Baaghi TV

Tag: صحافی

  • سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    پنجاب حکومت پر تنقید ،حنا پرویز بٹ کی جانب سے عظمیٰ کاردار کر اسمبلی اجلاس کے دوران کرسی سے اٹھانے پر سوال کرنے والے صحافی محسن بلال کو نوکری سے نکلوا دیا گیا،

    محسن بلال کو نوکری سے نکالے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محسن بلال کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے،محسن بلال کو نوکری سے نکالے جانے پر محسن بلال نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے ،جو دل پہ گذری ھے رقم کرتے رہیں گے،میں ان جونئیر صحافیوں اور جو میڈیا آنا چاہتے ہیں کہ ان میڈیا ہاؤسز کا انتخاب کریں جہاں کی انتظامیہ “ حق و سچ “ کو بوجھ اٹھا سکتی ہو،ورنہ کوئی اور کام کر لیں،عوامی پیسوں پر تشہیر کرتے ہیں اور پھر پابندی لگاتے ہیں کوئی سوال نہ اٹھائے

    عاصم ارشاد کا کہنا تھا کہ صحافی میاں محسن بلال کو پبلک نیوز سے نکلوا دیا گیا یہ انتہائی افسوناک اور قابل مذمت ہے محسن بلال نے چند روز قبل حنا پرویز بٹ سے کچھ سوال کیے تھے شاید وہی وجہ بنے، صحافیوں کی زبان بندی سے ان کی روزی بند کرنے سے اگر ملک میں کوئی بہتری آتی ہے تو ہم سب حاضر ہیں ہمیں بھی نوکریوں سے نکلوا دیں

    ممتاز قانوندان و صحافی میاں داؤد ایڈوکیٹ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا فرق رہ گیا پی ٹی آئی کی آمریت میں اور ن لیگ کی آمریت میں؟؟؟صحافی میاں محسن بلال کو پبلک نیوز سے نکلوا دیا گیا یہ انتہائی افسوناک اور قابل مذمت ہے، محسن بلال نے چند روز قبل حنا پرویز بٹ سے کچھ سوال کیے تھے شاید وہی وجہ بنے، پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری صاحبہ پہلے دن سے اس صحافی کی نوکری کے پیچھے پڑی ہوئی تھیں، جب محسن بلال کو چند دن قبل پبلک نیوز میں رکھا گیا تھا تب بھی عظمی بخاری صاحبہ نے پبلک نیوز کی انتظامیہ کو فون کر ملازمت دینے کی مخالفت کی تھی، پھر چند دن قبل پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا عمران خان کے حق میں احتجاج کی کوریج کرنا محسن بلال کا جرم بن گیا، پھر عظمی کاردار کے ایشو پر سوالات کرنا جرم بن گیا محسن بلال کا۔۔۔۔ خیر صحافیوں کو نوکریوں سے نکلوا کر نہ تو PTI اپنی آمریت اور بیڈگورننس چھپا سکی تھی اور نہ اب PMLN اپنی آمریت اور وسائل کی لوٹ مار چھپا سکے گی۔

    محسن بلال کی پبلک نیوز سے بلا جواز جبری برطرفی افسوسناک ہے،لاہور پریس کلب
    لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی نوجوان صحافی محسن بلال کی پبلک نیوز سے بلا جواز جبری برطرفی کو افسوسناک قراردیا ہے۔انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ محسن بلال ایک محنتی اور پروفیشنل صحافی ہیں، ادارے کی جانب سے ایک اسائنمنٹ پر ان کی ڈیوٹی لگائی گئی جسے انھوں نے بھرپورذمہ داری سے اداکیالیکن ان کے ذمہ دفتر سے لگائی گئی اسائنمنٹ کی رپورٹ جب آن ایئر ہوئی تو ادارے نے دباﺅ میں آکر ان کی ملازمت ختم کردی جو ایک غلط روایت اوراقدام ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ پبلک نیوز انتظامیہ محسن بلال کی جبری برطرفی کے فیصلے کو واپس لیکرانھیں ادارے میں صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے دے گی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ صحافی کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر محسن بلال کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیارکیاجائے گا۔

  • ہتک عزت قانون ضروری، تنقید کی پرواہ نہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب

    ہتک عزت قانون ضروری، تنقید کی پرواہ نہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ محترم علماء کرام، مشائخ سمیت تمام شرکاء کو اجلاس میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہوں۔ مجھے ایسے لگتا ہے اپنی فیملی میں بیٹھی ہوں۔ میری پرورش ایک مذہبی گھرانے میں ہوئی۔ نواز شریف صاحب نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی بنائی تھی۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے فعال کردار کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہیں تھی۔ ہم سب کی کوشش ہے کہ دین کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔آج کے حالات بطور وزیر اعلیٰ میرے لئے باعث تشویش ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس سال کی بجائے تین ماہ میں ایک بار ہونا چاہئے۔

    مدرسے میں بچے سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا،کاروائی ہوئی تو مذہبی رنگ دے کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر فتوے جاری کئے گئے،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سرگودھا واقعہ پر بہتر کارکردگی پر آئی جی پنجاب کو فون کرکے شاباش دی۔مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ سوات میں جو ہوا وہ ہم سے کیلئے باعث فکر ہے۔اگر ہجوم قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا تو پھر کوئی نہیں بچے گا۔دین، نبی پاک سے محبت میرے خون میں شامل ہے۔ الیکشن مہم کے دوران چند افراد کی جانب سے مجھے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جو انتہائی تکلیف دہ تھا۔ احسن اقبال صاحب کو بھی گولی ماری گئی۔کچھ بھی ہو ہمیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور فتوے صادر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ میرا فرض قانون کی عملداری اور انصاف کرنا ہے۔ جب جرم ثابت ہوتا ہے تو مجرم کو سزا ملنی چاہئے۔ ساہیوال میں مدرسے میں بچے سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا۔ جب پولیس نے کارروائی کی تو اسے مذہبی رنگ دے کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر فتوے جاری کئے گئے۔اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو ہم مذہب کا روشن چہرہ لوگوں کے سامنے پیش نہیں کرتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کی آج بہت ضرورت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کاغلط استعمال کیاجارہاہے ،ہتک عزت قانون سےمتعلق تنقید کی پرواہ نہیں ،ہتک عزت کے قانون پر اعتراض اور تنقید سمجھ سےبالاتر ہے،بغیر ثبوت کےالزامات لگائے جاتے ہیں،جن کے پاس مائیک ہے وہ سمجھتاہے عزت اچھالنے کی آزادی ہے،کیا لوگ چاہتےہیں ہتک کریں مگر سزانہ ملے ؟میڈیا بولے ہم غلط بیانی کریں اورپکڑے نہ جائے یہ نہیں ہوسکتا، ہتک عزت قانون کی پاکستان میں جتنی ضرورت آج تھی پہلے کبھی نہیں تھی، جس کے پاس مائیک ہے وہ سمجھتا ہے پوری آزادی ہےکہ پگڑی اچھال دوں، تہمت لگا دوں، کیا وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ہتک کریں اور سزا نہ دی جائے.

    میڈیا سمیت کسی کو عزت،پگڑی اچھالنے کی بغیر ثبوت کے اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کو پڑھے بغیر تنقید کی جا رہی،ہر مہذب معاشرے میں ایسے قوانین موجود ہیں،میڈیا جب کہتا ہے کہ ہم ہتک کرنا نہیں چھوڑیں گے آپ قانون نہ لائیں، مجھے تکلیف ہوتی ہے، ہونا تو یہ چاہئے کہ ہتک پر سزا ملنی چاہئے، دین کیا کہتا ہے، آپ گناہ پر اصرار کر رہے ہیں کہ یہ جاری رہنا چاہئے، اگر یہ کہہ دیں کہ جھوٹ نہیں بولیں گے، جھوٹا الزام نہیں لگائیں گے، یہ نہیں کہنا ،اور ثبوت بھی نہیں دیتے، مجھے میڈیا کا بہت احترام ہے لیکن کس کو بھی میڈیا سمیت کسی کو عزت،پگڑی اچھالنے کی بغیر ثبوت کے اجازت نہیں دی جا سکتی، جتنی مرضی اس پر تنقید کریں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، کب تک اقتدار ہے، اللہ جانتا ہے،یہ صرف میرے لئے قانون نہیں ہے کل بھی جو کرسی پر ہو گا اسکے لئےبھی قانون ہے، قانون پڑھے بغیر لوگ بات کرتے ہیں.

    قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں جن پر دل تڑپتا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں جن پر دل تڑپتا ہے دل کو تکلیف ہوتی ہے۔ ہم چاہیے ان واقعات کی روک تھام کیلئے مل کر بیٹھیں اور دیکھیں کہ کیا وجہ ہے کہ یہ واقعات بڑھ رہے ہیں۔اللہ تعالی نے مجھے اس کرسی پر بٹھایا ہے اور انصاف کرنا میرا فرض ہے۔ جب بھی کوئی ایسا معاملہ آتا ہے اور جرم کی تصدیق ہوجاتی ہے تو پھر وہ شخص مسلمان، سکھ، عیسائی یا کچھ اور نہیں رہتا وہ مجرم بن جاتا ہے اور اسکو اس کے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔قرآن اور مذہب کی توہین کی بہت زیادہ شکایات آرہی ہیں جس پر ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔ ایسے واقعہ کی تفصیل میں جائے بغیر اچانک اعلان کردیا جاتا ہے اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی لوگوں کی جانب سے جلاو گھیراو قتل و غارت شروع ہوجاتی ہے۔ اس پر ہمیں بہت زیادہ توجہ دینے اور تدارک کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کے سکول جانے کے حوالے سے ایک حضرت سوشل میڈیا پر فتوے جاری کررہے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے اس بارے میں کیا احکامات اور فرمان ہیں اور اس بارے کیا احادیث مبارکہ ہیں۔ اسکے مخالف جاکر فتوے جاری کرنا حکم جاری کرنا بذات خود ایک بڑا جرم ہے جسکی روک تھام ہمار فرض ہے،ہم سب کا مقصد ہے کہ ہمارے دین کا خوبصورت چہرہ سب تک پہنچے،آئی جی پنجاب نے مجھے بتایا ہے کہ 50 ہزار پیجز اور اکاؤنٹ ہم نے بلاک کیے ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کہیں پہ ایسا مواد ہے جسے ہٹانے کی ضرورت ہے تو آپ ہماری رہنمائی فرمائیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام سے جڑے احساسات صرف اہل تشیع مکتبہ فکر کے جذبات نہیں ہم سب کے ہیں۔پولیس افسران کو علماء کرام سے ملاقات میں انکے مسائل جاننے اور انکو حل کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔مجالس کی سکیورٹی اور حفاظت پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ روائتی انتظامات سے بڑھ کر کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جس سے احساس ہو کہ ہم اہل تشیع بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جلوس کے تمام روٹس پر میری طرف سے شربت کی سبیلیں لگانے کے احکامات دیئے ہیں۔ جلوس کے راستے پر کھانے اور نیاز کی تقسیم میں بھی حکومت پنجاب آپ کے ساتھ شامل ہوگی۔تمام ڈسٹرکٹ میں اور ایک سنٹرل کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ قانون پر سپورٹ کرنے پر میں تمام علماء کی شکر گزار ہوں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامتی اور استحکام عطاء فرمائے۔دعاہے محرم الحرام میں اللہ تعالیٰ امن و امان قائم رکھے۔اجلاس کے اختتام پر ملک میں امن و سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئی۔

