Baaghi TV

Tag: ضمنی انتخابات

  • کراچی ضمنی انتخابات، حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ

    کراچی ضمنی انتخابات، حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ

    گاڑی پر فائرنگ، حافظ سعد رضوی کا کارکنان کے نام اہم پیغام جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ضمنی انتخابات حلقہ این سے 240 میں جاری ہیں

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی سیکورٹی کی گاڑی پر بھی لانڈھی میں فائرنگ کی گئی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک دفعہ پھر لانڈھی نمبر 6 میں امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی سیکورٹی پر معمور احباب پر فائرنگ 2 سیکورٹی گارڈ زخمی ہوئے ہیں

    https://twitter.com/TLPakistan313/status/1537410783511977985

    سربراہ تحریک لبیک سعد حسین رضوی نے انکی گاڑی پر فائرنگ کے بعد کارکنان کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے، حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے قائدین پر حملہ اس لیے کیا گیا کہ تمام کارکن وہاں پہنچیں گے اور پیچھے سے دھاندلی کی جائے گی کوئی بھی کارکن اپنا پولنگ سٹیشن نہ چھوڑے ،

    ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کراچی میں ہیں، انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے،فائرنگ سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے تا ہم حافظ سعد رضوی محفوظ ہیں کئی دیگر مقامات پر بھی فائرنگ ہوئی ہے جس سے تحریک لبیک کے کارکنان زخمی ہوئے ہیں

    لانڈھی نمبر 6 میں سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے،

    حافظ سعد رضوی حلقے این اے 240 کے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کر رہے تھے جب انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے مسلح کارکنان کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان جمع ہو گئے اور انہوں نے حافظ سعد رضوی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا، حافظ سعد رضوی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کراچی کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی اور پارٹی پالیسی کے حوالہ سے صحافیوں کو آگاہ کیا تھا،

    دوسری جانب شہر قائد میں ہونے والے الیکشن کے دوران گولیاں چلتی رہیں، سیاسی جماعتوں کے کارکنان آپس میں بھی گتھم گتھا ہوتے رہے گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دوسیاسی جماعتوں میں تصادم ہوا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جھگڑے کے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوئے،

    صحافی فیض اللہ خان لکھتے ہیں کہ کراچی کے ضمنی انتخاب کے دوران متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے ، کراچی کی تلخ ماضی کی نسبت لڑائی کے نام پہ ہاتھا پائی نہ صرف قابل قبول ہے بلکہ اچھی بھی ہے ورنہ کراچی کے شب و روز گولیوں کی تڑتڑاھت سے گونجتے تھے

    فائرنگ پی ایس پی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی،ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ترجمان تحریک لبیک
    کراچی این اے 240 ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کے زمہ داران اور کارکنان پر فائرنگ کے معاملے پر ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے زمہ داران اور کارکنان پر لانڈھی نمبر 6 میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،فائرنگ پی ایس پی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی جس کی وہ خود نگرانی کررہے تھے،سندھ پولیس پی ایس پی کے سربراہ سمیت ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرے،پرامن اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن اور سیکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے،مخالفین تحریک لبیک کی فاتح دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، کسی کو بھی ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ،پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ہماری خاموشی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے ، فائرنگ کے واقعے میں تحریک لبیک پاکستان مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن علامہ غلام غوث بغدادی، رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے ناظم اعلیٰ عمر فاروق سمیت کارکنان شدید زخمی ہوئے ہیں

    دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ادارے کی گاڑیوں پربھی فائرنگ کی گئی گاڑیوں پرہونے والی فائرنگ سے کوئی رضاکارزخمی نہیں ہوا ،علاوہ ازیں فائرنگ سے زخمی ہونے والاشخص دوران علاج دم توڑگیا ،ڈائریکٹر جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا،جناح اسپتال میں 4 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے،

