ماڈل صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ میں پچھلے دس سال سے اپنی بچیوں سے نہیں مل سکی ان سے دور رہنا بہت ہی زیادہ تکلیف دہ ہے. میرا شوہر مجھ پر جھوٹے اور غلط کیسسز بنوا رہا ہے وہ بہت زیادہ بااثر ہے. صوفیہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر مجھ پہ دبئی میں بیٹھ کر جھوٹے پرچے درج کروا رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے. انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ میری مدد کی جائے اور میری بچیاں مجھے واپس دلانے کا انتظام کیا جائے. انہوں نے یہ بھی کہا میری بیٹیاں میرا شوہر دبئی لیکر چلا گیا ہے میں بہت پریشان ہوں مجھے ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا. قانون اور حکومت میری مدد کرے. یاد رہے کہ صوفیہ مرزا نے اپنے دوست سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ساتھ مل کر اپنے سابق شوہر کے خلاف انتقامی مہم چلائی۔دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد نارویجین شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف جو مہم چلائی گئی وہ سچ ثابت نہ ہو سکی اور عدالت نے وہ مہم رد کر دی. تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کر دئیے۔
داکارہ صوفیہ مرزا کا اصل نام خوش بخت مرزا ہے اور ان کا شمار شہزاد اکبر کی بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔صوفیہ مرزا کی ان کے شوہر کے ساتھ 2008 میں طلاق ہو گئی تھی اس کے بعد سے اب تک بیٹیاں اپنی مرضی سے والد کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں.
Tag: صوفیہ مرزا
-

دس سال سے اپنی بچیوں سے نہیں ملی صوفیہ مرزا
-

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم
اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم
سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس کی سماعت ہوئیسپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو 3 ہفتے میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ٹیم کو دبئی بھجوانے کیلئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوری سمری منظور کرائیں، جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیم کیساتھ وزارت داخلہ کے حکام بھی جائیں گے،اتناعرصہ گزر گیا بچیاں واپس کیوں نہیں لائی جاسکیں؟ جس پر وزارت خارجہ حکام نے کہا کہ حکومت بچیوں کو واپس نہیں لا سکتی، درخواست گزار کو خود دبئی جاکر کیس دائر کرنا ہوگا، ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ٹیم دبئی بھجوانے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعظم سے سمری جلد منظور کرا کر ٹیم دبئی بھیجی جائے، کیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی
قبل ازیں صوفیہ مرزا نے اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی صوفیہ مرزا نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم اس سلسلہ میں اپنا کردار کریں جس کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی صوفیہ مرزا کی حمایت کا اعلان کیا تھا
صوفیہ مرزا گیارہ سال سے اپنی جڑواں بیٹیوں کی بازیابی کے لئے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہیں عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم ان کے سابق شوہر عمر فاروق بچیوں کو بیرون ملک لے گئے تھے اور ذرائع کے مطابق تاحال وہ ان سے ملنے سے محروم ہیں
معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اداکارہ نے کہا تھا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہر بچیوں کولے کردبئی فرار ہوگیا تھا ،صوفیہ مرزا نے کہا تھا کہ عدالت نے نومبر 2020 کو درخواست گزار کی بیٹیوں کوبازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے
ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی
اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی
سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی-
صوفیہ مرزا اپنے یوٹیوب چینل پر نئے پروگرام میں اپنی بہن مریم مرزا کے ہمراہ نظر آئیں گی
صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،
صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،
ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں
پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا
صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم
صوفیہ مرزا بچے حوالگی کیس، ایف آئی اے کو بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم
-

صوفیہ مرزا بچے حوالگی کیس، ایف آئی اے کو بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم
صوفیہ مرزا بچے حوالگی کیس، ایف آئی اے کو بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم
سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کے کیس میں سیکریٹری خارجہ سہیل احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے،عدالت نے ایف آئی اے کو بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ پیر تک وزارت خارجہ، داخلہ، ایف آئی اے بچیوں کی واپسی کا مکمل لائحہ عمل تیار کرکے پیش کریں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کی، عدالت نے سیکریٹری خارجہ سہیل احمد سے سوال کیا کہ وزارت خارجہ بچیوں کی واپسی اور عوامی فلاح کے کاموں میں کیوں ہچکچاہٹ کا شکار ہے؟
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جن افسران نے بچیوں کی 12 سال سے واپسی پر غفلت برتی ان کی نشاندہی کریں ،سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ یو اے ای میں متعلقہ حکام سے بچیوں کی حوالگی کے معاملے پر رابطے میں ہیں، جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے تو ہمارے نام نہاد برادرانہ تعلقات ہیں جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ کس قدر شرم کی بات ہے کہ ہم اتنے نااہل، نالائق اور پتھردل لوگ ہیں،ہم یواے ای کی اتنی خدمت کرتے ہیں، بچیاں واپس نہیں لاسکتے، نام لینا نہیں چاہتا لیکن کیسے کیسے لوگ ہمارے سروں پر پیر رکھ کر بیٹھے ہیں
جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑتا ہے، بھارت بھی تیسرے درجے کا ملک ہے مگروہ اپنے شہریوں کیلئے دوسرے ملکوں کا کیا حشرکرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کی واپسی کیلئے کیے گئے تمام دعوے کھوکھلے اور بے بنیاد ہیں، سیکریٹری صاحب آپ سینئر بیوروکریٹ ہیں مگرلگ رہا ہے یہاں محض خانہ پُری کرنے آئے ہیں،ہمیں امید تھی کہ آپ بتائیں گے کس قانون کے تحت بچیاں واپس آسکتی ہیں۔سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ صرف رابطے کا ایک ذریعہ ہے، سفارتی سطح پر متحدہ عرب امارات سے کل بھی اجلاس کیا،جسٹس مقبول باقر نے سوال کیا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام سے اجلاس میں کیا طے ہوا؟ انٹرپول سے بچیوں کی واپسی پر کیا پیشرفت ہوئی؟ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ انٹرپول صرف لوکیشن معلوم کرسکتا ہے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ بچیوں کی واپسی نہ ہونے میں وزارت خارجہ و داخلہ دونوں کی نااہلی تھی۔
اداکارہ صوفیہ مرزا نے عدالت سے استدعا کہ کہ بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دے کر یو اے ای بھجوائی جائے،ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ ٹیم تشکیل دے دی ہے حکومت سے اپروول کے منتظر ہیں ٹیم پہلے بھی گئی تھی عدالتی حکم کے باوجود یو اے ای نے بچیوں کی حوالگی نہیں دی جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ وہ غیرمہذب لوگ ہیں، انہیں عدالتی حکم سے کیا لینا دینا۔ عدالت نے بچیوں کی واپسی کا مکمل لائحہ عمل تیار کرکے پیش کرنے کے ساتھ ہی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی
ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی
اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی
سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی-
صوفیہ مرزا اپنے یوٹیوب چینل پر نئے پروگرام میں اپنی بہن مریم مرزا کے ہمراہ نظر آئیں گی
صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،
صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،
ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں
پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا
صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم
-

عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی
سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کی دوارن اداکارہ کے بچوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپسی کی دستاویزات کل تک مکمل کرنے کا حکم دے دیاجبکہ 1 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔
ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وزارتِ داخلہ بچوں کی واپسی کی دستاویز کا عربی ترجمہ آج ہی مکمل کرے، جبکہ وزارتِ خارجہ دستاویز تصدیق کیلئے کل یو اے ای ایمبیسی بھجوائے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اداکارہ صوفیہ کا سابق شوہر عمر فاروق کی حوالگی کا ریڈ وارنٹ انٹر پول میں زیرِ التواء ہے، ریڈ وارنٹ و دیگر معاملات فالو کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:ایسی دھمکی دی کہ سب دیکھتے ہی رہ…
جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کے بچوں کو واپس لانے کے لیے کیا کیا؟ پاکستان سے بچے اغواء کر کے یو اے ای لے جائے گئے، دستاویز کا عربی ترجمہ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ایف آئی اے کو بچے واپس لانے کی دستاویز تیار کرنے میں 12 سال لگ گئے تاہم عدالت نے 1 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی
خیال رہے کہ حال ہی میں داکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی۔صوفیہ مرزا نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم اس سلسلہ میں اپنا کردار کریں جس کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی صوفیہ مرزا کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔علی ظفر کے علاوہ معروف بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج نے صوفیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ صوفیہ مرزا گیارہ سال سے اپنی جڑواں بیٹیوں کی بازیابی کے لئےعدالتوں کے چکر لگا رہی ہیں عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم ان کے سابق شوہر عمر فاروق بچیوں کو بیرون ملک لے گئے تھے اور ذرائع کے مطابق تاحال وہ ان سے ملنے سے محروم ہیں۔
میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام
واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اداکارہ نے کہا تھا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اورزینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہربچیوں کولے کردبئی فرارہوگیا تھا-
علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل
صوفیہ مرزا نے کہا تھا کہ عدالت نے نومبر2020 کودرخواست گزارکی بیٹیوں کوبازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔
اداکارہ صوفیہ مرزا کا پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
-

کس شرمناک الزام پرصوفیہ مرزا غصے میں آگئیں ، سائبر کرائم کو درخواست دے دی
لاہور: سال 2019 تو اداکاروں کا میڈیا پر سال بن گیا ، روز کوئی نہ کوئی سکینڈل یا تنازعہ بعض اداکاروں کو میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لانے کا سبب بنتا ہے، ایسے ہی معروف اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، صوفیہ مرزا نے مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل اداکارہ صوفیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر منی لانڈرنگ اور نیب کی جانب سے نوٹس ملنے کی جھوٹی خبریں چلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چند ویب سائٹس اور ویب ٹی وی چینلز ان کے خلاف جھوٹی خبریں چلا کر ان کی کردار کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر منی لانڈرنگ کا جھوٹا الزام ہے اور ان کو نیب کی جانب سے بھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے شوہر عمر فاروق سے کیس چل رہا ہے وہ دبئی میں بیٹھ کر اپنے نیٹ ورک کے ذریعے میری کردار کشی کررہا ہے اور جو بھی میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائے گا میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