    پنجاب بھر کے ضلعی پولیس افسران کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات ہوئی ،وزیر اعلیٰ ہ مریم نواز شریف نے پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“ (KPI) مقرر کر دئیے – عوامی شکایات، ایف آئی آر، فرد جرم، نو گو ایریا، سرچ آپریشن اور دیگر اہم معاملات میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر نمبر ملیں گے -ٹریفک، پتنگ بازی اور فائرنگ کی روک تھام، سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری، کھلی کچہری سے بھی نمبر ملیں گے -اختراعی اورمنفرد اقدامات سے پولیس افسروں کو اضافی نمبر ملیں گے -ٹاسک پورا نہ ہونے پر پولیس افسروں کے نمبر کاٹ لئے جائیں گے -پولیس افسران کو ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کی کڑی نگرانی کا ٹاسک مل گیا -محرم میں پولیس افسران کو متعلقہ علماء کے گھر جا کر ملنے کی ہدایت، مساجد میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں سے ملنے کا حکم مل گیا،عوام میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لئے گشت بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی،بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر اچھی ساکھ والے پولیس اہل کاروں کی تعیناتی کا حکم دیا گیا،

    ایم پی ایز ہمارا پاور ہاؤس ہیں لیکن میرٹ کے لئے ہم نے بہت سوں کو ناراض بھی کیا،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس افسران کو اپنی فرنٹ لائن فورس قرار دے دیا -اور کہا کہ "سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کندھے پر خوراک کی بوری رکھ کر خود عوام کے پاس جاتے تھے – آج کوئی وزیر اعلیٰ کیوں عوام کے پاس نہیں جا سکتا؟” ہم سب عوام کے حقوق کے لئے اللّہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں””جرم سرزد ہونے سے پہلے ہی تدارک کے اسباب ضروری ہیں”؛ "سختی کا رویہ عوام نہیں ، مجرموں کے ساتھ اپنایا جائے”؛ "مجرم کو پتہ ہونا چاہیے کہ پکڑے گئے تو سزا سے نہیں بچ پائیں گے”؛ "کسی ایک ایس ایچ او کی بد عنوانی اور نااہلی کی وجہ سے پوری پولیس کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، ہر مقام پر اچھے افسر لگائے جائیں”؛”مجرموں کے ہاتھوں پریشان لوگ ترقیاتی منصوبوں ، مفت ادویات اور تمام سرکاری خدمات کو بھول کر حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں”؛ "گزشتہ چار ماہ میں کسی آر پی او، ڈی پی او اور ایس ایچ او کی سفارش نہیں کی، کسی رکن اسمبلی کے کہنے پر پولیس افسر نہیں لگائے”؛ "ایم پی ایز ہمارا پاور ہاؤس ہیں لیکن میرٹ کے لئے ہم نے بہت سوں کو ناراض بھی کیا”؛ "سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت سے خرابیاں جنم لیتی ہیں، بہت پریشر ایا، لیکن موجودہ حکومت نے فل سٹاپ لگا دیا ہے”؛ مانیٹرنگ کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں ، بل کہ کرائم ریٹ کو زیرو کرنا ہے”؛

    ہتک عزت ایکٹ،فریقین کو نوٹس جاری،سماعت 4 جولائی تک ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ،ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار

    پاکستان تحریک انصاف کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

    ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

    ہتک عزت قانون،کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

    ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

  • آر پی او راولپنڈی سے افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات

    آر پی او راولپنڈی سے افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات

    ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے.

