Baaghi TV

Tag: صدارتی انتخابات

  • صدارتی انتخابات،پنجاب میں چیف جسٹس کی بجائے ممبر الیکشن کمیشن پریزائڈنگ افسر تعینات

    اسلام آباد ( محمد اویس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کے لیے قومی اسمبلی سینیٹ ،چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔تین صوبوں اور وفاق میں چیف جسٹسز پریزائیڈنگ افسر ہوں گے جبکہ پنجاب اسمبلی میں ممبر الیکشن کمشن ون کو پریزائیڈنگ افسر بنایا گیا ہے ۔بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریزائیڈنگ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

    قومی اسمبلی سینیٹ ارکان کے ووٹ کے لیے قومی اسمبلی میں پریزائڈنگ آفیسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ہوں گے پنجاب اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر ممبر کمشن ون الیکشن کمیشن آف پاکستان ہوں گے سندھ اسمبلی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،بلوچستان اسمبلی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہوں گے،دلچسپ بات یہ ہے کہ تین صوبوں اور وفاق میں چیف جسٹسز پریزائیڈنگ افسر ہوں گے جبکہ پنجاب اسمبلی میں ممبر الیکشن کمشن ون کو پریزائیڈنگ افسر بنایا گیا ہے ۔

    دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یکم مارچ 2024ء کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ آئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائیگا۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12:00بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔ خواہش مند امیدواران کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور راہنمائی کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے ٹیلی فون نمبر 9219335-051 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیر سٹر گوہر

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

    تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

  • وزیراعظم کی طیب اردوان  کو دوبارہ  صدر منتخب  ہونے پر مبارکباد

    وزیراعظم کی طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت عالمی رہنماؤں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی فرمانروا شاہ سلمان، امریکی صدر جوبائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدرپیوٹن، یورپی یونین کونسل کےصدر، فرانسیسی صدر، نیٹو سربراہ، یوکرین اور اسرائیل کے صدر سمیت دیگرعالمی رہنماؤں نے بھی رجب طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

    ترکیہ انتخابات؛ رجب طیب اردوان دوبارہ صدر منتخب


    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اردوان مظلوم مسلمانوں کی طاقت اوران کے حقوق کی ایک مضبوط آواز ہیں۔ پارلیمانی انتخابات میں ان کی صدارتی اور اے کے پی کی جیت بہت سے طریقوں سے اہم ہے، جو ان کی متحرک قیادت پر ترک عوام کے اعتماد اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

    دہائیوں کے انتظار ختم،مسلسل کوششوں کے بعد چین مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے۔ میں اپنے دونوں لوگوں کے درمیان بہترین بھائی چارے کی مناسبت سے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں۔


    بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں لکھا کہ رجب طیب اردوان کے دوبارہ انتخاب پر۔ ان کی تاریخی فتح ترک قوم کےان کی دور اندیش قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم بھائی چارے کے اپنے منفرد سفر کو جاری رکھتے ہوئے ترکی کے لیے دائمی امن اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔


    امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹویٹ میں لکھا کہ صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں اور وہ نیٹو اتحادیوں کے طور پر دو طرفہ مسائل اور مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہیں۔

    سرکاری افسر نےفون ڈھونڈنے کیلئے پورا ڈیم خالی کرادیا

    چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر صدر رجب طیب اردگان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے صدر اردگان کی شاندار قیادت اور ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اُنکی لگن کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ نے جمہوری عمل میں ترک عوام کی فعال شرکت پر ترک عوام کو مبارک باد پیش کی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے قریبی پائیدار تعلقات، گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ ہیں۔ انہوں نے صدر اردگان کی قیادت میں ترکی کی جاری ترقی اور کامیابی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں، چیئرمین سینیٹ نے صدر اردگان کی دانشمندانہ رہنمائی میں، عالمی چیلنجوں سے نمٹنے، علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور اقوام کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کو فروغ دینے میں ترکی کے مثالی کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ صدر اردگان کا دوبارہ انتخاب بین الاقوامی سطح پر ایک اہم مُلک کے طور پر ترکیہ کے نمایاں مقام کو مزید مضبوط کرے گا۔

    واضح رہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات میں اردگان کی کامیابی ہوئی ہے،جس کے بعد صدارتی محل سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے ہم سب مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے آج کوئی نہیں ہارا،آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے یہ فتح ترکیہ کے تمام ساڑھے 8 کروڑ باشندوں کی فتح ہے یہ جمہوریت کی فتح ہے آئندہ 5 سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر ہر ایک کا شکریہ

  • صدارتی ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

    صدارتی ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

    ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے جس میں صدر رجب طیب اردوان اور کمال قلیچ دار اوغلو کے درمیان مقابلہ ہے۔

    باغی ٹی وی: پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے(پاکستانی وقت 7 بجے) تک جاری رہےگا ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا تاہم کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کے باعث صدر کا فیصلہ نہ ہو سکا اور انتخابی عمل دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا۔

    افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ، 3 افراد ہلاک

    پہلے مرحلے میں رجب طیب ایردوان کو اپنے مخالف امیدوار پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی تھی تاہم وہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرپائے، وہ پہلے مرحلے میں 49.52 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

    ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور سنان اوغنان 5.17 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے جب کہ پارلیمانی انتخابات میں رجب طیب اردوان کے اتحادی بلاک نے واضح اکثریت حاصل کر لی تھی5 فی صد سے زائد ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر آنے والے سنان اوغنان صدر ایردوان کی حمایت کر چکے ہیں۔

    ایران اور روس کے درمیان کارگو ٹریفک میں غیرمعمولی تیزی

    واضح رہے کہ ترکیہ میں ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوتے ہیں، ترک قوانین کے مطابق گزشتہ انتخابات میں 5 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی صدارتی امیدوار نامزد کر سکتی ہے یا پھر ایسا شخص جس کی نامزدگی کو ایک لاکھ لوگوں کی دستخط کے ساتھ حمایت حاصل ہو وہ صدارتی امیدوار بن سکتا ہے۔

    قانون کے مطابق جو امیدوار برتری کے ساتھ 50 فیصد ووٹ حاصل کرلےگا وہ صدر منتخب ہو جائےگا تاہم 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوتی ہے۔

    جھوٹےدعووں کےذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سےہتھیاراورمالی امداد حاصل کرسکتا ہے،ایران