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چند جماعتوں کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے،کسی کو کراچی شہرکے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ کشید ہ صورتحال پر قابو پالیا ہے یہ ناخوشگوار واقع پولنگ اسٹیشن کے باہر یا اندر پیش نہیں آیا یہ ناخوشگوار واقع ایک سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر پیش آیا لانڈھی میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے

    این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں مسلح تصادم اور کشیدگی کے واقعات،سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا ہے کہ این اے 240 کے انتخابات میں تشدد دیکھ کر دکھ ہوا،سندھ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے پرامن انتخابات کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اپنی نااہلی ظاہر کی ہے کراچی کو کئی دہائیوں سے انتشار کی سیاست کا سامنا کرنا پڑا، تشدد سیاست میں واپس نہیں جا سکتا، الیکشن لڑنے والی تمام جماعتوں سے صبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں،پرامن انتخابات کا واحد طریقہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کےحلقہ این اے 240 میں فائرنگ اورتشدد کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں ،الیکشن کا ماحول پرامن رکھا جائے، جو قانون ہاتھ میں لے اس سے سختی سے نمٹا جائے،ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمیں پرامن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے وزیراعلیٰ سندھ نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کر دی،

    کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات،صوبائی الیکشن کمشنرنے چیف سیکریٹری اورآئی جی کوفون کیا ہے ،صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ لاقے میں امن وامان کی صورتحال کوکنٹرول کریں،انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کوگرفتار کیا جائے،گنتی کے دوران پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات ہونی چاہیے ،

  • پنجاب ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے

    پنجاب ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے

    پنجاب ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے

    پی پی 07 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ،پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ،پی پی 140 سے خرم ورک،پی پی 158سے اکرم عثمان اور پی پی 167 سے عاطف چودھری کو ٹکٹ جاری کیا گیا،پی پی 168سے نواز اعوان،پی پی 202 سے میجرسرور اور پی پی 217سے زین قریشی کو ٹکٹ جاری کیا گیا پی پی 224سے عامر اقبال شاہ،پی پی 228 سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا پی پی 272سے معظم جتوئی اور پی پی 273 سے یاسر جتوئی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا پی پی 282سے قیصر عباس اور پی پی228سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کرد یا گیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا تھا ، ان بیس سیٹوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہو رہے ہیں،

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    ضمنی انتخابات،وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کواہم ہدایت دے دی

  • ضمنی انتخابات،وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کواہم ہدایت دے دی

    ضمنی انتخابات،وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کواہم ہدایت دے دی

    ضمنی انتخابات،وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کواہم ہدایت دے دی
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس ہوا

    اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق شریک تھے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی اجلاس میں شرکا نے بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو سراہا وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نے سوموار کو پیش ہونے والے صوبائی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی

    اجلاس میں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں مریم نواز کو ریلیاں اور جلسے کرنے کی ہدایت کی گئی ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے لیکن نیک نیتی سے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی سیاست خودبخود دم توڑ رہی ہے،لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا تھا ، ان بیس سیٹوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہو رہے ہیں،

  • شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے کاغزات نامزدگی منظور

    شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے کاغزات نامزدگی منظور

    شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے کاغزات نامزدگی منظور
    تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زین قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگی امیدوارکے کاغذات خاموشی سے منظورکرلیے گئے،ہمیں موقع نہیں دیا گیا کہ ہم اپنے اعتراضات کو لیول کر سکے ہم نے اپنے اعتراضات جمع کروا دیئے تھے،ہم نے کہا ہمارے اعتراضات کو ریکارڈ کر لیں، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدوار کو نا اہل قرار دیا تھا، ن لیگ کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا،ہمارا اعتراض تھا ن لیگی امیدوار کے پاس دو شناختی کارڈ ہیں، ن لیگی امیدوار تیسری بار ڈی سیٹ ہوئے،ن لیگی امیدوار ہی ڈی سیٹ ہوئے تبھی الیکشن ہو رہے ہیں،امید ہے الیکشن کمیشن اس پورے ماحول کو آلودہ نہیں کرے گا، میں نے مانیٹرنگ انچارج کو ویڈیو کلپس دیئے ہیں،ویڈیو میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈز کی بات کی گئی ہے،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے تصادم کی سیاست نہیں کی ہم شریف لوگ ہیں،کسی علاقے کا حق نہیں مارنا چاہتے ،سرکاری وسائل کے استعمال کی بات کررہے ہیں،حکومت نے ان الیکشن میں پوری منصوبہ بندی بنا رکھی ہے،حکومت نے اپنی مرضی سے نیب کا قانون تبدیل کر دیا،بجٹ نے عوام کی کمر کو توڑ دیا ہے،حکومت میں مختلف خیال لوگوں کو اکٹھا کیا گیا ہے،وزیر خزانہ خود کہتا ہے ملک ڈیفالٹ کے قریب ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا ہم نے پیٹرول کی قیمت اور بڑھانی ہے،

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا

  • خانیوال:ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    خانیوال:ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

    پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 206 میں ضنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح اپنے وقت پر شروع ہو گیا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا –

    عمران نیازی کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہے، حمزہ شہباز

    خانیوال کے حلقے 206 میں 183 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں 2 لاکھ 30 ہزار 689 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں حلقے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت 13 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

    لیسکو کا کارنامہ سردیوں میں بھی بجلی غائب مبشر لقمان پھٹ پڑے

    ووٹنگ کے دوران ڈی ایس پی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس نےمیر واثق کے گارڈ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق میر واثق کا سیکیورٹی گارڈ پولنگ اسٹیشن کے اندر اسلحہ لے کر گیا تھا۔

    لاہور: دھند اور سموگ کے باعث ائیر پورٹ بند،فلائٹ آپریشن متاثر

    واضح رہے کہ مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے نشاط احمد ڈاہا کی وفات پر خالی ہوئی تھی تاہم اب مرحوم نشاط احمد ڈاہا کی اہلیہ بیگم نورین نشاط تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سابق امیدوار رانا سلیم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میدان میں موجود ہیں۔

    چڑیا گھرغیرقانونی، جانوروں کو قید نہیں رکھا جا سکتا،عدالت

  • این اے 133: ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے    فواد چوہدری

    این اے 133: ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے فواد چوہدری

    لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے تمام ترپروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے اور پی ٹی آئی کے بغیرمیدان ویران ہے۔


    شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کے مشکور:

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف نے مرحوم پرویز ملک کی نشست پر اُن کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی اور ن لیگ کی قیادت پر ایک بار پھر اعتماد پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    این اے 133 لاہور کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز نے جیت لیا:

    این اے 133 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیاضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ لیے جبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کی شرح کم رہنے کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش دکھائی نہ دیا، ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی نواحی علاقوں میں صورت حال نسبتاً بہتر رہی، مریم کالونی میں ن لیگ اور پی پی کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر مرد، خواتین، بوڑھے اور جوان ووٹرز کا رش نظر آیا 254 پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ میں مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے بعد پہلا ووٹ کاسٹ ہوا ٹاؤن شپ کے اس پولنگ اسٹیشن میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1550 ہے

    این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں 2 ووٹرز دولہا بن کر ووٹ ڈالنے پہنچے تھےلاہور کے ضمنی انتخاب میں روایتی رنگ نظر نہ آئے تو 2 ووٹرز رنگ لگانے کے لیے دولہے بن کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے دولہا بنے ووٹرز نے پولنگ اسٹیشن پر خوب رنگ جمایا اور اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

    ا ین اے 133 الیکشن میں تکنیکی وجہ سے باہر ہوجانا قابل افسوس ہے:سینیٹر فیصل جاوید خان

