صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے-
ہفتہ کے روز صدر مملکت کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں صدر آصف علی زرداری نے ایک خصوصی پوسٹر شیئر کیا، اس پوسٹر پر پاکستان اور امریکا کے پرچموں کے ساتھ خود صدر مملکت کی تصویر بھی آویزاں ہے،پوسٹر کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام آباد میں جلد از جلد خیرمقدم کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے امریکی صدر کو اسلام آباد کا دورہ کرنے کی یہ باضابطہ دعوت پاک امریکا تعلقات کو ایک نئی اور فعال سمت دینے کی کوشش ہے، شیئر کیے گئے پوسٹر میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قائم دیرینہ شراکت داری کو بھی نمایاں کیا گیا ہے،یہ اہم سفارتی اقدام دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات، تجارتی روابط اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے عزم پر مبنی ہے، جس سے خطے کی جیو پولیٹیکل صورتحال پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