    ملاقات کے دوران سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی بھی موجو د تھے۔ وفد نے راولپنڈی ریجن میں کرائم کی مجموعی صورتحال،صحافیوں کو درپیش چیلنجز اور اسکے تدارک کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں صحافیوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،صحافیوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات، مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو بروئے کار لایا جائے گا،

    ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈ ی ریجن سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سی پی ا و راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی بھی موجود تھے، وفد میں سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ آصف بشیر چوہدری، نیئر علی سیکرٹر ی نیشنل پریس کلب اسلام آباد، بابر ملک نمائندہ اے آر وائے نیوز اور شبیر ڈار نمائندہ جیو نیوز شامل تھے۔ وفد نے راولپنڈی ریجن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور اس پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ صحافی برادری کودرپیش مسائل اور انکے تدارک کے لیے تجاویز اور مشترکہ کاوشوں کو زیر بحث لایا گیا، آر پی او بابر سرفراز الپا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ریجن پولیس اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر نہ صر ف قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے بلکہ موثر تفتیش اور پیروی سے جرائم پیشہ عناصر کو معزز عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں بھی دلوائی جارہی ہیں، صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ، کان اور ناک کی حیثیت رکھتے ہیں جو مثبت اور تعمیری سوچ کے ذریعے معاشرے میں اصلاح کا باعث بنتے ہیں، راولپنڈی ریجن پولیس صحافیوں کو درپیش مسائل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو بروئے کار لایا جائے گا۔

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • کوئٹہ میں صحافی پر حملہ،پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    کوئٹہ میں صحافی پر حملہ،پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گھر کے قریب صحافی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں صحافی سلمان سنی شدید زخمی ہو گئے ہیں

    نجی ٹی وی ہم نیوز کے کیمرہ مین و بی یو جے اور پریس کلب کوئٹہ کے ممبر صحافی سلمان سنی پر گھر کے قریب 6 سے 7 افراد نے تیز دھار آلے و ڈنڈوں سے حملہ کیا جس سے صحافی سلمان سنی شدید زخمی ہوگئے جسے سول ہسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کیا گیا ، ابتدائی طبی امداد لینے و ایم ایل سی تیار ہونے کے بعد جب پولیس اسٹیشن صدر پہنچے تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے حملہ آوروں سے معاملہ حل کرنے کا مشورہ دیا اور ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ،

    صحافی کے لواحقین کی جانب سے جب ایف آئی آر درج کرانے پر زور دیا تو پولیس نے کراس ایف آئی آر درج کرانے کیلئے حملہ آور کو خود پولیس اسٹیشن طلب کیا اور کراس ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکی دے اور صحافی سلمان سنی کے بھانجے کو پولیس اسٹیشن صدر میں ہی بند کردیا.

    صحافیوں نے واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور کہا ہے کہ صحافی سلمان سنی پر حملہ کرنے والون‌کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے،

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر لودھراں میں ایک صحافی کو قتل کیا گیا ہے،خیبر پختونخوا میں بھی ایک صحافی کی جان لی گئی ہے، سندھ میں نصر اللہ گڈانی کو قتل کیا گیا ہے،

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • لودھراں میں صحافی قتل،24 گھنٹے میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

    لودھراں میں صحافی قتل،24 گھنٹے میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

    پاکستان میں ایک اور صحافی کو قتل کر دیا گیا

    واقعہ پنجاب کے شہر لودھراں میں پیش آیا، روز نامہ اوصاف کے لودھراں کے رپورٹر ظفر اقبال جوئیہ کو پل باغ شاہ دھنوٹ میں قتل کر دیا گیا،نامعلوم ملزمان نے صحافی ظفر اقبال جوئیہ پر گولیاں برسا دیں جس سے صحافی کی موت ہو گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    لودھراں صحافی قتل کیس، سات ملزمان گرفتار، تھانہ صدر ڈیوٹی پر تعینات تھانیدار جعفر معطل
    تھانہ صدر کے علاقے میں مقامی صحافی کے قتل پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لے لیا،صحافی قتل کیس میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ڈی پی او لودھراں کے مطابق تھانہ صدر ڈیوٹی پر تعینات تھانیدار جعفر کو بھی معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا,محکمہ پولیس میں فرض کی ادائیگی میں غفلت کوتاہی کی گنجائش موجود نہیں۔اے ایس آئی جعفر 15 کال پر انسدادی کاروائی عمل میں نہ لاکر سنگین جرم کا مرتکب ہوا۔ قتل کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ کیس کی تفتیش میرٹ پر ہوگی، متاثرین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی ہوگی۔

    لاہو پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لودھراں میں سینئر صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ لودھراں میں روزنامہ اوصاف کے نمائندے اور سینئر صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے سرعام فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے بعد اب پنجاب میں بھی صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے اور پاکستان بھر کے صحافی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں حکومت ناکام نظر آتی ہے۔ انھوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 24 گھنٹے میں شہید صحافی ظفر اقبال جوئیہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو صحافی برادری آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

    قبل ازیں خیبر پختونخواہ میں صحافی خلیل جبران کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھاواقعہ کا مقدمہ تھانہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا ہے.

    قبل ازیں سندھ میں صحافی نصر اللہ گڈانی کو قتل کر دیا گیا تھا

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • لنڈی کوتل:مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق

    لنڈی کوتل:مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق

    لنڈی کوتل:لنڈی کوتل مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں فائرنگ سے خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے-

    پولیس کے مطابق خلیل جبران ایڈوکیٹ سجاد ایڈوکیٹ کے ہمراہ گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اُن کی کار خراب ہوئی اور اس دوران موٹر کار میں سوار ملزمان نے انہیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں خلیل جبران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈوکیٹ سجاد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق خلیل جبران کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں ملی تھیں۔

    وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کردی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے خیبر نیوز سے وابستہ صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے صحافیوں پر تشدد، اغوا اور دھمکیاں معمول بن چکی ہیں۔

    ایمنڈ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے تمام دعوؤں کے باوجود اس قسم کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں،ایمنڈ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ صحافی خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

  • پاکستان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود قدومی کا لاہور پریس کلب کا دورہ

    پاکستان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود قدومی کا لاہور پریس کلب کا دورہ

    پاکستان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود قدومی نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور گورننگ باڈی کو غزہ کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر خالد محمود قدومی کی پریس کلب آمد پر صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر شیرازحسنات ، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ، ممبر گورننگ باڈی فاطمہ مختار بھٹی اور سید بدرسعید نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر خالد محمود قدومی نے غزہ کی موجودہ صورت حال کو طوفان سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد کیا صورت حال ہو گی اس بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا، غزہ میں شہید ہونے والوں میں حماس قیادت کے اہل خانہ بھی شامل ہیں، میں یہاں فلسطین کا مقدمہ لڑنے کے لیے موجود ہوں اس لڑائی میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا خاندان شہید ہو چکا ہے اور میرے خاندان کوبھی ایسے ہی حالات کا سامنا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ پہلی بار اسرائیل کے دفاعی نظام سمیت ہر قسم کا خوف دنیا پر سے ختم ہوا ہے اور یورپ بھی غزہ کے لیے سڑکوں پر نکل آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم نے بہت فائدہ پہنچایا اسی طرح پاکستانیوں نے امدادی اشیاءبھی مہیا کی ہیں،اس وقت بھی پانی کے ٹینکرز ، خوراک اور خیمے پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔

    صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے صحافی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی میڈیا اپنے غزہ کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ظلم و جبر کو دنیا کے سامنے لانے میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کر رہا ہے

  • نصراللہ گڈانی کے قتل کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کیا ہے،شرجیل میمن

    نصراللہ گڈانی کے قتل کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کیا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گھوٹکی میں چند ہفتے قبل صحافی نصراللہ گڈانی کو قتل کیا گیا ، نصراللہ گڈانی کے قتل کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

    شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچ ایسی ہے جو آزادی اظہاررائےکو دباناچاہتی ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافت اور صحافیوں کیلئے کام کیا ہے،نصراللہ گڈانی کے قتل کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا ، نصراللہ گڈانی کے قتل میں جو بھی ملوث ہو گا گرفتا ر کیا جائے گا ، جب نصراللہ گڈانی کو گولی لگیں تو حکومت فوری متحرک ہوئی، جرائم کیلئے حکومت سندھ کی زیروٹالرنس پالیسی ہے، صحافی سچ کو عوام تک پہنچانے کیلئے کوشش کرتے ہیں،

    پنجاب میں ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی حصہ نہیں بنی .شرجیل میمن
    حکومت سندھ نے نصراللہ گڈانی کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کااعلان کیا ہے، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی جان کی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا،پنجاب میں ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی حصہ نہیں بنی ،پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب نے بل پر دستخط نہیں کیے ،پیپلز پارٹی ہتک عزت جیسے بل کبھی نہیں لاتی ،پیپلز پارٹی آزادی صحافت کے ساتھ کھڑی ہے ،پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائلز کا شکار ہوئی ہے ، میڈیا ٹرائل کے ذریعے پیپلزپارٹی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی،جہاں بھی اس طرح کاواقعہ ہوا سندھ حکومت نے ایکشن لیا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت پیکا قانون لائی تھی ،جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کی خبربھی جلد ملے گی ،

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

    میرپورماتھیلو: صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا ایک ملزم گرفتار

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے درخواست دائر

    میر ماتھیلو :شہیدصحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

    میہڑ:صحافی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاج

    صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ،شرجیل میمن کا اظہار تعزیت

    نصراللہ گڈانی گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے رہائشی ہیں، وہ سندھی روزنامہ عوامی آواز سے منسلک ہیں،نصراللہ گڈانی کو 21 مئی کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا تھا، نصر اللہ گڈانی کو سندھ حکومت کی ایئر ایمبولینس پر علاج کے لئے کراچی منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے.

    ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے  نکال کر پی سی ایل میں ڈال دیا گیا

    عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکال کر پی سی ایل میں ڈال دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،یوٹیوبر وصحافی عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم کے باوجود بیرون ملک جانے سے روکنے کا کیس کی سماعت ہوئی

    ای سی ایل سے نام نکال کر پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کر دیا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 31 مئی کو اینٹی کریشن پنجاب کی ریکوئسٹ پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالا گیا ہے، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے کہہ دیا آپ نے ڈال دیا اپنا مائنڈ اپلائی کرنا ہوتا ہے، آپ کو 31 مئی کو چٹھی آئی 31 مئی کو ہی آپ نے نام ڈال دیا،

    عمران ریاض خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ اپنے موقف کے حق میں کوئی عدالتی فیصلہ دے سکتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں دے دیں تحریری آرڈر آئے گا،

    واضح رہے کہ   صحافی عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ ،عمران ریاض خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 29 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا،

    قبل ازیں یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا، عمران ریاض ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہو گئے،عمران ریاض خان کو عدالتی حکم کے باوجود حج پر جانے کی اجازت نہ مل سکی،عمران ریاض ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ” ان کا نام ممنوع مسافروں کی فہرست میں شامل ہے” ۔اس موقع پر عمران ریاض نے ایئر پورٹ حکام کو عدالتی احکامات دکھائے اور کہا کہ عدالت نے انہیں حج پر جانے کی اجازت دی ہے تا ہم عملے نے انہیں جانے دیا.حج سے روکے جانے پر عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ وہ حج پر جانے کی اجازت کے لئے دوبارہ عدالت میں درخواست دائر کریں گے،

    واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد صحافی عمران ریاض خان کو حج کے لیے جانے کی اجازت دی تھی. دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی ہے، حج اپنے وقت پر ہونا ہے،پاکستانی ہے واپس پاکستان میں ہی آنا ہے،آپ نے چالان جمع کروایا ہے انکو سمن کر دیں، درخواست گزار عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

  • امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی  ، رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    ینگ جرنلسٹ کی تربیتی ورکشاپ سے وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکشاپ آرگنائزر کرنے والوں کا کام قابل تحسین ہے ،میڈیا پر صحیح خبر دینا ایک بہت بڑا کام ہے،

    رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ بریکنگ نیوز کروڑوں لوگوں تک جاتی ہے اسکا درست ہونا چاہیے ،انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا فرق واضح ہونا چاہئے، 2005 سے ڈبیلو ایم سی یہ کام کر رہی ہے،کوئی فیلڈ ایسی نہیں جہاں مشکلات نہ ہوں،اپنی دلیل کو دوسروں کے سامنے پیش کرنا اہم کام ہے ایس ڈی جیز کی میڈیا میں بات نہیں ہوتی ،میڈیا بحث کا نہیں ذمہ داری کا پلیٹ فارم ہے، موسمیاتی تبدیلی کی کوئی سرحد نہیں، پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،دنیا میں اس وقت کلائمنٹ چینج سے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلی کا اثر ہمارے افراد اور ماحول پر آ رہا ہے، کام کرنا پڑتا ہے، سیکھنا پڑتا ہے، کسی بھی گائیڈ لینے میں شرم نہیں آنا چاہئے ،تھیوری کیساتھ پریکٹیکل ورک ہونا بہت ضروری ہے،ہر فیلڈ میں خواتین اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، ہمارا کام اس ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے، جب بات کی جائے تو فائدہ مند ہونا چاہئے، غلط بات کو روکیں گے تو مثبت اثرات مرتب ہوں گے، امن کی فاختہ میڈیا سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے ،ایک چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ہے، سب حقوق کی بات کرتے فرائض کی بات نہیں کی جاتی، خوشی ہوئی ینگ جرنلسٹ کو دیکھ کر کہ وہ آنے والے وقت میں میڈیا کے محاذ پر ہونگی ،آجکل میڈیا کا دور ہے،

    سب سے بڑا چیلنج گلوبل وارمنگ ،جس کی کوئی ملکی سرحد نہیں ہوتی،رومینہ خورشید عالم
    رومینہ خورشید عالم کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان بچیوں سے ملکر اچھا لگا۔ذمہ دارانہ طریقے سے خبر پہنچانا میڈیا میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ویمن میڈیا سنٹر ۲۰۰۵ سے اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ کلائمیٹ چینج ایک بہت بڑا سبجیکٹ ہے مگر ٹاک شوز میں اس پر بہت کم بات کی جاتی ہے۔موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔نوجوان صحافی خواتین سے کہوں گی کلائمیٹ چینج پر کام کریں۔شعبہ صحافت میں خواتین نے بہت بڑا کام کیا ہے۔اپنے ملک کا پازیٹو امیج دکھانے کے لیے کام کریں۔ اس طرح کی ورکشاپس ، بالخصوص کلائمیٹ چینج پر زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیں۔ کلائمیٹ چینج کے رپورٹرز ہمارے چیمپینز ہیں۔ اس وقت سب سے بڑا چیلنج گلوبل وارمنگ ہیں۔ گلوبل وارمنگ کی کوئی ملکی سرحد نہیں ہوتی۔
    اس کمپین کا آغاز بھی کلائمیٹ چیمپئنز اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے کر رہے۔مارگلہ ہلز پر آگ کے واقعات میں تمام کلائمیٹ فورس نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔آنے والے ایک دو ماہ میں ورکشاپس کریں گے۔کاپ ۲۹ کی رپورٹنگ پر بھی تربیتی ورکشاپس کریں گے۔ میں آج فائر فائٹرز کو یاد کرونگی جو جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔پہلی بار آگ بجھانے کے لیے فورا سے پہلے ہیلی بھیجے گئے۔اگلا ایوارڈ شبیر کے نام سے ہوگا اور بیٹ رپورٹرز کی طرف سے نام ملنے کی منتظر ہوں۔وزیراعظم نے گلوبل وارمنگ اور ہیٹ ویو پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ہیٹ ویو پر ہائی لیول انٹر ڈیپارٹمنٹل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں کے آفیسرز شامل ہیں۔

    رپورٹ. محمد اویس،اسلام آباد

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم