Baaghi TV

Tag: صدر مملکت

  • صدر مملکت نے غیرملکی نجی دورے کے تمام اخراجات خود ادا کیے، ترجمان

    صدر مملکت نے غیرملکی نجی دورے کے تمام اخراجات خود ادا کیے، ترجمان

    صدر مملکت کے بیرون ملک دورے پر ہونے والے اخراجات کے حوالے سے ایوان صدر نے وضاحت جاری کردی،بتایا کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا۔

    ترجمان ایوان صدر نے کہا کہ دورے کے تمام اخراجات صدر آصف علی زرداری نے اپنی جیب سے ادا کیے،دورے کے لیے استعما ل ہونے والا طیارہ بھی صدر نے ذاتی طور پر چارٹر کیا تھا جبکہ طیارے کے عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر منسلک اخراجات بھی صدر خود ادا کریں گےاس دور ے پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ دنوں آسٹریا اور پھر وہاں سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن گئے تھے، جس کے بعد وہ گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں اور یہ صدر مملکت کا نجی دورہ تھا-

  • یومِ فضائیہ: صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

    یومِ فضائیہ: صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلکاروں کی شاندار کارکردگی اور بے مثال بہادری کو سراہا ہے۔

    اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی معرکوں میں پیشہ ورانہ برتری اور غلبے کا مظاہرہ کیا، جبکہ معرکۂ حق میں بھی پاک فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا،پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جرأت مندانہ قیادت، بہترین منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے،تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ نے بھرپور مقابلہ کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دشمن خواہ کتنا ہی طاقتور ہو، وہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہر موقع پر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ پاکستان کی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع کے لیے ہر لمحہ مستعد ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور ملکی فضائی حدود کے دفاع میں اس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ہر مشکل اور جنگی صورتحال میں اپنی صلاحیتوں کا بارہا لوہا منوایا۔

    7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ قا بلیت، مہارت اور برتری ثابت کی ہے، پاک فضائیہ ایک قابلِ فخر ادارہ ہے جس کی تاریخ قربانی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے عبارت ہے،‘اس ادارے نے جب بھی قوم نے پکارا، غیر معمولی حوصلے اور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔’

    وزیراعظم نے ستمبر 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے ہوا بازوں نے ملکی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے غیر معمولی جذبے اور عزم کا مظاہرہ کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے آسمان کی وسعتوں میں اپنے عزم اور جذبے سے کامیابی حاصل کی۔

    انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا قومی اعزاز ہے،وزیراعظم نے مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ ہونے والے معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے کردار کو بھی اجاگر کیاانہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دیگر مسلح افواج کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا ایک بار پھر بھرپور مظاہرہ کیا۔

  • عید میلادالنبیﷺ :صدر مملکت،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی قوم وامت مسلمہ کو مبارکباد

    عید میلادالنبیﷺ :صدر مملکت،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی قوم وامت مسلمہ کو مبارکباد

    ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یومِ ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 12 ربیع الاول 1448ھ کے بابرکت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو جشنِ ولادتِ رسول اکرم ﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ کو انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 ربیع الاول ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے جس کے ذریعے انسانیت کو ایمان، ہدایت، عدل، رحمت اور اخلاقِ حسنہ کا کامل راستہ عطا ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت عالم انسانیت کے لیے ایسے روشن دور کا آغاز تھی جس میں جہالت کی تاریکی چھٹی، علم و ہدایت کا اجالا پھیلا، ظلم کا خاتمہ اور عدل و انصاف کا قیام عمل میں آیا جبکہ طبقاتی تقسیم کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اخوت، مساوات اور بھائی چارے کو فروغ ملا۔

    صدر زرداری کا کہنا تھا کہ رسول اکرم ﷺ نے اپنے اسوۂ حسنہ کے ذریعے قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی فلاح و نجات کا بے مثال انقلاب برپا کیا۔ ایک صالح معاشرے کے قیام کے لیے اعلیٰ انسانی اقدار، عدل، رحم، احساسِ ذمہ داری، تقویٰ اور پرہیزگاری کو اختیار کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ہمیں انسانوں کے درمیان باہمی احترام، خیرسگالی اور حسنِ سلوک کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے کمزور، محروم، یتیم، مسکین اور ضرورت مند افراد کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی زور دیا 12 ربیع الاول کا تقاضا ہے کہ عشقِ رسول ﷺ کا اظہار آپ ﷺ کی سیرت و سنت کو اپنے انفرادی اور اجتماعی اعمال میں اپنا کر کیا جائے۔ بحیثیت امتِ محمدی ﷺ ہمیں معاشرے میں عدل و انصاف، برداشت، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی وقار کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

    انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سیرتِ طیبہ سے رہنمائی لیتے ہوئے علم، بلند کردار، محنت اور خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں، صدر آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ اور پاکستان کے عوام کو رسول کریم ﷺ کی سچی محبت، اتباع اور اسوۂ حسنہ پر عمل کی توفیق عطا فرمائے، پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی دے اور پوری انسانیت کے لیے خیر و سلامتی کا ذریعہ بنائے۔ History

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی 12 ربیع الاول 1448ھ کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پر دلی مبارکباد پیش کی۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذاتِ مطہرہ نے ایمان، علم، اخلاق اور عدل پر مبنی ایک مکمل اور مثالی ضابطۂ حیات کا پیغام عالم انسانیت تک پہنچایا،اس سال قومی سطح پر عید میلاد النبی ﷺ کو "نسلِ نو کا تحفظ، تعبیر اور کردار، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کے مطابق نوجوان نسل کی بہترین کردار سازی کے لیے سچائی، دیانت، محنت، نظم و ضبط، قانون کی پاسداری اور احساسِ ذمہ داری جیسی اسلامی اقدار کو ان کی تربیت کا حصہ بنانا ہوگا تاکہ وہ سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی میں علم و تحقیق، محنت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی بعثت نے انسانی معاشرے کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نئی سمت عطا کی۔ مکہ مکرمہ میں توحید، تقویٰ اور اخلاقی پاکیزگی کے ذریعے اصلاح کی بنیاد رکھی گئی جبکہ مدینہ منورہ میں عدل و مساوات، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق و فرائض پر مبنی معاشرہ قائم کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسوۂ حسنہ ﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح، فلاح اور کامیابی کے لیے مشعلِ راہ ہے اور سیرتِ النبی ﷺ ہر دور کے بدلتے تقاضوں کے باوجود بنی نوع انسان کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہےموجودہ دور کے معاشی، معاشرتی اور اخلاقی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی زندگی کو سیرتِ طیبہ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول ہمیں اتحاد و یکجہتی، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام کے فروغ کا بھی درس دیتا ہےاختلاف کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے مکالمہ، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہی اسوۂ رسول ﷺ کے مطابق مضبوط اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔

    وزیراعظم نے قوم پر زور دیا کہ اس مبارک دن سیرتِ طیبہ کو کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرزِ عمل کا حصہ بنانے اور پاکستان کو مضبوط، خوشحال، پُرامن اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا جائے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ کو عملی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا ہے۔

    محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید الانبیاء، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائےآپ ﷺ کی ولادت باسعادت پر دنیا نے نور کا چہرہ دیکھا، ظلمت نے شکست کھائی اور انسانیت نے عدل و رحم کا حقیقی مفہوم پایا،صادق و امین کی حیثیت سے نبی کریم ﷺ نے مکہ کی بے رحم فضاؤں میں دیانت اور ایمانداری کا چراغ روشن کیا، جبکہ آپ ﷺ کی بعثت نے جاہلیت کے ہر بت کو پاش پاش کرکے انسانیت کو حق، سچ اور حکمت کا راستہ دکھایا۔

    انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے محبت، اخوت، رواداری اور انسانیت کا درس دیا اور کمزوروں، یتیموں اور محتاجوں کے حقوق کا خصوصی خیال رکھنے کی تلقین فرمائی،اسوۂ حسنہ ﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح و فلاح کے لیے مشعلِ راہ ہے،دورِ حاضر کے تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے کی ضرورت ہے،آج دنیا میں بدامنی، انتشار اور خلفشار کا خاتمہ صرف اسوۂ حسنہ ﷺ پر عمل پیرا ہوکر ہی ممکن ہے اس مبارک ترین دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ سیرتِ طیبہ ﷺ کو اپنے کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرزِ عمل میں اختیار کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • صدرِ مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دیدی

    صدرِ مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دیدی

    ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل ہوگیا ،صدرِ مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری اور توثیق کی منظوری دیدی-

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام سمریوں پر دستخط کردیے، صدر مملکت نے 10 سمریوں پر دستخط کیے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کی سمری کی منظوری، سندھ ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور ایک ایڈیشنل جج کی توسیع کی سمری بھی منظور کی-

    صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے صدر نے پشاور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سمری پر بھی دستخط کردیے ،صدر نے بلوچستان میں میں تین ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے ،صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کی مستقلی کی سمری پر بھی دستخط کردیے –

    صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے مساوی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کردیے، ہارون اختر کی بطور مشیر وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار تقرری کی سمری کی بھی منظوری دیدی گئی-

  • بنوں میں کامیاب آپریشن، صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    بنوں میں کامیاب آپریشن، صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    صدرِ مملکت آصف زرداری نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

    ایوانِ صدر سے جاری کردی ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے امن و استحکام کے لیے فورسز کے غیرمتزلزل عزم کا مظہر ہےمعصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ان کی قربانیو ں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

  • صدر مملکت کابھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کیےجانےپر گہری تشویش کا اظہار

    صدر مملکت کابھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کیےجانےپر گہری تشویش کا اظہار

    +صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کیے جانے اور انہیں لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جن میں وارانسی کی ایک ہزار سال قدیم مسجد گنج شہیداں بھی شامل ہے۔

    ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرے، انہوں نے خبردار کیا کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ملک میں طویل المدتی بے چینی اور عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں صدر زرداری نے ان اقدامات کو فوراً روکنے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مشترکہ ثقافتی و تاریخی ورثے کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق، ناردرن ریلوے کے وارانسی ڈویژن نے کاشی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع اس تاریخی مسجد کو ’20 جون‘ تک ہٹانے کا متنازع نوٹس جاری کر رکھا ہے،دوسری جانب مسجد انتظامیہ ’انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی‘ نے ریلوے کے اس اقدام پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے نوٹس کو یکسر غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

    انجمن کے عہدیداران نے وارانسی کے ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) سے ملاقات کر کے ایک احتجاجی یادداشت پیش کی ہے، جس میں ریلوے حکام کیجانب سے پیش کردہ دستاویزا ت اور دعوؤں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے انتظامیہ نے ضلعی حکام سے درخواست کی ہے کہ جب تک معاملے کا مکمل جائزہ نہیں لے لیا جاتا، تب تک ریلوے کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انجمن انتظامیہ کے جوائنٹ سیکریٹری ایس ایم یاسین نے بتایا کہ 13 جون کو مسجد کے باہر چسپاں کیے گئے نوٹس پر نہ تو کوئی تاریخ درج ہے، نہ کسی کے دستخط ہیں اور نہ ہی کوئی سرکاری مہر موجود ہے، لہٰذا یہ نوٹس قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا اور انجمن اسے مسترد کرتی ہے ضلعی انتظامیہ کو دی گئی یادداشت میں واضح کیا گیا ہے کہ مسجد گنج شہیداں وارانسی میونسپل کارپوریشن میں عمارت نمبر ‘A-36/4’ کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور اس کا ریلوے کی زمین سے کوئی تعلق نہیں، اس سلسلے میں عدالت میں جمع کر ائے گئے ایک جوابی حلف نامے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے قدیم نقشوں میں مسجد کا وجود واضح طور پر درج ہے، جبکہ کاشی ریلوے اسٹیشن تو اس کے بہت بعد میں قائم کیا گیا تھا،مسجد کی تاریخی حیثیت اور قدامت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی انتظامی فیصلے سے قبل مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

  • وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جائے،صدر کی وزیراعظم کو ہدایت

    وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جائے،صدر کی وزیراعظم کو ہدایت

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، داخلی و علاقائی صورتحال اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرا عظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ بھی موجود تھےملاقات میں سینیٹر شیری رحمان، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر احد چیمہ بھی شریک تھے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور اور رکن قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔

    ملاقات کے دوران ملکی معیشت، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخا بات، آزاد کشمیر کی صورتحال، امن و اما ن اور دیگر قومی اہمیت کے معاملات پر گفتگو کی گئی بجٹ تجاویز اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے زور دیا کہ وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جائےصدر نے ہدایت کی کہ آنے والے بجٹ میں اقتصادی ترقی کی شرح اور عوامی فلاحی منصوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورہ ایران اور علاقائی سطح پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

  • صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات

    صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے وزیراعظم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی صورت حال کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں معرکہ حق کے شہدا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین، قومی دفاع پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    صدرِ مملکت نے کہاکہ مشکل جغرافیائی و علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے صدرِ مملکت نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔

  • صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے

    صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 7 مئی جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرنے کی منظوری دی ہے،سینیٹ کا اجلاس 7 مئی کو شام 5 بجے ہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اجلاسوں میں اہم قانون سازی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ یکم جون 2026 کو قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے 4 ہفتوں کا شیڈول مختص کیا گیا ہے۔

  • صدرِ مملکت نے پی آئی اے کارپوریشن آرڈی نینس 2026 کی منظوری دیدی

    صدرِ مملکت نے پی آئی اے کارپوریشن آرڈی نینس 2026 کی منظوری دیدی

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی سفارش پر پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل)، آرڈیننس، 2026کی منظوری دے دی۔

    آرڈیننس پی آئی اے کے چند اثاثوں کی منتقلی کے عمل کی تکمیل کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے سے متعلق ہے ان میں کراچی میں پی آئی اے پلینیٹیریم، گلشنِ اقبال کی اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم، اولڈ یونیورسٹی گراؤنڈ کی اراضی شامل ہے۔

    پشاور میں حیات آباد فیز ٹو میں واقع پی آئی اے پلینیٹیریم کی اراضی ، کے ڈی اے اسکیم ون کا فٹبال گراؤنڈ،ایمپرس روڈ لاہور میں دیال سنگھ منشن کا دفتر، کشمیر روڈ کراچی پر واقع جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی بھی شامل ہے۔