف جے نے کہا کہ حالیہ برس میں مسلح تصادم سے وابستہ خطرات کم ہوئے ہیں۔

    آئی ایف جے کے مطابق سب سے زیادہ صحافی افغانستان میں مارے گئے جن کی تعداد 9 تھی سب سے زیادہ تعداد کسی ایک ملک نے برداشت کی علاوہ ازیں میکسیکو میں 8، بھارت میں 4 اور پاکستان میں 3 صحافی مارے گئے۔

    تاہم مزید کہا کہ "میکسیکو کی کچی آبادیوں سے لے کر یونان اور نیدرلینڈز کے یورپی شہروں کی سڑکوں تک جرائم کے گروہ اور منشیات کے کارٹلز کے راج کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں”۔

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے…

    آئی ایف جے کے سیکرٹری جنرل انتھونی بیلینگر نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کے لیے تنظیم کی حمایت کا اعادہ کیا تاکہ "صحافیوں کے قتل کے لیے احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔”

    سال 2021 میں بھی صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن دیکھا گیا۔

    غیر منافع بخش کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2021 میں سلاخوں کے پیچھے صحافیوں کی تعداد عالمی سطح پر پہنچ گئی۔ سی پی جے نے کہا کہ اس سال یکم دسمبر تک دنیا بھر میں 293 رپورٹرز کو قید کیا گیا۔

    بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے لڑو،مرو اور مارو، سکول میں طلب سے حلف