Baaghi TV

Tag: صدر پاکستان

  • صدر  آصف  زرداری کی صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

    صدر آصف زرداری کی صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے-

    ہفتہ کے روز صدر مملکت کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں صدر آصف علی زرداری نے ایک خصوصی پوسٹر شیئر کیا، اس پوسٹر پر پاکستان اور امریکا کے پرچموں کے ساتھ خود صدر مملکت کی تصویر بھی آویزاں ہے،پوسٹر کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام آباد میں جلد از جلد خیرمقدم کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔

    واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے امریکی صدر کو اسلام آباد کا دورہ کرنے کی یہ باضابطہ دعوت پاک امریکا تعلقات کو ایک نئی اور فعال سمت دینے کی کوشش ہے، شیئر کیے گئے پوسٹر میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قائم دیرینہ شراکت داری کو بھی نمایاں کیا گیا ہے،یہ اہم سفارتی اقدام دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات، تجارتی روابط اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے عزم پر مبنی ہے، جس سے خطے کی جیو پولیٹیکل صورتحال پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

  • صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو  فوجی اعزازات دینے کی منظوری

    صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو مجموعی طور پر 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان اعزازات میں 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 136 تمغۂ امتیاز (ملٹری)، 11 ستارۂ بسالت، 475 تمغۂ بسالت اور 130 امتیازی اسناد شامل ہیں، 175 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس اول، 319 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس دوم اور 620 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس سوم دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، جبکہ 378 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز بھی دیے جائیں گے۔

    صدر سیکرٹریٹ کے مطابق یہ اعزازات یومِ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم کی سفارش پر اور آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 259(2) کے تحت دیے جائیں گے۔

  • صدر مملکت سے ابوظہبی کے ولی عہد کی  ملاقات، نشان پاکستان کا اعزاز

    صدر مملکت سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات، نشان پاکستان کا اعزاز

    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زید النہیان کو نشانِ پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، اعلٰی حکام شریک تھے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد زیدالنہیان کو ایوان صدر میں نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدرِ آصف زرداری نے شیخ خالد بن محمد زید النہیان کو نشانِ پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف ، وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔شیخ خالد بن محمدزید النہیان کو نشان پاکستان دینے کی تقریب میں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے علاوہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹوبھی موجود تھے۔

    اس سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد پرنس شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔ شہباز شریف نے مہمان کی چھتری اپنے ہاتھ میں تھام لی۔ وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد ولی عہد کے ہمراہ تھے۔ معززمہمان کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔نورخان ایئربیس پرابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا والہانہ استقبال کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی معزز مہمان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

    ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالدبن ولید بن محمد بن زیدالنہیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان اور یواے کی درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم اورابوظبی کے ولی عہد شریک تھے۔

    یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے، روس

    بھارت میں امیر مزید امیر غریبوں کی حالت خراب ہوگئی، رپورٹ

    دو دن میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    چالیس ارب ڈالر خوش آئند لیکن مانیٹرنگ اتھارٹی ناگزیر.تحریر:ملک محمد سلمان

  • صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سروس ٹریبونل کے چار ممبران کی تقرری کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے 4 ممبران کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں چوہدری محمد اکرم خاکسار جوڈیشل ممبر جبکہ محترمہ سروت طاہرہ حبیب ممبر ایگزیکٹو تعینات کی گئی ہیں۔ بلال خٹک اور چوہدری عبد القیوم جوڈیشل ممبر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو بھجوا گیا ہے جس کے تحت ممبران کی تقرری تین سال کے لیے ہوگی، نوٹیفیکیشن کے مطابق ممبران کی تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔

    زاہد خان کا اے این پی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ

    کینیڈا نے ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم دےدیا

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

  • صدر مملکت نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت  کردی

    صدر مملکت نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی

    صدر مملکت نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے ناجائز طور پر کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی، پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کی جانب سے تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنری مراعات سے ناجائز طور پر رقم کاٹی گئی تھی۔

    شکایت کنندہ نے شکایت کی کہ اس نے ایجنسی میں 38 سال خدمات انجام دیں اور 2016 میں ریٹائر ہوا، محکمہ نے تاریخ پیدائش غلط درج کرکے اُس کی ریٹائرمنٹ کا سال 2016 سے 2012 میں بدل دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے محمد یوسف کی وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد مزید چار سال اپنے محکمے میں خدمات انجام دیتا رہا، اسے چار سال کی خدمات کے عوض تنخواہ وصول کرنے کا پختہ یقین تھا، ملازم کو پنشنری فوائد سے محروم کرنا اور تنخواہ سے کٹوتی کرنا غیر قانونی اور بدانتظامی ہے۔

  • بلوائی حملے نظرانداز،ملوث مرکزی ملزم کی پزیرائی حلف سے غداری ہے،امان اللہ کنرانی

    بلوائی حملے نظرانداز،ملوث مرکزی ملزم کی پزیرائی حلف سے غداری ہے،امان اللہ کنرانی

    سُپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب ڈاکٹر علوی صاحب جناب چیف جسٹس سُپریم کورٹ پاکستان جناب مُحترم عطا بندیال صاحب نے 9 مئی 2023 کو کورکمانڈر لاھور کے گھر و جی ایچ کیو راولپنڈی کے سنگین دھشت گردی توڑ پھوڑ و بلوائی حملوں کو نظرانداز کرکے اس میں ملوث مرکزی ملزم کی پزیرائی و پیشوائی کی ہے دونوں نے اپنے حلف سے غداری و سنگین نوعیت کے فوجداری مقدمے میں اعانت جُرم یعنی تعزیرات پاکستان کے دفعات 109,120-Bاور124-A کا ارتکاب کیا ہے جس سے ملزموں کی حوصلہ افزائی و قانون نافذ کرنے والے جوانوں و افسروں کی حوصلہ شکنی ھوئی ہے جو درجنوں کی تعداد میں ملک بھر کے ھسپتالوں میں زیر علاج ہیں قومی و انسانی جانوں کا ضیاع ایک درجن سے زائد بے گناہ شہری اس روز جام شہادت نوش کرگئے کئ شدید زخمی ھوئے اگر اسی تحریک کے سربراہ جس کی آو بھگت و تعریف و توصیف میں دونوں آئینی اداروں کے سربراہان ھلکان و غلطان ہیں پھر قوم کو آزاد کردیا جائے اس ملک کی ریاستی حیثیت کو تسلیم کریں یا اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں جس کے آئینی سربراہ آئین و ریاست کے تحفظ و وفاداری کی بجائے ایک مخصوص پارٹی و سربراہ کی حفاظت و محبت میں گرفتار ھوچکےہیں وہ 24 کروڑ عوام کی مملکت کے سربراہ نہیں بلکہ وہ ایک مخصوص ذھنیت کی حامل سیاست کے نام پر دھشت گرد تنظیم کے زر خرید غلام ہیں جس میں ناقابل تردید آڈیو لیکس ثبوت کے لئےکافی ہیں

    امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ کم سے کم مجھے ایسی ریاست کے سربراہ و عدالت سے کے نام پر دھبے سے نفرت ہے مگر اپنی ماں ریاست پاکستان کی مانگ کو ایسا اُجڑا و بکھرا ھوا بھی نہیں دیکھ سکتا جہاں بلوچستان میں ایک عظیم لیڈر نواب محمد اکبر خان بگٹی شہید کو جو گورنر و وزیراعلی وفاقی وزیر داخلہ رہا جو پاکستان کے لئے گوادر کی سرزمین واگزار کرا چکا ھو جو قائداعظم کو بلوچستان میں خوش آمدید کہتا ھو جو قائداعظم کے دور میں بلوچستان کے دو رکنی کابینہ میں سے ایک ھو اس کو تو محض صرف صوبے کے وسائل کی بات کرنے پر تہہ و تیغ کردیا جائے مگر جو ریاست پر حملہ آور ھوں ریاستی اداروں کو تہس نہس کرتے ھوں اور اس کے مجرموں کیلئے نرم گوشہ رکھنے کے باوجود ریاست کے دو اھم اداروں کی سربراہی پر فائز رہتے ھوں اس ریاست کا خدا ہی حافظ ایسی سرزمین کے باسی منتظر ہیں کب میر جعفر و میر صادق و فساد فی الارض سے نجات کیلئے کوئی جرات مند کشتیاں جلانے والا طارق بن زیادہ پیدا ھو اور قوم کو ایسے بونوں سے نجات کا اقدام کرے جو ریاست کی بجائے اپنی ذات کو ترجیح دیتے ہیں ریاست کی اساس کی بجائے اپنی”ساس”کو ترجیح دیتے ہیں

  • انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پرصدر پاکستان کی ایران کو مبارکباد

    انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پرصدر پاکستان کی ایران کو مبارکباد

    صدر مملکت عارف علوی صدر مملکت نے ایران میں انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پر ایران کو مبارکباد دی ہے-

    باغی ٹی وی: صدرمملکت نے ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد کا خط لکھا جس میں عارف علوی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

    خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

    خط میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اورایران کے برادرانہ تعلقات،لسانی،تقافتی اورمذہبی بنیادوں پر استوار ہیں،پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں میں ان کی روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے عزم ہے-

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں سید علی خامنہ ای اور ایران کے عوام کی خوشحالی اور فلاح کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا-

    ایران میں 1979ء میں برپاشدہ انقلاب کی 44 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہےرئیسی کی سخت گیرحکومت کواس وقت نوجوان مظاہرین کی جانب سے سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے اور وہ ان کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے اس حوالے سے تقریرمیں ’’دھوکے بازنوجوانوں‘‘سے اپیل کی کہ وہ توبہ کریں تاکہ انھیں ایران کے سپریم لیڈر کی طرف سے معاف کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ اگریہ نوجوان توبہ کرتے ہیں توانھیں ایرانی عوام کھلی بانہوں سے گلے لگائیں گے-

    اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں

    ہفتہ کے روزحکومت مخالف ہیکروں کی جانب سے ٹیلی ویژن پران کی براہِ راست تقریرقریباً ایک منٹ کے لیے انٹرنیٹ پرروک دی گئی۔اس دوران میں ایرانی حکومت مخالف ہیکروں کے ایک گروپ کی سکرین پرایک لوگو نمودار ہوا جس کا نام’’عدلِ علی‘‘(جسٹس آف علی) ہے۔ ایک آواز’’اسلامی جمہوریہ کی موت‘‘ کے نعرے لگا رہی تھی۔

    ایران میں گذشتہ سال ستمبر میں 22 سالہ مہساامینی کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کےبعد سےملک گیر مظاہرے جاری رہے ہیں سکیورٹی فورسز نے مظاہروں کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کیا ہے۔یہ احتجاجی تحریک 1979 کے انقلاب کے بعد سے اسلامی جمہوریہ کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

    انقلاب کی سالگرہ کے موقع پرعام معافی کے ایک حصے کے طور پر، ایرانی حکام نے جمعہ کوجیل میں قید باغی فرہاد میسامی اور ایرانی نژادفرانسیسی ماہر تعلیم فریبہ عادل خواہ کو رہا کردیا تھا۔گذشتہ اتوارکوسپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے گئے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا۔

    ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد…

    انسانی حقوق کی تنظیم ہرانا کا کہنا ہے کہ جمعہ تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 528 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ان میں 71 نابالغ بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 70 سرکاری سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ 19,763 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے،عارف علوی

    وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے،عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے، وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت نے کہاہے کہ کشتی ڈانواں ڈول ہے ذمے داری ہماری ہے کہ کشتی کو سہولت دیں آنے والی حکومت کے لیے مشکلات ہوں گی۔

    انہوں نے کہا، معشیت تقاضا کرتی ہے کہ ایک مینڈیٹ ہو، آج کی حکومت والے بھی کہتے تھے جلد الیکشن ہوں۔ عمران خان کو احتجاج کی کال دینے کا حق آئین نے دیا ہے۔عدالتیں مشورے کے ذریعے ہی سوال کرتی ہیں۔

    امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں:عمران خان

    عارف علوی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں واپس جانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ پارٹی والے خود کریں گے۔ ہمارا کام رہ گیا ہے چار آدمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت گراو۔ چار ادمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت کھڑی کردو۔ آگ گھر کو کھا رہی اور ہم حکومتیں گرانے میں مصروف ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے لیکن پتہ نہیں کب اور کیسے خراب ہوئے۔ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے جس کے پاس تمام اختیارات ہیں۔

    لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم اپوزیشن میں ہیں اس لیے اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے اسمبلی میں واپسی کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں۔

    عمران خان جو بھی بات کرنا چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آ کر کریں،شازیہ مری

  • گورنر گلگت بلتستان کا استعفی قبول کرلیا گیا

    گورنر گلگت بلتستان کا استعفی قبول کرلیا گیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ 

    صدر پاکستان کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں جو ان کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا گیا میں بتایا گیا ہے کہ: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال کا استعفی قبول کرنے کے بعد گلگت بلتستان کے اسپیکر سید امجد علی کی نئے گورنر کی تعیناتی تک بطور گورنر گلگت بلتستان نامزدگی بھی کردی ہے۔


     لہذا نئے گورنر کی تقرری تک اب امجد علی گورنر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

  • صدر پاکستان کی بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت

    صدر پاکستان کی بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت

    صدر مملکت عارف علوی نے بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :صدرِ ملکت کا کہنا ہے کہ نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف ’ہندوتوا‘ گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف حیلے بہانوں سے بلا روک ٹوک اور ریاستی سرپرستی میں تشدد بھارت میں اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا عکاس ہے۔

    بھارت کے نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران پاکستان کا جھنڈا نمودار،نعتِ رسول…

    صدر پاکستان نے کہا کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے بھارت اپنی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت پھیلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کرے اور اقلیتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانے،انہیں امن کے ساتھ اپنے عقائد پر عمل کرنے کی اجازت دینے کے لیے بھی فوری اقدامات کرے۔

    خیال رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے اسلام اور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات سامنے آنے کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

    بھارت:توہینِ رسالت ﷺ کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس فائرنگ:2 مسلم مظاہرین شہید

    سعودی عرب، قطر، یو اے ای، ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    جبکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کیا گیا گولیاں برسائیں گئیں-

    بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس کی براہ راست فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم ﷺ کی شان میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مظاہرین جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    مودی سرکار کی ہندو انتہاپسند پولیس نے جانبدارانہ سلو ک کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتارکرلیابھارت کے دیگر شہروں میں بھی بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

    آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم