Baaghi TV

Tag: صدر

  • پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس میں آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بے نظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے،پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پی ایس بی میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔

    طارق بگٹی نے کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری اچیومنٹ ہے، میں فلیڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا جب کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے 2 سال مجھے موقع دیا، وزیراعظم نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ رکھے اور ریلیز کیے۔

    طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرلی ہے اور 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کی ہے جسے وزیر اعظم آفس بھیج دیا گیا ہے رپورٹ میں کئی مالی معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اور اس انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

  • قازقستان کے صدر کل پاکستان پہنچیں گے

    قازقستان کے صدر کل پاکستان پہنچیں گے

    جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

    وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہےصدر توکایف اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے تفصیلی مذاکرات بھی کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر توکایف پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے تاجر، سرمایہ کار اور کاروباری نمائندے شریک ہوں گےصدر قازقستان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا، جس میں سینئر کابینہ اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہوں گے۔

    وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ دورہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ مذاکرات میں بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط (People-to-People Contacts) علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر توکایف کا دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، اور دونوں ممالک تاریخی و ثقافتی رشتوں کو موثر اور مضبوط تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ملک خطے میں امن اور ترقی کے مشترکہ خواہاں ہیں۔

  • یو اے ای صدر کا آئندہ ہفتے بھارت کے دورے کا امکان،بھارتی میڈیا

    یو اے ای صدر کا آئندہ ہفتے بھارت کے دورے کا امکان،بھارتی میڈیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اگلے ہفتے بھارت کا اعلیٰ سطحی دورہ کر سکتے ہیں-

    بھارتی میڈیا کے مطابق دورے میں دفاعی، اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جائے گا، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر دفاعی تعاون میں.

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دورہ بھارت اور یو اے ای کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہوگا، جس میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں شامل ہیں، جیسا کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی آرمی چیف کے یو اے ای کے دورے سے ظاہر ہوا تھا.

    قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں بھارتی آرمی چیف نےامارات کا سرکاری دورہ کیا تھا جس میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی، دورہ دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو اجاگر کرتا ہے، جس میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں اور مشترکہ تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

    بھارت کے آرمی چیف جنرل اپیندر دھیویڈی نے اتوار کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دو روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے، جو دوطرفہ فوجی اور اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ یہ دورہ بھارت اور یو اے ای کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔

  • یورپی یونین صدر  کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    یورپی یونین صدر کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

    یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا-

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے، وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو روس کے خلاف کیف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یورپی ممالک پر زور دیتی رہی ہیں کہ یوکرین کو مزید وسائل فراہم کریں،یہ واقعہ صدر کے دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ خود روسی خطرات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں، حکام کو ابھی تک یہ علم نہیں کہ آیا حملہ آوروں نے براہِ راست اسی پرواز کو نشانہ بنایا یا یہ عام مداخلت تھی۔

    خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسکینڈینیوین اور بالٹک ریاستیں روس پر مسلسل جی پی ایس جیمنگ کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق روس اپنے جہازوں اور کالینن گراڈ کے علاقے کو استعمال کر کے اس قسم کی مداخلت کرتا رہا ہےیورپی یونین اس معاملے پر پہلے ہی کئی روسی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں لگا چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ واقعہ مزید سخت اقدامات کا باعث بنے گا۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

  • صدر کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے پر ایس ایس پی ٹریفک معطل

    صدر کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے پر ایس ایس پی ٹریفک معطل

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے کے بعد اسلام آباد میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس (جن کے ایس ایس پی سیکیورٹی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تھا) کو ناقص نگرانی اور انتظامات کے باعث دونوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    پولیس افسران نے بتایا کہ گریڈ 18 کے پولیس افسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے صدر اور ان کے قافلے کو سنگین سیکیورٹی خطرے میں ڈال دیا تھا، جمعرات کی شام صدر زرداری نے بحریہ ٹاؤن میں ایک خاندان سے ملاقات کا پروگرام بنایا تھا،وہ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر کے ہمراہ ایوان صدر سے بحریہ ٹاؤن کی طرف روانہ ہوئے، قافلہ کورال چوک عبور کرنے کے بعد ایکسپریس وے پر وی وی آئی پی روٹ سے ہٹ گیا، حالاں کہ سیکیورٹی انتظامات اور وی وی آئی پی راستہ پہلے سے متعین تھا، بحریہ ٹاؤن کی طرف مڑنے کے بجائے قافلہ سیکیورٹی حصار اور وی وی آئی پی روٹ سے آگے نکل گیا۔

    نتیجتاً وی وی آئی پی قافلہ آدھے گھنٹے سے زیادہ ٹریفک میں پھنسا رہاوزیر داخلہ اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے وی وی آئی پی روٹ اور سیکیورٹی سے متعلق ناقص نگرانی اور انتظامات پر شدید تشویش ظاہر کی تھی،اس کے نتیجے میں ذیشان حیدر کو دونوں عہدوں سے ہٹا کر مزید احکامات تک سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

    گریڈ 19 کے پولیس افسر ریٹائرڈ اسکواڈرن لیڈر عبد الحق کو ایس ایس پی سیکیورٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جب کہ گریڈ 18 کی افسر پری گل ترین کو ایس ایس پی ٹریفک پولیس کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

  • ایران کے سفیر کا جنگ میں حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش

    ایران کے سفیر کا جنگ میں حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش

    ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں ایران کی اصولی اور جراتمندانہ حمایت پر حکومت پاکستان، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ایرانی سفیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ جب ایرانی قوم ایک تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے، تو وہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ثابت قدمی اور حمایت قابلِ تحسین ہے، اور خاص طور پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، پارلیمنٹ، علما، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

    رضا امیری مقدم نے وزارت خارجہ پاکستان کی بھی تعریف کی جنہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت بین الاقوامی فورمز پر ایران کی حمایت کی۔سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی عوام اور حکومتوں کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کا رشتہ گہرا ہے اور ایرانی عوام پاکستانی محبت اور حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    انہوں نے اس فتح کو مسلم اُمّہ کے لیے ایک فخر اور حق کی فتح کا مظہر قرار دیا۔

    ایران کا جوہری بحران امریکا کی یکطرفہ پالیسیاں ہیں،اقوام متحدہ میں چین کا موقف

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا ریلیف

    سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی

  • خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

    خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

    صدراور وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے صحت بارے بھی دریافت کیا۔رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویے اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا.

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا،پاکستانی قوم متحد ہے ، اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

    جاری علامیے کے مطابق ملاقات میں کسی بھی ممکنہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا،بھارتی قیادت کے پہلگام حملے پربغیر کسی تحقیقات کے لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان2 دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ، انسانی اور معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارتی فنڈنگ اور تربیت کا نوٹس لے۔

    صدر مملکت نے بھارتی الزامات پر حکومت کے ردعمل اور ذمہ دارانہ انداز میں صورتحال سے نمٹنے کو سراہا، صدر مملکت نے کہا پاکستان ہر قیمت پر خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت

  • صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا  سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نےکامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ،

    صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی.

    وزیراعظم کا خراج تحسین

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اوروزیراعظم کی آپریشنز میں خوارجی دہشت گردوں کے رنگ لیڈر سمیت 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا .اس موقع پر وزیراعظم نے کہا پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں.

    وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔

    پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    لندن میں نواز شریف کی طبیعت ناساز، واپسی ملتوی

  • الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس  کے مسلسل 7ویں بار صدر منتخب

    الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس کے مسلسل 7ویں بار صدر منتخب

    مینسک: بیلا روس کے صدارتی انتخابات میں الیگزینڈر لوکاشینکو کامیابی حاصل کرکے مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق بیلا روس کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں الیگزینڈر لوکاشینکو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مسلسل ساتویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں الیگزینڈر لوکاشینکو نے تقریباً 87 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جب کہ دیگر 4 صدارتی امیدواروں، جنہیں الیگزینڈر لوکاشینکو کا ہی حامی کہا جاتا ہے ان میں سے کوئی 5 فیصد ووٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔

    بیلا روس کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں کل 70 لاکھ کے قریب لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، جب کہ الیکشن کے دن ٹرن آؤٹ 85 فیصد رہا۔

    وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

    واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی الیگزینڈر لوکاشینکو نے بیلا روس کی آزادی کے بعد 1994 میں پہلی بار صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اور تب سے آج تک مسلسل بیلا روس کے صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں،مغربی حکام کے مطابق امریکا اور یورپی حکام بیلاروس میں آزاد میڈیا پر پابندی اور حزب اختلاف کو جیل یا ملک بدری کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس: دو ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

  • تقریب حلف برداری،ٹرمپ ہار گئے،میلانیا کوکوشش کے باوجود "بوسہ” نہ دے سکے

    تقریب حلف برداری،ٹرمپ ہار گئے،میلانیا کوکوشش کے باوجود "بوسہ” نہ دے سکے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار بطور امریکی صدر عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،

    ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں فوٹوگرافروں کے کیمرے ایک ایک سیکنڈ میں اس تاریخی لمحے کو محفوظ کر رہے تھے، اور اسی دوران ایک دلچسپ اور غیر متوقع منظر نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے،ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے درمیان یہ لمحہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گیا۔ نو منتخب صدر امریکا، ڈونلڈ ٹرمپ، جب کیپیٹل کی عمارت میں حاضرین کے سامنے اپنی اہلیہ میلانیا کو بوسہ دینے کی کوشش کر رہے تھے، تو ایک ہنسی مذاق کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کے گال پر بوسہ دینے کے لیے جب ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، تو میلانیا کے سر پر موجود ہیٹ نے انہیں بوسہ دینے میں رکاوٹ ڈالی۔ اس وقت ان کے ارد گرد ان کے بچے بھی موجود تھے، جنہوں نے کامیابی اور فتح کی خوشی میں ٹرمپ کا ساتھ دیا تھا۔

    لیکن جب ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کے گال پر بوسہ دینے کی کوشش کی، تو ہیٹ کی موجودگی کی وجہ سے وہ یہ نہ کر پائے۔ اس پر ٹرمپ نے فوراً صورتحال کو سنبھالا اور خود کو شرمندگی سے بچاتے ہوئے اپنی اہلیہ کو ہوا میں بوسہ (Flying Kiss) دے کر مطمئن ہو گئے۔یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور صارفین نے اس "ادھورے بوسے” پر دلچسپ تبصرے کیے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس منظر پر قہقہے لگائے اور اس کو ایک منفرد اور غیر متوقع واقعہ قرار دیا۔

    یہ لمحہ نہ صرف ہال میں موجود افراد کے لیے یادگار بن گیا، بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس نے اپنی جگہ بنا لی، جہاں پر صارفین نے اس کو مختلف انداز میں شیئر کیا۔ ٹرمپ کی شخصیت اور اس منفرد لمحے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی دھاک بٹھا لی۔

    ٹرمپ کی سعودی اسرائیل تعلقات میں بہتری کی امید

    ٹرمپ نے حلف اٹھاتے وقت بائبل پر ہاتھ نہ رکھا

    جوبائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ،ٹرمپ نے اہم ایگریکٹو آرڈر پر کئے دستخط