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ این اے 133 الیکشن میں پی ٹی آئی ہوتی تو پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کا ہجوم نظر آتا سوشل میڈیا پر بیان جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ا ین اے 133 الیکشن میں تکنیکی وجہ سے باہر ہوجانا قابل افسوس ہے تحریک انصاف کے کارکنان کا جوش وخروش ہمیشہ قابل ستائش ہوتا ہے این اے 133 الیکشن کی پولنگ میں عوام کی کم دلچسپی سے نون اور پی پی کی صورتحال آشکار ہے۔

    ٹرن آوٹ کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا:حسان خاور

    دوسری جانب حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہےحسان خاور نے کہا ہے کہ ووٹنگ ٹرن آوٹ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان حسان خاورنے کہا کہ ٹرن آوٹ کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا عوام نے ووٹ نہ ڈال کر ثابت کر دیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی حسان خاور نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف انتخاب سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کیے اورتحریک انصاف کے ووٹرز نے اپوزیشن کو سرخ جھنڈی دکھا دی ترجمان پنجاب حکومت نے استفسار کیا کہ جو اپوزیشن ووٹرز کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی؟

    اس سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا تھا کہ آج نوٹوں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، این اے 133 میں آج جو بھی جیتے عوام کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں این اے 133 میں انتخاب کا پوسٹ مارٹم پہلے ہی ہو چکا، ٹھپہ مافیا کے ماسٹر مائنڈ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے دھاندلی کے پرانے طریقے اب نہیں چلیں گے، آئندہ انتخابات الیکشن اصلاحات کا ٹرائل ہوں گےتحریک انصاف مدمقابل نہ ہونے کے باوجود نون لیگ اور پیپلز پارٹی خوفزدہ ہیں۔

    ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل،ووٹوں کی گنتی جاری:

    این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل ہےاین اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہی اس وقت پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس کے تحت ن لیگی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔


    254 میں سے 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی شائستہ پرویز 20 ہزار 968 ووٹ لے کر آگے ہیں غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل 13 ہزار 915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔


    واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جبکہ این اے 133 پر جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے۔

    قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل ختم ہو چکا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے تحت حلقہ این اے 133 لاہورمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بنا کسی بھی وقفے کے جاری رہی اعداد و شمار کے مطابق ضمنی انتخاب میں حلقے کے 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔ ان میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جب کہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں مرد و خواتین کے لیے علیحٰدہ علیحٰدہ 200 جب کہ مخلوط 54 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں ضمنی انتخاب کے لیے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے133 پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی این اے 133 میں ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز اس ضمن میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    الیکشن کے دوران 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہل کار تعینات ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

    عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا: حسان خاور

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے انتہائی کم ٹرن آوٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کردیا ہے ٹرن آوٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پرعوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے ہیں بڑی سیاسی جماعت کی شمولیت کے بغیر ضمنی انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں ہےاین اے 133 کے عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کردیا ہے عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا۔

  • این اے 133:پی ٹی آئی آوٹ:ن لیگ کی جیت یقینی

    این اے 133:پی ٹی آئی آوٹ:ن لیگ کی جیت یقینی

    لاہور:این اے 133:پی ٹی آئی آوٹ:ن لیگ کی جیت یقینی،اطلاعات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان خالی چھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ادھر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے اعتراض برقرار رکھا، سپریم کورٹ جانے کے لیے 7 دن کا وقت لگ سکتا ہے،

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ اگروہ اس وقت عدالت جائیں گے تو انتخابی مہم نہیں کر سکیں گے، سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حلقے میں 40 ہزار بوگس وٹ ہیں، اس کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے جبکہ مسرت چمشید چیمہ کے کاغذات تائید کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔

    این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 5 دسمبر کو ہو گی، این اے 133 کی نشست ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    این اے 133 کی نشست مسلم لیگ نون کے پرویز ملک کی وفات سے خالی ہوئی تھی، اب مسلم لیگ نون کی طرف سے ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

    پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کے وجہ سے اس دوڑ‌سے باہر ہیں

  • فردوس عاشق اعوان نے کس کو سیاسی گیدڑکا خطاب دے دیا؟

    فردوس عاشق اعوان نے کس کو سیاسی گیدڑکا خطاب دے دیا؟

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی انتخابات میں کرپشن کا پیسہ لٹا رہی ہے- عطا تارڑ نے سستی شہرت کے لئے گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، ن لیگ اوچھے سیاسی ہتھکنڈوں پر اتر آئی- وزیراعظم نے لاہور میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ میڈیا تنظیمیں شہر کو سرسبز بنانے کی تحریک کی قیادت کریں گی-

    ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں ن لیگ کرپشن کا پیسہ مال مفت کی طرح لٹا رہی ہے۔ سیاسی اداکار عطا اللہ تارڑ اور بدنام زمانہ لیگی لیڈر عابدرضا حلقے میں سیاسی افراتفری پھیلانے گئے تھے۔ عطا اللہ تارڑ نے گرفتار ہونے کا ڈرامہ کیا۔ جب گرفتاری ہی نہیں ہوئی تو رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عطا اللہ تارڑ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے گھٹیا سیاسی ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں۔ ن لیگی امیدوار ڈسکہ اور وزیرآباد کے حلقوں سے سیاسی ڈرامے بازی کر کے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
        ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عطا اللہ تارڑ شریف فیملی کے ذاتی ملازم کی حیثیت سے سینٹ میں پہنچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ لیکن ایک سیاسی گیدڑ حقائق مسخ کر کے ہیرو نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا رہا ہے۔سابق حکومتیں ایسے انتخابات کے موقع پر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے کر ان کا بازو مروڑتی تھیں اور اس مقصد کے لئے انتظامیہ کا ناجائز استعمال کیا جاتا تھا مگر عمران خان حکومت اس سسٹم کو بدل کر قانون کی بالادستی یقینی بنانا چاہتی ہے تاکہ اپنی قیادت کا انتخاب کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہو۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ حلقے میں سرعام ووٹوں کی خریدوفروخت کر کے الیکشن قوانین کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ہم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرنا چاہتے ہیں۔

        ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مہنگائی سے نمٹنے کے لئے حال ہی میں تحلیل کی گئی مارکیٹ کمیٹیوں کا متبادل نظام قائم کیا جا رہا ہے جس میں صارفین کو آڑھتی، مڈل مین اور دوکانداروں کی منافع خوری سے بچا کر اشیائے ضروریہ سستے داموں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کے متبادل کے طور پر قائم کئے گئے نظام کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل پر چلایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزیرخوراک کو گندم کی مناسب امدادی قیمت کے تعین کے لئے موثر فوڈ پالیسی بنانے کے لئے ترجیحات طے کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ہر فرد کو میڈیکل کور مہیا کرنے کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور وزیراعظم نے اس ضمن میں محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور جو کبھی باغات کا شہر کہلاتا تھا کا قدرتی حسن بحال کرنے اور سموگ جیسے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم عمران خان نے شہر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم نے جیلانی پارک میں خود اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ میں نے وزیراعظم کو یقین دلایا ہے کہ شہرکو سرسبز بنانے کے اس مشن میں میڈیا ہراول دستے کا کردارادا کرے گا اور میڈیا تنظیمیں وزیراعظم کے اس خواب کی تکمیل کے لئے جیلانی پارک سمیت پورے شہر میں درخت لگا کر اس صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالیں گی۔  ایک سوال کے جواب نے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسان کو سبسڈی دینے کے لئے ٹارگٹڈپروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا اور مخصوص طبقے کو کھاد، بیج اور بجلی کے بلوں میں رعایت دی جائے گی۔  ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کے معاملات میں ہم اپوزیشن کو اتنا سادہ نہیں سمجھتے۔ اپنا حق نہ کسی کو دیں گے اور نہ کسی کا چھینیں گے۔